انٹرنیشنل نیوز


ہندوستان کورونا کی 7 ہزار 500 اموات کیساتھ دنیا کا بدترین خطہ بن گیا، برطانوی جریدہ

ہندوستان میں یومیہ کورونا کیسز 9 ہزار 439 ہو چکے، برطانوی جریدہ فوٹوفائل

ہندوستان میں یومیہ کورونا کیسز 9 ہزار 439 ہو چکے، برطانوی جریدہ فوٹوفائل

غیرملکی جریدے “فنانشل ٹائمز” کے ہاتھوں مودی سرکار کی بدترین سبکی ہوئی اور ہندوستان کی کورونا وبا کے خلاف حکمت عملی کو بری طرح ناکام قرار دے دیا۔

برطانوی جریدے “فنانشل ٹائمز” کے مطابق 1.4 ارب آبادی والا ملک بھارت کورونا کی 7 ہزار 500 اموات کے ساتھ دنیا کا بدترین خطہ بن گیا، بھارتی وزیراعظم مودی نے 500 کورونا کیسز پر 24 مارچ کو دنیا کا ظالمانہ لاک ڈاؤن کیا اور فتح کا نعرہ لگایا، لیکن پھر تباہ ہوتی معیشت کے باعث مئی کے آخر میں لاک ڈاؤن ختم کیا، جس کے بعد انفیکشن مزید بڑھ گیا اور اسپتال بھر گئے۔

بین الاقوامی جریدے کے مطابق مودی کا ہندوستان خطرناک حد تک وائرس کی طوالت برداشت کرنے کو تیار نہیں اور لاک ڈاؤن حکمت عملی بری طرح ناکام ہو گئی، کاروبار بند، ٹرانسپورٹ معطل اور مزدور بے روزگار ہو گئے۔ لاکھوں افراد کچی آبادی، صنعتی علاقوں میں بنا معاش پھنسے رہے جب کہ بیشتر اپنے اپنے دیہاتوں کو پیدل گئے۔

بین الاقوامی جریدے کی رپورٹ  کے مطابق بھارت میں لاک ڈاؤن سے سنگین معاشی بحران پیدا ہوا، 14 کروڑ افراد بے روزگار ہوئے، جبکہ کورونا کیسز 9 ہزار 439 یومیہ ہو چکے ہیں۔ مودی کی پالیسیوں کے باعث ہندوستان 40 سال میں پہلی مرتبہ شدید کساد بازاری سے گزر رہا ہے۔

جریدے کا انتباہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جولائی کے آخر تک بھی ہندوستان میں کورونا کیسز عروج پر نہیں پہنچیں گے، لاک ڈاؤن کے بعد ہندوستانی معیشت مخدوش ہوگئی جب کہ کورونا کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں، شہروں سے دیہی علاقوں کو جانے والے مزدور کورونا پھیلاؤ کا ذریعہ بن گئے۔

برطانوی جریدے نے کورونا کے بعد ٹڈی دل کو ہندوستانی معیشت کے لیے دوسرا بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹڈی دل کے غول ہندوستانی معیشت اور غذائی پیداوار کے لیے دوسرا بڑا خطرہ ہیں، لاک ڈاؤن کے مضر اثرات اور معاشی حقائق نے مودی کو سب کھولنے پر مجبور کر دیا۔ بھارت کا شعبہ صحت بغیر مالی وسائل شدید دباؤ میں ہے۔

بھارتی حکومت نے 266 ارب ڈالر یا شرح نمو کے 10 فیصد مالیاتی پیکج کا اعلان کیا، تاہم در حقیقت ہندوستانی مالیاتی پیکج صرف شرح نمو کا 1.5 فیصد ہے۔ ہندوستان اب محدود پابندیوں، ٹیسٹنگ، ڈیٹا تبادلہ، ماسک اور صفائی کا سوچ رہا ہے، ان اقدامات کے بغیر دنیا کے دوسرے گنجان آباد ملک میں صورتحال بھیانک ہونے جا رہی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی آپریشن میں 4 کشمیری نوجوان شہید

ضلع شوپیاں میں دو روز کے دوران بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید نوجوانوں کی تعداد 9 ہوگئی

ضلع شوپیاں میں دو روز کے دوران بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید نوجوانوں کی تعداد 9 ہوگئی

 سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 نوجوانوں کو شہید کردیا جس کے نتیجے میں دو روز کے دوران شہدا کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں میں آپریشن کیا، اس دوران گھر گھر تلاشی لی اور چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا جبکہ علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی معطل کردی گئی۔

قابض افواج نے کارروائی کے دوران 4 بے گناہ نوجوانوں کو حراست میں لیا اور انہیں دہشت گرد قرار دے کر فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ قبل ازیں اسی علاقے میں ایک جھڑپ کے دوران 3 بھارتی فوجی شدید زخمی ہوگئے جن کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

بھارتی فوج نے گزشتہ روز بھی ضلع شوپیاں کے علاقے زین پورہ میں 5 نوجوانوں کو شہید کردیا تھا۔ رواں ماہ مقبوضہ وادی میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کی تعداد 27 ہوگئی ہے۔

علاوہ ازیں ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج کے ایک افسر نے خودکشی کرلی۔ 58 سالہ سب انسپکٹر اشوک کمار پلوامہ کے علاقے خریو میں تعینات تھا۔

جنوری 2007 سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں خودکشی کرنے والے بھارتی سیکیورٹی اہلکاروں کی تعداد 453 ہوگئی ہے۔ ان خودکشی کی مختلف وجوہات ہوتی ہیں جن میں ذہنی دباؤ اور افسران بالا کا توہین آمیز رویہ بھی شامل ہے۔

تمام سکھ خالصتان چاہتے ہیں، سربراہ اکال تخت

سکھ تنظیم اکال تخت کے سربراہ ہرپریت سنگھ، پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں۔ (فوٹو: انٹرنیٹ)

سکھ تنظیم اکال تخت کے سربراہ ہرپریت سنگھ، پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں۔ (فوٹو: انٹرنیٹ)

امرتسر: گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے سکھ تنظیم ’اکال تخت‘ کے سربراہ گیانی ہرپریت سنگھ نے کہا کہ تمام سکھ خالصتان چاہتے ہیں اور اگر بھارتی حکومت انہیں خالصتان دے دیتی ہے تو وہ اسے لے لیں گے۔ وہ امرتسر میں واقع، سکھوں کے مقدس مقامات گولڈن ٹیمپل اور شری اکال تخت صاحب پر 1984 میں بھارتی فوج کی چڑھائی اور بربریت کے 36 سال مکمل ہونے پر صحافیوں سے خصوصی گفتگو کررہے تھے۔

واضح رہے کہ 1984 میں سکھوں کے مقدس مقامات پر بھارتی فوج کی یہ چڑھائی بدنامِ زمانہ ’’آپریشن بلیو اسٹار‘‘ کے نام سے مشہور ہے جو اُن دنوں بھارتی وزیرِاعظم اندرا گاندھی کی ہدایت پر عمل میں لائی گئی تھی۔

گزشتہ روز ہرپریت سنگھ کی پریس کانفرنس میں صحافیوں نے ان سے سوال کیا کہ آپریشن بلیو اسٹار کے 36 سال مکمل ہونے پر منعقدہ جلسے میں آزاد خالصتان کے نعروں سے متعلق وہ کیا کہیں گے، تو اس پر ہرپریت سنگھ نے کہا: ’’جلسے کے بعد ایسے نعرے لگنا کوئی غلط بات نہیں۔ اگر حکومت ہمیں خالصتان دیتی ہے تو ہم اس سے زیادہ اور کیا مانگ سکتے ہیں؟ ہم اسے قبول کرلیں گے، ہر سکھ خالصتان چاہتا ہے۔‘‘

مسجد نبوی اور مسجد اقصیٰ کو نمازیوں کے لیے کھول دیا گیا

نماز کی ادائیگی کے وقت کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کو ملحوظ خاطر رکھا گیا

نماز کی ادائیگی کے وقت کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کو ملحوظ خاطر رکھا گیا

مدینہ: سعودی عرب میں مسجد نبوی اور فلسطین میں مسجد اقصیٰ کو نمازیوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے دنیا بھر میں دیگر مساجد کی طرح مسجد نبوی اور مسجد اقصیٰ کو بھی نمازیوں کے لیے بند کردیا گیا تھا۔

سعودی حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد دیگر مساجد کی طرح مسجد نبوی کو بھی ڈھائی ماہ بعد نماز کی ادائیگی کے لیے کھول دیا گیا۔

اس موقع پر نمازیوں کا جوش وخروش دیدنی تھا اور فرزندان اسلام بڑی تعداد میں جوق در جوق نماز کی ادائیگی کے لیے مسجد نبوی آئے۔ مسجد کو گنجائش کے حساب سے 40 فیصد نمازیوں کے لیے کھولا گیا ہے۔

نماز کی ادائیگی کے وقت کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کو ملحوظ خاطر رکھا گیا اور زیادہ تر نمازیوں نے ماسک پہنے تھے اور جائے نماز ساتھ لائے تھے جبکہ صف بندی میں آپس میں متعین فاصلہ بھی رکھا گیا۔

مسجد کے دروازوں پر نمازیوں کا درجہ حرارت معلوم کرنے کے لیے خود کار خصوصی تھرمل کیمرے نصب کیے گئے ہیں جن پر طبی اہلکاروں کو مامور کیا گیا ہے۔

دوسری جانب مقبوضہ بیت المقدس میں بھی مسجد اقصیٰ کو فجر کے وقت نماز کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ مسجد میں داخل ہوتے وقت مسلمانوں نے الله اكبر کے نعرے بلند کیے اور سجدہ شکر بجالائے۔

امریکا میں سیاہ فام کی ہلاکت پر ہنگامے جلاؤ گھیراؤ، کئی شہروں میں کرفیو نافذ

پولیس موبائلز سمیت کئی گاڑیاں نذرآتش، متعدد دکانوں کو لوٹ لیا گیا فوٹو: اے ایف پی

پولیس موبائلز سمیت کئی گاڑیاں نذرآتش، متعدد دکانوں کو لوٹ لیا گیا فوٹو: اے ایف پی

 واشنگٹن: امریکا میں سیاہ فاموں کے ساتھ نسلی امتیاز اور تعصب کیخلاف پرتشدد مظاہرے شدت اختیار کرگئے ہیں اور حالات سنگین ہونے کے باعث کئی شہروں میں کرفیو نافذ کرکے فوج تعینات کردی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس تشدد سے سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے خلاف ملک گیر احتجاج جاری ہے۔ ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکل کر احتجاج کررہے ہیں اور اس دوران پولیس موبائل سمیت کئی گاڑیوں اور دکانوں کو نذرآتش کردیا گیا ہے۔ جگہ جگہ دھویں کے بادل اٹھ رہے ہیں اور افراتفری کے مناظر ہیں۔

پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں اہلکاروں سمیت درجنوں افراد زخمی ہیں۔ جلاؤ گھیراؤ کا سلسلہ پورے امریکا میں جاری ہے اور اس دوران لوٹ مار بھی ہورہی ہے۔ مشتعل افراد نے بہت سی دکانوں کے شیشے توڑ کر انہیں لوٹ لیا ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 1400 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کرلیا ہے۔

متعدد شہروں اور ریاستوں منیسوٹا، اٹلانٹا، لاس اینجلز، ٹیکساس،کیلیفورنیا،نیویارک، کولمبیا کے میئرز نے کرفیو نافذ کرکے نیشنل گارڈ کو طلب کرلیا ہے۔ ملک بھر میں پولیس اور فوج کی بھاری نفری تعینات ہے تاہم مظاہرین کے اشتعال اور غم و غصے کے آگے بے بس نظر آرہی ہے۔ اس احتجاج میں سیاہ فاموں کے ساتھ ساتھ سفید فام شہری بھی شامل ہیں۔

بعض مظاہرین نے رکاوٹیں عبورکرکے امریکی ایوان صدر وائٹ ہاؤس میں بھی داخل ہونے کی کوشش کی جو پولیس کی بھاری نفری نے ناکام بنادی تاہم صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان نے جلتی پر تیل کا کام کیا اور انہوں نے کہا کہ مظاہرین وائٹ ہاؤس میں داخل ہوئےتو انہیں خونخوارکتوں،سیکیورٹی اہلکاروں کاسامنا کرنا پڑیگا۔

اس بیان سے مظاہرین میں شدید اشتعال پھیل گیا اور انہوں نے اسے اپنے لیے ایک چیلنج سمجھتے ہوئے وائٹ ہاؤس پر دھاوا بولنے کا عزم کیا ہے۔ ان ہنگاموں کی کوریج کے دوران بہت سے صحافی بھی ربڑ کی گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ 25 مئی کو منیسوٹا میں امریکی پولیس کے تشدد سے سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ ہلاک ہوگیا تھا۔ اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سفید فام پولیس اہلکار نے اپنا گھٹنا جارج فلائیڈ کی گردن پر رکھ کر اتنا شدید دباؤ ڈالا کہ اس کی گردن ٹوٹ گئی۔ امریکی پولیس نے ہلاکت میں ملوث 4 اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کردیا ہے تاہم مظاہرین ان پر قتل کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

بھارتی وزیراعظم کا کراچی طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار

جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہوں، نریندرا مودی۔ فوٹو: فائل

جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہوں، نریندرا مودی۔ فوٹو: فائل

نئی دلی: بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے کراچی میں طیارہ حادثے اور جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر  بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے پاکستان میں ہوائی جہاز کے حادثے کے نتیجے میں جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔

افغانستان میں مسجد پر حملے میں 7 نمازی جاں بحق اور 12 زخمی

صوبے خوست میں بھی نمازیوں پر حملہ کیا گیا جب کہ تخار میں فوجی چیک پوسٹ تباہ کردی گئی، فوٹو : فائل

صوبے خوست میں بھی نمازیوں پر حملہ کیا گیا جب کہ تخار میں فوجی چیک پوسٹ تباہ کردی گئی، فوٹو : فائل

کابل: افغانستان کے صوبے پروان میں ایک مسجد پر حملے میں 7 نمازی اور صوبے خوست کی مسجد سے باہر نکلنے والے ایک خاندان پر فائرنگ میں 3 بھائی جاں بحق ہوگئے جب کہ تخار میں چیک پوسٹ پر حملے میں 9 سیکیورٹی اہلکار جان کی بازی ہار گئے۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبے پروان میں باجماعت نماز کے دوران نامعلوم مسلح افراد نے مسجد میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 7 نمازی جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب صوبے خوست میں ایک مسجد سے نماز کی ادائیگی کے بعد باہر نکلنے والے خاندان کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 3 سگے بھائی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ 2 دیگر رشتہ دار زخمی ہیں۔

دریں اثناء صوبے تخار کی چیک پوسٹ پر طالبان کے حملے میں 9 اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔ افغان حکام نے جوابی کارروائی میں 40 جنگجوؤں کی ہلاکت کا بھی دعویٰ کیا تاہم اس کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی۔

ادھر ترجمان طالبان نے پروان اور خوست میں مسجد اور نمازیوں پر حملے میں ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ صرف سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنا رہے ہیں، کبھی عبادت گاہوں اور اسپتالوں پر حملے نہیں کیے۔

امریکا کی عالمی ادارہ صحت کی فنڈنگ مستقل بنیادوں پر بند کرنے کی دھمکی

ڈبلیو ایچ او کے غلط اقدامات کی پوری دنیا قیمت ادا کررہی ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ۔ فوٹو: فائل

ڈبلیو ایچ او کے غلط اقدامات کی پوری دنیا قیمت ادا کررہی ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ۔ فوٹو: فائل

 واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت کی فنڈنگ مستقل بنیادوں پر بند کرنے کی دھمکی دی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت کو ایک بار پھر دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر عالمی ادارہ صحت نے آئندہ 30 دنوں میں بہتری کے لیے اہم اقدامات نہ کیے تو ادارے کی فنڈنگ مستقل بنیادوں پر روک دی جائے گی۔

This is the letter sent to Dr. Tedros of the World Health Organization. It is self-explanatory! pic.twitter.com/pF2kzPUpDv

— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) May 19, 2020

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر ایدہانوم گیبریسوس کو خط لکھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ یہ بات واضح ہے کہ ڈبلیو ایچ او کے غلط اقدامات کے باعث کورونا وائرس پھیلا اور پوری دنیا اس کی قیمت ادا کررہی ہے لہذا اب ایک ہی راستہ ہے کہ عالمی ادارہ صحت اپنے آپ کو چین کے تسلط سے آزاد کرے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ اصلاحات کے لیے عالمی ادارہ صحت سے رابطہ میں ہے لہذا اب اس پر عمل تیزی سے ہونا چاہیے، ہم مزید وقت ضائع نہیں کرسکتے۔

عنقریب عراق اور شام سے امریکیوں کو بیدخل کردیا جائے گا، ایران

امریکا اس وقت عراق اور شام میں غیر قانونی طور پر موجود ہے، آیت اللہ خامنہ ای

امریکا اس وقت عراق اور شام میں غیر قانونی طور پر موجود ہے، آیت اللہ خامنہ ای

تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عنقریب امریکیوں کو عراق اور شام سے بے دخل کردیا جائے گا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ افغانستان، عراق اور شام میں امریکی کارروائیوں اور دہشت گردوں کی معاونت سے لوگوں کے دلوں میں امریکا کے لیے نفرت پیدا ہوگئی ہے اور اب عراق اور شام میں امریکا کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای کا مزید کہنا تھا کہ امریکا غیر قانونی طور پر ان دو عرب ممالک میں ڈیرے جمائے ہوئے ہیں تاہم اب امریکی کارروائیوں کے باعث دنیا بھر میں اس کے خلاف پیدا ہونے والی نفرت کی وجہ سے عنقریب امریکیوں کو عراق اور شام سے بیدخل کردیا جائے گا۔

ایران کے روحانی پیشوا نے امریکی صدر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ اپنے غیر منطقی، غیر سنجیدہ اور احمقانہ گفتگو کے باعث اپنا وقار کھو بیٹھے ہیں اور اپنے جارحانہ عزائم کو بڑھاوا دیتے ہوئے افغانستان، عراق اور شام میں عسکری کارروائیاں کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 3 جنوری کو بغداد ایئرپورٹ پر امریکی ڈرون حملے میں پاسداران انقلاب کے سربراہ قاسم سلیمانی ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد ایران نے بھی عراق میں امریکی سفارت خانے اور فوجی تنصیابت پر جوابی حملے کیے تھے اور تاحال دونوں کے درمیان شدید تناؤ اور کشیدگی برقرار ہے۔

اسرائیل مغربی کنارے کے علاقے میں یہودی آباد کاروں کی توسیع سے باز رہے، اردن

اسرائیلی وزیراعظم مغربی کنارے کے مزید علاقوں میں یہودی آبادکاروں کو جگہ دے رہے ہیں، فوٹو : فائل

اسرائیلی وزیراعظم مغربی کنارے کے مزید علاقوں میں یہودی آبادکاروں کو جگہ دے رہے ہیں، فوٹو : فائل

عمان: اردن کے بادشاہ عبد اللہ دوم نے کہا ہے کہ اسرائیل مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں کی مزید توسیع سے باز رہے بصورت دیگر سخت ردعمل آئے گا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم نے ایک انٹرویو میں مغربی کنارے پر قابض اسرائیل کے مزید یہودی آبادکاروں کو زمین دینے کے عزائم پر سخت تنقید کرتے ہوئے اس عمل کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور امن کو سبوتاژ کرنے کی سازش قرار دیا۔

کنگ عبداللہ دوم نے اسرائیل کو مغربی کنارے کے مزید علاقوں کو ہتھیالینے سے باز رہنے کی تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں ایک بھرپور اور بڑا تنازع کھڑا ہوجائے گا جو کسی کے حق میں بہتر ثابت نہیں ہوگا۔ اسرائیل کو بڑی جنگ کا سامنا ہوگا۔

اردن کے بادشاہ کا مزید کہنا تھا کہ اگر فلسطین نیشنل اتھارٹی ختم ہوجاتی ہے تو اس خطے میں انارکی بڑھ جائے گی اور شدت پسندی میں اضافہ ہوگا۔ مغربی کنارے پر مزید قبضے کے خواہش مند امن کے دشمن ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نے اپنے انتخابی منشور میں مغربی کنارے میں مزید یہودی خاندانوں کو آباد کرنے کا وعدہ کیا تھا اور عالمی قوتوں کی مدد سے وہ اپنے منشور پر عمل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جسے پہلے ہی فلسطینی قیادت مسترد کرچکی ہے۔

کورونا وائرس؛ امریکا کی چین سے تعلقات ختم کرنے کی دھمکی

چینی صدر سے اچھے تعلقات ہیں لیکن ان سے بلکل بات نہیں کرنا چاہتا، ڈونلڈ ٹرمپ۔ فوٹو: فائل

چینی صدر سے اچھے تعلقات ہیں لیکن ان سے بلکل بات نہیں کرنا چاہتا، ڈونلڈ ٹرمپ۔ فوٹو: فائل

 واشنگٹن: کورونا وائرس کے معاملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین سے تعلقات ختم کرنے کی دھمکی دیدی ہے۔

دنیا بھر بالخصوص امریکا میں کورونا وائرس کی تیزی سے بڑھتی وبا نے امریکا اور چین کے درمیان فاصلے مزید بڑھادیے ہیں، امریکا کی جانب سے آئے دن چین کے خلاف نئے الزامات اور سخت بیانات میڈیا کی زینت بنتے ہیں، اب ایک بار پھر امریکی صدر نے چین سے تعلقات مکمل طور پر ختم کرنے کی دھمکی دیدی ہے۔

فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چینی صدر شی جن پنگ سے اچھے تعلقات ہیں لیکن اس وقت ان سے بالکل بات نہیں کرنا چاہتا کیونکہ چین کی جانب کورونا وائرس پر قابو پانے سے متعلق معاملے پر سخت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا، چین کے خلاف کارروائی میں امریکا کچھ بھی کرسکتا ہے بلکہ بہت کچھ کرسکتا ہے، ہم چین سے نہ صرف تمام تعلقات ختم کرسکتے ہیں بلکہ اس معاملے نے جنوری میں بیجنگ سے ہونے والے تجارتی معاہدے کو بھی متاثر کیا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے آغاز سے ہی امریکا اور چین کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا تھا اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مہلک وائرس کی ووہان لیبارٹری میں تیاری کا الزام عائد کیا تھا جس پر چین نے دعویٰ کیا تھا کہ کورونا وائرس امریکی فوجی ووہان لائے تھے۔

افغان صدر کی جارحانہ حملوں کی دھمکی پر طالبان کا سخت ردعمل

صدر اشرف غنی نے افغان فوج کو طالبان پر جارحانہ حملے کرنے کی ہدایت کی تھی، فوٹو : فائل

صدر اشرف غنی نے افغان فوج کو طالبان پر جارحانہ حملے کرنے کی ہدایت کی تھی، فوٹو : فائل

کابل: صدر اشرف غنی کی جانب سے افغان فوج کو جنگجوؤں پر جارحانہ حملے کرنے کی ہدایت پر طالبان نے بھرپور جواب دینے اور عسکری کارروائیوں میں اضافے کا عندیہ دیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان نے کابل کے زچہ و بچہ اسپتال میں حملے میں ملوث ہونے کے کابل حکومت کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر افغان فوج نے جارحانہ حملے کیے تو بھرپور مقابلہ کیا جائے گا۔

ترجمان طالبان نے مزید کہا کہ افغان فوج کی جارحیت کے نتیجے میں ہم بھی اپنی عسکری کارروائیاں بڑھا سکتے ہیں۔ ہم نے کبھی حملوں میں خواتین اور بچوں کو نقصان نہیں پہنچایا۔

قبل ازیں صدر اشرف غنی نے زچہ و بچہ اسپتال پر حملے کے بعد قوم سے اپنے خطاب میں واقعے کی ذمہ داری طالبان پر عائد کرتے ہوئے فوج کو دفاع کی پالیسی کو ترک کرکے طالبان پر جارحانہ حملے کرنے کی ہدایت کی تھی۔

واضح رہے کہ منگل کے روز مسلح افراد نے کابل کے زچہ وبچہ اسپتال کے اندر گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں نرسوں، ماؤں اور نوزائیدہ بچوں سمیت کم از کم 24 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

سعودی عرب میں عید الفطر پر کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ

سعودی عرب ميں کورونا وائرس کے باعث 264 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ فوٹو : فائل

سعودی عرب ميں کورونا وائرس کے باعث 264 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ فوٹو : فائل

ریاض: سعودی حکومت نے عید الفطر کی چھٹیوں پر ملک بھر میں کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کورونا وائرس کے باعث سعودی عرب نے عیدالفطر کی چھٹیوں کے دوران کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سعودیہ میں عیدالفطر کی تعطیلات 23 مئی سے 27 مئی تک جاری رہیں گی تاہم رمضان کے آخر تک تمام شہروں میں جاری کرفیو میں نرمی رہے گی۔

سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق جزوی کرفیو کے دوران عوام صبح 9 سے شام 5 پانچ تک ضروری اشیاء کی خریداری کے لیے گھروں سے باہر نکل سکتے ہیں تاہم مکہ مکرمہ میں مکمل کرفیو نافذ رہے گا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب ميں کورونا وائرس کے متاثرين کی تعداد 42 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ 264 افراد وائرس کے باعث ہلاک ہوچکے ہیں۔

داعش کا علاقائی سربراہ شیخ خراسانی، افغانستان سے گرفتار

افغان انٹیلی جنس سروس نے مبینہ طور پر داعش کے سربراہ شیخ خراسانی کو اس کے دو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ (فوٹو: انٹرنیٹ)

افغان انٹیلی جنس سروس نے مبینہ طور پر داعش کے سربراہ شیخ خراسانی کو اس کے دو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے۔ (فوٹو: انٹرنیٹ)

کابل: افغان انٹیلی جنس سروس کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیا اور مشرقِ بعید میں داعش کا سربراہ، ضیاء الحق عرف ’’شیخ عمر خراسانی‘‘ اپنے دو سینئر ساتھیوں سمیت کابل سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مبینہ طور پر شیخ خراسانی کے ساتھ گرفتار ہونے والے دو افراد میں سے ایک اس کا ترجمان صہیب اور دوسرا داعش کا چیف آف انٹیلی جنس ابو علی ہے۔

دیگر ذرائع سے اب تک اس خبر کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے تاہم سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ خبر درست ثابت ہوئی تو یہ افغانستان میں داعش کے خلاف ایک اہم اور بڑی کامیابی ہوگی۔

افغان انٹیلی جنس ایجنسی کا کہنا ہے کہ حال ہی میں گرفتار ہونے والے چار سینئر داعشی ارکان کی فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں شیخ خراسانی کی گرفتاری عمل میں آئی۔

شامی پناہ گزینوں کی تباہ حال گھروں کے ملبے پر سحر و افطار، ویڈیو وائرل

کیمپوں سے فرار ہوکر اپنے تباہ حال گھر کے ملبے پر ایک شامی خاندان افطار کررہا ہے، فوٹو : الجزیرہ

کیمپوں سے فرار ہوکر اپنے تباہ حال گھر کے ملبے پر ایک شامی خاندان افطار کررہا ہے، فوٹو : الجزیرہ

دمشق: رمضان میں سحر و افطار کے لیے شامی پناہ گزین کیمپوں سے فرار ہوکر اپنے تباہ حال گھروں کو واپس آگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شامی پناہ گزینوں کی بڑی تعداد کورونا وائرس وبا سے بچاؤ کے لیے ناکافی انتظامات ہونے اور رمضان میں سحر و افطار کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے کیمپوں سے فرار ہو کر اپنے تباہ حال گھروں کو واپس آگئے۔

الجزیرہ کی ایک ویڈیو میں شامی خاندان کی اپنے تباہ حال گھر کی چھت پر افطار کرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک علاقے کے تمام ہی گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے ہیں اور ایک گھر کی چھت پر ایک خاندان افطار کر رہا ہے۔

خاندان کے ایک شخص نے الجزیرہ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ پناہ گزین کیمپوں میں مشکلات کا سامنا تھا، کورونا وبا سے بچاؤ کیلیے وہاں کسی قسم کا انتظام نہیں اور سحر و افطار کا مزہ تو اپنے گھر ہی آتا ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے جاری رپورٹ میں مارچ اور اپریل میں ہزاروں شامی پناہ گزینوں کی کیمپوں سے فرار ہوکر اپنے تباہ حال گھروں کو جانے کی تصدیق کی گئی ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد36  لاکھ سے تجاوز کرگئی

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اب تک 2 لاکھ 52 ہزار 442 افراد ہلاک ہوچکے ہیں فوٹو، فائل

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اب تک 2 لاکھ 52 ہزار 442 افراد ہلاک ہوچکے ہیں فوٹو، فائل

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اب تک 2 لاکھ 52 ہزار 442 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ متاثرین کی تعداد36  لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

کورونا وائرس سے اب تک دنیا بھر میں 36 لاکھ 46 ہزار 834 افراد متاثر ہوچکے ہیں جب کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 52 ہزار 442 تک پہنچ گئی ہے، کورونا وائرس نے سب سے زیادہ امریکا کو متاثر کیا ہے جہاں اب تک 12 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جب کہ 69 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔

دوسری جانب فرانس، اٹلی اور اسپین میں یومیہ کورونا وائرس کے باعث اموات میں خاصی  کمی آگئی ہے، اٹلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 195، اسپین میں 164 جب کہ فرانس میں 135 افراد ہلاک ہوئے۔

اٹلی میں کل سے مرحلہ وار لاک ڈاؤن میں نرمی کا آغاز ہوگیا ہے، پارک کھولنے کی اجازت مل گئی ہے اور لوگ ایک ہی علاقے میں اپنےعزیر و اقارب کے ہاں بھی  جاسکیں گے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے 4 ہزار نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 24 گھنٹوں کے  دوران مزید 621 اموات ریکارڈ ہوئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اب برطانیہ اس پوزیشن میں ہے کہ وہ ٹیسٹ، ٹریک اینڈ ٹریس پروگرام شروع کرے یعنی ان لوگوں کی شناخت اور کھوج لگایا جائے جن میں کورونا کی علامات ہیں۔

نیوزی لینڈ میں بھی پہلی بار کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا جب کہ روس میں وائرس تیزی سے بڑھ رہا ہے اور ہاں ایک لاکھ 45 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ پڑوسی ملک بھارت میں بھی ایک ہی دن میں مزید 4 ہزار مریض سامنے آگئے جس کے بعد مریضوں کی تعداد 46 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

ترک صدر طیب اردگان کا کہنا ہے مئی کے وسط میں شاپنگ سینٹرز، ہئیر سیلون اور چند دکانوں کو کام کرنے کی اجازت دے دی جائے گی، گذشتہ چند ہفتوں سے ترکی کے 31 شہروں میں مکمل لاک ڈاؤن اور کرفیو نافذ ہے۔

صدر ٹرمپ کا سال کے آخر تک کورونا ویکسین تیار کرنے کا دعویٰ

کورونا وائرس کی دنیا بھر میں تباہی کا ذمہ دار چین ہے، صدر ٹرمپ (فوٹو : فائل)

کورونا وائرس کی دنیا بھر میں تباہی کا ذمہ دار چین ہے، صدر ٹرمپ (فوٹو : فائل)

 واشنگٹن: صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ رواں برس کے آخر تک امریکا کورونا وائرس کے خلاف ویکسین تیار کر لے گا۔

امریکی نشریاتی ادارے فوکس نیوز کو انٹرویو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا اس سال کے آخر تک کورونا وائرس کے خلاف ویکسین تیار کر لے گا۔ صدر ٹرمپ کا یہ دعویٰ اس وقت سامنے آیا ہے جب حال ہی میں انہوں نے خود ویکسین کی تیاری کے لیے فنڈز کی کمی پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

صدر ڈو نلڈ ٹرمپ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ایک محتاط اندازے کے تحت کورونا وائرس وبا میں ایک لاکھ سے زائد امریکیوں کی جانیں چلی جائیں گی۔ قبل ازیں امریکی صدر نے اس حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ اس مہلک وائرس سے امریکا میں 60 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوسکتے ہیں۔

امریکی صدر نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا الزام ایک مرتبہ پھر چین پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں پھیلنے اور اس کی وجہ سے عالمی معیشت کی تباہی کا ذمہ دار چین ہے۔ اس سے پہلے صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا تھا کہ چین نے انہیں الیکشن ہروانے کے لیے کورونا وائرس پھیلایا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک امریکا ہے جہاں اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 70 ہزار کے قریب جا پہنچی ہے جب کہ سوا لاکھ سے زائد امریکی اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

افغانستان میں خونی جھڑپ، 15 جنگجو اور 5 فوجی اہلکار ہلاک

طالبان کے حملے کے نتیجے میں افغان فوج کی مزید نفری کو طلب کرنا پڑا، فوٹو : فائل

طالبان کے حملے کے نتیجے میں افغان فوج کی مزید نفری کو طلب کرنا پڑا، فوٹو : فائل

کابل: افغانستان کے صوبے بلخ میں طالبان اور فوج کے درمیان ہونے والی گھمسان کی جھڑپ میں 15 جنگجو اور 5  اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ درجنوں زخمی ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبے بلخ کی فوجی چیک پوسٹ پر دو درجن سے زائد طالبان جنگجوؤں نے دھاوا بول دیا، افغان فوج نے بھی سخت مزاحمت کا مظاہرہ کیا اور دونوں کے درمیان کئی گھنٹوں تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔

افغان فوج کے ترجمان محمد حنیف رضائی نے دو طرفہ فائرنگ میں 15 طالبان جنگجوؤں کی ہلاکت اور 10 سے زائد کے زخمی ہونے کا دعویٰ کیا ہے جب کہ 5 اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔

دوسری جانب طالبان نے افغان فوج کے ترجمان کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں 20 اہلکار ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہوئے ہیں جب کہ طالبان کو کم نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔

ادھر بلخ کے گورنر کے ترجمان نے بھی حملے میں 15 سے زائد افغان اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے مطالبہ کہا کہ طالبان پسپا ہوگئے تاہم وہ دوبارہ واپس آئیں گے اس لیے صوبے میں مزید فوجی اہلکار تعینات کیے جائیں۔

دریں اثنا ایسی اطلاعات بھی موصول ہورہی ہیں کہ افغان صدر اشرف غنی اور صدارت کے ایک اور دعویدار عبداللہ عبداللہ کے درمیان عبوری معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے بعد سیاسی بحران کے خاتمے اور قیام امن کی توقع کی جاسکتی ہے۔

سعودی حکومت کا مسجد الحرام اور مسجد نبوی آج سے کھولنے کا اعلان

نمازیوں کو فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایت اور ماسک پہننا لازمی قرار۔ فوٹو : فائل

نمازیوں کو فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایت اور ماسک پہننا لازمی قرار۔ فوٹو : فائل

مدینہ منورہ: سعودی حکومت نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی کو آج سے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

سعودی حکومت نے حرمین شریفین کو کھولنے کے لیے احتیاطی تدابیر بھی جاری کردی ہیں جس کے تحت حرمین شریفین میں آنے والوں کو جائے نماز ساتھ لانا ہوگا جب کہ مسجد میں رکھے قرآن پاک کے نسخے استعمال کرنے کی ممانعت ہوگی۔

نمازیوں کو فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ واش روم بند رکھے جائیں گے، نماز کے لیے آنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے تاہم ابھی تک عید کی نماز اور نماز تراویح پر پابندی برقرار ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے سعودی عرب نے ملک بھر کی مساجد سمیت مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کے اندرونی اور بیرونی حصے میں نمازِ پنجگانہ اور نماز جمعہ کی ادائیگی پر پابندی عائد کی تھی۔

وائٹ ہاؤس نے بھارتی صدر اور وزیر اعظم کو ٹوئٹر پر ان فالو کردیا

وائٹ ہاؤس کی جانب سے اس اقدام کی کوئی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔ فوٹو، فائل

وائٹ ہاؤس کی جانب سے اس اقدام کی کوئی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔ فوٹو، فائل

نئی دہلی: وائٹ ہاؤس نے بھارتی صدر اور وزیر اعظم کو ٹوئٹر پر ان فالو کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکی وائٹ ہاؤس کے سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ نے بھارت کے صدر اور وزیر اعظم مودی کو ٹوئٹر پر ان فالو کردیا ہے۔

کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں وائٹ ہاؤس کی جانب سے صدر اور وزیر اعظم کو ان فالو کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ اس فیصلے کا فوری نوٹس لے۔  واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس کی جانب سے ابھی تک اس اقدام کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ تین ہفتے قبل امریکی ایوان صدر وائٹ ہاؤس کے سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھارت کے صدر اور وزیر اعظم مودی کو فالو کیا گیا تھا۔ اس وقت مودی دنیا کے واحد غیر امریکی عالمی لیڈر تھے جنھیں ٹوئٹر پر وائٹ ہاؤس فالو کررہا تھا تاہم تین ہفتے بعد ہی وائٹ ہاؤس نے بھارتی سربراہان مملکت کو ان فالو کردیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق 10 اپریل کو وائٹ ہاؤس کی جانب سے بھارتی صدر اور وزیر اعظم کو ٹوئٹر پر فالو کرنے کو ہائیڈروکسی کلورو کوئن دوا کی امریکا کو برآمد کے بعد خیر سگالی کے اقدام کے طور پر دیکھا گیا تھا۔ امریکی صدر کی جانب سے اس دوا کے کورونا وائرس کے متاثرین پر مثتب اثرات کے دعوے کے بعد امریکا میں اس کی طلب کئی گنا بڑھ گئی ہے اور کئی امریکی ریاستوں نے بڑی مقدار میں یہ دوا درآمد کی ہے تاہم ابھی تک اس دوا کے کورونا وائرس کا حتمی علاج ہونے کے بارے میں سائنسی شواہد دست یاب نہیں ہیں۔

امریکا نے پہلی بار بھارت کو اقلیتوں کے لیے خطرناک ملک قرار دے دیا

امریکی کمیشن کی بابری مسجد فیصلے، متنازع اقلیتی بل اور مقبوضہ کشمیر کی حیثیت ختم کرنے پر تنقید، پاکستان کی تعریف (فوٹو : انٹرنیٹ)

امریکی کمیشن کی بابری مسجد فیصلے، متنازع اقلیتی بل اور مقبوضہ کشمیر کی حیثیت ختم کرنے پر تنقید، پاکستان کی تعریف (فوٹو : انٹرنیٹ)

 اسلام آباد: امریکا کے کمیشن برائے مذہبی آزادی نے پہلی بار بھارت کو اقلیتوں کے لیے خطرناک ترین ملک قرار دے دیا۔

اقلیتوں کے ساتھ برے سلوک پر بھارت کو عالمی سطح پر رسوائی کا سامنا ہے اور اب امریکا نے بھی بھارت کو اقلیتوں کے لیے خطرناک ملک قرار دے دیا ہے۔ اس ضمن میں مذہبی آزادی پر بنے امریکی کمیشن کی سالانہ رپورٹ جاری کردی گئی جس میں پہلی بار بھارت کو اقلیتوں کے لیے خطرناک ملک قرار دے دیا گیا۔

امریکی کمیشن کی رپورٹ میں بھارت کو سی پی سی ممالک کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔ امریکی کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق سالانہ رپورٹ میں متنازع بھارتی شہریت بل پر امریکی کمیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، 2019ء میں بھارت میں اقلیتوں پر حملوں میں اضافہ ہوا اور بھارت مذہبی آزادی کے معاملے میں تیزی سے نیچے آیا۔

رپورٹ کے مطابق امریکی کمیشن نے بابری مسجد سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے، مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کرنے پر بھی شدید تنقید کی۔ رپورٹ میں پاکستان میں متعدد مثبت پیش رفت کا اعتراف کیا گیا۔

امریکی کمیشن نے کرتار پور راہداری کھولنے، پاکستان میں سکھ یونیورسٹی قائم کرنے، ہندو مندر کو دوبارہ آباد کرنے، آسیہ بی بی کو بری کرنے، مذہبی اقلیتوں کے خلاف امتیازی مواد کے ساتھ تعلیمی مواد پر نظر ثانی کرنے کے حکومتی اقدامات کی تعریف کی ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کرگئی

کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کے باوجود اسپین میں 4 مرحلوں میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان  فوٹو : فائل

کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کے باوجود اسپین میں 4 مرحلوں میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان فوٹو : فائل

کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں اب تک 2 لاکھ 18 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ متاثرین کی تعداد 31 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس انتہائی تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے باعث متاثرین کی تعداد 31 لاکھ 39 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ تقریباً 2 لاکھ 18 ہزار مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ ہلاکتیں امریکا میں ہوئی ہیں جہاں اب تک 60 ہزار کے قریب افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جب کہ متاثرین کی تعداد 10 لاکھ 35 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 27 ہزار 359 تک پہنچ گئی ہے جب کہ اسپین میں 23 ہزار 822 اور  فرانس میں 23 ہزار 660 سے زائد افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں۔ برطانیہ میں 21 ہزار 678، ایران میں 5 ہزار 877، چین میں 4633 اور نیدرلینڈز میں 4566 مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کے باوجود اسپین نے 4 مرحلوں میں لاک ڈاؤن ختم کرنےکا اعلان کیا ہے، امریکی ریاستوں جارجیا، ٹیکساس، مشی گن اور الاسکا میں بھی کچھ پابندیاں اٹھانے کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ فرانس میں بھی 11 مئی سے دکانیں کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب عالمی وباء کے باعث کینیڈا کی مساجد میں نماز کے اجتماع پر پابندی ہے، مقامی حکومت نے ٹورنٹو سمیت 3 شہروں میں  ماہ رمضان کے دوران صرف اذان مغرب بذریعہ لاوڈ اسپیکر دینے کی اجازت دی ہے جب کہ کینیڈا کی تاریخ میں ایسا پہلی بارہوا ہے۔

امریکا کی فلسطین دشمنی میں اسرائیل سے پینگیں

صدر ٹرمپ نے جنوری میں فلسطینی قیادت کو نظر انداز کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم کیساتھ ملکر امن منصوبے کا اعلان کیا تھا، فوٹو : فائل

صدر ٹرمپ نے جنوری میں فلسطینی قیادت کو نظر انداز کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم کیساتھ ملکر امن منصوبے کا اعلان کیا تھا، فوٹو : فائل

 واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کے لیے اپنے نام نہاد امن منصوبے پر عمل درآمد کرانے اور اسرائیلی حکومت کی جانب سے مغربی کنارے کے بڑے حصے کے الحاق کو تسلیم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تصفیے کیلیے پیش کیے گئے اپنے امن معاہدے پر عمل در آمد کا عندیہ دیا ہے تاہم انہوں نے مغربی کنارے کے الحاق کے لیے امن معاہدے کے بجائے اسرائیلی وزیراعظم کی تجویز پر عمل کرنے کا بھی عندیہ دیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ اسرائیل کی جانب سے اپنی خود مختاری اور اسرائیلی قوانین کا اطلاق مغربی کنارے کے علاقوں تک پھیلانے کو تسلیم کرنے کے لیے بھی تیار ہیں اور اس حوالے سے وہ فلسطینی قیادت سے بھی بات چیت کریں گے تاکہ مشرق وسطیٰ کے اس اہم مسئلے کو حل کرلیا جائے۔

قبل ازیں اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے ایک مرتبہ بھی اقتدار سنبھالنے کے بعد مغربی کنارے پر الحاق اور گولن پہاڑی پر قبضے کو عالمی قوتوں سے تسلیم کرانے کے عزم کا اعادہ کیا تھا جس پر فلسطینی قیادت نے واضح کیا تھا کہ اسرائیل کی ہٹ دھرمی سے مشرق وسطیٰ میں ’دو ریاستی حل‘ کا دروازہ ہمیشہ کے لیے بند ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ رواں برس جنوری میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی مشاورت سے ’امن منصوبہ‘ پیش کیا تھا تاہم فلسطینی قیادت کو اعتماد میں نہیں لیا گیا تھا جس میں اسرائیل کو مغربی کنارے میں یہودی آبادیوں کے الحاق اور اردن تک خود مختاری قائم کرنے کی اجازت دی گئی تھی جب کہ فلسطینیوں کو خود مختار لیکن غیر عسکری ریاست دینے کا تکلف بھی رکھا گیا تھا۔

نیوزی لینڈ کورونا وائرس کو شکست دینے والا پہلا ملک بن گیا

کورونا کے مقامی سطح پر خاتمے کے باوجود احتیاط ضروری ہے، جیسنڈا آرڈرن ۔ فوٹو : فائل

کورونا کے مقامی سطح پر خاتمے کے باوجود احتیاط ضروری ہے، جیسنڈا آرڈرن ۔ فوٹو : فائل

کورونا وائرس پر قابو پانے کی کوششیں رنگ لانے لگیں ہیں اور نیوزی لینڈ وباء کو شکست دینے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے پریس بریفنگ میں کورونا وائرس پر فتح حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے تاہم انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ کورونا کے مقامی سطح پر خاتمے کے باوجود احتیاط ضروری ہے۔

اٹلی میں بھی وائرس کے باعث ہلاکتوں میں کمی آنے لگی، اطالوی حکومت نے چار مئی سے لاک ڈاون میں نرمی کا اعلان کر دیا۔ چین میں بھی حالات بہتر ہوگئے، شنگھائی اور بیجنگ میں اسکول کھول دئیے گئے۔

ادھر اسپین میں کورونا کے باعث آج مزید 331 افراد ہلاک ہو گئے، پولیس ڈرون کیمروں کی مدد سے لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پکڑ رہی ہے۔

دوسری جانب یورپی یونین نے وبا سے متاثرہ یورپی ممالک کی مدد کے لیے 544 ارب یورو کے ایمرجنسی فنڈ کی منظوری دے دی ہے۔

برطانوی وزیراعظم نے کورونا وائرس سے صحت یابی کے بعد حکومتی امور سنبھال لیے

کورونا وائرس کے حملے کے باعث برطانوی وزیراعظم کو 3 دن آئی سی یو میں رہنا پڑا تھا، فوٹو : فائل

کورونا وائرس کے حملے کے باعث برطانوی وزیراعظم کو 3 دن آئی سی یو میں رہنا پڑا تھا، فوٹو : فائل

 لندن: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کورونا وائرس سے صحت یابی کے بعد دوبارہ سے کارہائے مملکت چلانے شروع کردیے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس سے صحت یابی کے بعد برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اپنے دفتر 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ میں ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ وزیراعظم بورس جانسن رواں ماہ کے آغاز میں کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد سے وزیر خارجہ ڈومینک راب نگراں وزیراعظم کی ذمہ داری نبھا رہے تھے۔

بورس جانس کو اپریل کے آغاز میں کچھ علامتیں ظاہر ہوئی تھیں جس کے بعد ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آیا اور وہ اپنے گھر ہی میں قرنطینہ ہوگئے لیکن طبیعت بگڑتی چلی گئی جس پر انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا تاہم سانس لینے میں دشواری کا سامنا رہنے پر 7 اپریل کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا۔

برطانوی وزیراعظم کی طبیعت 3 دن آئی سی یو میں رہنے کے بعد بہتر ہوئی تو انہیں مزید دو دن آبزرویشن میں رکھا گیا اور 12 اپریل کو دوبارہ کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا جو منفی آیا جس کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دیدی گئی۔

شمالی کوریا کے سربراہ کی ہلاکت کی خبریں ایک بار پھرغلط ثابت

کم جونگ کی ہلاکت پر یقین نہیں رکھتے، امریکی اور جنوبی کوریا حکام 

کم جونگ کی ہلاکت پر یقین نہیں رکھتے، امریکی اور جنوبی کوریا حکام 

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ کی ہلاکت کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں تاہم امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ زندہ ہیں۔

امریکی صحافی ایڈم ہوسلے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کی ہلاکت سے متعلق خبر ٹوئٹ کی جس کے بعد کم جونگ ان کی ہلاکت سے متعلق #KIMJONGUNDEAD سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔

امریکی صحافی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ’’ (ایچ کے ایس ٹی وی) ہانگ کانگ سیٹیلائٹ ٹیلی ویژن کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان ہلاک ہوچکے ہیں لیکن امریکا نے اس حوالے سے اب تک کسی قسم کا رد عمل نہیں دیا‘‘۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق نہ صرف امریکا بلکہ خود شمالی کوریا کے سرکاری ذرائع نے اس حوالے سے اب تک مکمل خاموشی اختیار کررکھی ہے تاہم کم جونگ ان کی طبیعت کے حوالے سے خبریں زیرگردش تھیں کہ ان کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔

خیال رہے شمالی کوریا کے اہم ایونٹ میں کم جونگ ان کی غیر موجودگی کی وجہ سے ان کی ہلاکت کی خبریں سامنے آئیں اور اس حوالے سے امریکی صحافی ایڈم ہوسلے نے اپنی ایک اور ٹوئٹ میں اس بات کی تصدیق کی کہ شمالی کوریا کے سربراہ ملک کے دو اہم مواقع پر دکھائی نہیں دیے یہاں تک کہ وہ ’آرمی ڈے‘ میں بھی شریک نہیں ہوئے۔

ادھر امریکی خبررساں ادارے واشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کے زندہ ہونے کے شواہد موجود ہیں اور سیٹلائٹ کے ذریعے ان کی خصوصی ٹرین کو کچھ دن پہلے شمالی کوریا کے شہر وونسان میں ایک سیاحتی مقام پر دیکھا گیا ہے۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی اور جنوبی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ کم جونگ ان کی ہلاکت پر یقین نہیں رکھتے جب کہ دونوں ممالک کی انٹیلجنس سروس بھی شمالی کوریا کے سربراہ کی ہلاکت یا بیماری کے حوالے سے بے یقینی کا شکار ہیں۔

جنوبی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ چیئرمین کم جونگ ان اس ہفتےشمالی کوریا کے شہر وونسان میں موجود ہیں اور کسی بھی حکومت کے پاس ان کی ہلاکت کے شواہد موجود نہیں ہیں۔

جرمنی میں مساجد 4 مئی سے کھولنے کا فیصلہ، مسلمانوں میں خوشی کی لہردوڑ گئی

جرمنی کی حکومت نے اسکولز، ریل اور بس سروس سمیت دیگر ٹرانسپورٹ بھی کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فوٹو: فائل

جرمنی کی حکومت نے اسکولز، ریل اور بس سروس سمیت دیگر ٹرانسپورٹ بھی کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فوٹو: فائل

برلن: جرمنی نے  تمام مساجد 4 مئی2020ء سے کھولنے کا فیصلہ کر لیا۔

جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق حکومت نے ملک میں تمام مساجد 4 مئی2020سے کھولنے کا فیصلہ کر لیاہے، جرمنی میں آبادمسلم کمیونٹی کے لیے یہ بڑی خوشی کی خبر ہے، مساجد میں نماز با جماعت اور تراویح ہوں گی۔

کورونا وائرس کی عالمی وبا کے پیشِ نظر جرمنی میں مساجد سمیت تمام عبادت گاہیں بند تھیں لیکن اب متعلقہ حکام نے 4 مئی سے مساجد اور دوسری عبادت گاہیں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد مسلمانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، ہر مسجد میں 50 افراد باجماعت نماز تراویح ادا کرسکیں گے اور تمام سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور حکومتی اقدامات پرعمل پیرا ہوں گے۔

جرمنی کی حکومت نے اسکولز، ریل اور بس سروس سمیت دیگر ٹرانسپورٹ بھی کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹرمپ کا کورونا وائرس کے باعث ہر طرح کی امریکی امیگریشن پر پابندی کا اعلان

امریکی شہریوں کے روزگار کو بچانے اور معیشت کو پہنچنے والے نقصان کے باعث پابندی لگارہا ہوں، ٹرمپ

امریکی شہریوں کے روزگار کو بچانے اور معیشت کو پہنچنے والے نقصان کے باعث پابندی لگارہا ہوں، ٹرمپ

 واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث ہر طرح کی امیگریشن پر عارضی پابندی لگانے کا اعلان کردیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ امریکی معیشت کو پہنچنے والے نقصان کے باعث یہ پابندی لگارہے ہیں۔ ٹرمپ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ نادیدہ دشمن کے حملے کے باعث اور امریکی شہریوں کے روزگار کو بچانے کےلیے میں امریکا میں امیگریشن پرعارضی پابندی عائد کرنے کے حکم نامے پر دستخط کرنے لگا ہوں۔

In light of the attack from the Invisible Enemy, as well as the need to protect the jobs of our GREAT American Citizens, I will be signing an Executive Order to temporarily suspend immigration into the United States!

— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) April 21, 2020

امریکا میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 42 ہزار 518 ہوگئی ہے جبکہ 7 لاکھ 93 ہزار افراد متاثر ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق امریکا میں کورونا وائرس کے نتیجے میں اب تک 2 کروڑ 20 لاکھ افراد بے روزگار ہو چکے ہیں اور اب وہاں لاک ڈاؤن کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 24 لاکھ 82 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جبکہ ایک لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ دنیا میں سب سے زیادہ اموات امریکا میں ہوئی ہیں۔

مودی سرکار ایک بار پھر مسلم نسل کشی کی تیاری کررہی ہے، بھارتی صحافی

مسلمانوں پر کورونا پھیلاؤ کا الزام عائد کرکے ہندوؤں کے جذبات کو اکسایا جارہا ہے، ارون دتی رائے (فوٹو: فائل)

مسلمانوں پر کورونا پھیلاؤ کا الزام عائد کرکے ہندوؤں کے جذبات کو اکسایا جارہا ہے، ارون دتی رائے (فوٹو: فائل)

برلن: بھارتی صحافی ارون دتی رائے نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس پھیلانے کا ذمہ دار تبلیغی جماعت کو ٹھہرا کر ہندوؤں کے جذبات کو اکسایا جا رہا ہے جس سے مسلم کش فسادات کی راہ ہموار کی جا رہی ہے۔

عالمی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے بھارتی مصنفہ، صحافی اور سماجی کارکن ارون دتی رائے نے انکشاف کیا کہ بھارتی حکومت کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ کا ذمہ دار مسلمانوں کو ٹھہرا کر ہندوؤں کے جذبات کو اکسا رہی ہے جس سے حالات ایک بار پھر مسلمانوں کی نسل کشی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

بھارتی صحافی نے مزید کہا کہ مودی سرکار ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان کشیدگی کو ہوا دے رہی ہے جس سے مسلم کش فسادات کا خدشہ بڑھ گیا ہے جس پر دنیا کو نظر رکھنے کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے عالمی قوتوں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔

ارون دتی رائے نے متنازع شہریت بل اور اس کی مخالفت کرنے والے مسلمان شہریوں اور مساجد کو انتہا پسند ہندوؤں کی جاب سے شہید کیے جانے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ابھی زیادہ دن گزرے جب دارالحکومت میں مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا۔ مودی حکومت ایک بار تاریخ دہرانا چاہتی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ الزام تبلیغی جماعت پر عائد کرتے ہوئے نظام الدین مرکز کے امیر محمد سعد کاندھالوی کے خلاف مجرمانہ غفلت برتنے اور قتل خطا کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

امریکا میں کورونا سے ہلاکتیں 35 ہزار کے قریب، 2 کروڑ سے زائد افراد بے روز گار

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد ایک لاکھ 46 ہزار سے زائد جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 21 لاکھ 84 ہزار ہو گئی ہے۔ فوٹو: فائل

امریکا میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد افراد کی تعداد 35 ہزار کے قریب پہنچ گئی جب کہ معاشی کساد بازاری کے باعث اب تک 2 کروڑ 20 لاکھ افراد نوکریوں سے فارغ ہو چکے ہیں۔

ایک طرف امریکا میں کورو نا کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے تو دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملکی معیشت کو تین حصوں میں دوبارہ بحال کرنے کی تجویز پیش کی ہے ۔

امریکا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 لاکھ 78 ہزار سے زائد ہو چکی ہے جب کہ اموات 35 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہیں۔

امریکی حکام کے مطابق گزشتہ ہفتے 52 لاکھ مزید افراد نے بے روزگار الاؤنس کے لیے درخواستیں دیں جس کے بعد امریکا میں بے روز گار افراد کی تعداد 2 کروڑ 20 لاکھ تک پہنچ گئی ہے یعنی ہر سات میں سے ایک امریکی شہری بے روز گار ہو گیا ہے۔

دوسری جانب چینی حکام نے ووہان میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کے حوالے سے نظر ثانی شدہ ڈیٹا جاری کیا ہے جس کے مطابق ووہان میں مزید 1290 نئی اموات کے بعد ملک بھر میں اموات کی تعداد 4 ہزار 642 ہو گئی ہے جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 82 ہزار 367 ہے جن میں سے 78 ہزار افراد صحت یاب ہو کر گھرو ں کو جا چکے ہیں۔

چینی حکام کے مطابق 2020 کے پہلے سہ ماہی میں ملکی معیشت 6 اعشاریہ 8 فیصد کم ہوئی ہے جو کہ 44 سالوں میں پہلی بار دیکھی گئی ہے۔

اٹلی میں عالمگیر وبا سے اموات کی تعداد 22 ہزار 170 اور اسپین میں 19 ہزار 315 ہو گئی ہے جب کہ فرانس میں بھی اب تک 17 ہزار 920 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

برطانیہ میں 13 ہزار سے زائد جب کہ ایران میں 4 ہزار 869 اور جرمنی میں 4 ہزار 52 افراد کورونا کا شکار ہو چکے ہیں۔

بیلجیم میں بھی 4 ہزار 800 سے زائد افراد کورونا وائرسے ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ برازیل میں 1952 اور ترکی میں 1643 اموات ریکارڈ ہو چکی ہیں۔

امریکا کی جونز ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 21 لاکھ 84 ہزار تک پہنچ گئی ہے جب کہ اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 46 ہزار 898 ہو گئی ہے۔

امریکا میں کورونا وبا کی شدت کم ہورہی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا نیا دعویٰ

امریکی صدر کی جانب سے یہ دعویٰ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب امریکا میں کورونا وائرس سے ریکارڈ ہلاکتیں ہورہی ہیں۔ (فوٹو: فائل)

امریکی صدر کی جانب سے یہ دعویٰ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب امریکا میں کورونا وائرس سے ریکارڈ ہلاکتیں ہورہی ہیں۔ (فوٹو: فائل)

واشنگٹن ڈی سی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز ایک نیوز بریفنگ میں انکشاف کیا کہ امریکا میں کورونا وائرس کی وبا کا ’’عروج گزر چکا ہے‘‘ یعنی اب اس وبا کی شدت میں بتدریج کمی آرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ ہمیں لازماً ہوشیار رہنا ہے لیکن اتنا ضرور ثابت ہے کہ (کورونا وبا کے خلاف) ہماری جارحانہ حکمتِ عملی کامیاب ہورہی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے یہ انکشاف ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب 15 اپریل کے روز، صرف ایک ہی دن میں پورے امریکا سے ناول کورونا وائرس کے 30206 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ اسی ایک دن میں مزید 2482 امریکی شہری بھی موت کے منہ میں چلے گئے۔

اب تک کی صورتِ حال یہ ہے کہ امریکا میں ناول کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 644,348 ہوچکی ہے جن میں 28,554 اموات کے علاوہ صحت یاب ہو جانے والے 48,708 افراد بھی شامل ہیں۔

گزشتہ چند روز کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے نہ صرف یکم مئی سے امریکا میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کیا ہے بلکہ کورونا وبا کےلیے چین کو موردِ الزام ٹھہرانے کے علاوہ عالمی ادارہ صحت پر بھی سخت تنقید کی ہے اور اس ادارے کےلیے امریکی فنڈنگ روک دی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا عالمی ادارہ صحت کی فنڈنگ روکنے کا حکم

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو چھپانے پر عالمی ادارہ صحت کی فنڈنگ روکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا الزام۔ فوٹو؛ فائل

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو چھپانے پر عالمی ادارہ صحت کی فنڈنگ روکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا الزام۔ فوٹو؛ فائل

 واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے (ڈبلیو ایچ او) عالمی ادارہ صحت کی فنڈنگ فوری روکنے کا حکم دے دیا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو چھپانے اور اس حوالے سے بد انتظامی پر (ڈبلیو ایچ او) عالمی ادارہ صحت کی فنڈنگ فوری طور پر روکنے کے احکامات دیے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کیا عالمی ادارہ صحت اپنا کردار ادا کرتے ہوئے چین میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے طبی ماہرین بھیجے، اگر ایسا ہوتا تو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکتا تھا اور اموات کی تعداد بھی کم ہوتی۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سے قبل عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فنڈز روکنے کی دھمکی دی تھی، ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت پر ’’چین کی جانب داری‘‘ کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ اس ادارے نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے فیصلوں اور عملی اقدامات میں بہت تاخیر کی جس کی وجہ سے یہ عالمی وبا سنگین ہوگئی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے یکم مئی سے امریکا میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کردیا

ٹرمپ کے مطابق امریکا میں ناول کورونا وائرس کی وبا کا زور ٹوٹ رہا ہے۔ (فوٹو: فائل)

ٹرمپ کے مطابق امریکا میں ناول کورونا وائرس کی وبا کا زور ٹوٹ رہا ہے۔ (فوٹو: فائل)

واشنگٹن ڈی سی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تازہ ترین پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ وہ یکم مئی سے پورے امریکا میں لاک ڈاؤن ختم کردیں گے اور وہ ایسا کرنے کا پورا اختیار رکھتے ہیں۔ وائٹ ہاؤس میں ہونے والی یہ پریس کانفرنس ڈھائی گھنٹے جاری رہی۔

تاہم اس بارے میں امریکی ریاستوں کے گورنروں اور قانونی ماہرین سے مشاورت نہیں کی گئی کیونکہ امریکی آئین کے مطابق، امریکا کی ہر ریاست اپنے شہریوں کے مفاد اور تحفظ سے متعلق فیصلے کرنے میں مکمل آزاد ہے اور یکم مئی سے امریکا میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد کا انحصار بھی ریاستوں کے گورنروں کی صوابدید پر ہوگا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا میں کورونا وائرس کی وبا کا زور ٹوٹ رہا ہے اور انہیں امید ہے کہ یکم مئی تک حالات مزید بہتر ہوجائیں گے۔

اس موقع پر انہوں نے میڈیا پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ایک ڈاکیومنٹری بھی دکھائی جس میں کورونا وائرس وبا کے حوالے سے ٹرمپ انتظامیہ کی کارکردگی کے بارے میں میڈیا پر چلنے والی خبروں کو جھوٹ اور بے بنیاد ثابت کیا گیا تھا۔

سعودی عرب میں نماز تراویح کی ادائیگی پر پابندی کا اعلان

لوگوں کو نماز تراویح گھروں میں ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے، رپورٹ گلف نیوز ۔ فوٹو: سوشل میڈیا

لوگوں کو نماز تراویح گھروں میں ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے، رپورٹ گلف نیوز ۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ریاض: کورونا وائرس کی وجہ سے سعودی عرب کی مساجد میں نماز تراویح کی ادائیگی پر پابندی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اس سال رمضان المبارک کے دوران سعودی عرب کی مساجد میں نماز تراویح کی ادائیگی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق لوگوں کو نماز تراویح گھروں میں ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کورونا وائرس کو شکست دیدی

برطانوی وزیراعظم کو کورونا وائرس کے باعث 7 اپریل کو آئی سی یو میں منتقل کیا گیا تھا، فوٹو: فائل

برطانوی وزیراعظم کو کورونا وائرس کے باعث 7 اپریل کو آئی سی یو میں منتقل کیا گیا تھا، فوٹو: فائل

 لندن: برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن کو کورونا وائرس سے صحت یابی کے بعد اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق وزیر اعظم بورس جانسن کو کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آنے پر سینٹ تھامس اسپتال اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ وہ کئی دن سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔

وزیراعظم کے دفتر ٹین ڈاؤن اسٹریٹ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بورس جانسن ابھی کچھ روز برمنگھم میں اپنی رہائش گاہ میں ہی قیام کریں گے اور ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد درست موقع پر دفتری امور کا آغاز کریں گے۔

وزیراعظم بورس جانسن نے سینٹ تھامس اسپتال کے عملے کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں طبی عملے کی مہارت اور جانفشانی کے باعث زندگی ملی ہے۔ ڈاکٹرز اور دیگر عملہ کورونا وائرس کے مریضوں کی دن رات خدمت کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ 27 مارچ کو وزیراعظم بورس جانسن میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس پر انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر دیا تھا اور ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ملکی امور چلارہے تھے تاہم علامات کم نہ ہونے کے باعث وہ اسپتال میں داخل ہوئے اور طبیعت نہ سنبھلنے پر 7 اپریل کو انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کرنا پڑا تھا۔

بنگلہ دیش: شیخ مجیب الرحمان کے قاتل کو پھانسی دے دی گئی

شیخ مجیب الرحمان کو درجن بھر بنگالی فوجیوں نے 15 اگست 1975 کے روز اہلِ خانہ سمیت قتل کیا تھا۔ (فوٹو: انٹرنیٹ)

شیخ مجیب الرحمان کو درجن بھر بنگالی فوجیوں نے 15 اگست 1975 کے روز اہلِ خانہ سمیت قتل کیا تھا۔ (فوٹو: انٹرنیٹ)

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمان کے درجن بھر قاتلوں میں سے ایک، عبدالماجد کو گزشتہ رات ڈھاکہ کے قریب کیرانی گنج جیل میں پھانسی دے دی گئی۔

عبدالماجد سابق آرمی کیپٹن تھا جس نے درجن بھر فوجیوں کے ساتھ مل کر 15 اگست 1975 کے روز شیخ مجیب الرحمان اور ان کے اہلِ خانہ کو قتل کیا تھا۔ شیخ مجیب کی دو بیٹیاں، شیخ حسینہ اور شیخ ریحانہ، اس لیے زندہ بچ گئیں کیونکہ وہ اُن دنوں جرمنی میں تھیں۔

بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ 2009 میں شیخ مجیب کے تمام قاتلوں کو سزائے موت سنا چکی ہے جن میں سے پانچ مجرموں کو 2010 میں پھانسی دی جاچکی ہے۔ تاہم باقی افراد میں سے بیشتر اب بھی مفرور ہیں جن کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ امریکا اور کینیڈا میں پناہ لیے ہوئے ہیں جبکہ شیخ مجیب کا ایک قاتل کچھ سال پہلے زمبابوے میں طبعی موت مرچکا ہے۔

اپنے دیگر ساتھیوں کی طرح عبدالماجد نے بھی شیخ مجیب کے قتل کا اعتراف کیا تھا اور بھی کئی سال سے مفرور تھا۔ وہ چند روز پہلے ہی بنگلہ دیش واپس آیا تھا اور اس کا کہنا تھا کہ وہ طویل عرصے تک بھارت میں روپوش رہا۔

بنگلہ دیش واپسی پر اسے منگل کے روز گرفتار کیا گیا جسے بنگلہ دیش کے وزیرِ داخلہ اسدالزماں خان نے ’’سال کا سب سے بڑا تحفہ‘‘ قرار دیا تھا۔ عبدالماجد کی جانب سے بنگلہ دیش کے صدر سے سزائے موت کے خلاف رحم کی درخواست بھی کی گئی جسے مسترد کردیا گیا۔

واضح رہے کہ بعد کی بنگلہ دیشی حکومتوں نے شیخ مجیب الرحمان کے قتل میں ملوث فوجیوں کو بڑے عہدوں سے نوازا لیکن شیخ حسینہ کے وزیراعظم بننے کے بعد سے ان لوگوں کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کیا گیا۔

کورونا وائرس: اسرائیل میں ’کٹّر یہودی‘ کا پیسیو امیونائزیشن سے کامیاب علاج

کورونا وائرس سے شدید متاثرین کے علاج میں صحت یاب ہوجانے والوں کا بلڈ پلازما بہت مفید پایا گیا ہے۔ (فوٹو: انٹرنیٹ)

کورونا وائرس سے شدید متاثرین کے علاج میں صحت یاب ہوجانے والوں کا بلڈ پلازما بہت مفید پایا گیا ہے۔ (فوٹو: انٹرنیٹ)

مقبوضہ یروشلم: اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ کے مطابق، اشدود شہر میں کورونا وائرس سے شدید متاثرہ ایک مریض کو اسی وائرس کے حملے سے صحت یاب ہوجانے والے ایک شخص کا بلڈ پلازما لگانے، یعنی ’’پیسیو امیونائزیشن‘‘ کے بعد، مریض کی حالت بتدریج بہتر ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ناول کورونا وائرس سے شدید طور پر متاثر ہونے والا یہ 29 سالہ مریض انتہائی کٹر اور قدامت پسند یہودی طبقے سے تعلق رکھتا ہے جو اسرائیلی شہر اشدود کے ’’سیمسن اسوتا اشدود یونیورسٹی ہاسپٹل‘‘ میں زیرِ علاج ہے۔

اس کی طبیعت شدید خراب تھی لیکن وہ صرف اور صرف ’’کٹر اور قدامت پسند یہودی‘‘ سے بلڈ پلازما کا عطیہ لینے پر ہی تیار تھا۔ بہت مشکلوں سے، آخرکار ایک ایسی خاتون مل ہی گئیں جو مریض کی طرح کٹر یہودی تھیں اور حال ہی میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد صحت یاب ہوچکی تھیں۔

مذکورہ اسپتال اور اسرائیلی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران اس مریض کو خاتون کا عطیہ کردہ بلڈ پلازما کئی بار لگایا گیا جس کے بعد مریض کی حالت پہلے سے خاصی بہتر ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ ابھی تک ناول کورونا وائرس کی کوئی ویکسین موجود نہیں لیکن اس وائرس کو شکست دے کر صحت یاب ہوجانے والے مریضوں کا بلڈ پلازما (خوناب) ناول کورونا وائرس کی وجہ سے شدید بیمار افراد کے علاج میں خاصا مؤثر پایا گیا ہے۔ چین کے بعد امریکا میں بھی اسی طریقے پر ناول کورونا وائرس سے شدید متاثرین کا علاج (تجرباتی طور پر) شروع کردیا گیا ہے جبکہ پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی اس تدبیر پر کام جاری ہے۔

اگرچہ مایہ ناز پاکستانی ماہرِ امراضِ خون، ڈاکٹر طاہر شمسی ایک ماہ پہلے ہی حکومتِ پاکستان کو ’’پیسیو امیونائزیشن‘‘ کی تجویز دے چکے ہیں اور کراچی میں کورونا وائرس سے متاثر ہو کر صحت یاب ہونے والا ایک نوجوان اپنا بلڈ پلازما عطیہ بھی کرچکا ہے، لیکن ماضی کی طرح اس بار بھی پاکستانی بیوروکریسی روایتی سست روی سے کام لے رہی ہے جس کی وجہ سے اب تک ’’ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان‘‘ (ڈریپ) نے اس طریقہ علاج کی منظوری نہیں دی ہے۔

افغانستان کا داعش خراسان کے سربراہ اسلم فاروقی کو پاکستان کے حوالے کرنے سے انکار

افغانستان اور پاکستان کے درمیان مجرموں اور جرائم پیشہ افراد کے تبادلے کا معاہدہ موجود نہیں ہے، افغان وزارت خارجہ۔ فوٹو : فائل

افغانستان اور پاکستان کے درمیان مجرموں اور جرائم پیشہ افراد کے تبادلے کا معاہدہ موجود نہیں ہے، افغان وزارت خارجہ۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد: افغانستان نے دہشت گرد تنظیم آئی ایس آئی آیس خراسان کے سربراہ اسلم فاروقی کو پاکستان کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

افغان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان مجرموں اور جرائم پیشہ افراد کے تبادلے کا معاہدہ موجود نہیں ہے اس لیے اسلم فاروقی کے ساتھ افغانستان کے قوانین کے مطابق سلوک کیا جائے گا، دونوں ممالک مشترکہ سیکورٹی و امن پلان کے تحت معلومات پر تبادلہ کر سکتے ہیں اس سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مدد ملے گی۔

افغان وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ اسلم فاروقی کے ساتھ افغانستان کے قوانین کے تحت سلوک کیا جائے گا، اسلم فاروقی داعش کا سربراہ ہے جو افغانستان میں بہت سے جرائم میں ملوث ہے جب کہ اسلم فاروقی پر بہت سے حملوں کا بھی الزام ہے جس میں بہت سے افغان شہری اور فوجی جاں بحق ہوئے۔

امریکا میں ایک ہی روز میں کوروناوائرس سے 2 ہزار سے زیادہ اموات

امریکا میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 18 ہزار  725 ہوگئی۔  فوٹوفائل

امریکا میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 18 ہزار 725 ہوگئی۔ فوٹوفائل

نیویارک: امریکا میں ایک ہی روز میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 2000 سے تجاوز کرگئی۔

امریکا میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 2000 سے زیادہ ہوگئی جس کے بعد امریکا پہلا ملک بن گیا جہاں کورونا وائرس سے ایک ہی روز میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں۔ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ کولمبیا سمیت امریکا کی 50 ریاستوں میں کم ازکم 2 ہزار 35 افراد کووڈ 19 سے وابستہ پیچیدگیوں کے باعث ہلاک ہوئے۔ جس کے بعد امریکا میں اس مہلک وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 18 ہزار 725 ہوگئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 2 ہزار 318 ہوگئی ہے جب کہ نیویارک میں لاشیں اتنی زیادہ ہوگئی ہیں کہ لاوارث لاشوں کو دفنانے کے لیے مزدور بھرتی کیے گئے ہیں۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق دنیا بھر میں کووڈ 19 سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ تک پہنچ گئی ہے لیکن ماہرین کو خدشہ ہے کہ حالات جان ہوپکنز یونیورسٹی کی جانب سے فراہم کردہ اعدادو شمار سے کہیں زیادہ خراب ہیں جس کی وجہ چین اور دیگر جگہوں پر شفافیت کا فقدان ہے اور خاص طور پر اسپتالوں کے باہر موت کی وجہ کی تصدیق کرنے میں دشواری ہے۔

سعودی شاہی خاندان کے ’’درجنوں افراد‘‘ بھی کورونا وائرس کا شکار، نیویارک ٹائمز

شاہی خاندان کےلیے مخصوص اسپتال میں 500 وی آئی پی مریضوں کے بستر بھی تیار کرنا شروع کردیئے گئے ہیں۔ (فوٹو: فائل)

شاہی خاندان کےلیے مخصوص اسپتال میں 500 وی آئی پی مریضوں کے بستر بھی تیار کرنا شروع کردیئے گئے ہیں۔ (فوٹو: فائل)

ریاض: امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق سعودی عرب کے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے ’’درجنوں‘‘ افراد میں کورونا وائرس کا انکشاف ہوا ہے جن میں اہم سرکاری عہدیداران اور گورنر صاحبان تک شامل ہیں۔

اخبار نے اپنے نمائندگان ڈیوڈ کرک پیٹرک اور بین ہوبارڈ کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی دارالحکومت ریاض میں ’’شاہ فیصل اسپیشلسٹ ہاسپٹل‘‘ کے سینئر ڈاکٹروں کے نام ایک ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ وہ ’’تمام ملک سے وی آئی پی مریضوں کےلیے تیار رہیں۔‘‘

اس ہدایت نامے کے فوراً بعد ہی 500 سے زیادہ بستروں کو ’’وی آئی پی مریضوں‘‘ کےلیے تیار کرنا شروع کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ اسپتال کا ایک بڑا حصہ صرف شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاج معالجے کےلیے مخصوص ہے۔

8 اپریل کے روز نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والی اس خبر پر سعودی عرب کی حکومت نے اب تک کوئی ردِعمل نہیں دیا ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 88 ہزار سے تجاوز کرگئی

کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات اٹلی میں ہوئیں جہاں تعداد 17 ہزار 669 تک پہنچ گئی ہے۔ فوٹو : اے ایف پی

کورونا وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات اٹلی میں ہوئیں جہاں تعداد 17 ہزار 669 تک پہنچ گئی ہے۔ فوٹو : اے ایف پی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 15 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ 88550 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس نے دنیا بھر میں نہ صرف تباہی مچارکھی ہے بلکہ انتہائی تیزی کے ساتھ بڑھ رہا ہے، جان لیوا وائرس سے اب تک 88550 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 1519571 تک پہنچ چکی ہے۔

کورونا وائرس کے باعث اب تک سب سے زیادہ اموات اٹلی میں ہوئی ہیں جہاں تعداد 17 ہزار 669ہو گئی ہے جب کہ اسپین میں 14 ہزار 792 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں۔

کورونا وائرس نے سُپر پاور امریکا کی چولیں ہلادی ہیں، امریکا میں مسلسل تیسرے روز ہلاکتوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا اور 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1973 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 14797 تک پہنچ گئی ہے۔ امریکا دنیا بھر میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے جہاں متاثرین کی کل تعداد 431838 ہے۔

دوسری جانب فرانس میں 10 ہزار 869 افراد وائرس کے ہاتھوں موت کی وادی میں جا چکے ہیں جب کہ برطانیہ میں بھی  اموات 7 ہزار سے تجاوز کر چکی ہیں اور 60 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس سے متاثر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن بدستور انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج ہیں تاہم ان کی حالت اب مستحکم بتائی جا رہی ہے۔

کورونا وائرس کے باعث ایران میں بھی اموات کی تعداد4 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے، نیدرلینڈز میں کورونا سے 2 ہزار 248، جرمنی میں 2349 جب کہ بیلجیم میں 2040 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ ترکی میں بھی وائرس سے 812، سویڈن میں 687، پرتگال میں 380 اور برازیل میں 819 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

امریکی صدر نے عالمی ادارہ صحت کے فنڈز روکنے کی دھمکی دے دی

ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت پر ’’چین کی جانب داری‘‘ کا الزام لگاتے ہوئے۔ (فوٹو: فائل)

ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت پر ’’چین کی جانب داری‘‘ کا الزام لگاتے ہوئے۔ (فوٹو: فائل)

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ اس ادارے کے فنڈز روکنے پر ’’غور‘‘ کریں گے۔ قبل ازیں اس سال فروری میں بھی وہ عالمی ادارہ صحت کو امریکی فنڈنگ نصف کرنے کا خیال ظاہر کرچکے ہیں۔

اپنی پریس کانفرنس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت پر ’’چین کی جانب داری‘‘ کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس ادارے نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے فیصلوں اور عملی اقدامات میں بہت تاخیر کی جس کی وجہ سے یہ عالمی وبا سنگین ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت امریکا میں ناول کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد چار لاکھ سے زیادہ ہوچکی ہے جبکہ وہاں اس وبا سے تقریباً 13 ہزار افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

ٹرمپ اس سے پہلے بھی ناول کورونا وائرس کو ’’چائنا وائرس‘‘ کہہ کر چین اور عالمی ادارہ صحت پر تنقید کرچکے ہیں۔

’’حالات مزید خراب ہوں گے!‘‘ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا عوامی خط

کورونا وائرس کی عالمی وبا کے تناظر میں ناقص کارکردگی پر برطانوی حکومت کو شدید عوامی تنقید کا سامنا ہے۔ (فوٹو: انٹرنیٹ)

کورونا وائرس کی عالمی وبا کے تناظر میں ناقص کارکردگی پر برطانوی حکومت کو شدید عوامی تنقید کا سامنا ہے۔ (فوٹو: انٹرنیٹ)

لندن: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ٹوئٹر کے ذریعے عوام کے نام اپنے خط میں خبردار کیا ہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کی وبا سے حالات مزید خراب ہوں گے، جس کے بعد بہتری آئے گی۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں ناول کورونا وائرس (کووِڈ 19) سے مصدقہ طور پر متاثرہ افراد کی تعداد 17,089 پر پہنچ چکی ہے جبکہ ہفتے کے روز مزید 260 اموات کے ساتھ وہاں کووِڈ 19 سے مرنے والوں کی تعداد 1,019 ہوگئی ہے۔

کووِڈ 19 کے برطانوی متاثرین میں شہزادہ چارلس کے علاوہ برطانوی وزیرِاعظم بورس جانسن بھی شامل ہیں جو آج کل تخلیے (سیلف آئسولیشن) میں ہیں۔

ناول کورونا وائرس کی حالیہ عالمی وبا کے تناظر میں ناقص کارکردگی اور سست رفتار کارروائی کی بناء پر برطانوی حکومت کو شدید عوامی تنقید کا سامنا ہے جس کا جواب بورس جانسن نے اپنے اس خط کے ذریعے دینے کی کوشش کی ہے۔

بی بی سی نیوز کے مطابق، یہی خط برطانیہ میں تین کروڑ گھروں کو بھی بھیجا جائے گا جس پر اندازاً 58 لاکھ پاؤنڈ (ایک ارب 20 کروڑ پاکستانی روپے) لاگت آئے گی۔

ٹوئٹر پر اپنے خط میں برطانوی وزیراعظم نے عوام سے کہا ہے کہ سائنسی اور طبّی مشوروں میں جو کچھ انہیں بتایا جائے گا، ان کی حکومت اس پر عمل کرنے میں ذرا بھی نہیں ہچکچائے گی۔

دنیا کے بیشتر ممالک کی طرح برطانیہ میں بھی کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے پچھلے ہفتے سے عوامی اجتماعات اور دو سے زیادہ افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی ہے جبکہ بنیادی ضرورت سے ہٹ کر دوسری تمام اشیاء فروخت کرنے والی دکانیں بھی بند کروا دی گئی ہیں۔

اپنے خط میں بورس جانسن نے لکھا کہ ان کی حکومت درست انداز میں تیاریاں کررہی ہے اور ہم (برطانوی عوام) قوانین پر جتنا زیادہ عمل کریں گے، اتنی ہی کم جانیں ضائع ہوں گی اور زندگی بھی اتنی ہی جلد معمول پر واپس آجائے۔

طبّی ماہرین پہلے ہی خبردار کرچکے ہیں کہ آئندہ دو ہفتوں میں کورونا وائرس کے متاثرین اور اموات، دونوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا، جس کے بعد پابندیوں اور سماجی فاصلوں جیسے اقدامات کے مثبت اثرات سامنے آنا شروع ہوں گے۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے ایک روز میں 919 افراد ہلاک، دنیا میں ہلاکتیں 27 ہزار سے تجاوز

متاثرہ ممالک میں امریکا سرفہرست، مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 4 ہزار سے زیادہ ہوگئی

متاثرہ ممالک میں امریکا سرفہرست، مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 4 ہزار سے زیادہ ہوگئی

دنیا بھر میں مہلک کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 27ہزار 365 جبکہ مریضوں کی تعداد پانچ لاکھ 97 ہزار ہوگئی ہے جبکہ اٹلی میں صرف ایک روز میں 919 افراد موت کی نیند سوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جان لیوا کورونا وائرس 199ممالک میں پھیل چکا ہے۔ اب تک اس خطرناک وائرس سے 27ہزار 365 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور پانچ لاکھ 97 ہزار مریضوں میں اس وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے 1 لاکھ 33 ہزار افراد صحت یاب ہوکر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

اس وائرس سے سب سے متاثرہ ممالک میں امریکا اوپر آگیا ہے جہاں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 4 ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے اور 1700 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ہلاکتوں کے اعتبار سے سب سے متاثرہ ملک اٹلی ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 919 افراد ہلاک ہوگئے جو وبا پھیلنے کے بعد ایک روز میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔ اس ملک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 9 ہزار 134 اموات ہوچکی ہیں۔

اسپین میں 5 ہزار 138، چین میں 3 ہزار 295، ایران میں 2378 اور فرانس میں 1995 افراد کورونا وائرس کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

برطانیہ میں 759، نیدرلینڈز میں 546، جرمنی میں 350، بیلجیئم میں 289، سوئٹزرلینڈ میں 231 اور جنوبی کوریا میں 244 افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔

کورونا وائرس کے سبب پاکستان سمیت متعدد ممالک میں لاک ڈاؤن ہے، سڑکیں اور بازار سنسان پڑے ہیں، سیاحتی مقامات پر ہو کا عالم ہے، تجارتی مراکز بند ہیں اور کاروبار زندگی مفلوج ہے، جبکہ عالمی معیشت کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔

جی 20 ممالک عالمی معیشت بچانے کےلیے 5,000 ارب ڈالر دیں گے، اعلامیہ

یہ رقم طبّی ساز و سامان اور دواؤں کی بروقت اور بلاتعطل دستیابی کے علاوہ عالمی معیشت کو حالیہ بحران سے نکالنے میں استعمال کی جائے گی۔ (فوٹو: انٹرنیٹ)

یہ رقم طبّی ساز و سامان اور دواؤں کی بروقت اور بلاتعطل دستیابی کے علاوہ عالمی معیشت کو حالیہ بحران سے نکالنے میں استعمال کی جائے گی۔ (فوٹو: انٹرنیٹ)

ریاض: گزشتہ روز دنیا کے امیر ترین ممالک پر مشتمل گروپ ’’جی 20‘‘ کے ویڈیو اجلاس میں عالمی معیشت بچانے کےلیے 5,000 ارب ڈالر خرچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سعودی عرب کی سربراہی میں 90 منٹ جاری رہنے والے اس اجلاس میں یہ طے کیا گیا کہ ’’کووِڈ 19‘‘ کی عالمی وبا سے نبرد آزما ہونے کےلیے وہ سب کچھ کیا جائے جو ممکن ہے۔

اجلاس کے بعد جی 20 کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ اعلان میں کہا گیا ہے کہ یہ رقم طبّی ساز و سامان اور دواؤں کی بروقت اور بلاتعطل دستیابی کے علاوہ عالمی معیشت کو حالیہ بحران سے نکالنے میں استعمال کی جائے گی۔

مشترکہ اعلان میں عالمی مالیاتی فنڈ اور ورلڈ بینک سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ ترقی پذیر ممالک کےلیے اپنا موجودہ امدادی فنڈ 50 ارب ڈالر سے بڑھا کر دگنا کردیں۔

خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق، 2008 میں شروع ہونے والے عالمی معاشی بحران کے بعد یہ دوسرا موقع ہے جب دنیا کے امیر ممالک نے اس حد تک اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ جی 20 ممالک کی جانب سے 5,000 ارب ڈالر کا یہ اعلان ابھی صرف ایک بیان ہے کیونکہ اس رقم کو خرچ کرنے کا طریقہ کار اور ٹائم فریم وغیرہ طے نہیں کیے گئے ہیں۔

مسلمان ممالک باجماعت نماز پر پابندی لگا سکتے ہیں، سپریم کونسل جامعہ الازہر مصر

زائد عمر کے لوگ مساجد نہ آئیں،مختصر خطبہ،نماز پر اکتفا کیا جائے ،مفتی تقی عثمانی،منیب الرحمن ،مولانا شہنشاہ ودیگر کا اعلامیہ۔ فوٹو: عرفان علی/ایکسپریس

زائد عمر کے لوگ مساجد نہ آئیں،مختصر خطبہ،نماز پر اکتفا کیا جائے ،مفتی تقی عثمانی،منیب الرحمن ،مولانا شہنشاہ ودیگر کا اعلامیہ۔ فوٹو: عرفان علی/ایکسپریس

اسلام آباد: کورونا وائرس کی عالمی وباکے پیش نظر مصر کی ممتاز جامعہ الازہر کے علما کی سپریم کونسل نے مصدقہ طبی معلومات اور انسانی زندگی کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے باجماعت اور جمعہ کی نماز کی ادائیگی پر پابندی عائد کرنے کے حوالے سے باضابطہ فتویٰ جاری کر دیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد میں مصر کے سفیر کے ذریعے شیخ الازہر سے کورونا وائرس کی وباکے سلسلہ میں مذہبی فرائض کی ادائیگی کے حوالہ سے رہنمائی کی درخواست کی تھی۔

جامعہ الازہر کے علماء کی سپریم کونسل نے فتویٰ میں قرار دیا ہے کہ تمام شواہد واضح طور پر اس امر کی نشاندہی کرتے ہیں کہ عوامی اجتماعات بشمول با جماعت نماز کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا باعث بنتے ہیں۔ مسلمان ممالک میں سرکاری حکام کو باجماعت نماز و جمعہ کی نمازوں کو منسوخ کرنے کا پورا اختیار ہے۔ اس سلسلہ میں درپیش حالات کو مدنظر رکھا جائے، مؤذن حضرات کو ’’صلوٰۃ فی بیوتکم‘‘ (گھروں میں نماز ادا کریں) کے ساتھ ترمیم شدہ اذان دینی چاہئے جبکہ اہلخانہ اپنے گھروں میں باجماعت نماز کا اہتمام کر سکتے ہیں۔ مسلمانوں کے فرائض میں شامل ہے کہ وہ بحران کی صورتحال میں طبی احتیاطی تدابیر کے حوالہ سے مجاز ریاستی حکام کے احکامات کی پیروی کریں اور غیر سرکاری ذرائع سے اطلاعات اور افواہوں پر عمل سے گریز کریں۔

فتویٰ میں مزید کہا گیا ہے کہ حالیہ کورونا وائرس تیزی سے پھیلتا ہے اور یہ کہ انسانی زندگیوں کو بچانا اسلامی قانون کے عظیم مقاصد میں سے ہے۔ان مقاصد کی تکمیل کیلئے علماء سپریم کونسل یہ فتویٰ جاری کرتی ہے کہ ہر مسلمان ملک میں ریاستی عہدیداروں کو اجازت ہے کہ وہ تمام عوامی اجتماعات بشمول باجماعت نماز اور جمعہ کی نمازوں پر وائرس کے پھیلاؤ اور لوگوں کی اموات کے خدشہ کے پیش نظر قانونی طور پر پابندی لگا سکتے ہیں۔

مزید برآں معمر افراد اپنے گھروں پر رہیں، باجماعت اور جمعہ کی نمازوں میں شرکت نہ کریں اور رائج طبی رہنما اصولوں کی پیروی کریں ۔اسلامی قانون تمام مسلمانوں کی فلاح اور حفاظت یقینی بناتا ہے جیسا کہ صحیحین کی دو احادیث میں بیان کیا گیا ہے جن میں کہا گیا کہ عبداﷲ ابن عباس نے اپنے مؤذن کو ہدایت کی کہ وہ اذان میں ترمیم کریں تاکہ لوگ گھروں پر نماز ادا کر سکیں اور بارش میں مسجد جانے سے اجتناب کریں۔ جیسا کہ یہ وبا بارش سے زیادہ خطرناک ہے اس لئے باجماعت اور جمعہ کی نمازوں پر پابندی کی اجازت ہے۔

ابو داؤد نے ابن عباس سے روایت کیا ہے کہ پیغمبراسلام حضرت محمدؐ نے فرمایا کہ ’’بیماری کا خوف باجماعت نماز چھوڑنے کیلئے عذر ہے‘‘۔ اسی طرح عبدالرحمن بن عوف نے بیان کیا کہ پیغمبر نے ان لوگوں کو مسجد میں نماز ادا کرنے سے منع فرمایا جو دوسرے لوگوں کیلئے ناگوار بدبو کا باعث ہوں تاکہ دوسرے لوگ اس (بدبو) سے محفوظ رہ سکیں۔ لہٰذا ان شواہد کی بناء پر الازہر کے علماء کی سپریم کونسل نے فتویٰ دیا ہے کہ مسلمان ممالک میں سرکاری حکام کو باجماعت نماز و جمعہ کی نمازوں کو منسوخ کرنے کا پورا اختیار ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اس فتویٰ کی بنیاد پر علماء کرام اور حکومت سے درخواست کی ہے کہ جلد از جلد ان ہدایات کی روشنی میں احکامات صادر کئے جائیں۔

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اموات 21 ہزار تک پہنچ گئیں

کورونا وائرس کے باعث اٹلی میں سب سے زیادہ 7503 افراد ہلاک ہوئے۔ فوٹو : فائل

کورونا وائرس کے باعث اٹلی میں سب سے زیادہ 7503 افراد ہلاک ہوئے۔ فوٹو : فائل

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 21 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

دنیا بھر میں متاثرین کی تعداد 4 لاکھ سے تجاوز کرگئی؛

تیزی سے پھیلتے کورونا وائرس نے 198 ممالک کو بری طرح متاثر کیا ہوا ہے اور اب تک کے اعداد وشمار کے مطابق دنیا بھر میں 21 ہزار افراد اس وائرس کے ہاتھوں جان کی بازی ہار گئے ہیں جب کہ متاثرین کی تعداد 4 لاکھ 52 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

اٹلی اور اسپین میں ہلاکتیں چین سے بھی زیادہ؛

کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک اٹلی میں اب تک 7503 افراد وائرس کے باعث ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ اٹلی کے بعد سب سے زیادہ متاثرہ ملک اسپین ہے جہاں 47 ہزار6 سو10 کیسز رپورٹ ہوئے اور 3434 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

امریکا بھی کورونا وائرس سے پریشان؛

سپر پاور امریکا میں بھی کورونا وائرس نے تباہی مچادی ہے جہاں 65 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 223 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 928 تک پہنچ گئی ہے۔

ایران میں 2 ہزار سے زائد ہلاکتیں؛

ایران میں بھی 27 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جس میں سے 2077 افراد زندگی سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔ فرانس میں اب تک وائرس 1331 لوگوں کی جان لے گیا جب کہ مجموعی کیسز کی تعداد 25 ہزار 233 ہے۔

افریقی فٹبالر کورونا سے ہلاک؛

دوسری جانب افریقن فٹ بالر اور صومالیہ کے وزیر کھیل عبدالقادر محمد فرح کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے ہیں، افریقن فٹ بالر کو گزشتہ ہفتے کورونا وائرس کا نتیجہ پازیٹو آیا تھا اور وہ ان دنوں لندن کے نارتھ ویسٹ اسپتال میں زیر علاج تھے۔

کینیا میں کورونا سے بچنے کیلیے ڈیٹول پینے والے 59 افراد ہلاک

ایک مذہبی پیشوا کے کہنے پر63افرادنے ڈیٹول پی لیا،4کی حالت نازک ہے ،پولیس  ۔  فوٹو : انٹر نیٹ

ایک مذہبی پیشوا کے کہنے پر63افرادنے ڈیٹول پی لیا،4کی حالت نازک ہے ،پولیس ۔ فوٹو : انٹر نیٹ

نیروبی: کورونا وائرس سے بچنے کے لیے کینیا میں ایک پیشوا نے اپنی پیروی کرنے والوں کو ڈیٹول پینے کا مشورہ دیا جس پر عمل کرتے ہوئے کئی افراد نے ڈیٹول کو پی لیا جس کے نتیجے میں 59 افراد ہلاک ہوگئے۔

کینیا پولیس نے ایک بیان میں کہاکہ ایک پیشوا نے لوگوں کو کورونا کے خطرات سے بچا کے لیے ڈیٹول پینے کا مشورہ دیا جس سے ہلاکتیں ہوئیں اور 4 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے بتایا کہ کل 63 افراد نے ڈیٹول کو پیا جس کے نتیجے میں 59 افراد جان سے گئے۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا کہ دیگر پلیٹ فارمز پر کووڈ19 کے خاتمے کے حوالے سے جعلی معلومات اور افواہیں گردش کر رہی ہیں اور عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ان افواہوں پر کان نہ دھرنے کی ہدایت کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 16 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 81 ہزار سے زائد ہے۔

افغانستان میں گوردوارے پر خود کش حملہ، 11 ہلاک اور 10 زخمی

غیر ملکی اور افغان فوجیوں نے 6 گھنٹے کی لڑائی کی بعد یرغمالیوں کو بازیاب کرالیا، فوٹو : فائل

غیر ملکی اور افغان فوجیوں نے 6 گھنٹے کی لڑائی کی بعد یرغمالیوں کو بازیاب کرالیا، فوٹو : فائل

کابل: افغانستان میں سکھوں کے سب سے نمایاں گوردوارے پر خود کش حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق علی الصبح دارالحکومت کابل میں واقع سکھوں کی عبادت گاہ کے اندر داخل ہونے کی کوشش میں ناکامی پر ایک حملہ آور نے خود کو زوردار دھماکے سے اُڑا دیا جس کے بعد دیگر مسلح حملہ آور گوردوارے کے اندر داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے اور شہریوں کو یرغمال بنالیا۔

خودکش حملے کی اطلاع ملتے ہی افغان اور غیر ملکی فوج کے دستے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور گورد وارے کا محاصرہ کرلیا۔ حملہ آوروں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان 6 گھنٹے تک گھمسان کی جنگ جاری رہی جس کے دوران مجموعی طور پر 11 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوئے۔

گورنر کابل کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ غیر ملکی فوجیوں نے گوردوارے کے اندر داخل ہوکر یرغمالیوں کو بازیاب کرایا، اس دوران ایک حملہ آور مارا گیا جب کہ دو نے خود کو دھماکے سے اُڑالیا۔ 3 حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔

ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 4 زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے جبکہ ترجمان طالبان نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سب کے مذہبی مقامات کا احترام کرتے ہیں۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا دنیا بھر میں جنگ بندی کا مطالبہ

کورونا وائرس سب پر حملہ آور ہے، اس کا غصہ جنگ کی حماقت کو بیان کر رہا ہے، انتونیو گوئٹرس (فوٹو : فائل)

کورونا وائرس سب پر حملہ آور ہے، اس کا غصہ جنگ کی حماقت کو بیان کر رہا ہے، انتونیو گوئٹرس (فوٹو : فائل)

 نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئٹرس نے دنیا بھر میں جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے ایک بیان میں کہا کورونا وائرس کی وبا کا دنیا کو سامنا ہے، وقت آگیا ہے کہ جنگ و جدل کو چھوڑیں اور بیماری کا مقابلہ کریں گے جس سے ہماری دنیا گزر رہی ہے۔

انتونیو گوئٹرس نے کہا کہ دنیا بھر میں لڑائیاں بند کی جائیں، بنی نوع انسان کو امن کی اب کہیں زیادہ ضرورت ہے، کورونا وائرس کا غصہ جنگ کی حماقت کو بیان کر رہا ہے، کورونا وائرس قومیت یا نسل، گروہ یا عقیدہ نہیں دیکھتا، یہ بلا مبالغہ سب پر حملہ آور ہے۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کورونا وائرس کی لپیٹ میں آنے کے باوجود دنیا بھر میں مسلح تنازعات جاری ہیں، ان تنازعات کی سب سے کمزور سب سے بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں، اسی لئے میں فوری جنگ بندی کا پھر مطالبہ کر رہا ہوں۔

ملکہ برطانیہ، شہزادہ چارلس کی قرنطینہ منتقلی، شہزادہ ولیم بادشاہت سنبھالنے کوتیار

شہزادہ ولیم ہی آخری امید ہوں گے اور انہیں عارضی طور بادشاہ کی ذمہ داریاں نبھانا پڑیں گی۔ فوٹو: فائل

شہزادہ ولیم ہی آخری امید ہوں گے اور انہیں عارضی طور بادشاہ کی ذمہ داریاں نبھانا پڑیں گی۔ فوٹو: فائل

لندن: ملکہ برطانیہ اور ان کے بیٹے شہزادہ چارلس کورونا وائرس کی وباسے بچنے کے لیے شاہی محل چھوڑ کر محفوظ جگہ منتقلی کے باعث قوی امکان ہے کہ جلد ہی شہزادہ ولیم عارضی طور پر بادشاہت کے فرائض سر انجام دیں گے۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل نے بھی شاہی محل کے معاملات کو دیکھنے والے تجزیہ نگاروں کے حوالے سے بتایا کہ چوں کہ برطانوی وزارت صحت نے پہلے سے ہی اعلان کر رکھا ہے کہ جن افراد کی عمر 70سال سے زائد ہے وہ کورونا وائرس کا شکار نہ ہونے کے باوجود خود کو قرنطینہ کردیں۔

ملکہ برطانیہ اور شہزادہ چارلس قرنطینہ رہتے ہیں تو شہزادہ ولیم ہی آخری امید ہوں گے اور انہیں عارضی طور بادشاہ کی ذمہ داریاں نبھانا پڑیں گی۔

خواہش ہے پاکستان کورونا کیخلاف جلد کامیاب ہو، چینی ترجمان

چین کے کردار کو سراہنے پر عمران خان اور جنرل باجوہ کے شکرگزار ہیں، لی جیان

چین کے کردار کو سراہنے پر عمران خان اور جنرل باجوہ کے شکرگزار ہیں، لی جیان

 اسلام آباد:  چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لی جیان عا نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورونا وائرس کے خلاف چین کے کردار کو ذمہ دارانہ اور پرعزم قوم کے طور پر سراہا جس پر ان کے شکرگزار ہیں۔

ٹوئٹر پیغام میں لی جیان عا نے کہا کہ  وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورونا وائرس کے خلاف چین کے کردار کو ذمہ دارانہ اور پرعزم قوم کے طور پر سراہا جس پر ان کے شکرگزار ہیں۔

لی جیان عا نے کہا کہ  عمران خان اور جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستانیوں سے کہا کہ چین کے تجربات کی پیروی کریں، ہماری خواہش ہے پاکستان کورونا کے خلاف جلد از جلد کامیاب ہو۔

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 13ہزارسے زائد افراد ہلاک، اٹلی شدید متاثر

جان لیوا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد3لاکھ سےتجاوزکرگئی، 95 ہزارسےزائد صحت یاب

جان لیوا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد3لاکھ سےتجاوزکرگئی، 95 ہزارسےزائد صحت یاب

وینس: کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 13ہزارسے زائد افراد ہلاک ہوگئے جبکہ یورپی ملک اٹلی اس وبا سے شدید متاثر ہے۔

کورونا وائرس کی وبا نے 188 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور اب تک 13 ہزار 69 افراد ہلاک ہوچکے۔ دنیا بھر میں اس جان لیوا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد3لاکھ سےتجاوزکرگئی ہے تاہم 95 ہزارسےزائد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس نے کرہ ارض پر پنجے گاڑ لیے ہیں اور سب سے زیادہ متاثر اٹلی ہے جہاں یہ خطرناک وائرس مزید 793 زندگیاں نگل گیا جس کے نتیجے میں اموات کی تعداد 4825 ہوگئیں۔

چین میں 3261، ایران میں 1556، اسپین میں 1378، فرانس میں 562، امریکامیں 340، برطانیہ میں 233، جرمنی میں 84، نیدرلینڈزاوربیلجیم میں30،30 جبکہ سوئٹزرلینڈمیں23 افراد کورونا وائرس کی بھینٹ چڑھ گئے ہیں۔

مشرق وسطیٰ کو بھی کورونا وائرس نے جکڑ لیا ہے۔ لبنان میں کورونا وائرس سے 4 افراد کی ہلاکت کے بعد لبنانی حکومت نےلاک ڈاؤن پرعملدرآمدکرانے اور شہریوں کوگھروں تک محدود رکھنے کےلیےفوج طلب کرلی ہے۔ لاک ڈاؤن میں عوام کوصرف اشیائےضروریہ کےلیےگھرسےباہرنکلنےکی اجازت ہوگی۔

ادھر سعودی عرب میں کوروناوائرس کے مزید 48 کیس سامنے آئے ہیں اور مکمل لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے جس کے باعث ٹرین، بسیں ،ٹیکسیاں بند ہیں۔

علاوہ ازیں بھارت میں کورونا سے 5مزید افراد ہلاک ہوگئے اور آج سے ملک بھر میں”جنتا کرفیو” نافذ کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب برطانیہ کے علاقے برمنگھم میں کورونا وائرس نے ایک اور پاکستانی کو اپنا شکار بنا لیا جس کے نتیجے میں برطانیہ میں اس وائرس سے ہلاک پاکستانیوں کی تعداد 3 ہوگئی جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

کورونا وائرس: چین اور امریکا میں ٹوئٹر پر جنگ چھڑ گئی

واضح رہے کہ چین اور امریکا کے درمیان سرد جنگ گزشتہ برس سے شدت اختیار کرتی جارہی ہے۔ (فوٹو: انٹرنیٹ)

واضح رہے کہ چین اور امریکا کے درمیان سرد جنگ گزشتہ برس سے شدت اختیار کرتی جارہی ہے۔ (فوٹو: انٹرنیٹ)

واشنگٹن/ بیجنگ: گزشتہ روز امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو نے فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ چین نے کورونا وائرس کے بارے میں مناسب احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کیں اور کئی ’’قیمتی دن برباد کیے‘‘ جن کی وجہ سے یہ وائرس پوری دنیا میں پھیلا اور آج اٹلی اس سے بدترین طور پر متاثر ہے۔ علاوہ ازیں، وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ’’ناول کورونا وائرس‘‘ (کووِڈ 19) کو ’’چائنیز وائرس‘‘ کہا تھا جس پر چین کی جانب سے شدید غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔

چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ہوا چنیائنگ نے مائیک پومپیو کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے اپنی ٹویٹس میں لکھا کہ امریکی وزیرِ خارجہ سچ کو سے واقف ہوتے ہوئے بھی جھوٹ بولنا بند کریں کیونکہ عالمی ادارہ صحت نے بھی وائرس کی روک تھام کےلیے چین کے بروقت اقدامات کو سراہا ہے۔ بصورتِ دیگر اس کے متاثرین کی تعداد کہیں زیادہ ہوسکتی تھی:

امریکی حکام کی جانب سے چین اور دوسرے ممالک کےلیے 10 کروڑ ڈالر امداد پر امریکی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان نے ٹویٹ کیا: ’’درحقیقت ہمیں (چین کو) اس میں سے ایک ڈالر بھی نہیں ملا۔ لیکن کیا امریکا نے عالمی ادارہ صحت کے واجبات ادا کردیئے ہیں؟‘‘

ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ چین نے امریکی حکومت کو 3 جنوری کے دن ہی ناول کورونا وائرس کی وبا سے آگاہ کردیا تھا جبکہ امریکی محکمہ خارجہ 15 جنوری کو ووہان کا سفر کرنے والے امریکیوں کےلیے ٹریول ایڈوائزری بھی جاری کرچکا تھا۔ ’’اور اب چین پر تاخیر کا الزام؟ کیا آپ سنجیدہ ہیں؟‘‘ چنیائنگ نے لکھا:

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹاگس نے جوابی ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا: ’’3 جنوری تک چینی حکام کووِڈ 19 وائرس کے نمونے تباہ کرنے کا حکم دے چکے تھے، ووہان کے ڈاکٹروں کو خاموش کرچکے تھے اور انٹرنیٹ پر عوامی تشویش کو سینسر کرچکے تھے۔ اس ٹائم لائن کی واقعی تفتیش ہونی چاہیے۔‘‘

اس پر چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان نے ٹرمپ انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے ٹویٹ کی کہ امریکی سرکاری ادارے ’’سینٹر فار ڈِزیز کنٹرول‘‘ (سی ڈی سی) کے اندازے کے مطابق امریکا میں اس بار موسمی زکام سے 3 کروڑ 60 لاکھ افراد متاثر ہوچکے ہیں جن میں 22000 اموات بھی شامل ہیں۔ سی ڈی سی کے سربراہ نے تسلیم کیا ہے کہ ان میں سے کچھ اموات کووِڈ19 کی وجہ سے بھی ہوسکتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بارے میں شفاف اور درست معلومات سے واقف ہونا امریکی عوام کا حق بھی ہے اور ضرورت بھی۔

واضح رہے کہ چین اور امریکا کے درمیان سرد جنگ گزشتہ برس سے شدت اختیار کرتی جارہی ہے۔ کورونا وائرس کی عالمی وبا سے متعلق گزشتہ ہفتے چینی حکام نے الزام لگایا تھا کہ یہ وائرس امریکی فوجیوں سے ووہان میں منتقل ہوا، جس پر امریکا نے چین سے شدید احتجاج کیا تھا۔

علاوہ ازیں امریکا نے اس ماہ کے شروع میں 60 چینی صحافیوں کو امریکا سے نکل جانے کا حکم دیا تھا۔ اس کے جواب میں چین نے بھی 100 امریکی صحافیوں کو دس دن کے اندر اندر چین چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔

کورونا وائرس: چین اور امریکا میں ٹوئٹر پر جنگ چھڑ گئی

واضح رہے کہ چین اور امریکا کے درمیان سرد جنگ گزشتہ برس سے شدت اختیار کرتی جارہی ہے۔ (فوٹو: انٹرنیٹ)

واضح رہے کہ چین اور امریکا کے درمیان سرد جنگ گزشتہ برس سے شدت اختیار کرتی جارہی ہے۔ (فوٹو: انٹرنیٹ)

واشنگٹن/ بیجنگ: گزشتہ روز امریکی وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو نے فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ چین نے کورونا وائرس کے بارے میں مناسب احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کیں اور کئی ’’قیمتی دن برباد کیے‘‘ جن کی وجہ سے یہ وائرس پوری دنیا میں پھیلا اور آج اٹلی اس سے بدترین طور پر متاثر ہے۔ علاوہ ازیں، وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ’’ناول کورونا وائرس‘‘ (کووِڈ 19) کو ’’چائنیز وائرس‘‘ کہا تھا جس پر چین کی جانب سے شدید غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔

چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ہوا چنیائنگ نے مائیک پومپیو کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے اپنی ٹویٹس میں لکھا کہ امریکی وزیرِ خارجہ سچ کو سے واقف ہوتے ہوئے بھی جھوٹ بولنا بند کریں کیونکہ عالمی ادارہ صحت نے بھی وائرس کی روک تھام کےلیے چین کے بروقت اقدامات کو سراہا ہے۔ بصورتِ دیگر اس کے متاثرین کی تعداد کہیں زیادہ ہوسکتی تھی:

امریکی حکام کی جانب سے چین اور دوسرے ممالک کےلیے 10 کروڑ ڈالر امداد پر امریکی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان نے ٹویٹ کیا: ’’درحقیقت ہمیں (چین کو) اس میں سے ایک ڈالر بھی نہیں ملا۔ لیکن کیا امریکا نے عالمی ادارہ صحت کے واجبات ادا کردیئے ہیں؟‘‘

ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ چین نے امریکی حکومت کو 3 جنوری کے دن ہی ناول کورونا وائرس کی وبا سے آگاہ کردیا تھا جبکہ امریکی محکمہ خارجہ 15 جنوری کو ووہان کا سفر کرنے والے امریکیوں کےلیے ٹریول ایڈوائزری بھی جاری کرچکا تھا۔ ’’اور اب چین پر تاخیر کا الزام؟ کیا آپ سنجیدہ ہیں؟‘‘ چنیائنگ نے لکھا:

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹاگس نے جوابی ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا: ’’3 جنوری تک چینی حکام کووِڈ 19 وائرس کے نمونے تباہ کرنے کا حکم دے چکے تھے، ووہان کے ڈاکٹروں کو خاموش کرچکے تھے اور انٹرنیٹ پر عوامی تشویش کو سینسر کرچکے تھے۔ اس ٹائم لائن کی واقعی تفتیش ہونی چاہیے۔‘‘

اس پر چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان نے ٹرمپ انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے ٹویٹ کی کہ امریکی سرکاری ادارے ’’سینٹر فار ڈِزیز کنٹرول‘‘ (سی ڈی سی) کے اندازے کے مطابق امریکا میں اس بار موسمی زکام سے 3 کروڑ 60 لاکھ افراد متاثر ہوچکے ہیں جن میں 22000 اموات بھی شامل ہیں۔ سی ڈی سی کے سربراہ نے تسلیم کیا ہے کہ ان میں سے کچھ اموات کووِڈ19 کی وجہ سے بھی ہوسکتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بارے میں شفاف اور درست معلومات سے واقف ہونا امریکی عوام کا حق بھی ہے اور ضرورت بھی۔

واضح رہے کہ چین اور امریکا کے درمیان سرد جنگ گزشتہ برس سے شدت اختیار کرتی جارہی ہے۔ کورونا وائرس کی عالمی وبا سے متعلق گزشتہ ہفتے چینی حکام نے الزام لگایا تھا کہ یہ وائرس امریکی فوجیوں سے ووہان میں منتقل ہوا، جس پر امریکا نے چین سے شدید احتجاج کیا تھا۔

علاوہ ازیں امریکا نے اس ماہ کے شروع میں 60 چینی صحافیوں کو امریکا سے نکل جانے کا حکم دیا تھا۔ اس کے جواب میں چین نے بھی 100 امریکی صحافیوں کو دس دن کے اندر اندر چین چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کرگئی

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں شہریوں کو گھروں میں رہنے کا حکم دے دیا گیا۔ فوٹو : فائل

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں شہریوں کو گھروں میں رہنے کا حکم دے دیا گیا۔ فوٹو : فائل

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 10 ہزار سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جب کہ متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 45 ہزار 600 سے زیادہ ہے۔ 

کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ 2 لاکھ 45 ہزار 600 سے زائد افراد وائرس سے متاثر ہیں، سب سے زیادہ اموات اٹلی میں ہوئی ہیں، جہاں 3405 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی جا چکی ہے جو چین سے بھی زیادہ ہے جب کہ اٹلی میں 41,035 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں تاہم چین میں مسلسل دوسرے روز  وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں شہریوں کو گھروں میں رہنے کا حکم دے دیا گیا، امریکا میں کورونا وائرس سےہلاکتوں کی تعداد 218 جب کہ متاثرہ افراد 14،322ہیں۔ امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے دنیا بھر میں سفر نہ کرنے کی ایڈوائزری جاری کردی ہے۔

ارجنٹائن میں بھی مکمل لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے جب کہ اردن میں  فوج نے دارالحکومت کا کنٹرول سنبھال لیا۔ آسٹریلوی بینکوں نے 57 بلین ڈالرز کے لون ریلیف پیکج کا اعلان کیا ہے۔

افغانستان میں فوجی چیک پوسٹ پر حملے میں 25 اہلکار ہلاک

طالبان کے ہمدرد 6 افغان پولیس اہلکار نے حملہ آوروں کی مدد کی، فوٹو : فائل

طالبان کے ہمدرد 6 افغان پولیس اہلکار نے حملہ آوروں کی مدد کی، فوٹو : فائل

کابل: افغان فوج کی ایک چیک پوسٹ پر جنگجوؤں کے حملے میں 25 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے زابل میں واقع فوجی چیک پوسٹ پر طالبان جنگجوؤں نے حملہ کر دیا، حملہ آوروں کی مدد افغان پولیس میں موجود جنگجوؤں کے ہمدرد 6 اہلکاروں نے کی۔ ایک ہفتے میں اس طرز کی یہ دوسری بڑی کارروائی ہے۔

جنگجوؤں کے حملے میں 25 افغان فوجی اور پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے اور چیک پوسٹ تباہ ہوگئی۔ طالبان کی جانب سے اس حملے کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی ہے تاہم کچھ عرصے سے طالبان نے اسی طریقے سے افغان سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا ہے۔

حملہ آور کامیاب کارروائی کے بعد افغان فوج کا اسلحہ اور دیگر جنگی ساز و سامان بھی اپنے ہمراہ لے گئے جب کہ جنگجوؤں کے مددگار 4 افغان پولیس اہلکار بھی حملہ آوروں کے ہمراہ چلے گئے جب کہ 2 مارے گئے۔

افغان طالبان اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے باوجود تاحال افغانستان میں امن قائم نہیں ہوسکا ہے جب کہ انٹرا افغان مذاکرات تاحال تعطل کا شکار ہیں۔ افغان صدر نے طالبان قیدیوں کی رہائی کو طول دیدیا ہے اور طالبان نے بھی افغان سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے ’ضدی مریضوں‘ کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

علاج اور قرنطینہ کے انکاری مریضوں کو پولیس گرفتار کرسکتی ہے، فوٹو : فائل

علاج اور قرنطینہ کے انکاری مریضوں کو پولیس گرفتار کرسکتی ہے، فوٹو : فائل

لندن: برطانیہ نے ہنگامی اور غیر معمولی اقدامات کے تحت پولیس کو کورونا وائرس کے ضدی مریضوں کی گرفتاری کا اختیار دیدیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ میں نئے قوانین کے تحت پولیس سمیت دیگر حکومتی اداروں کو وائرس سے نمٹنے کے لیے وسیع اختیارات فراہم کردیئے گئے ہیں۔ طبی ماہرین کی تجاویز کی مدد سے تیار کیے گئے یہ قوانین 2 سال کے لیے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔

یہ قوانین اسکاٹ لینڈ، ویلز، شمالی آئرلینڈ اور لندن میں اپوزیشن جماعتوں کے تعاون سے بنائے گئے ہیں جنہیں صرف اشد ضرورت کے وقت ہی استعمال کیا جا سکے گا۔ ان قوانین سے حاصل ہونے والے اختیار کے تحت پولیس کسی بھی ایسے مریض کو گرفتار کرسکتی ہے جو اسپتال میں اپنا علاج کرانے یا قرنطینہ میں جانے سے انکاری ہو۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ قوانین عوام کی بھلائی کیلیے بنائے گئے ہیں جس کا مقصد شہریوں کو اس موزی مرض سے محفوظ رکھنا ہے۔ برطانیہ میں کورونا وائرس کے 2 ہزار کے لگ بھگ مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ 71 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

سیاسی قیدیوں کو فوراً رہا کیا جائے، مفتی اعظم مقبوضہ کشمیر کا مطالبہ

سری نگر جیل میں کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کا شدید خطرہ ہے، مفتی اعظم مقبوضہ کشمیر۔ (فوٹو: کشمیر میڈیا سروس)

سری نگر جیل میں کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کا شدید خطرہ ہے، مفتی اعظم مقبوضہ کشمیر۔ (فوٹو: کشمیر میڈیا سروس)

سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے مفتی اعظم ناصر الاسلام نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہندوستان کی مختلف جیلوں میں رکھے گئے کشمیری سیاسی قیدیوں کو فی الفور رہا کیا جائے کیونکہ انہیں کورنا وائرس سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، مفتی اعظم مقبوضہ کشمیر نے سری نگر سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی حکومت کو کورونا وائرس کے حوالے سے سنگین اور ہنگامی صورتِ حال کو سمجھنا چاہیے اور معمولی جرائم میں گرفتار قیدیوں کو فوراً ان کے گھروں پر منتقل کردینا چاہیے۔

’’سری نگر جیل میں کورونا وائرس کی وبا پھیلنے کا شدید خطرہ ہے،‘‘ انہوں نے اپنے بیان میں کہا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ مقبوضہ کشمیر میں فی الحال کورونا وائرس پھیلنے کا کوئی خدشہ نہیں جس کے پیشِ نظر مساجد کو نماز کےلیے بند کردیا جائے، لیکن اگر ضرورت پڑی تو اس بارے میں بھی کوئی مناسب فیصلہ کیا جائے گا۔

اسی کے ساتھ انہوں نے ہفتے کے روز مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کے بارے میں مناسب لائحہ عمل پر بات چیت کےلیے تمام مکاتبِ فکر کے نمائندوں خصوصی اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں بریلوی، دیوبندی، اہلحدیث اور شیعہ علما شرکت کریں گے۔

کورونا وائرس؛ چین میں زندگی معمول پر آگئی، دنیا بھر کے 80 فیصد مریض خطرے سے باہر

چین میں 81 ہزار مریضوں میں سے 69 ہزار صحت یاب، اٹلی، ایران اور اسپین میں کورونا بدستور بے قابو (فوٹو : فائل)

چین میں 81 ہزار مریضوں میں سے 69 ہزار صحت یاب، اٹلی، ایران اور اسپین میں کورونا بدستور بے قابو (فوٹو : فائل)

دنیا میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتیں 67 ہزار سے زائد جب کہ متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 92 ہزار 309 ہوگئی، عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ 80 فی صد مریضوں کی حالت متوازن، 13.8 فی صد سنجیدہ نوعیت کے اور 6.1 فی صد تشویش ناک حالت میں ہیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق وائرس سے بچاؤ کے لیے کیے گئے اقدامات کے کی وجہ سے یورپ سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں لاک ڈاؤن ،سرحدوں اور عوامی مقامات کی بندش اور سماجی و عوامی سرگرمیوں پر پابندیوں کے باعث کروڑوں افراد گھروں میں محصور ہیں۔ لیبیا، لاطینی امریکا، قطر سمیت کئی مزید ممالک میں سرحدوں کی بندش سمیت شہریوں کو گھروں میں محدود رکھنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

چین

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس کے مرکز چین میں زندگی رفتہ رفتہ معمول پر آرہی ہے۔ ملک کے 34 میں سے 13 صوبوں میں کورنا وائرس پر مکمل طور پر قابو پالیا گیا۔ 81 ہزار تصدیق شدہ کیسز میں سے 69 ہزار صحت یاب ہوکر گھروں کو واپس جاچکے ہیں۔ چین میں وبا کا مرکز صوبہ ہوبی رہا جہاں اب رفتہ رفتہ طبی عملے پر دباؤ کم ہوتا جارہا ہے اور وہاں اب صرف 10 ہزار کیسز ہی باقی بچے ہیں۔ کئی شہروں میں سفری پابندیاں ختم اور سرگرمیاں بحال کی جارہی ہیں۔

اٹلی

اٹلی میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 345 اموات ہوگئیں اور مجموعی تعداد 2503 تک پہنچ گئی۔ متاثرین کی تعداد27 ہزار 980 ہوچکی ہے۔ اٹلی یورپ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے۔ ملک میں مکمل لاک ڈاؤن ہے اور کروڑوں لوگ گھروں میں محصور ہیں۔

ایران

کورونا وائرس سے متاثرہ دنیا کا تیسرا بڑا ملک ایران ہے جہاں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 16 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ 988 اموات ہوچکی ہیں۔ ایران میں وائرس سے مقابلے کے لیے مزید اقدامات کیے جارہے ہیں ، 80 ہزار قیدیوں کو عارضی طور پر رہا کردیا ہے تاہم ایک خبر کے مطابق ایران میں کورونا سے پیدا ہونے والی صورت حال مزید سنگین ہونے کی صورت میں لاکھوں اموات کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

اسپین

اسپین میں کورونا وائرس سے 491 مزید کیسز کی تصدیق ہونے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے اور اسے کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا چوتھا ملک قرار دے دیا گیا ہے۔ یہاں وائرس سے اب تک 491 اموات ہوچکی ہیں۔ ملک میں عوامی و کاروباری سرگرمیاں بند ہیں۔ حکومت نے معاشی سرگرمیوں کو ہونے والے خسارے سے نکلنے کے 200 ارب یورو کا پیکیج دینے کا اعلان بھی کردیا ہے۔

امریکا

امریکا میں کورونا سے متاثرین کی تعداد 5139 اور ہلاکتوں کی تعداد 97 ہوچکی۔ مغربی ورجینیا واحد ریاست ہے جہاں تاحال کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ امریکا کے تمام بڑے شہروں میں عوامی مقامات، بار، ساحل، ریستوراں وغیرہ کو بند کردیا گیا ہے۔ امیوزمنٹ پارک اور انڈور شاپبنگ مالز بھی بند کیے جارہے ہیں۔

نیویارک کے میئر نے اعلان کیا ہے کہ جمعرات سے روزانہ 5000 ٹیسٹ کرنے کی گنجایش حاصل کرلی جائے گی۔ ہنگامی حالات کے باعث امریکی معیشت شدید دباؤ کا شکار ہے بالخصوص ہوا بازی کی صںعت کی مشکلات عروج پر ہیں۔ امریکی ایئر پورٹس نے اپنے آپریشن اور منصوبے اور خدمات کے بل ادا کرنے کے لیے 10 ارب ڈالر کا پیکج طلب کرلیا ہے۔ وزیر خزانہ اسٹیون منوچن نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے بعد پیدا ہونے والے حالات کے باعث ملکی معیشت میں 1 کھرب ڈالر شامل کرے گی۔

برطانیہ

برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز میں 26 فی صد اضافہ ہوگیا جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 1950 تک پہنچ گئی۔ اب تک وہاں کورونا کے 56 مریضوں کی ہلاکت ہوچکی ہے۔ برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس نے 15 اپریل تک غیر فوری آپریشن منسوخ کردیے ہیں اور ملک بھر کے اسپتالوں میں 1 لاکھ بستر خالی کروالیے گئے ہیں۔

یورپی یونین

جرمن چانسلر انجیلا مرکل کے بیان کے مطابق یورپی یونین تنظیم میں شامل 30 ممالک کے باہر سے آنے والے مسافروں کی آمد پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرچکی ہے۔ پابندی کے بعد صرف بلاک میں شامل ملکوں کے شہری ہی یورپی یونین کے رکن ممالک کا سفر کرسکیں گے۔

چین نے امریکی صحافیوں کو ملک بدر کردیا

چینی حکومت نے تین امریکی اخبارات میں کام کرنے والے امریکی صحافیوں کو دس دن میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔ (فوٹو: انٹرنیٹ)

چینی حکومت نے تین امریکی اخبارات میں کام کرنے والے امریکی صحافیوں کو دس دن میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔ (فوٹو: انٹرنیٹ)

بیجنگ: چینی وزارتِ خارجہ نے اعلان کیا ہے وہ تمام امریکی صحافی جو اس وقت چین میں موجود ہیں اور نیویارک ٹائمز، وال اسٹریٹ جرنل اور واشنگٹن پوسٹ کےلیے کام کررہے ہیں، وہ سب کے سب آئندہ دس دن کے اندر اندر چین سے نکل جائیں۔

چینی حکومت نے ان اخبارات کے علاوہ وائس آف امریکا اور ٹائم میگزین سے یہ بتانے کا مطالبہ کیا ہے کہ آخر ان کے چینی بیورو آفسز میں کیا چل رہا ہے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے 3 مارچ کے روز امریکا میں چین کی پانچ سرکاری خبر رساں ایجنسیوں میں کام کرنے والے چینی صحافیوں کی مجموعی تعداد 100 تک محدود کرنے کا اعلان کیا تھا۔

حالیہ چینی اقدام اسی کا ردِعمل قرار دیا جارہا ہے۔

سعودی حکومت کی غیر ملکی ائیرلائنز کے عملے پر جہاز سے نکلنے پر پابندی

غیر ملکی ائیرلائنز کا عملہ جہازوں سے باہر نکلے بغیر مسافروں کو لے کر واپس روانہ ہوجائے، مراسلہ۔ فوٹو : فائل

غیر ملکی ائیرلائنز کا عملہ جہازوں سے باہر نکلے بغیر مسافروں کو لے کر واپس روانہ ہوجائے، مراسلہ۔ فوٹو : فائل

ریاض: سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کو واپس لے جانے والی غیر ملکی ائیرلائنز کے عملے پر جہاز سے نکلنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

سعودی ایوی ایشن کی جانب سے غیر ملکی ائیر لائنز کے لیے نئی ٹریول ایڈوئزری جاری کردی گئی ہے، سعودی ایوی ایشن  گاکا کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق تمام ائیر لائنز جو عمرہ زائرین کو لینے سعودی ائیرپورٹ آرہی ہیں ان کا عملہ جہاز سے باہر نہ نکلے، غیر ملکی جہازوں کا عملہ مسافروں کو لے کر وہیں سے واپس روانہ ہوجائے۔

کورونا وائرس کی ویکسین بنانے والے جرمن سائنس دانوں نے صدر ٹرمپ کی پیشکش ٹھکرادی

صدر ٹرمپ ویکسین کے مالکانہ حقوق کیلیے خطیر رقم کا لالچ دے رہے ہیں، جرمن سائنس دان (فوٹو: فائل)

صدر ٹرمپ ویکسین کے مالکانہ حقوق کیلیے خطیر رقم کا لالچ دے رہے ہیں، جرمن سائنس دان (فوٹو: فائل)

برلن: کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری کے قریب پہنچنے والی جرمنی کی دوا ساز کمپنی کے سائنس دانوں کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے خریدنے کی کوشش پر امریکا اور جرمنی کے درمیان تناؤ پیدا ہوگیا ہے۔

جرمنی کے خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کی دوا ساز کمپنی  ‘کیور ویک‘ کو کورونا وائرس کی ویکسین تیاری میں اہم کامیابی ملی ہے تاہم اس سے قبل ہی ویکسین کی ملکیت پر جرمنی اور امریکا کے درمیان تنازع پیدا ہوگیا ہے۔

جرمنی کے اخبار ‘ویلٹ ام زونٹاگ‘ نے دعویٰ کیا کہ ویکسین کی تیاری کے دوران ہی امریکی صدر نے جرمن سائنس دانوں سے رابطہ کیا اور ویکسین کے حصول کے لیے بھاری رقم دینے کا لالچ دیا۔ صدر ٹرمپ اس ویکسین کے مالکانہ حقوق کے خواہش مند تھے تاکہ دنیا بھر میں جسے بھی ویکسین کی ضرورت ہو وہ امریکا سے خریدے۔

ادھر جرمن دوا ساز کمپنی ’کیور ویک‘ کے سائنس دانوں نے مقامی میڈیا کو انٹرویو میں کہا کہ ہم نے امریکی صدر کی پیشکش کو ٹھکراتے ہوئے اس سے متعلق اپنی حکومت کو آگاہ کردیا ہے۔ سائنس دانوں کے انکشاف کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سفارتی سطح پر الزامات عائد کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

دوا ساز کمپنی ’کیو ویک‘ کی ایک شاخ امریکی شہر ہوسٹن میں بھی واقع ہے اور امریکی صدر نے اسی شاخ پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کیا ہے، جرمن وزیر داخلہ نے اس اہم معاملے پر ایک کمیٹی تشکیل دیدی ہے جو 16 مارچ کو اہم اجلاس کا انعقاد کرے گی۔

جرمن وزیر صحت نے سرکاری ٹی وی پر اپنے بیان میں کہا کہ جرمنی بکنے کے لیے تیار نہیں، یہ ویکسین انسانیت کی خدمت کے لیے تیار کی جارہی ہے جس کے مالکانہ حقوق کسی ایک شخص یا ملک کو تفویض نہیں کیے جاسکتے۔ اس وبا کیخلاف ہمیں اتحاد اور اتفاق سے لڑنا ہوگا۔

معصوم شامی بچے ایلان کردی کے ڈوبنے کے ذمہ داروں کو 125 سال قید کا حکم

انسانی اسمگلروں نے جھانسہ دیکر پناہ گزینوں کو کینیڈا پہنچانے کے خواب دکھائے تھے، فوٹو : فائل

انسانی اسمگلروں نے جھانسہ دیکر پناہ گزینوں کو کینیڈا پہنچانے کے خواب دکھائے تھے، فوٹو : فائل

 انقرہ: ترکی کی عدالت نے جنگ زدہ شام سے محفوظ مقام پر لے جانے کا لالچ دے کر معصوم شامی بچے ایلان کردی سمیت درجنوں افراد کے جاں بحق ہونے کے 3 ذمہ داروں کو 125 سال قید کی سزا سنادی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کی فوجداری عدالت نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 کارندوں کو125،  125 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ تینوں کو قید کے دوران کسی مرحلے پر بھی پیرول پر رہا نہیں کیا جائے گا۔

ترکی کی سیکیورٹی فورسز نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ان کارندوں کو ایک خفیہ آپریشن کے دوران حراست میں لیا تھا جس کے بعد تینوں کے خلاف مقدمہ چلایا گیا اور شواہد کی روشنی میں آج عدالت نے تینوں کو سزائیں سنا دیں۔

انسانی اسمگلرز نے 2015ء میں شام سے ایلان کردی کے اہل خانہ کے علاوہ درجن سے زائد افراد کو کینیڈا پہنچانے کا جھانسہ دیا تھا لیکن کشتی کے کھلے سمندر میں طوفان کی زد میں آنے کے سبب ملاح مسافروں کو تنہا چھوڑ کر سمندر میں کود کر فرار ہوگیا تھا۔

3 سالہ ننھے فرشتے ایلان کردی کی لاش لہروں نے ترکی کے ساحل پر پہنچائی تھی، معصوم بچے کو ایک سیکیورٹی اہلکار نے مردہ حالت میں اپنی گود میں اُٹھایا اور ایمبولینس تک پہنچایا۔ اس تصویر نے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا تھا۔

واضح رہے کہ 2016ء میں بھی ترکی کی عدالت نے 2 انسانی اسمگلروں موفواکا الباش اور عاصم الفرہاد کو غفلت برتنے اور ناقص انتظام کرنے پر 4 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ ان دونوں نے پیسے لے کر پناہ گزینوں کو ایجنٹوں کے حوالے کیا تھا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 4 کشمیری نوجوان شہید

چاروں نوجوانوں کو سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے شہید کیا گیا، کشمیر میڈیا سروس۔ فوٹو : فائل

چاروں نوجوانوں کو سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے شہید کیا گیا، کشمیر میڈیا سروس۔ فوٹو : فائل

 سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے فائرنگ کرکے 4 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے، کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع آننت ناگ میں قابض بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 4 کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا، شہید ہونے والے ایک نوجوان کی شناخت طارق احمد کے نام سے ہوئی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن شروع کیا، اس دوران گھر گھر چھاپے مارے گئے اور تلاشی لی گئی جب کہ گھر گھر تلاشی کی آڑ میں کشمیریوں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

امام کعبہ نماز کے دوران سورہ رحمان کی تلاوت کرتے ہوئے روپڑے

سعودی حکومت نے کورونا وائرس کے باعث خانہ کعبہ میں زائرین کے طواف کرنے پر عارضی طور پر پابندی عائد کی ہوئی ہے  فوٹواسکرین گریب

سعودی حکومت نے کورونا وائرس کے باعث خانہ کعبہ میں زائرین کے طواف کرنے پر عارضی طور پر پابندی عائد کی ہوئی ہے فوٹواسکرین گریب

ریاض: امام کعبہ  مسجد الحرام میں جمعہ کی نماز کے دوران سورہ رحمان کی تلاوت کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور رو پڑے۔

امام کعبہ کی بیت اللہ میں نماز جمعہ کے دوران پھوٹ پھوٹ کر رونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مطاف میں بہت ہی کم لوگ نماز جمعہ کی ادائیگی کررہے ہیں اور امام کعبہ سورہ رحمان کی تلاوت کررہے ہیں۔

تاہم دوران تلاوت امام صاحب آنسوؤں پر قابو نہ رکھ سکے اور پھوٹ پھوٹ کر روپڑے۔ نماز  جمعہ کے بعد انہوں نے دعا کرائی کہ اے اللہ ہمارے حال پر رحم فرما، بلاؤں اور آفتوں سے ہماری حفاظت فرما۔

اس سے قبل خانہ کعبہ کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں شیئر کرائی گئی تھی جس میں خالی مطاف میں نماز عشا کے بعد پرندوں کو خانہ کعبہ کا طواف کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

سعودی حکومت نے کورونا وائرس کے باعث خانہ کعبہ میں زائرین کے طواف کرنے پر عارضی طور پر پابندی عائد کی ہوئی ہے تاہم پہلی اور دوسری منزل پر طواف جاری ہے۔ اس موقع پر ایک زائرین نے  ایک نہایت خوبصورت منظر اپنے کیمرے میں قید کیا جس میں پرندے اللہ کے گھرکا طواف کررہے ہیں۔

سعودی کمپنی نے ملازم کو ہاتھ صاف کرنے والے سینیٹائزر بنانے پر معافی مانگ لی

سعودی آرامکو کمپنی نے اپنے ملازم کو ہینڈ سینیٹائزر مشین بنانے پر معافی مانگ لی۔ فوٹو: فائل

سعودی آرامکو کمپنی نے اپنے ملازم کو ہینڈ سینیٹائزر مشین بنانے پر معافی مانگ لی۔ فوٹو: فائل

جدہ: تیل کی پیداوار کے حوالے سے مشہور سعودی کمپنی آرامکو نے اپنے ایک ’غیرعرب‘ ملازم کو چلتا پھرتا ہینڈ سینیٹائزر بنانے پر معافی مانگ لی ہے۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ پر ہفتہ بھر قبل بعض تصاویر جاری کی گئی تھیں جن میں ایک شخص کو خاص طرح کا پلیٹ فارم پہنایا گیا ہے جس میں جراثیم کش مائع بھرا ہے اور اس ڈسپینسر سے لوگ مائع لے کر ہاتھ صاف کررہے ہیں۔ اس انسان کو موبائل ہینڈ سینیٹائزر بنایا گیا جو ہر ڈپارٹمنٹ میں جاکر لوگوں کے سامنے کھڑا دیکھا جاسکتا ہے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس پھیلنے کے بعد بظاہر کمپنی نے لوگوں کی سہولت کے لیے ایک ایشیائی شخص کو اس خدمت پر معمور کیا لیکن سوشل میڈیا پر اس پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔ یہ تنقید خود سعودی عوام کی طرف سے بھی کی گئی تھی۔ عوام نے اسے انسان کی تذلیل قرار دیا، بعض نے اسے شرمناک کہا اور آرامکو کو معافی مانگنے کا مشورہ بھی دیا تھا۔

ٹویٹر پر ایک صارف نے اس عمل کو توہین آمیز قرار دیا اور کہا کہ لوگ خلیجی ممالک میں تارکینِ وطن ملازموں کے ساتھ اس طرح کا برتاؤ کرتے ہیں۔ کویت کے ایک کارٹونسٹ عبدالرحمان بلند کے اس عمل کو نسل پرستی قرار دیا اور انہوں ںے نسلِ انسانی کو عزت دینے والی قرآنی آیت کا حوالہ بھی دیا۔

إشارة إلى الصور المتداولة في وسائل التواصل الاجتماعي لأحد الزملاء مرتدياً ما يشبه عبوة للتعقيم في أحد مرافقها، تود #أرامكو السعودية أن تعرب عن استيائها الشديد من هذا التصرف المسيء الذي أريد به التأكيد على أهمية التعقيم، دون أخذ موافقة من الجهة المعنية بالشركة.

— أرامكو (@Saudi_Aramco) March 10, 2020

اس کے جواب میں آرامکو نے عربی میں اپنے دو ٹویٹس کئے ہیں۔ جن میں پہلے ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ساتھی کے حوالے سے پوسٹ کی گئی تصاویر میں ایک شخص کو اسٹرلائزیشن پیکج کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔ سعودی آرامکو اس رویے پر شدید عدم اطمینان کا اظہار کرتی ہے ۔ اگرچہ میں نے جراثیم کش عمل پر زور دیا تھا لیکن یہ عمل کمپنی کی اجازت کے بغیر کیا گیا ہے۔

دوسری ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ عمل روکدیا گیا ہے اور ایسا دوبارہ نہ ہونے کو یقینی بنایا گیا ہے۔ کمپنی اس ضمن میں باہمی احترام اوراخلاقیات کا پاس رکھے گی۔

بھارت میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت، تعلیمی ادارے بند

اٹلی میں مرنے والوں کی مجموعی تعداد 1016 ہو گئی،خبر ایجنسی فوٹوفائل

اٹلی میں مرنے والوں کی مجموعی تعداد 1016 ہو گئی،خبر ایجنسی فوٹوفائل

بھارت میں کورونا وائرس سے پہلا شخص ہلاک ہوگیا جس کے بعد دہلی میں تعلیمی ادارے بند کردیے گئے ہیں۔

کورونا وائرس نے دنیا بھر میں پنجے گاڑ لیے اور 127 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔  بھارت میں کوروناوائرس سےمتاثرہ کیسز کی تعداد74 ہوگئی ہے اور ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے جس کے بعد دارالحکومت نئی دہلی میں کوروناوائرس وبا قراردے دی گئی۔ بھارتی حکام کی جانب سے نئی دہلی میں تمام اسکول،کالج،سنیما،سوئمنگ پولز31مارچ تک بندکرنےکااعلان کردیا گیا ہے۔

حکام نے نئی دہلی میں عوام کواجتماعات سےدوررہنےکی ہدایات جاری کرنے کے ساتھ ممبئی میں تمام پبلک ایونٹس پر پابندی عائد کردی ہے۔ دیگر ریاستوں چھتیس گڑھ،منی پور،اترکھنڈ میں بھی اسکول کالج 31مارچ تک بندکردیےگئے۔

دوسری جانب دنیا بھر سے کورونا وائرس سے متاثرہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ رکا نہیں ہے اور ایک لاکھ 34 ہزار سے زائد کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار سے زیادہ ہوچکی ہے۔ تاہم اب تک 70 ہزار سے زائد افرادصحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔

نیو یارک میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی جبکہ فرانس، آئرلینڈ، آسٹریا، ترکی اور ناروے میں اسکول بند کردیے گئے۔ اسپین میں بھی صورتحال بے قابو ہوگئی۔ اٹلی میں گلیاں سنسنان  اور ہر طرف ہو کا عالم ہے۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے میڈیکل چیف سمیت مزید 189 افراد کی ہلاکت کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 1016 ہو گئی، جب کہ مریضوں کی تعداد15 ہزار سےزائد ہے۔

چین میں مزید 8 افراد کی ہلاکتوں کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار 177 ہوگئی ہے جبکہ 21نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے نتیجے میں مریضوں کی تعداد 80 ہزار 800 سے زائد ہوگئی ہے۔

ایران میں بھی کورونا وائرس سے 429 ہلاکتوں کے بعد کیسز کی تعداد 10 ہزار سے بڑھ گئی،  جنوبی کوریا میں 67،اسپین میں 86،فرانس میں 61،امریکا میں 41 ہلاکتیں ہوچکیں۔

ادھر ترک وزیر صحت نے  ترکی میں کوروناوائرس کے 2 کیسز کی تصدیق کی ہے۔ پاکستان میں بھی کورونا وائرس سے متاثر 22 کیسز سامنے آچکے ہیں ۔

واضح رہے کہ عالمی ادارہ برائے صحت ڈبلیو ایچ او ایک ہنگامی اجلاس میں کورونا کو عالمی وبا قرار دے چکا ہے۔

کورونا وائرس؛ امریکا میں برطانیہ کے سوا تمام یورپی ممالک سے داخلے پرپابندی


امریکا آنے والےافراد کورونا پھیلانے کا سبب ہیں، ٹرمپ: فوٹو: فائل

امریکا آنے والےافراد کورونا پھیلانے کا سبب ہیں، ٹرمپ: فوٹو: فائل

 واشنگٹن: کورونا وائرس کے پیش نظرامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کے سوا تمام یورپی ممالک سے امریکا داخلے پرپابندی لگادی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس سے متعلق قوم سے خطاب کرتے ہوئے برطانیہ کے سوا تمام یورپی ممالک سے امریکا داخلے پر30 روزکے لیے پابندی عائد کردی ہے۔ صدرٹرمپ نے کہا کہ یورپ سے امریکا کیلیے سفری پابندیوں کا اطلاق جمعہ کی شب سے ہوگا۔

امریکی صدرنے کہا کہ یورپی یونین نے انسداد کورونا کیلیے فوری اقدامات نہیں اٹھائے، امریکا آنے والےافراد کورونا پھیلانے کا سبب ہیں، سفری پابندیاں قبل ازوقت ختم کرنے کیلیے صورتحال کا جائزہ لیتے رہیں گے، بزرگ امریکی غیرضروری سفرکریں، نہ اجتماعات میں جائیں، امریکی عوام کی حفاظت کیلیے پورازورلگادیں گے۔

صدرٹرمپ نے بعض اداروں کیلیے ٹیکس ادائیگی 3 ماہ موخرکرنے کا بھی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے متاثرہ افراد اورملازمین کیلیے جلدریلیف کا اعلان کروں گا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یورپی ممالک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 16 ہزارسے تجاوزکرگئی ہے جن میں سے 10 ہزاراٹلی میں ہیں جہاں وائرس سے 631 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی جاچکی ہے۔

واضح رہے کہ عالمی ادارہ برائے صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس سے پھیلنے والے مرض کو ’عالمی وبا‘ (پینڈیمک) کا درجہ دیدیا ہے۔

سعودی عرب میں بغاوت کے الزام میں مزید 20 شہزادے گرفتار

گرفتار شدگان میں فوج کے سابق انٹیلی جنس سربراہ نائف بن احمد بھی شامل ہیں

گرفتار شدگان میں فوج کے سابق انٹیلی جنس سربراہ نائف بن احمد بھی شامل ہیں

ریاض: سعودی حکومت نے شاہی خاندان میں بغاوت کو کچلنے کے لیے کریک ڈاؤن کو بڑھاتے ہوئے مزید 20 شہزادوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے خلاف بغاوت کے الزام میں مزید 20 شہزادوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن میں فوج کے سابق انٹیلی جنس سربراہ نائف بن احمد بھی شامل ہیں۔

دو روز قبل بھی ولی عہد محمد بن سلمان کا تختہ الٹنے کی سازش کے الزام میں ان کے چچا شہزادہ احمد بن عبدالعزیز، چچا زاد بھائی اور سابق ولی عہد محمد بن نائف اور شاہی خاندان کے اہم ترین فرد شہزادہ نواف بن نائف کو ان کے محلات سے حراست میں لے لیا گیا تھا۔

سعودی حکومت نے شاہی خاندان کے ان اعلیٰ ترین ارکان کے ساتھ ساتھ ان کے قریب سمجھے جانے والے ہر شخص، وزارت داخلہ کے درجنوں حکام، سینئر فوجی افسران کو گرفتار کرلیا ہے جس پر ولی عہد محمد بن سلمان کے مخالف ہونے کا شبہ ہو۔

ان محلاتی سازشوں اور گرفتاریوں کے بارے میں سعودی حکومت کی جانب سے اب تک سرکاری طور پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

سعودی عرب میں بادشاہ تو شاہ سلمان ہیں لیکن عملی طور پر باگ ڈور ان کے بیٹے اور ولی عہد محمد بن سلمان کے ہاتھوں میں ہے۔

2015 میں شاہ عبداللہ کے مرنے کے بعد ولی عہد شاہ سلمان بادشاہ بن گئے تھے جبکہ ان کے بھتیجے محمد بن نائف کو ولی عہد اور بیٹے محمد بن سلمان کو نائب ولی عہد بنایا گیا تھا لیکن پھر 2017 میں شاہ سلمان نے ولی عہد محمد بن نائف کو برطرف کرکے اپنے بیٹے محمد بن سلمان کو ولی عہد بنادیا تھا۔

2017 میں بھی شہزادہ محمد بن سلمان کے احکامات پر سعودی شاہی خاندان کے درجنوں شہزادوں، وزرا اور کاروباری شخصیات کو بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کرکے ہوٹل میں نظر بند کردیا گیا تھا اور شہزادہ محمد سلمان کی بیعت کرنے کے بعد رہائی نصیب ہوئی تھی۔

اس کے بعد سے اب تک کئی بار شاہی خاندان میں بغاوت کی اطلاعات سامنے آچکی ہیں جن میں سے ایک بار محمد بن سلمان پر قاتلانہ حملے کی خبر بھی سامنے آئی۔

شام میں تیز رفتار آئل ٹینکر نے درجنوں گاڑیوں کو روند ڈالا، 32 ہلاک اور 77 زخمی

بریک فیل ہوجانے کے باعث آئل ٹینکر دو مسافر بسوں اور 15 موٹر سائیکلوں کو رونڈ ڈالا، فوٹو : ٹویٹر

بریک فیل ہوجانے کے باعث آئل ٹینکر دو مسافر بسوں اور 15 موٹر سائیکلوں کو رونڈ ڈالا، فوٹو : ٹویٹر

دمشق: شام کی مرکزی شاہراہ پر ایک تیز رفتار آئل ٹینکر نے بے قابو ہو کر 2 مسافر بسوں اور درجنوں موٹر سائیکلوں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں 32 افراد ہلاک اور 77 ہو گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شام میں دارالحکومت کو ملانے والی مرکزی شاہراہ پر ایک تیز رفتار آئل ٹینکر کے بریک فیل ہوگئے جس کے باعث ٹینکر نے پہلے دو مسافر بسوں کو ٹکر مار کر تباہ کردیا اور پھر 15 سے زائد موٹر سائیکلوں کو کچل ڈالا۔

Syria Accident 1

حادثے میں مجموعی طور پر 32 افراد ہلاک اور 77 زخمی ہوئے، ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر عراق کے شیعہ زائرین تھے جو شام میں مقدس مقامات کی زیارت کے لیے جا رہے ہیں اور حادثے کا شکار ہوگئے۔

Syria Accident 2

ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں 13 افراد کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

سعودی حکومت نے سابق ولی عہد سمیت شاہی خاندان کے 3 افراد کو حراست میں لے لیا

2017 میں بھی شاہی خاندان کے کئی افراد، وزرا اور اہم شخصیات کو نظر بند کردیا گیا تھا فوٹو: فائل 

2017 میں بھی شاہی خاندان کے کئی افراد، وزرا اور اہم شخصیات کو نظر بند کردیا گیا تھا فوٹو: فائل 

 لندن: برطانوی نشریاتی ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی حکومت نے سابق ولی عہد سمیت شاہی خاندان کے 3 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت نے شاہ سلمان کے چھوٹے بھائی شہزادہ احمد بن عبدالعزیز، سابق ولی عہد محمد بن نائف اور شاہی خاندان کے اہم ترین فرد شہزادہ نواف بن نائف کو حراست میں لے لیا ہے۔ ان تینوں افراد کو جمعے کے روز ان کے محلات سے حراست میں لیا گیا تاہم ان کی گرفتاری کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا۔

واضح رہے کہ 2017 میں شہزادہ محمد بن سلمان کے احکامات پر سعودی شاہی خاندان کے درجنوں ارکان، وزرا اور کاروباری شخصیات کو گرفتار کرکے انہیں ہوٹل میں نظر بند کردیا گیا تھا۔ سعودی حکومت کے مطابق ان شخصیات نے بدعنوانی کرکے اربوں ریال ہتھیائے تھے تاہم مغربی میڈیا کا کہنا ہے کہ ان شخصیات کو شہزادہ محمد سلمان سے وفادار رہنے کا حلف لینے کے بعد رہائی ملی تھی۔

ترکی اور روس کا شام میں جنگی بندی پر اتفاق

ترک صدر کی اپنے روسی ہم منصب سے یہ تیسری ملاقات ہے، فوٹو : رائٹرز

ترک صدر کی اپنے روسی ہم منصب سے یہ تیسری ملاقات ہے، فوٹو : رائٹرز

 ماسکو: ترک صدر طیب اردوان اور روسی صدر پوتن کے درمیان 6 گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات میں شام کے علاقے ادلب میں سیز فائر پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر طیب اردوان نے شام کی کشیدہ صورت حال پر بات چیت کرنے کے لیے تیسری بار صدر پوتن سے روسی دارالحکومت ماسکو میں ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے مسلسل 6 گھنٹوں تک مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر بالعموم اور ادلب سے متعلق بالخصوص تبادلہ خیال کیا اور سیز فائر سمیت کئی اہم نکات پر اتفاق کرلیا گیا۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ترک صدر نے شام کے علاقے ادلب میں جنگ بندی کی نوید سناتے ہوئے کہا کہ ادلب میں قیام پذیر 4 ملین افراد دہشت گرد نہیں کہ جن پر بمباری کی کھلی اجازت دیدی جائے۔ معصوم شہریوں اور ان کی املاک پر حملوں کو ہرگز قبول نہیں کیا جاسکتا۔

ترک صدر نے مزید کہا کہ جنگ زدہ علاقے سے ڈیڑھ ملین پناہ گزین اپنے گھر بار اور کاروبار کو چھوڑ کر ترکی کی سرحدوں کے قریب جمع ہوچکے ہیں، ترکی میں پہلے ہی پناہ گزین لاکھوں کی تعداد میں موجود ہیں جو اپنے گھروں کو جانے کیلیے بے تاب ہیں لیکن حالات اب بھی سازگار نہیں۔

صدر اردوان نے کہا کہ ایسی صورت حال میں مزید ڈیڑھ ملین پناہ گزینوں کے معاملے پر خاموشی اختیار نہیں کی جاسکتی۔ شامی صدر بشار الاسد نے 2018 کے ’سوچی معاہدے‘ کی خلاف ورزی کی ہے اور ہمارے فوجیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اس موقع پر میزبان صدر پوتن نے ترکی کے صدر کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس اہم اور حساس معاملے کو حل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ جنگ بندی کے ذریعے شہریوں کی اذیت کو کم کیا جا سکتا ہے۔ تباہ حال املاک اور اپنے پیاروں کو کھو دینے والے غم سے نڈھال شہریوں کی امداد اور انہیں پھر سے اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے ایک دستاویز تیار کرلی ہے۔

بعد ازاں ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو اور روسی وزیر خارجہ سیرگی لاوروف نے اس اہم ملاقات میں طے پانے والے نکات میڈیا کو پڑھ کر سنائے جس کے مطابق ادلب میں جنگ بندی پر عمل درآمد کے ساتھ ہی تمام فوجی سرگرمیاں ختم کردی جائیں گی، اہم اور مرکزی شاہراہ M-4 کے شمال اور جنوب میں 6 کلومیٹر کی گہرائی میں ایک محفوظ راہداری قائم کی جائے گی جب کہ ترک اور روس فوجیں اس علاقے میں 15 مارچ سے مشترکہ فوجی گشت کا آغاز کریں گے۔

واضح رہے کہ ادلب میں داعش کے آخری ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے دوران اس علاقے میں کردوں کیخلاف آپریشن میں مصروف ترک فوجی بھی روسی فضائیہ کے حملوں کی زد میں آگئے تھے اور دو ماہ کے دوران 50 سے زائد ترک اہلکار روسی و شامی کے فوج حملوں میں ہلاک ہوچکے ہیں جس کے جواب میں ترکی نے بھی شامی فوج کے تین طیارے مار گرانے اور درجنوں شامی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔

طالبان حملے میں 20 افغان اہلکار ہلاک، امریکی فوج کی جوابی کارروائی

فوجی چھاؤنی پر حملے میں 16 اور پولیس چیک پوسٹ حملے میں 4 اہلکار ہلاک ہوئے، فوٹو: فائل

فوجی چھاؤنی پر حملے میں 16 اور پولیس چیک پوسٹ حملے میں 4 اہلکار ہلاک ہوئے، فوٹو: فائل

کابل: طالبان کے افغان فوجی چھاؤنی اور پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں مجموعی طور پر 20 اہلکار ہلاک ہوگئے جس کے جواب میں امریکی فوج نے بھی حملہ آور جنگجوؤں کو نشانہ بنایا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان جنگجوؤں نے صوبے قندوز میں افغان فوج کی چھاؤنی پر حملہ کردیا، دو طرفہ فائرنگ میں 16 افغان فوجی ہلاک ہوگئے جب کہ افغان حکام نے طالبان جنگجوؤں کے ہلاک ہونے کا بھی دعویٰ کیا ہے تاہم تعداد نہیں بتائی گئی۔

اسی طرح قندوز میں ہی طالبان جنگجوؤں نے ایک چیک پوسٹ پر فائرنگ کرکے 4 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔ دونوں کارروائیوں کے بعد طالبان اپنے ہمراہ افغان فوج کا اسلحہ بھی گئے جب کہ طالبان نے 10 افغان اہلکاروں کو یرغمال بنانے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

طالبان کے یہ حملے گزشتہ روز ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کے اس بیان کے بعد کیے گئے ہیں جس میں انہوں نے انٹرا افغان مذاکرات سے قبل سیکیورٹی فورسز پر حملے جاری رکھنے کا عندیہ دیا تھا تاہم امریکی فوجیوں کو نشانہ بنانے سے گریز کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں امریکی فورسز نے صوبے ہلمند میں طالبان جنگجوؤں کو نشانہ بنایا ہے۔ یہ جنگجو افغان سیکیورٹی فورسز کو بلا ضرورت نشانہ بنانے میں ملوث تھے۔ پینٹاگون کا مزید کہنا تھا کہ طالبان افغانستان میں غیر ضروری حملوں سے گریز کریں۔

طالبان کا افغان سیکیورٹی فورسز پر حملے جاری رکھنے کا اعلان

امریکی اور نیٹو افواج کو نشانہ نہیں بنائیں گے البتہ افغان فوج پر حملے جاری رکھیں گے، طالبان (فوٹو : فائل)

امریکی اور نیٹو افواج کو نشانہ نہیں بنائیں گے البتہ افغان فوج پر حملے جاری رکھیں گے، طالبان (فوٹو : فائل)

کابل: طالبان جنگجوؤں نے افغانستان میں حکومتی سیکیورٹی فورسز پر حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے تاہم امریکی اور نیٹو فوجیوں کو نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان قیادت کی جانب سے مقامی کمانڈرز اور میڈیا کو ایک خط جاری کیا گیا ہے جس میں افغان فوجیوں پر حملے جاری رکھنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے اب غیر ملکی فوجی ان کے نشانے پر نہیں ہوں گے۔

خط پر ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کے دستخط بھی موجود ہیں جب کہ اس سے قبل ہی صوبے قندھار میں پانچ افغان چیک پوسٹوں پر حملے کیے گئے ہیں اور بدغیس میں بھی جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔ گزشتہ روز خوست میں فٹبال گراؤنڈ میں ہونے والے دھماکے میں 3 شہری ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے تھے۔

دوسری جانب افغان صدر اشرف غنی نے ایک بار پھر طالبان قیدیوں کی رہائی کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح طالبان کی کچھ شرائط ہیں اسی طرح ہمارے بھی کچھ تحفظات ہیں جنہیں دور کیے بنا معاہدے پر عمل درآمد موثر طریقے سے ہونا ناممکن ہے۔

ادھر پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی افغان صدر سے معاہدے کی پاسداری کرتے ہوئے 5 ہزار طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر اشرف غنی کو اپنے ملک اور شہریوں کے مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے معاہدے کی شق پر عمل درآمد کو یقینی بنانا چاہیئے۔

واضح رہے کہ دوحہ میں امریکا اور افغان طالبان کے دوران ہونے والے امن معاہدے میں 5 ہزار طالبان قیدیوں کی رہائی بھی طے پائی تھی تاہم افغان صدر نے اس شق کو مستر کرتے ہوئے کہا تھا کہ قیدیوں کی رہائی امریکا کی نہیں بلکہ کابل حکومت کی صوابدید ہے۔ جس پر طالبان نے قیدیوں کو رہا نہ کرنے کی صورت میں انٹرا افغان مذاکرات میں شرکت سے انکار کردیا تھا۔

شمالی کوریا کا دو خطرناک بیلسٹک میزائلوں کا کامیاب تجربہ

شمالی کوریا نے امریکی دباؤ اور اقوام متحدہ کی پابندی کو مسترد کردیا، فوٹو : فائل

شمالی کوریا نے امریکی دباؤ اور اقوام متحدہ کی پابندی کو مسترد کردیا، فوٹو : فائل

پیانگ یانگ: شمالی کوريا نے سلامتی کونسل کی پابندی اور امریکی دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اپنی تجربہ گاہ سے کھلے سمندر میں 2 خطرناک اور جدید بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوريا نے جوہری اور جنگی ہتھیاروں کی تیاری پر پابندی کے باوجود کھلے سمندر ميں 2 بيلسٹک ميزائل داغے جو 240 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے بعد کامیابی سے اپنے اہداف کو پہنچ گئے۔ یہ میزائل درمیانی فاصلے تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

شمالی کوریا نے میزائلوں کا کامیاب تجربہ جاپان کے ساحل کے نزدیک کیا تاہم جاپانی وزارت دفاع نے شمالی کوریا کے ساحل کے نزدیک میزائل ٹیسٹ کی تصديق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ميزائل جاپان کی حدود ميں نہیں گرے۔ ادھر جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے میزائل تجربے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

شمالی کوریا اور امریکا کے درمیان جوہری ہتھیاروں کو تلف کرنے اور جنگی ہتھیار تیار کرنے پر پابندی کے معاہدے میں تعطل پیدا ہونے کے بعد سے شمالی کوریا نے معاہدے کی پاسداری کو کسی خاطر میں نہ لاتے ہوئے میزائل تجربے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بھی شمالی کوریا پر بيلسٹک ميزائل کے تجربات پر پابندی عائد کر رکھی ہے تاہم کم جونگ ان کسی قسم کی پابندی کو تسلیم کرتے نظر نہیں آرہے ہیں۔ امریکا اور سلامتی کونسل کا تازہ تجربے سے متعلق تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

چین میں کوروناوائرس سےمزید44افرادہلاک، ایران میں جمعہ کےاجتماعات منسوخ

کورونا وائرس کے بڑھتےخدشات سے عالمی اسٹاک مارکیٹس شدید مندی کا شکار

کورونا وائرس کے بڑھتےخدشات سے عالمی اسٹاک مارکیٹس شدید مندی کا شکار

بیجنگ .: چین میں کوروناوائرس سےمزید44افرادہلاک ہوگئے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 2858ہوگئی۔

چینی میڈیا کے مطابق قومی صحت کمیشن کے مطابق چین میں کوروناسےمزید327افرادمتاثر ہوگئے جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد78ہزار824 ہوگئی ہے۔

چینی حکام کا دعویٰ ہے کہ وائرس کی شدت کم ہونےلگی ہے اور 36ہزار117 مریضوں کو صحت یابی کے بعد اسپتال سےفارغ کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب جنوبی کوریا،ایران اوراٹلی بھی اس جان لیوا بیماری سے کافی متاثر ہیں۔ جنوبی کوریامیں مزید761افراد کورونا کا شکار ہوگئے اور مجموعی تعداد2022ہوگئی ہے۔

ایران میں1000افراد اس خطرناک بیماری میں مبتلا ہوگئے جن میں سب سےزیادہ مذہبی مقدس شہر قم میں ہیں۔ ایران کےکئی اعلیٰ حکام بھی کوروناوائرس سےمتاثر ہیں جن میں نائب وزیرخواتین وخاندانی امورمعصومہ بھی شامل ہیں۔

ایران میں خوف و ہراس کی فضا ہے جس کے باعث کےبڑےشہروں میں جمعہ کےاجتماعات منسوخ کردیے گئے ہیں۔

ادھر جاپان میں کروناوائرس سے 4  افراد ہلاک، 919 متاثر، اٹلی میں 17 افراد ہلاک، 653 متاثر، فرانس میں 38 افراد،  جرمنی میں 27، اسپین میں15،  امریکی ریاست کیلیفورنیامیں 33افرادمتاثر ہیں۔

امریکی حکام نے بحرالکاہل کاسفرکرنےوالےامریکی جہازوں کو14روزتک سمندرمیں قرنطینہ میں رہنےکاحکم دیا ہے تاکہ اس عرصے میں اگر ان میں کوئی کورونا وائرس کا مریض ہے تو سامنے آجائے۔

علاوہ ازیں کورونا وائرس کے بڑھتےخدشات سے عالمی اسٹاک مارکیٹس شدید مندی کا شکار ہوگئیں اور تین بڑی اسٹاک مارکیٹیں10فیصدگراوٹ کےساتھ بند ہوئیں۔

ٹرمپ انتظامیہ کی اسٹاک مارکیٹ کوسنبھالادینےکی کوشش بھی ناکام رہی اور ڈاؤجونزانڈسٹریل ایک دن میں1200پوائنٹ گرگئی۔ ڈاؤجونزمیں4.42فیصد،نیسڈیک4.60 اور ایس اینڈپی میں 4.40فیصد کمی ہوگئی۔

ماہرین نے امریکی معیشت کو اتنا بڑا نقصان ایک خون آلوددن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ میں مندی سےاہم اشاریوں کامنافع ختم ہوسکتاہے۔

مسلم کش فسادات، بھارتی عدالت کا بی جے پی رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

جنونی ہندوؤں نے مسجد کو نذر آتش کیا اور مینار پر بھارتی جھنڈا بھی لہرایا، فوٹو : بھارتی میڈیا

جنونی ہندوؤں نے مسجد کو نذر آتش کیا اور مینار پر بھارتی جھنڈا بھی لہرایا، فوٹو : بھارتی میڈیا

نئی دہلی: بھارتی ہائی کورٹ نے دہلی میں مسلم کش فسادات کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے حکمراں جماعت بی جے پی کے 3 رہنماؤں کپل مشرا، انوراگ ٹھاکر اور پرویش ورما کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھارت آمد کے موقع پر دہلی میں مسلم آبادیوں اور مسجد پر مشتعل ہندوؤں کے حملے اور 20 سے زائد مسلمانوں کے جاں بحق ہونے پر ہائی کورٹ میں امن و امان کے حوالے سے سماعت ہوئی۔

جسٹس ایس مورالی دھر اور جسٹس تلوانت سنگھ نے پولیس اہلکاروں پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 1984 جیسے فسادات دہرانے کی اجازت نہیں دیں گے، ججز نے پوچھا کہ کیا آپ نے بی جے پی کے مقامی رہنماؤں کی نفرت آمیز تقاریر سنیں؟ جس پر پولیس کمشنر نے جواب دیا کہ میں نے کپل مشرا کی تقریر نہیں سنی۔

اس موقع پر ججز کی ہدایت پر عدالتی عملے نے پولیس افسران کو کپل مشرا کی مسلمانوں کیخلاف ہندوؤں کے جذبات کو اکسانے کے لیے کی گئی تقریر دکھائی۔ جس میں تینوں رہنما نے مسلمانوں کو غدار اور وطن دشمن قرار دیتے ہوئے ان کی آبادیوں اور عبادت گاہوں کو مسمار کرنے کی دھمکی دی تھی۔

ہائی کورٹ نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنماؤں کی تقاریر سنانے کے بعد پولیس کمشنر کو حکم دیا کہ اب ان رہنماؤں کو گرفتار کرنے کے لیے آپ کے پاس کوئی عذر باقی نہیں رہتا اس لیے فوری طور پر کپل مشرا سمیت تینوں رہنماؤں کو حراست میں لیکر مسلمانوں پر حملے میں ملوث افراد تک پہنچا جائے۔

ادھر کانگریس رہنما سونیا گاندھی نے دہلی میں مسلم کش فسادات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے معصوم شہریوں کی ہلاکت اور مسجد پر حملے کا ذمہ دار مرکزی حکومت کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ وزیر داخلہ امیت شاہ کو اپنی ناکامی تسلیم کرتے ہوئے عہدے سے استعفیٰ دے دینا چاہیئے۔

دوسری جانب دہلی کے جلنے کے موقع پر چین کی بانسری بجانے والے وزیر اعظم مودی کو تین روز بعد دہلی کا خیال آہی گیا، ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شہریوں سے پُر امن رہنے اور بھائی چارگی کے فروغ کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ایجنسیاں امن کی بحالی کیلیے ہمہ وقت گراؤنڈ پر موجود ہیں۔

قبل ازیں دہلی کے وزیر اعلیٰ نے اپنے ایک بیان میں مسلم کش فسادات پر قابو پانے میں ناکامی پر پولیس کی کارکردگی پر سوال اُٹھاتے ہوئے دارالحکومت میں فوج کو طلب کرنے کا مطالبہ کردیا تاہم مرکزی حکومت کی جانب سے تاحال ٹال مٹول سے کام لیا جا رہا ہے۔

دہلی مسلم کش فسادات میں 20 افراد جاں بحق؛ کئی علاقوں میں کرفیو

دہلی میں مسلمانوں کے گھر دکانیں نذر آتش اور مساجد شہید، زخمیوں اور ایمبولینسز پر حملے

دہلی میں مسلمانوں کے گھر دکانیں نذر آتش اور مساجد شہید، زخمیوں اور ایمبولینسز پر حملے

بھارت کے شہر دہلی کے مختلف علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا گیا اور وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے فوج طلب کرنے کی درخواست کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں مسلم کش فسادات میں جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہوگئی ہے اور 250 سے زائد زخمی ہیں۔

دہلی کی سڑکوں پر پولیس کی سرپرستی میں انتہا پسند ہندوؤں کا راج ہے۔ مسلح جتھوں نے مسلمانوں کی دکانیں اور گھر نذر آتش کردیے جبکہ متعدد مساجد کو شہید کردیا ہے۔

شہر میں شدید کشیدگی برقرار ہے اور جنگ زدہ علاقے کا منظر پیش کررہا ہے جبکہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات ہے اور 4 مسلم اکثریتی علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔

متاثرہ علاقوں میں دکانیں اور دفاتر بند ہیں، امتحانات ملتوی ہوگئے ہیں جبکہ خوف و ہراس کا عالم ہے۔ صورتحال اس قدر خراب ہے کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے والی ایمبولینس پر حملے ہورہے ہیں۔

نوبت یہاں تک پہنچ گئی کہ دہلی ہائی کورٹ نے رات گئے جسٹس ایس مرلی دھر کے گھر پر ایک درخواست کی ہنگامی سماعت کی اور پولیس کو ایمبولینس اور زخمیوں کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیا۔ درخواست گزار نے عدالت سے زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کے لیے تحفظ فراہم کرنے کی استدعا کی تھی۔

جواہر لال یونی ورسٹی اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ اروند کجریوال کے گھر کے باہر جمع ہوئے اور تشدد کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ دہلی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کےلیے پانی کی توپ کا استعمال کیا۔

ہنگاموں کی کوریج کے دوران این ڈی ٹی وی کے رپورٹرز کو بھی مارا پیٹا گیا اور انہیں روک کر کہا گیا کہ اپنا ہندو ہونا ثابت کرو۔ اس موقع پر پولیس صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہی۔

علاوہ ازیں دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے فوج بلانے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی دہلی کی صورتحال تشویشناک ہے، بھارتی پولیس صورتحال قابو نہیں کرپارہی، کرفیو کےنفاذاورفوج کی طلبی کیلئےوزارت داخلہ کو لکھ رہاہوں۔

واضح رہے کہ ان فسادات کا آغاز اتوار کو ہوا جب دہلی میں مسلم مخالف متنازع شہریت قانون کے خلاف پرامن دھرنے پر بیٹھے مظاہرین پر مسلح ہندو جتھوں نے حملہ کیا۔

دلی جل گئی؛ مسلم کش فسادات میں 7 افراد جاں بحق

بھارتی پولیس کی سرپرستی میں بی جے پی رہنماؤں اور انتہا پسند ہندوؤں کے مسلمانوں پر حملے

بھارتی پولیس کی سرپرستی میں بی جے پی رہنماؤں اور انتہا پسند ہندوؤں کے مسلمانوں پر حملے

نئی دہلی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورے کے موقع پر بھارتی پولیس اور انتہا پسند ہندوؤں کے مسلمانوں پر بدترین تشدد کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

بھارتی گجرات کے قصاب مودی نے مرکزی علاقوں میں بھی آگ لگادی۔ پولیس کی سرپرستی میں بی جے پی کے رہنماؤں اور انتہا پسند ہندوؤں نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت دہلی میں متنازع شہریت قانون کے خلاف پرامن دھرنے پر بیٹھے مظاہرین پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں خوفناک فسادات پھوٹ پڑے۔

دہلی میں جگہ جگہ اور گلی گلی ہنگامے چھڑ گئے۔ لوگوں کو روک روک کر ان کا مذہب پوچھا جانے لگا۔ بھارتی پولیس کی سرپرستی میں مسلمان مظاہرین پر بدترین تشدد کیا گیا۔

ہنگاموں میں 7 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے جبکہ سیکڑوں دکانیں اور املاک نذرآتش کردی گئیں۔

ان واقعات کی درجنوں ویڈیوز سوشل میڈیا پر سامنے آئیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی پولیس کے سامنے چند لاشیں پڑی ہیں جبکہ پولیس اہلکار دم توڑتے مسلم نوجوانوں کو مارتے ہوئے ان سے جے شری رام کے نعرے لگانے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

حملہ آور ہندوؤں نے مسلم مخالف متنازع قانون کے خلاف احتجاج کرنے والے افراد کا شامیانہ اکھاڑ پھینکا اور ببانگ دہل کہا کہ انہیں پولیس کی مدد حاصل ہے۔

ٹرمپ کے پاکستان کی تعریف پر بھارتی میڈیا کو آگ لگ گئی

ٹرمپ کے پاکستان کے ساتھ جیسے بھی تعلقات ہیں لیکن ان کا یہاں ذکر کرنے کی کیا ضرورت تھی، بھارتی فوٹوانٹرنیٹ

ٹرمپ کے پاکستان کے ساتھ جیسے بھی تعلقات ہیں لیکن ان کا یہاں ذکر کرنے کی کیا ضرورت تھی، بھارتی فوٹوانٹرنیٹ

نئی دلی:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ بھارت کے دوران پاکستان کی تعریف کیا کی بھارتی میڈیا میں کھلبلی مچ گئی اور بھارتی میڈیا نے امریکی صدر پر تنقید کے پہاڑ کھڑے کردئیے۔

ڈونلڈ ٹرمپ اپنی اہلیہ میلانیاٹرمپ، بیٹی ایوانکا اور داماد جیرڈ کشنر کے ہمراہ بھارت میں موجود ہیں۔ گزشتہ روز احمد آباد میں اپنی تقریر کے دوران ٹرمپ نے بھارت میں پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے کہا پاکستان کے ساتھ ہمارے تعلقات بہت اچھے ہیں جن میں مزید ترقی ہورہی ہے۔ ان کوششوں کی بدولت پاکستان کے ساتھ پیش رفت کے اشارے نظر آنے شروع ہوگئے ہیں، ہم جنوبی ایشیا میں کشیدگی کم ہونے، استحکام میں اضافے اور مستقبل میں ہم آہنگی کے لئے پر امید ہیں۔

ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ دنیا کے ایک طاقتور لیڈر نے  بھارت میں بھرے مجمعے کے سامنے پاکستان کی تعریف کی ہو۔ تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز بھارت میں نہ صرف پاکستان کی تعریف کی بلکہ  پاکستان کےگن بھی گائے جس کے باعث بھارتی میڈیا غصے سے پاگل ہوگیا ہے اور اسی بوکھلاہٹ میں بھارتی میڈیا نے ٹرمپ پر ہی لعن طعن شروع کردی ہے۔

ٹرمپ کی تقریر کے بعد ایک ٹاک شو میں بھارتی نیوز اینکر نے اپنے ملک میں بطور مہمان آئے ڈونلڈ ٹرمپ کو پاکستان کی تعریف کرنے پر نہ بخشا اورٹرمپ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ٹرمپ کا مشن بالکل واضح ہے کہ ’’امریکا سب سے پہلے‘‘۔ ٹرمپ صرف اپنے مقاصد دیکھتے ہیں اس پوری تقریر میں بھی ہم نے دیکھاکہ ٹرمپ صاحب نے صرف اپنے مسائل پر بات کی۔ دہشتگردی سے متعلق بیان میں ٹرمپ صاحب نے صرف اپنے ملک اور اپنی سوچ کا ذکر کیا اور ہندوستان میں پاکستان کی تعریف کرکے چلتے بنے۔

شو میں موجود ایک مہمان نے نہایت تلملاتے ہوئے کہا ٹرمپ کے پاکستان کے ساتھ جیسے بھی تعلقات ہیں لیکن ان تعلقات کا یہاں ذکر کرنے کی کیا ضرورت تھی، وہ چاہتے تو چپ بھی رہ سکتے تھے۔ ٹرمپ دراصل پاکستان کو پیغام دے رہےتھے کہ ہمارے بھارت کے ساتھ تعلقات بڑھ رہے ہیں لیکن آپ کو اس سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے،  بھارت میں جہاں ٹرمپ کا اتنا شاندار استقبال کیا گیا انہوں نے بھرے مجمعے کے سامنے پاکستان کو اشارہ کردیا کہ ہمارے اورآپ کے بے حد اچھے تعلقات ہیں۔

شو کی اینکر نے ٹرمپ پر ایک اور الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بھارت میں ہزاروں لوگوں کے سامنے انہوں نے پاکستان کے حوالے سے جو بیان دیا وہ سیدھا سیدھا پاکستان کو شہ دینے والی بات ہے، جس پر ایک اور مہمان نے کہا ہماری پاکستان کو دنیا سے الگ تھلگ کرنے کی پالیسی کا کیا ہوا۔ ہم پاکستان کو دنیا سے الگ تھلگ کرنا چاہتے ہیں اور امریکی صدر بھارت میں آکرہمارے منہ پر کہتا ہے پاکستان بڑا اچھا ملک ہے۔ جس پر اینکر نے غصے سے تلملاتے ہوئے کہا یہ آپ نے بڑی اہم بات کی ہے ٹرمپ پاکستان کے لیے قصیدہ پڑھ دیتے۔

پاکستان نے دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے کیلئے بہت کوششیں کیں، چین

پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے چین کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، ترجمان چینی دفتر خارجہ

پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے چین کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، ترجمان چینی دفتر خارجہ

چین نے کہا ہے کہ پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ سے نکلنے کی خاطر دہشت گردی کی مالی معاونت روکنے کے لئے بہت کوششیں کیں۔

چینی دفتر خارجہ کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے چین کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، پاکستان کی مزید معاونت کے لئے متعلقہ فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے انسداد دہشت گردی سے متعلق فنانسنگ سسٹم کو بہتر بنانے کے لئے بہت کوششیں کیں جنہیں ایف اے ٹی ایف کے اراکین کی اکثریت نے تسلیم کیا، حالیہ اجلاس میں پاکستان کو ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لئے مزید وقت دیاگیا ہے۔

ترجمان چینی دفتر خارجہ نے کہا کہ چین میں 20فروری تک کورونا وائرس کے 18264 مریض شفایاب ہو کر اسپتالوں سے فارغ ہوئے، ایران میں اس وائرس سے ہلاکتوں پر اظہار تعزیت کرتے ہیں، وائرس کے خلاف لڑائی میں چین اور ایران مل کر مضبوطی سے کھڑے ہیں اور وبا کو شکست دینے کے لئے ایران کے ساتھ تعاون برقرار رکھیں گے، امید کرتے ہیں کہ متعلقہ ممالک عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی سفارشات کا احترام کریں۔

واضح رہے کہ ایف اے ٹی ایف نے حالیہ اجلاس میں کہا ہے کہ پاکستان نے ایکشن پلان پرعملدرآمد پر خاطرخواہ پیشرفت کی تاہم جون تک پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ٹرمپ کی دورہ بھارت میں پاکستان کی تعریف

 پاکستان کے ساتھ ہمارے تعلقات بہت اچھے ہیں جن میں ترقی ہو رہی ہے، امریکی صدر

پاکستان کے ساتھ ہمارے تعلقات بہت اچھے ہیں جن میں ترقی ہو رہی ہے، امریکی صدر

احمد آباد: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دورہ بھارت کے دوران پہلے ہی خطاب میں پاکستان کی تعریف کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دورے پر بھارت پہنچے تو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے ہمراہ امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ، بیٹی اور صدارتی مشیر ایوانکا ٹرمپ اور داماد جیرڈ کشنر بھی ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور امریکا دہشت گردوں اور ان کے نظریات کے خلاف جنگ میں متحد ہیں، اسی لیے میری حکومت دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی کے لئے پاکستان کے ساتھ مثبت انداز میں کام کر رہی ہے۔

پاکستان کے ساتھ بہت اچھے تعلقات

ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہمارے تعلقات بہت اچھے ہیں جن میں ترقی ہو رہی ہے، ان کوششوں کی بدولت پاکستان کے ساتھ پیش رفت کے اشارے نظر آنے شروع ہوگئے ہیں، ہم جنوبی ایشیا میں کشیدگی کم ہونے، استحکام میں اضافے اور مستقبل میں ہم آہنگی کے لئے پر امید ہیں۔

اسلامی دہشت گردی کے خلاف امریکا بھارت متحد

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا اور بھارت اسلامی انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اکٹھے ہیں، میری حکومت نے داعش کے خلاف پوری فوجی طاقت سے کارروائی کی جس کے نتیجے میں اس کی خلاف مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور خلیفہ ابوبکر البغدادی کو ہلاک کردیا گیا۔

3 ارب ڈالر کا دفاعی معاہدہ

امریکی صدر نے بھارت کے ساتھ 3 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس دنیا کے بہترین ہتھیار موجود ہیں اور بھارت کے ساتھ دفاعی تعاون کو فروغ دیتے ہوئے ہم اسے دنیا کے خطرناک ترین ہتھیار دیں گے، بھارت کی شاندار میزبانی کو ہمیشہ یاد رکھوں گا، ہمارے دلوں میں بھارتیوں کے لیے خصوصی جگہ ہے۔

امریکا کے ساتھ مستقبل میں شراکت داری کر سکتے ہیں، سراج حقانی

امریکی انخلاکے بعد افغانستان میں اتفاق رائے سے حکومت قائم ہوگی، افغان طالبان رہنما

امریکی انخلاکے بعد افغانستان میں اتفاق رائے سے حکومت قائم ہوگی، افغان طالبان رہنما

 نیویارک:  حقانی نیٹ ورک کے سربراہ اور افغان طالبان کے ڈپٹی کمانڈر سراج الدین حقانی نے کہا ہے کہ ہم امریکہ کے ساتھ معاہدہ کرنے جا رہے ہیں، اس کی کامیابی کا انحصار امریکہ کی طرف سے وعدوں کی تکمیل پر ہے، اگر امریکا نے وعدے پورے کیے تو تب ہی اس پر پورا اعتماد کر سکتے ہیں اور مستقبل میں امریکا کے ساتھ تعاون حتیٰ کہ شراکت داری کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں لکھے اپنے مضمون میں سراج حقانی نے کہا کہ امریکہ کے حوالے سے بداعتمادی کے باوجود ہم نے امن کے لئے ایک اور کوشش کرنے کا فیصلہ کیاکیونکہ افغانستان میں ہر کوئی جنگ سے تھک چکا ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ قتل و غارت کوبند ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا امریکی انخلا کے بعد افغانستان میں اتفاق رائے سے حکومت قائم ہوگی۔ انٹرا افغان مذاکرات کے دوران کسی بھی فریق کی طرف سے پیشگی شرائط عائد نہیں ہونی چاہئیں۔ ہم دیگر افغان گروپوں سے مل کر کام کرنے کیلئے پرعزم ہیںتاکہ ایسے سیاسی نظام پر اتفاق ہو سکے جس میں کوئی افغان خود کو باہر خیال نہ کرے۔

جرمنی کے شیشہ بارز میں فائرنگ، 9 افراد ہلاک

جرمن پولیس کا خیال ہے کہ اس کارروائی میں ایک سے زیادہ حملہ آور شریک تھے۔ (فوٹو: رائٹرز)

جرمن پولیس کا خیال ہے کہ اس کارروائی میں ایک سے زیادہ حملہ آور شریک تھے۔ (فوٹو: رائٹرز)

فرینکفرٹ: جرمن قصبے ہناؤ کے دو شیشہ بارز میں گزشتہ رات ہونے والی فائرنگ سے اب تک 9 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق، فرینکفرٹ کے نواحی قصبے ہناؤ میں گزشتہ رات دو الگ الگ شیشہ بارز میں گھس کر فائرنگ کی گئی تاہم اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ فائرنگ کرنے والا اکیلا تھا یا اس کے ساتھ کوئی اور بھی تھا۔

البتہ، یہ ضرور پتا چلا ہے کہ قاتل (یا قاتلوں) نے ان جگہوں پر داخل ہوکر فائرنگ کی جہاں لوگ شیشہ پی رہے تھے۔ مرنے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ پہلے بار پر حملے میں ہلاک ہونے والے تمام لوگ کرد نژاد تھے۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ رات گئے انہوں نے مبینہ قاتل کے گھر پر چھاپہ مارا لیکن وہاں اس کی لاش پڑی ہوئی تھی۔ فی الحال اس معاملے میں تفتیش جاری ہے تاہم پولیس نے امکان ظاہر کیا ہے کہ شاید اس حملہ آور کا کوئی اور ساتھی بھی تھا جس نے اس پوری کارروائی میں اس کا ساتھ دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ جمعے کو بھی جرمن پولیس نے 12 سفید فام نسل پرستوں کو گرفتار کیا تھا جنہوں نے تفتیش پر انکشاف کیا تھا کہ ان کا گروہ نیوزی لینڈ کی طرز پر جرمنی میں بھی مسلمانوں کی مساجد، املاک اور کاروبار پر ’’بڑے پیمانے پر اچانک حملوں‘‘ کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔ خدشہ ہے کہ گزشتہ رات ہونے والی فائرنگ بھی اسی گروپ کے کسی کارکن نے کی تھی۔

پُرتشدد کارروائیاں بند ہونے کے بعد امن معاہدے پر دستخط ہوں گے، ترجمان طالبان

دوحہ میں طالبان کے دفتری ترجمان سہیل شاہین نے یہ بات بی بی سی اردو سے گفتگو میں کہی۔ (فوٹو: انٹرنیٹ)

دوحہ میں طالبان کے دفتری ترجمان سہیل شاہین نے یہ بات بی بی سی اردو سے گفتگو میں کہی۔ (فوٹو: انٹرنیٹ)

دوحہ، قطر: افغان طالبان کے دفتری ترجمان سہیل شاہین نے دوحہ سے ایک بیان میں کہا ہے امن مذاکرات کے تحت پہلے طالبان اور امریکی افواج کے مابین پرتشدد کارروائیاں باقاعدہ طور پر بند کی جائیں گی اور جس ماہ یہ اعلامیہ جاری ہوگا، اسی مہینے کے اختتام تک امن معاہدے پر دستخط بھی کر دیئے جائیں گے۔ وہ بی بی سی اردو کے نمائندے سے بات کررہے تھے۔

دفتری ترجمان طالبان کا کہنا تھا کہ امریکا اور طالبان میں جنگ بندی سے متعلق اعلامیے میں امن معاہدے پر دستخط کی تاریخ بھی تحریر کی جائے گی۔

طالبان ذرائع کے مطابق، یہ اعلامیہ آج یا کل جاری ہو سکتا ہے جبکہ فریقین کی جانب سے پُرتشدد کارروائیاں روکنے کی ممکنہ تاریخ بائیس فروری ہوگی جس کے بعد ایک ہفتے تک پُرامن فضا ماحول برقرار رکھا جائے گا، جس کی نگرانی امریکی فوجی اور طالبان، دونوں کے ذمہ داران خود کریں گے۔ امید ہے کہ فروری کے اختتام یا پھر مارچ کی پہلی تاریخ تک امن معاہدے پر باضابطہ دستخط کردیئے جائیں گے۔

اگر یہ معاہدہ توقعات کے مطابق طے پا گیا تو پھر امریکا افغانستان سے اپنے فوجیوں کو بتدریج اور بحفاظت باہر نکال لے گا جبکہ اس ضمن میں افغان طالبان انہیں محفوظ راہداری فراہم کریں گے۔

واضح رہے کہ 2016 میں اپنی صدارتی انتخابی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا تھا کہ وہ اپنے فوجیوں کو گھر واپس لائیں گے۔ اب ان کا عہدِ صدارت اپنے اختتام کے قریب ہے جبکہ ان پر افغان امن معاہدہ طے کرنے پر اندرونی دباؤ بھی بڑھ گیا ہے۔

فی الحال یہ معلوم نہیں کہ یہ ایک جامع امن معاہدہ ہوگا جس کا اطلاق پورے افغانستان پر ہوگا، یا پھر یہ صرف ایک ایسا معاہدہ ہوگا جس کے ذریعے امریکا کو افغانستان سے بحفاظت نکلنے کےلیے راہداری فراہم کی جائے گی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا

شہید نوجوانوں کی شناخت سید امام الدین اور سید علی زید کے نام سے ہوئی

شہید نوجوانوں کی شناخت سید امام الدین اور سید علی زید کے نام سے ہوئی

سری نگر: مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ تھم نہ سکا اور بھارتی فوج کے مظالم سے کشمیری نوجوانوں کی شہادت میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ میں سرچ آپریشن کی آڑ میں مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ شہید ہونے والوں میں اب تک دو نوجوانوں کی شناخت ہوگئی ہے جن میں سے ایک سید امام الدین اور دوسرا سید علی زید ہیں۔

یمن میں حوثی باغیوں نے سعودی جنگی جیٹ طیارے کو مار گرایا

ایران نے حوثی باغیوں کو زمین سے فضا پر مار کرنے والا ایئر ڈیفنس سسٹم فراہم کیا ہے، (کرنل ترکی المالکی) فوٹو : فائل

ایران نے حوثی باغیوں کو زمین سے فضا پر مار کرنے والا ایئر ڈیفنس سسٹم فراہم کیا ہے، (کرنل ترکی المالکی) فوٹو : فائل

صنعا:  یمن میں حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے لڑاکا جیٹ طیارے کو مار گرایا ہے جس میں موجود دونوں پائلٹس لاپتہ ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تین روز قبل لاپتہ ہونے والے سعودی فضائیہ کے لڑاکا جیٹ طیارے کے حوثی باغیوں کے میزائل حملے میں تباہ ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔ طیارے میں دو پائلٹس سوار تھے جن کے بارے میں متضاد دعوے سامنے آرہے ہیں۔

یمن میں برسرپیکار اتحادی افواج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے سعودی جیٹ طیارے کے تباہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ باغیوں کے حملے کے نتیجے میں جنگی طیارہ گرنے سے قبل دونوں پائلٹس جہاز سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے تھے تاہم پائلٹس سے رابطہ نہیں ہوسکا ہے۔

دوسری جانب حوثی باغیوں نے دعویٰ کیا تھا شمالی صوبے کے علاقے الجاف میں سعودی جیٹ طیارے کو میزائل حملے میں مار گرایا ہے جس کے نتیجے میں طیارے میں موجود دونوں پائلٹس ہلاک ہو گئے تھے۔ حوثی باغیوں نے طیارہ مار گرانے کی ویڈیو بھی جاری کی تھی۔

ادھر کرنل ترکی المالکی نے سعودی جنگی طیارہ مار گرانے کا الزام ایران پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے حال ہی میں حوثی باغیوں کو زمین سے فضا میں مار کرانے والا ایئر ڈیفنس سسٹم فراہم کیا ہے۔

شامی حکومت کی ادلب پر بمباری، 9 لاکھ سے زائد شہری بے گھر

سخت سردی اور جنگ کے باعث شام کی صورتحال خوفناک ہوچکی، اقوام متحدہ فوٹو:انٹرنیٹ

سخت سردی اور جنگ کے باعث شام کی صورتحال خوفناک ہوچکی، اقوام متحدہ فوٹو:انٹرنیٹ

دمشق: شامی حکومت نے باغیوں کے زیر کنٹرول ادلب پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 9 لاکھ سے زائد شہری بے گھر ہوگئے جبکہ اقوام متحدہ نے قرار دیا ہے کہ سخت سردی اور خوفناک جنگ کی وجہ سے شام کے علاقے ادلب کی صورتحال خوفناک ہوچکی۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق شام کے صوبے ادلب میں جنگ کے باعث بے گھر ہونے والے افراد سخت سردی میں کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہوگئے۔ سخت سردی میں خیمے میں ہیٹر جلانے کی صورت میں شامی مہاجرین کو اپنی جان سے ہی ہاتھ دھونے پڑتے ہیں۔

حال ہی میں ادلب کے گاؤں کیلی میں ایسا ہی ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا جب منفی 9 درجہ حرارت میں ایک خیمے میں رہائش پذیر خاندان جس میں 2 چھوٹی بچیاں بھی شامل تھیں ہیٹر سے خارج ہونے والی ذہریلی گیس کے باعث دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگیا۔

ادلب شامی باغیوں کے زیر کنٹرول آخری علاقہ ہے جس پر قبضہ کرنے کے لیے روس کی مدد سے شامی حکومت اور اس کی اتحادی افواج بمباری اور فضائی حملے کر رہی ہیں جس کے نتیجے میں سیکڑوں عام شہری جاں بحق اور دسمبر سے اب تک 9 لاکھ سے زائد بے گھر ہوگئے جن میں 80 فیصد خواتین اور بچے ہیں۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ یہ اس جنگ کی سب سے بڑی نقل مکانی ہے۔

مقامی افراد کے مطابق جنگ کے باعث زیادہ تر عمارت تباہ ہوچکی ہیں اور جو بچے کھچے تعمیراتی ڈھانچے بچے ہیں وہ پناہ گزینوں سے بھرے ہیں۔ ہر گزرتے روز کے ساتھ ان میں پناہ لینے والے افراد کی تعداد میں اضافے ہی ہوتا جارہا ہے۔

اقوام متحدہ کے امور انسانی حقوق کے نائب سیکرٹری جنرل مارک لوکوک نے کہا کہ بے گھر افراد خون جمادینے والی سردی میں کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پرمجبور ہیں کیونکہ مہاجرین کے کیمپوں میں جگہ ختم ہوگئی ہے، مائیں اپنے بچوں کو حرارت پہنچانے کے لیے پلاسٹک جلاتی ہیں جبکہ کئی چھوٹے بچے سردی سے مرجاتے ہیں۔

مارک لوکوک نے شامی حکومت کے نئے حملے کو اندھا دھند کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ادلب کی صورتحال خوفناک سطح تک پہنچ گئی ہے اور تباہی کو روکنے کے لیے جنگ بندی ہی واحد راستہ ہے۔

چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1800 سے زیادہ ہوگئی

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 72 ہزار 436 تک پہنچ گئی فوٹو:اے ایف پی

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 72 ہزار 436 تک پہنچ گئی فوٹو:اے ایف پی

بیجنگ: چین میں جان لیوا کورونا وائرس سے مزید 98 افراد ہلاک ہوگئے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1868 جبکہ مریضوں کی تعداد 72 ہزار 436 ہوگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے محکمہ صحت نے بتایا کہ سب سے زیادہ ہلاکتیں صوبہ ہوبئی میں ہوئیں جہاں 93 اموات ہوئیں جبکہ 5 ہلاکتیں ملک کے دیگر علاقوں میں ہوئیں۔

چینی حکام کے مطابق مزید 1886 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے باعث متاثرہ افراد کی کل تعداد 72 ہزار 436 ہوگئی ہے۔ ان میں ڈاکٹرز سمیت طبی عملے کے 3 ہزار اہلکار بھی شامل ہیں۔

بہت سے متاثرہ افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خطرہ ہے۔

چین کے وسطی شہر ووہان سے یہ کورونا وائرس پھیلنا شروع ہوا جو اب تک دنیا کے 2 درجن ممالک تک پہنچ چکا ہے۔ چین کے سرکاری ٹی وی کے مطابق ووہان کے مرکزی اسپتال کے سربراہ لیو زہمنگ بھی گزشتہ روز کورونا وائرس کی بھینٹ چڑھ گئے۔

مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن کے باعث صحافی مزدوری پر مجبور

انٹرنیٹ اور فون کی بندش کے باعث کشمیری صحافیوں کے پاس رپورٹنگ کا کوئی ذریعہ نہیں رہا اور وہ بے روزگار ہوگئے۔

انٹرنیٹ اور فون کی بندش کے باعث کشمیری صحافیوں کے پاس رپورٹنگ کا کوئی ذریعہ نہیں رہا اور وہ بے روزگار ہوگئے۔

 سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پابندیوں کے باعث صحافی بے روزگار ہوگئے اور روزی روٹی کے حصول کے لیے مزدوری کرنے پر مجبور ہوگئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق کشمیر میں 29 سالہ صحافی منیب الاسلام 5 سال سے فوٹو جرنلسٹ کے طور پر کام کررہے تھے۔

ان کی کھینچی گئی تصاویر نہ صرف بھارت کے اخبارات بلکہ غیر ملکی میڈیا کی بھی زینت بنتی رہیں۔ لیکن اگست 2019 میں مودی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے اسے بھارت میں ضم کرلیا گیا اور احتجاجی مظاہروں کو کچلنےکے لیے کرفیو سمیت سخت پابندیاں عائد کردی گئیں جن میں انٹرنیٹ اور ٹیلی فون کی بندش بھی شامل ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں پابندیوں کے نتیجے میں منیب الاسلام اور ان جیسے دیگر کشمیری صحافیوں کے پاس رپورٹنگ کا کوئی ذریعہ نہیں رہا اور وہ بے روزگار ہوگئے۔ بھارتی اقدامات کے باعث صرف صحافی ہی بے روزگار نہیں ہوئے بلکہ کشمیر میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو معاشی طور پر شدید نقصان پہنچا۔

منیب نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے شعبہ صحافت اس لیے اختیار کیا کہ کیونکہ میں اپنے لوگوں کے لیے کچھ کرنا چاہتا تھا، میں نے پوری لگن کے ساتھ کشمیر کے تنازع کی کوریج کی لیکن 5 اگست کے اقدام سے میرا یہ سفر رک گیا۔

منیب کی اہلیہ بیمار ہیں اور وہ خاندان کی روزی روٹی کا بندوبست کرنے کے لیے 500 روپے دیہاڑی کے عوض زیر تعمیر عمارت پر اینٹیں ڈھونے کا کام کرتے ہیں۔ منیب کہتے ہیں کہ انٹرنیٹ اور فون پر پابندی کے باعث ان کے پاس رپورٹنگ کا کوئی ذریعہ نہیں رہا۔

یہ صرف منیب الاسلام کی کہانی نہیں بلکہ مقبوضہ کشمیر میں ہر صحافی کی اس وقت کم و بیش یہی صورتحال ہے۔ دیگر صحافیوں میں سے کوئی ڈیری فارم پر کام کررہا ہے تو کوئی اسی طرح کے چھوٹے موٹ کام کرکے پیٹ کا ایندھن بھرنے کی کوشش کررہا ہے۔

مسجد الحرام میں پہلی بار ایک اذان دو موذنوں کے پورا کرنے کا انوکھا واقعہ

ایک موذن کی طبیعت خراب ہونے پر دوسرے موذن نے اذان مکمل کی، فوٹو : فائل

ایک موذن کی طبیعت خراب ہونے پر دوسرے موذن نے اذان مکمل کی، فوٹو : فائل

مکہ مکرمہ: مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عشا کی اذان ایک موذن کے بجائے دو موذنوں نے مکمل کی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مسجد الحرام میں پہلی مرتبہ ایک ایسا انوکھا واقعہ پیش آیا جس میں ایک موذن نے اذان دینا شروع کی اور دوسرے موذن نے اس اذان کو مکمل کیا۔ سینئر موذن علی الملا عشاء کی اذان دے رہے تھے کہ اچانک ان کی طبیعت بگڑ گئی اور آواز دب گئی جس پر فوراً معاون موذن نے مائیک سنبھالا اور اذان مکمل کی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ اذان عشا پر موذن کی آواز اچانک دبنا شروع ہوگئی اور فوری طور پر نئی آواز نے اذان کو پورا کیا۔ مسجد الحرام میں اذان کے مقررہ نظام کے مطابق ہر فرض نماز کے لیے دو موذن موجود ہیں تاکہ کسی ناگہانی پر دوسرا موذن مائیک سنبھال لے۔

یورپ میں کورونا وائرس سے پہلا مریض ہلاک

چینی سیاح جنوری کے آخری میں پیرس پہنچا تھا (فوٹو: فائل)

چینی سیاح جنوری کے آخری میں پیرس پہنچا تھا (فوٹو: فائل)

پیرس: یورپ میں کورونا سے پہلی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی، ایشیا سے باہر اس وائرس سے موت کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

فرانس کی وزیر صحت اینیس بیزون کے مطابق وائرس سے ہلاک ہونے والے 80 سالہ چینی سیاح کا تعلق چین کے صوبے ہوبی سے تھا۔ وہ 16 جنوری کو فرانس پہنچا تھا جہاں 25 فروری کو اس کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی جس کے بعد اسے پیرس کے ہسپتال میں رکھا گیا۔

وزیر صحت نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے چینی سیاح کی پچاس سالہ بیٹی بھی وائرس کا شکار ہوئی تاہم اس کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے۔

چین میں وائرس کے متاثرین کی تعداد 66 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے اور اب تک چین سے باہر 24 ممالک میں کورونا کے 500 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔ چین سے باہر ایشیا میں ہانگ کانگ، فلپائن اور جاپان میں اس وائرس سے تین ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ فرانس میں چینی سیاح کی موت ایشیا سے باہر اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔

فرانس یورپ کا پہلا ملک ہے جہاں سب سے پہلے جنوری میں 11 افراد کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی تھی۔ متاثرین میں سے 6 افراد تاحال زیر علاج ہیں۔

افغانستان ؛ امریکی ڈرون حملے میں بچوں سمیت 9 شہری ہلاک

حملہ دو گاڑیوں پر کیا گیا جن میں خواتین اور بچے بھی سوار تھے، فوٹو : فائل

حملہ دو گاڑیوں پر کیا گیا جن میں خواتین اور بچے بھی سوار تھے، فوٹو : فائل

کابل: افغانستان کے صوبے ننگرہار میں امریکی ڈرون نے شہری علاقے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 9 شہری ہلاک ہوگئے۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگرہار کے علاقے کاکاراک میں امریکی فوجی نے ڈرون حملہ کیا جس کی زد میں مقامی بازار سے شاپنگ کرکے واپس آنے والے دو خاندان آگئے۔ حملے میں موقع پر ہی 6 افراد نے دم توڑ دیا جب کہ 3 افراد اسپتال میں دوران علاج چل بسے۔

حملے میں دو گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے، زخمی اور ہلاک ہونے والوں کا تعلق دو خاندانوں سے ہے اور ہلاک ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں تاہم ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

افغان وزارت دفاع نے شہریوں کی ہلاکتوں کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے ننگرہار کے مختلف علاقوں میں چوبیس گھنٹے کے دوران 5 فضائی کارروائیاں کی گئی ہیں جس میں سے ایک کارروائی میں 6 دہشت گرد بھی مارے گئے تاہم کاکاراک میں شہریوں کے جانی نقصان کی بھی اطلاع ہے جس کی تحقیقات کی جائے گی۔

واضح رہے کہ پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ امریکا اور طالبان کے درمیان ایک ہفتے کے لیے ایک دوسرے پر حملے نہ کرنے پر اتفاق کرلیا گیا ہے تاہم اس کے باوجود گزشتہ روز ایک مدرسے میں بم دھماکا ہوا تھا اور آج فضائی کارروائی میں 9 شہری لقمہ اجل بن گئے۔

امریکا اور طالبان کے درمیان ایک ہفتے کی عارضی جنگ بندی

امریکا اور طالبان کے درمیان جزوی جنگ بندی پر آج سے عمل درآمد پر اتفاق

امریکا اور طالبان کے درمیان جزوی جنگ بندی پر آج سے عمل درآمد پر اتفاق

 واشنگٹن: پینٹاگون کی جانب جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا اور طالبان کے درمیان ایک ہفتے تک پُرتشدد حملوں اور کارروائیوں کو روکنے کا معاہدہ طے پایا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔ اس حوالے سے پینٹاگون نے اعتراف کیا ہے کہ فریقین نے ایک ہفتے تک ایک دوسرے پر پُر تشدد کارروائیوں سے گریز کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔ قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی امن مذاکرات کے ’جلد ہی‘ حتمی نتیجے تک پہنچ جانے کا عندیہ دیا تھا۔

ادھر وزیر خارجہ مائک پومپیو نے کہا کہ حالیہ دنوں میں طالبان سے امن مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوگئی ہے تاہم تاحال امن معاہدہ نہیں ہوا ہے اور مذاکرات کافی پیچیدہ ہیں، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بات چیت میں مزید آگے بڑھنے کی منظوری دے دی ہے۔

مائک پومپیو نے امید ظاہر کی کہ افغانستان میں خونریزی میں نمایاں کمی کے حصول میں کامیاب ہوجائیں گے جو صرف کاغذ تک ہی محدود نہیں ہوگی بلکہ حقیقت میں بھی نظر آئے گی، اگر خونریزی میں کمی کا یہ ہدف حاصل ہوگیا اور اس میں کچھ عرصے کے لیے استحکام بھی آگیا، تو ہم ایک سنجیدہ بات چیت شروع کرسکیں گے جس میں تمام افغان گروہ شریک ہوں گے اور حقیقی مصالحت کو تلاش کریں گے۔

امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات میں جزوی جنگ بندی پر اتفاق ہوا ہے جس پر آج جمعے سے عمل درآمد شروع ہونا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا اور اس کے اتحادی ممالک نے 7 اکتوبر 2001 کو افغانستان پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں وہاں لاکھوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے جبکہ 20 سال سے یہ ملک عدم استحکام کا شکار ہے۔

امریکا اور افغان طالبان کے درمیان امن معاہدہ ہونے کا امکان

امن معاہدہ کی صورت میں غیر ملکی افوج کے افغانستان سے انخلا کے معاملات بھی طے پاسکتے ہیں، خبر رساں ادارہ

امن معاہدہ کی صورت میں غیر ملکی افوج کے افغانستان سے انخلا کے معاملات بھی طے پاسکتے ہیں، خبر رساں ادارہ

 واشنگٹن: افغان طالبان اور امریکی حکومت کے درمیان رواں ماہ کے آخر میں امن معاہدہ ہونے کا امکان ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان طالبان اور امریکی حکومت کے درمیان رواں ماہ کے آخر میں امن معاہدہ ہوسکتا ہے جس کے بعد غیر ملکی افوج کے افغانستان سے انخلا کے حوالے سے معاملات بھی طے پاسکتے ہیں۔

Today, I was pleased to receive a call from @SecPompeo, informing me of the notable progress made in the ongoing peace talks with the Taliban. The Secretary informed me about the Taliban’s proposal with regards to bringing a significant and enduring reduction in violence.

— Ashraf Ghani (@ashrafghani) February 11, 2020

گزشتہ روز افغان صدر اشرف غنی نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کہا تھا کہ امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو نے ٹیلیفون کیا اور طالبان کے ساتھ جاری امن مذاکرات کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ طالبان نے افغانستان میں جاری پرتشدد کارروائیوں میں نمایاں کمی کی تجویز دی ہے جو کہ خوش آئند ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کو دہشتگردی سے زیادہ خطرناک قرار دیدیا

کورونا وائرس کی ویکسن کی تیاری میں 18 ماہ لگ سکتے ہیں، ٹیڈروس ایڈمنوم گوٹھائیس

کورونا وائرس کی ویکسن کی تیاری میں 18 ماہ لگ سکتے ہیں، ٹیڈروس ایڈمنوم گوٹھائیس

جنیوا: عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈمنوم گوٹھائیس کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے نتائج کسی بھی دہشت گردی کے واقع سے زیادہ ہوسکتے ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے اور اس سے نمٹنے کے لیے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کا اجلاس جنیوا میں ہورہا ہے۔ اس موقع پر عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈمنوم گوٹھائیس کورونا وائرس کو کسی بھی دہشتگردی کارروائی سے زیادہ خطرناک قرار دے دیا۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کہا کہ کورونا وائرس چین کے بعد پوری دنیا میں بہت تیزی سے پھیل رہا ہے جو ایک سنگین خطرہ بنتا جارہا ہے اور ایک اندازے کے مطابق اس وائرس کی ویکسن کی تیاری میں 18 ماہ لگ سکتے ہیں لہذا ہمیں موجودہ صورتحال میں تمام دستیاب وسائل کے ذریعے سے اس کا حل نکالنا ہوگا۔

ٹیڈروس ایڈمنوم گوٹھائیس نے کہا کہ جو لوگ کبھی چین نہیں گئے، ان لوگوں میں اس وائرس کی تشخیص میں اضافہ نادیدہ خطرے کی پہلی جھلک ہے لہذا ہمیں اس خطرے سے تیزی سے نمٹنا ہوگا۔

دوسری جانب جاپان میں قرنطینہ میں رکھے گئے ’ڈائمنڈ پرنسز‘ نامی بحری جہاز  میں موجود 3 ہزار 700 افراد میں سے مزید 39 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 100 ہوگئی ہے۔

شامی فورسز کی ترک فوجی اڈے پر حملے میں 5 اہلکار ہلاک، 5 زخمی

شامی فوج نے ادلب میں ترک فوج کی تفنتاز ایئربیس پر بمباری کی، فوٹو : فائل

شامی فوج نے ادلب میں ترک فوج کی تفنتاز ایئربیس پر بمباری کی، فوٹو : فائل

ادلب: شام میں اتحادی افواج نے تفتناز ایئر بیس پر شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں ترک فوج کے 5 اہلکار ہلاک اور 5 شدید زخمی ہوگئے جواباً ترک فوج نے بھی شامی فوج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شام میں داعش جنگجوؤں کے ساتھ معرکے کے آخری ٹھکانے ادلب میں ترک فوجیوں کے زیر استعمال تفتناز ایئر بیس پر شامی فوج نے بمباری کی جس کے نتیجے میں 5 اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں دو زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

ترک وزارت دفاع نے شامی فوج کے حملے میں 5 ترک فوجیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جوابی کارروائی میں سراقب کے علاقے میں شامی فورسز کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے ترک فوجیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ترکی اپنے فوجیوں کی ہلاکت کا بدلہ روسی اور شامی فوج سے ضرور لے گا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کی 3 تاریخ کو بھی شامی فورسز کے حملے میں 8 ترک فوجی ہلاک ہوگئے تھے جس کے جواب میں کی گئی کارروائی میں ترک فوج نے درجنوں شامی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

ایران کا مدار میں سٹیلائٹ بھیجنے کا تجربہ ایک بار پھر ناکام

ہم اس وقت تک کوشش جاری رکھیں گے جب تک مقصد میں کامیاب نہیں ہوجاتے، ایرانی وزیر (فوٹو : فائل)

ہم اس وقت تک کوشش جاری رکھیں گے جب تک مقصد میں کامیاب نہیں ہوجاتے، ایرانی وزیر (فوٹو : فائل)

ایران نے مقامی طور پر تیار کردہ ’ ظفر سیٹلائٹ‘ کو مدار میں بھیجنے کا تجربہ کیا جو رفتار کم ہونے کی وجہ سے مدار تک پہنچنے میں ناکام رہا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے صوبے سمنان میں واقع امام خمینی اسپیس پورٹ سے مقامی سطح پر تیار کردہ ’ظفر سٹیلائٹ‘ کو سیمورغ راکٹ کے ذریعے مدار پر بھیجنے کیلیے لانچ کیا تاہم مدار تک پہنچتے پہنچتے درکار رفتار کم ہوتی گئی جس کے باعث سٹیلائٹ ہدف تک نہیں پہنچ سکا۔ گزشتہ برس بھی ایران کی خلا میں سٹیلائٹس بھیجنے کی تین کوششیں ناکام ہو چکی ہیں۔

وزارت دفاع کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ ایران نے بیلاسٹک میزائلز اور ایک سٹیلائٹ کو مدار میں بھیجنے کا تجربہ کیا جس میں بیشتر اہداف اور مقاصد کو حاصل کرلیا گیا تاہم ’ظفر سٹیلائٹ‘ مدار تک پہنچنے میں ناکام رہا۔ اس سٹیلائٹ کو زلزلے اور قدرتی آفات کے مطالعے اور زراعت کی ترقی کے لیے مدد گار تصاویر اور ڈیٹا خلا سے زمین پر ایرانی سائنس دانوں اور محققین کو بھیجنا تھا۔

Iran

گزشتہ برس جنوری میں بھی ایران نے ’پیغام‘ نامی سٹیلائٹ میں بھیجا تھا جو مدار تک پہنچنے میں ناکام رہا تھا۔ امریکا نے ’پیغام سٹیلائٹ‘ کو مدار پر بھیجنے کو ایران کی اشتعال انگیزی اور اقوام متحدہ کی قرارداد کے منافی قرار دیتے ہوئے ایران کو سٹیلائٹ بھیجنے سے باز رہنے کی دھمکی بھی دی تھی۔ ظفر سٹیلائٹ تجربے سے امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ ’ظفر سٹیلائٹ‘ کو مدار میں بھیجنے سے قبل پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ایران کے وزیر مواصلات جواد اظہری جہرومی نے کہا تھا کہ اگر تجربہ ناکام ہوجاتا ہے تو ہم دوبارہ کوشش کریں گے اور اس وقت تک کوشش کرتے رہیں گی جب تک ہم کامیاب نہیں ہوجاتے۔

سکھوں کے مقدس مقام گولڈن ٹیمپل میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پرپابندی

دنیابھرسے سکھ کمیونٹی کی طرف سے شکایات آرہی تھیں جس کے باعث گولڈن ٹیمپل میں ٹک ٹاک ویڈیوبنانے پرپابندی لگائی گئی، کمیٹی فوٹوفائل

دنیابھرسے سکھ کمیونٹی کی طرف سے شکایات آرہی تھیں جس کے باعث گولڈن ٹیمپل میں ٹک ٹاک ویڈیوبنانے پرپابندی لگائی گئی، کمیٹی فوٹوفائل

امرتسر: سکھوں کی سب سے بڑی نمائندہ جماعت شرومنی گورودوارہ پربندھک کمیٹی نے بھارت میں سکھوں کے سب سے مقدس مقام گولڈن ٹیمپل ہرمندرصاحب میں ٹک ٹاک ویڈیوزبنانے پرپابندی لگادی ہے۔

شرومنی کمیٹی کے مطابق دنیابھرسے سکھوں کے علاوہ مختلف مذاہب کے لوگ گولڈن ٹیمپل ہرمندرصاحب آتے ہیں جویہاں یادگارکے طورپراپنی ویڈیو اورتصاویربنواتے ہیں۔ اس پرکبھی بھی پابندی نہیں لگائی گئی تھی تاہم اب کچھ عرصہ سے نوجوان لڑکے، لڑکیاں اس مقدس مقام پرآکر مزاحیہ اندازمیں ٹک ٹاک ویڈیوبناتے ہیں جو اس جگہ کی بے حرمتی کے مترادف ہے۔

اس حوالے سے دنیابھرسے سکھ کمیونٹی کی طرف سے شکایات آرہی تھیں۔ اس وجہ سے گولڈن ٹیمپل میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر پابندی لگائی گئی ہے۔

گولڈن ٹیمپل کے مینیجرسردار راجیندرسنگھ روبی نے ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہرمندرصاحب میں فوٹوگرافی اور ویڈیو بنانے پرپابندی نہیں لگائی گئی ہے تاہم ٹک ٹاک اورفنی ویڈیوزبنانے پرپابندی ہوگی اس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اس حوالے سے سیکیورٹی عملے کوالرٹ کردیاگیاہے جبکہ گولڈن ٹیمپل میں کئی ایک مقامات پرنوٹس بھی لگادیئے گئے ہیں، جس میں کہاگیاہے کہ شری ہرمندرصاحب ایک مقدس استھان ہے یہاں ادب واحترام کے تقاضوں کوملحوظ خاطررکھاجائے۔

شرومنی کمیٹی کے ذرائع کے مطابق کمیٹی کی طرف سے دنیابھرمیں موجود گورودواروں میں ٹک ٹاک ویڈیوبنانے پر پابندی کی سفارش بھی کی جاسکتی ہے۔

ٹرمپ نے مواخذے میں گواہی دینے پر دو عہدیداران کو برطرف کردیا

امریکی صدر کا مواخذے کی کارروائی کو خارج کرنے کا مطالبہ

امریکی صدر کا مواخذے کی کارروائی کو خارج کرنے کا مطالبہ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خلاف مواخذے کی کارروائی میں گواہی دینے پر دو سینئر عہدیداران کو برطرف کردیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے اپنے خلاف مواخذے کی کارروائی میں گواہی دینے والے دو سینئر عہدیداران کو برطرف کردیا۔

رپورٹس کے مطابق یورپی یونین کے لیے امریکا کے سفیر گورڈن سونڈلینڈ نے بتایا کہ اس حوالے سے انہیں پہلے ہی اطلاع کردی گئی تھی، انہیں ہدایت دی گئی کہ امریکی صدر ان کی فوری واپسی کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے مواخذے کی کارروائی میں گواہی دینے پر یوکرین پر مہارت رکھنے والے وائٹ ہاؤس کے سینئر عہدیدار لیفٹیننٹ کرنل الیگزینڈر ونڈمین کو برطرف کردیا تھا جب کہ گزشتہ روز الیگزینڈر ونڈمین کے بھائی کو بھی برطرف کیا تھا جو امریکی قومی سلامتی کے سینئر قانون دان تھے۔

دوسری جانب امریکی صدر نے اپنے خلاف مواخذے کو اسمبلی کی کارروائی سے خارج کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ایک سیاسی چال تھی، ٹرمپ نے ایوان نمائندگان کی اسپیکر ننسی پلوسی اور سینیٹر مٹ رومنی کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنایا۔

ہیری اور میگھن خود نہیں گئے انھیں نکالا گیا، بریان کوکس

امریکی گلوکارہ میڈوناکی ہیری اور میگھن کو نیو یارک میں اپارٹمنٹ کی پیش کش

امریکی گلوکارہ میڈوناکی ہیری اور میگھن کو نیو یارک میں اپارٹمنٹ کی پیش کش

لندن: اسکاٹ لینڈ کے بزرگ اداکار73 سالہ بریان کوکس نے ای ایس میگزین سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ہیری اور میگھن خود نہیں گئے انھیں برطانیہ سے نکالا گیا ہے۔

بریان کوکس نے کہا کہ میڈیا نے ہیری اور میگھن کو ملک چھوڑنے پر مجبور کیا اور جب وہ ملک چھوڑ چکے ہیں تو ہمیں بے کار میں افسوس نہیں کرنا چاہیے۔ لیکن مجھے اس میں ذرہ بھی شک نہیں کہ ان کو ملک سے نکالاگیا اوران کو نکالنے والوں میں کچھ نسل پرست ہیں۔ ہیری اور میگھن کے ساتھ جو کچھ ہوا یہ انتہائی خوفناک ہے۔

کاکس نے کہا کہ ملکہ الزبتھ ایک حیران کن خاتون ہیں لیکن اس نے جو کیا وہ ناقابل یقین ہے۔ ہم اپنے معاشرے اور نظام سے جاگیردارانہ گرفت کو ختم نہیں کرسکتے۔ دوسری جانب ہیری اور میگھن نے کینیڈا میں اپنی نئی رہائش گاہ میں سیکیورٹی کو مزید سخت کر دیا ہے۔

سابق شاہی جوڑے نے وین کوور میں واقع گھر کی بیرونی دیواروں پر جدید کیمرے نصب کرنے کے علاوہ دیواروں پر خاردار تاریں لگا دی ہیں تاکہ وہ برطانوی بادشاہی سے باہر اپنی پرائیویسی اور تحفظ کو مزید بہتر بنا سکیں۔

ادھر امریکی گلوکارہ میڈونا نے ہیری اور میگھن مارکل کو نیو یارک سٹی میں موجود اپارٹمنٹ کی پیش کش کردی۔ میڈونا نے انسٹاگرام پر ایک وڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے ہیری، میگھن مارکل اور ان کے بیٹے آرچی کو مین ہیٹن میں موجود دو کمروں پر مشتمل اپارٹمنٹ میں عارضی قیام کی پیش کش کر دی۔ انہوں نے کہا کہ اس اپارٹمنٹ سے وہ مین ہیٹن کے دلکش نظارے دیکھ سکیں گے۔

یمن میں امریکی آپریشن میں القاعدہ کے اہم رہنما ہلاک

اس ہلاکت کے بعد ہم اپنے قومی سلامتی کو لاحق خطرات کو ختم کرنے کے قریب ہوئے ہیں، وائٹ ہاؤس

اس ہلاکت کے بعد ہم اپنے قومی سلامتی کو لاحق خطرات کو ختم کرنے کے قریب ہوئے ہیں، وائٹ ہاؤس

صنعا: امریکی فورسزنے آپریشن میں القاعدہ کے اہم رہنما قاسم الریمی کوہلاک کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی فورسزنے ایک آپریشن میں القاعدہ کے اہم رہنما قاسم الریمی کوہلاک کردیا، جس کی تصدیق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھی کردی گئی ہے۔

قاسم الریمی 2015 سے القاعدہ جزیرہ نما عرب کی سربراہی کررہے تھے جس کا مقصد خطے میں مغربی اثرورسوخ کوختم کرنا اورامریکا کی حمایت یافتہ حکومتوں کوگرانا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ الریمی کی ہلاکت القاعدہ تحریک کو عالمی سطح اورجزیرہ نما عرب میں مزید کمزورکردے گی۔ اس ہلاکت کے بعد ہم اپنے قومی سلامتی کولاحق خطرات کو ختم کرنے کے قریب ہوئے ہیں۔

ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تحریک ناکام، تمام الزامات سے بری

امریکی ٹرمپ کے سر سے خطرے کی گھنٹی ٹل گئی، فوٹو : فائل

امریکی ٹرمپ کے سر سے خطرے کی گھنٹی ٹل گئی، فوٹو : فائل

 واشنگٹن: امریکی سینیٹ میں صدرڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تحریک ناکام ہوگئی ہے اورانہیں لگائے گئے تمام الزامات سے بری کر دیا گیا ہے۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی سینیٹ نے دونوں الزامات، اختیارات کے غلط استعمال اورکانگریس کی تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے، سے بری کردیا جس کے بعد ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تحریک اختتام پذیر ہوگئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق طاقت کے اختیارات کے غلط استعمال کے الزام کی حمایت میں 48 جبکہ مخالفت میں 52 ووٹ پڑے جبکہ ایوانِ نمائندگان کے کام میں مداخلت کرنے کے الزام کی حمایت میں 47 جبکہ مخالفت میں 53 ووٹ آئے۔

اس سے قبل دوامریکی صدوراینڈریوجانسن اوربل کلنٹن کو بھی مواخذے کی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

دوسری جانب مواخذے کی ناکامی پر ٹرمپ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ مواخذے کے خلاف اس فتح پر کل بیان جاری کروں گا۔

واضح رہے کہامریکی صدرنے اپنے خلاف مواخذے کی کارروائی کو بغاوت قراردیتے ہوئے کہا تھا کہ مواخذے کا عمل امریکی تاریخ کی خطرناک ترین کارروائی ہے۔

چین میں کورونا وائرس سے 490 افراد ہلاک

چین میں مزید3887افرادکوروناوائرس سےمتاثرہوئے،فوٹوانٹرنیٹ

چین میں مزید3887افرادکوروناوائرس سےمتاثرہوئے،فوٹوانٹرنیٹ

بیجنگ: چین میں کورونا وائرس سے مزید 65 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 490 ہوگئی۔

چینی میڈیا کے مطابق ملک میں پراسرار جان لیوا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ تھم نہیں سکا اور کورونا وائرس سے مزید 65 افرادہلاک ہوگئے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 490 ہوگئی۔

چین میں مزید 3887 افراد کوروناوائرس سے متاثر ہوئے جس کے باعث مریضوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار سے بڑھ کر 24 ہزار  324 ہوگئی ہے۔

سلووینیا میں 50 سال بعد پہلی مسجد کا قیام

مسجد کے قیام کی درخواست 1960 میں دی گئی تھی جب کہ تعمیر کا آغاز 2013 میں ہوا تھا، فوٹو : فائل

مسجد کے قیام کی درخواست 1960 میں دی گئی تھی جب کہ تعمیر کا آغاز 2013 میں ہوا تھا، فوٹو : فائل

سلووینیا کے مسلمانوں کی جدوجہد رنگ لے آئی اور 50 سال بعد تمام رکاوٹوں اور مخالفتوں کو شکست دیتے ہوئے پہلی مسجد کا افتتاح کردیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سلووینیا کے مسلمانوں کی 50 سال سے تعطل کی شکار خواہش نے حقیقت کا روپ دھار لیا ہے۔ دارالحکومت میں قطر کی مالی مدد سے مسلمانوں کے لیے پہلی عبادت گاہ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

سلووینیا میں مسجد کی تعمیر کی درخواست 1960 میں اُس وقت دی گئی تھی جب سلووینیا ایک خودمختار ریاست نہیں تھی بلکہ کمیونسٹ یوسلاویہ کا حصہ تھی تاہم اس وقت سے ہی مسجد کے قیام کی مخالفت کی جاتی رہی۔

نوے کی دہائی میں یوگوسلاویہ سے آزادی کے بعد بھی دائیں بازو کے شدت پسندوں نے مسجد کی تعمیر کی مخالفت جاری رکھی۔ سلووینیا میں کیتھولک مسیحی  کُل آبادی کا 73 فیصد ہیں جب کہ 21 فیصد لادین اور 2.4 فیصد مسلمان ہیں۔ مسجد کی تعمیر کا آغاز 2013 میں ہوا تھا۔

سلووینیا میں مسلمانوں کے رہنما مفتی نیدزاد گریبس نے مسجد کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ آج مسلمان خوشی سے سرشار ہیں اور اپنے رب کے حضور سجدہ شکر بجالاتے ہیں۔ مسجد کے قیام سے ہماری زندگیوں میں انقلاب برپا ہوجائے گا۔

کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے مشکل حالات میں پاکستان نے دوستی کا حق ادا کیا، چین

پاکستان نے کڑے وقت میں بھرپور مدد کی، ترجمان چینی وزارت خارجہ (فوٹو : فائل)

پاکستان نے کڑے وقت میں بھرپور مدد کی، ترجمان چینی وزارت خارجہ (فوٹو : فائل)

بیجنگ: چین نے کورونا وائرس کی وبا کے باعث پیدا ہونے والی پیچیدہ صورت حال کے دوران ہر ممکن مدد اور تعاون کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل حالات میں پاکستان نے دوستی کا حق ادا کر دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چونینگ نے ’وی چیٹ‘ پر میڈیا سے آن لائن گفتگو کرتے ہوئے کورونا وائرس کے دوران مثالی کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا دل کی گہرائیوں سے پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

وزارت خارجہ کی ترجمان نے مزید کہا کہ اس کڑے وقت میں پاکستان نے چین پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے  ہوئے نہ صرف پروازوں کو جاری رکھا بلکہ دنیا بھر میں طبی ساز و سامان کی ترسیل میں چین کی بھرپور مدد کی، چین پر اعتماد اور بھرپور مدد کرنے پر پاکستان کے شکر گزار ہیں۔

ہوا چیونینگ نے خصوصی طور پر وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چین بھی پاکستان کے ساتھ شراکت داری کو مزید مضبوط اور مستحکم کرے گا، چین میں موجود پاکستانیوں کے تحفظ کو ممکن بناتے ہوئے اعلیٰ معیار کی طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ چین میں کورونا وائرس کی وبا میں اب تک 421 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں سے فلپائن اور ہانگ کانگ میں ہونے والی ایک ایک ہلاکتوں کے علاوہ باقی ساری ہلاکتیں چین میں ہی ہوئی ہیں۔ پراسرار وائرس امریکا، کوریا، بھارت، یورپ اور آسٹریلیا تک جا پہنچا ہے تاہم ان ممالک میں متاثرہ مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

چین میں کورونا وائرس سے مزید 57 افراد ہلاک

کروناوائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 361ہوگئی فوٹو:فائل

کروناوائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 361ہوگئی فوٹو:فائل

بیجنگ: چین میں جان لیوا کورونا وائرس سے مزید 57 افراد ہلاک ہوگئے۔

چینی سرکاری میڈیا کے مطابق ملک میں پراسرار وائرس کی ہلاکتوں کا سلسلہ تھم نہیں سکا اور کورونا سے مزید57افرادہلاک ہوگئے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 361ہوگئی ہیں۔

چینی صوبےہوبئی میں مزید 2829 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے باعث مریضوں کی مجموعی تعداد17ہزار205ہوگئی ہے، ان میں سے 15 مریض ہانگ کانگ، 10 تائیوان اور 8 مکاؤ میں ہیں۔

ادھر فلپائن میں کوروناوائرس سےپہلی ہلاکت ہوگئی ہے جو کہ چین سے باہر کسی ملک میں اس وائرس سے ہونے والی پہلی ہلاکت ہے۔

واضح رہے کہ کوروناوائرس سے ہونے والی ہلاکتیں سارس وائرس سے ہونے والی اموات سےبڑھ گئی ہیں۔ 2003میں سارس وائرس سے349 افراد ہلاک ہوگئےتھے۔

شامی فوج کے حملے میں ترک فوج کے 4 اہلکار ہلاک، 9 زخمی

حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں میں سے ایک کی حالت نازک ہے، فوٹو : فائل

حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں میں سے ایک کی حالت نازک ہے، فوٹو : فائل

ادلب: شام میں بشارالاسد کی فوج کی شیلنگ میں ترک فوج کے 4 اہلکار ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے علاقے ادلب میں کرد باغیوں کیخلاف آپریشن میں مصروف ترک فوجیوں پر بشار الاسد کی فوج نے شیلنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 ترک فوجی ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔

ترک وزارت دفاع  نے شامی فوج کی شیلنگ میں 4 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملے میں زخمی ہونے والے 9 اہلکاروں میں سے ایک کی حالت نہایت تشویشناک ہے۔

ادھر شامی حکومت نے موقف اختیار کیا کہ ادلب میں جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر شیلنگ کے وقت شامی فوج اس علاقے میں ترک فوج کی موجودگی سے بے خبر تھی جب کہ ترک وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ شامی فوج نے کارروائی سے قبل خبردار نہیں کیا۔

دوسری جانب ترک صدر طیب اردوان نے وطن کی خاطر جان قربان کرنے والے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بہادر ترک فوج نے جوابی کارروائی میں کئی اہم اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

واضح رہے کہ ادلب میں شامی حکومت اور داعش جنگجوؤں کے درمیان فیصلہ کن جنگ جاری ہے جب کہ اسی علاقے میں ترک فوج کرد باغیوں کیخلاف آپریشن کر رہی ہے۔

عرب لیگ نے ٹرمپ کا دو ریاستی منصوبہ مسترد کردیا

عرب ممالک دوریاستی حل کے نفاذ کیلئے امریکا سے کوئی تعاون کریں گے، اعلامیہ

عرب ممالک دوریاستی حل کے نفاذ کیلئے امریکا سے کوئی تعاون کریں گے، اعلامیہ

عرب لیگ نے فلسطینی صدر کی جانب سے بلائے گئے ہنگامی اجلاس میں ٹرمپ کا دو ریاستی منصوبہ مسترد کردیا۔ 

عرب نیوز کے مطابق مصر کے دارلحکومت قاہرہ میں عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں عرب لیگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسرائیل اور فلسطین سے متعلق پیش کردہ دو ریاستی منصوبہ مسترد کردیا۔

رپورٹس کے مطابق عرب لیگ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ منصوبے میں فلسطینیوں کو کوئی حقوق نہیں دئیے گئے، عرب ممالک کی جانب سے دوریاستی حل کے نفاذ کیلئے امریکا سے کو ئی تعاون نہیں کیا جائے۔

واضح رہے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دو ریاستی منصوبہ پیش کرنے کے بعد فلسطینی صدر محمود عباس نے عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کی تھی جس میں انہوں نے امریکی صدر کے معاملے پر واضح حکمت عملی اختیار کرنے کا کہا تھا۔

مشکل وقت میں ساتھ دینے پرپاکستان سمیت دیگر دوست ممالک کے شکرگزار ہیں، چین

پاکستان، روس، فرانس، جرمنی، ملائشیا اور یونیسف ہماری مدد کررہے ہیں، ترجمان چینی دفترخارجہ

پاکستان، روس، فرانس، جرمنی، ملائشیا اور یونیسف ہماری مدد کررہے ہیں، ترجمان چینی دفترخارجہ

بیجنگ: چین نے مشکل وقت میں ساتھ دینے پر پاکستان سمیت دیگر دوست ممالک کا شکریہ ادا کیا ہے۔ 

چینی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کوروناوائرس کے حوالے سے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوست وہ جو مصیبت میں کام آئے، پاکستان، روس، کوریا، بیلارس، فرانس، جرمنی، ملائشیا اور یونیسف اس وائرس سے نمٹنے میں ہماری مدد کررہے ہیں، ہم مشکل میں ساتھ دینے والے ان تمام دوستوں کے شکرگزار ہیں۔

واضح رہے کہ چین میں کورونا وائرس سے مزید 45 افراد کی ہلاکتوں کے بعد اس موذی مرض سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 260 تک جاپہنچی ہے۔ کورونا وائرس سے ہونے والی تقریباً تمام ہی ہلاکتیں ہوبائی صوبے میں ہوئی ہیں جب کے ووہان سے ہی اس وائرس کی ابتدا ہوئی ہے اور اب کئی ممالک اس پراسرار وائرس کی زد میں ہیں۔

ٹرمپ کی مشرق وسطیٰ ڈیل دراصل فلسطین پر قبضے کا منصوبہ ہے، ترک صدر

آزادی فلسطینیوں کی تقدیر ہے جسے کوئی تبدیل نہیں کرسکتا، صدر طیب اردوان (فوٹو: فائل)

آزادی فلسطینیوں کی تقدیر ہے جسے کوئی تبدیل نہیں کرسکتا، صدر طیب اردوان (فوٹو: فائل)

 انقرہ: ترک صدر طیب اردوان نے صدر ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ امن معاہدے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ’ڈیل آف سینچری‘ نہیں بلکہ قبضے کا منصوبہ ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق فلسطین کو تقسیم کرنے کے امریکی منصوبے پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ بیت المقدس برائے فروخت نہیں ہے، صدر ٹرمپ کی ڈیل فلسطین پر قبضے کا منصوبہ ہے جسے مسترد کرے ہیں۔ فلسطین بھائیوں کی جدوجہدِ آزادی کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھیں گے۔

صدر طیب اردوان نے مزید کہا کہ بڑھتے ہوئے عالمی دباؤ اور نامساعد حالات کے باوجود فلسطین پر اپنے موقف سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ اسرائیل سے آزادی فلسطین کی تقدیر ہے اور فلسطین کی تقدیر کوئی تبدیل نہیں کرسکتا۔ ہزاروں فلسطینی اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔

ترک صدر کا یہ بیان صدر ٹرمپ کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ہمراہ واشنگٹن میں  ’مشرق وسطیٰ امن منصوبہ‘ پیش کرنے کے بعد سامنے آیا ہے جسے امریکی صدر نے ’ڈیل آف سینچری‘ کا خود ساختہ لقب بھی دیا ہے تاہم اس ڈیل سے قبل فلسطین کے صدر محمود عباس سے رائے نہیں لی گئی۔

صدر ٹرمپ کے اس منصوبے کو فلسطینی عوام نے پہلے ہی دن مسترد کردیا تھا اور تاحال احتجاج جاری ہے۔ عالمی سطح پر اس ڈیل سے متعلق متضاد رائے سامنے آئی ہیں تاہم سعودی عرب سمیت اکثریت نے اسرائیل اور فلسطین کے مسئلے کے حل کے لیے براہ راست مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

برطانیہ کا یورپی یونین کے ساتھ 47 سالہ سفر ختم

اب برطانیہ میں نئے دور کا سورج طلوع ہوگا، وزیراعظم بورس جانسن۔ فوٹو: فائل

اب برطانیہ میں نئے دور کا سورج طلوع ہوگا، وزیراعظم بورس جانسن۔ فوٹو: فائل

برسلز /  لندن: برطانیہ 47 سال بعد یورپی یونین سے الگ ہو گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ کا یورپی یونین کے ساتھ 47 سالہ سفر اختتام پذیر ہوا۔ یورپی پارلیمنٹ بلڈنگ سے برطانیہ کا یونین جیک پرچم اتار دیا گیا جب کہ برطانوی پرچم کی جگہ 12 ستاروں والا یورپی یونین کا پرچم لہرا دیا گیا۔

برطانیہ میں 4 سال کے بحث و مباحثوں کے بعد بریگزٹ کا سفر ختم ہو گیا۔ لندن میں بریگزٹ کے حامی اور مخالفین پارلیمنٹ اسکوائر پر ایک تقریب میں جمع ہوئے جہاں خواتین اور بچے بھی شریک تھے۔

واضح رہے کہ برطانیہ کے انخلا کے بعد یورپی یونین کے ملکوں کی تعداد 27 رہ جائے گی تاہم برطانیہ میں دسمبر 2020 تک یورپی یونین کے قوانین ہی لاگو رہیں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ اب برطانیہ میں نئے دور کا سورج طلوع ہوگا، زندگی کی سب سے بڑی خوشی اور ایک نئے دور کا آغاز ہے، آج سے برطانیہ عبوری دور میں داخل ہوجائے گا جس کا اختتام 31 دسمبر کو ہوگا۔

یاد رہے کہ 4 سال کی بحث، 3 وزراء اعظم کی تبدیلی اور 2 عام انتخابات کے بعد برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی ممکن ہوئی۔

چین میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 170 ہوگئی

کرونا وائرس جرمنی، جاپان اور ویتنام سمیت تقریباً 15 ممالک میں پھیل چکا ہے

کرونا وائرس جرمنی، جاپان اور ویتنام سمیت تقریباً 15 ممالک میں پھیل چکا ہے

چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والا وائرس تیزی سے پورے ملک میں پھیلتا جارہا ہے اور اب تک ہلاک افراد کی تعداد 170 ہوگئی ہے۔  

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والا وائرس تیزی سے پورے ملک میں پھیلتا جارہا ہے، یہی نہیں یہ وائرس فضائی سفر کی وجہ سے دیگر ممالک میں بھی پھیل چکا ہے اور اب تک اس سے 15 ممالک متاثر ہوچکے ہیں جن میں جرمنی اور جاپان بھی شامل ہیں۔

وائرس کے چین بھر میں پھیلاؤ کے سبب ہلاکتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، اب تک کرونا وائرس سے 170 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔

چین کے وزارت صحت کے مطابق وائرس سے متاثر ہونے والے تصدیق شدہ افراد کی تعداد 7 ہزار 711 ہوچکی ہے جب کہ مشتبہ کیسز کی تعداد 9 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے، وائرس سے متاثرہ افراد میں سے ایک ہزار 370 کی حالت انتہائی تشویشناک ہے اور 124 مریضوں کو صحت یابی کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

چین کے شہر ووہان میں مریضوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے فوج بھی ڈاکٹروں کے ساتھ سرگرم ہے اور وائرس کا مزید پھیلاؤ روکنے کے لیے سڑکوں پر اسپرے کا سلسلہ جاری ہے تاہم کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے ادویات کی شدید قلت ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے پوری دنیا کو کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے تیار رہنا چاہیے اور اس وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں ایمرجنسی نافذ کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

ادھر امریکا اور جاپان کے بعد نیوزی لینڈ نے بھی اپنے شہریوں کو چین سے نکال لیا ہے، کینیڈا نے چین جانے والی پروازیں بند کردی ہیں، انڈونيشيا نے بھی چين کے ليے پروازيں منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 نوجوان شہید

بھارتی پولیس نے جموں سری نگر ہائی وے کو بھی بند کردیا، کے ایم ایس	فوٹوفائل

بھارتی پولیس نے جموں سری نگر ہائی وے کو بھی بند کردیا، کے ایم ایس فوٹوفائل

 سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں  بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں  جموں کے علاقے میں فائرنگ کرکے3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق نوجوانوں کو بھارتی فوجیوں نے ضلع نگروٹا کے علاقے میں جموں سری نگر ہائی وے پر بین ٹول پلازہ کے قریب شہید کیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بھارتی فورسز نے شاہراہ بین ٹول پلازہ پر سری نگر جانے والے ٹرک کو روک کر اس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین نوجوان شہید ہوگئے۔

بھارتی فورسز نے ٹرک ڈرائیور سمیت دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

اسی علاقے میں فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک بھارتی پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا ہے۔ نوجوانوں کی شہادت کے بعد بھارتی پولیس نے جموں سری نگر ہائی وے کو بند کردیا ہے۔

دوسری جانب بھارتی فوجیوں نے کپواڑہ، بانڈی پورہ، بارہمولہ، پلوامہ، شوپیاں، اسلام آباد، کولگام، کشتواڑ، رامبان، راجوری اور پونچھ اضلاع کے متعدد علاقوں میں محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

یورپی پارلیمنٹ میں بھارت کے متنازع شہریت قانون کیخلاف رائے شماری موخر

قراردادوں کو موخر کرانے کے لیے بھارت نے سفارتی سطح پر زبردست لابنگ کی، رکن یورپی پارلیمنٹ

قراردادوں کو موخر کرانے کے لیے بھارت نے سفارتی سطح پر زبردست لابنگ کی، رکن یورپی پارلیمنٹ

برسلز: یورپی پارلیمنٹ میں بھارت متنازع شہریت قانون کے خلاف مذمتی قرارداد پر رائے شماری موخر کردی گئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق یورپی پارلیمنٹ میں یورپی پیپلز پارٹی اور سوشل ڈیموکریٹ پارٹی سمیت 6 پارلیمانی گروپوں کی طرف سے بھارت کے شہریت قانون (سی اے اے) کے خلاف مذمتی قراردادیں پیش کی گئیں جن پر گرم گرم بحث ہوئی جبکہ مسئلہِ کشمیر پر بھی بات چیت ہوئی۔ ان قراردادوں پر ووٹنگ کو یہ کہہ کر مارچ تک موخر کر دیا گیا کہ شہریت قانون کا معاملہ اس وقت بھارتی سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے جس کے فیصلے تک اسے موخر کیا جاتا ہے۔

قرارداد پیش کرنے میں اہم کردار ادا کرنے والے یورپی رکن پارلیمنٹ شفق محمد نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان قراردادوں کو موخر کرانے کے لیے بھارت نے سفارتی سطح پر زبردست اور بھرپور لابنگ کی ہے۔

یورپی ارکان نے بحث کے دوران بھارتی قانون پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اسے نازی دور سے تشبیہ دی اور کہا کہ اس کے ذریعے مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ان کو بے وطن کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

سوشل ڈیموکریٹ گروپ کے رکن جان ہاورڈ نے کہا کہ سی اے اے انتہائی خطرناک سوچ اور امتیازی قانون ہے جس سے مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

بعض ارکان نے بھارت کے حق میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کو بھارت سے اپنے تعلقات کو مستحکم اور مضبوط کرنا چاہئیں اور متنازع قانون کے بارے میں خدشات درست نہیں۔

قرارداد میں مودی حکومت سے متنازع قانون پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے قانون کے خلاف احتجاج کرنے والے پرامن مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال اور درجنوں بے گناہ افراد کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

قرارداد میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرتے ہوئے یورپی یونین ممالک پر تنازع کے حل کے لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے زور دیا گیا۔

افغانستان میں فوجی اڈے پر طالبان جنگجوؤں کا حملہ، 15 اہلکار ہلاک

حملے میں 11 اہلکار زخمی بھی ہوئے اور 4 اہلکاروں کو اغوا کرلیا گیا، فوٹو : فائل

حملے میں 11 اہلکار زخمی بھی ہوئے اور 4 اہلکاروں کو اغوا کرلیا گیا، فوٹو : فائل

کابل: طالبان جنگجوؤں نے افغان فوجی اڈے پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں 15 اہلکار ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے قندوز میں فوجی اڈے پر طالبان جنگجوؤں نے حملہ کردیا۔ رات گئے کیے گئے حملے میں طالبان کو سخت مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

حملے میں مجموعی طور پر 15 اہلکار ہلاک ہوئے جن میں 14 فوج کے اہلکار اور ایک کا تعلق پولیس سے تھا، اسی طرح زخمیوں میں بھی 8 فوجی، 2 وفاقی پولیس اور 3 مقامی پولیس کے اہلکار شامل ہیں۔

طالبان جنگجو حملے کے بعد افغان فوج کا اسلحہ اور 4 اہلکاروں کو اغوا کرکے بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔ ترجمان طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے تاہم افغان سیکیورٹی فورسز نے حملے کی تردید یا تصدیق نہیں کی ہے۔

گزشتہ روز صوبے بغلان میں طالبان جنگجوؤں کے حملے میں 10 سے زائد پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔ حملہ صوبے کی پولیس بیس پر کیا گیا تھا جس میں کمانڈر پولیس کی ہلاکت کی بھی اطلاع ہے۔

واضح رہے کہ امن مذاکرات کے تعطل کا شکار ہونے کے بعد سے افغانستان میں سیکیورٹی فورسز پر طالبان جنگجوؤں کے حملوں میں تیزی آگئی ہے جب کہ ایک روز قبل امریکی طیارہ بھی گر کر تباہ ہوگیا تھے جسے طالبان نے مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔

ایرانی حملوں میں 50 امریکی اہلکاروں کو دماغی چوٹیں آئیں، پینٹاگون کا اعتراف

میزائل حملے کے بعد امریکی فوجی شدید ذہنی، جذباتی دباؤ اور خوف کا شکار ہیں، فوٹو : فائل

میزائل حملے کے بعد امریکی فوجی شدید ذہنی، جذباتی دباؤ اور خوف کا شکار ہیں، فوٹو : فائل

 واشنگٹن: پینٹاگون کا کہنا ہے کہ عراق میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی میزائل حملے میں 50 اہلکاروں کو دماغی چوٹیں آئی ہیں اور ان میں سے اکثر تاحال زیر علاج ہیں۔

امریکی وزارت دفاع  کے صدر دفتر پینٹاگون کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل تھامس کیمپبیل نے اپنے حالیہ بیان میں اعتراف کیا ہے کہ عراق میں عین الاسد فوجی اڈے پر ایران کے میزائل حملوں سے متاثر ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 50 ہوگئی ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ان اہلکاروں کو شدید دماغی چوٹیں آئی ہیں اور وہ  سر درد، چکر آنا، متلی ہونا اور روشنی سے حساسیت کا شکار ہوگئے ہیں۔ جن میں سے اکثر کا علاج ہوچکا ہے تاہم 15 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

لیفٹیننٹ کرنل تھامس کیمپبیل نے بتایا کہ 18 امریکی فوجیوں کو علاج کے لیے جرمنی اور ایک کو کویت بھی بھیجا گیا جب کہ 31 اہلکاروں کا علاج عراق میں ہوا اور وہ ڈیوٹی پر واپس آگئے ہیں۔

واضح رہے کہ 8 جنوری کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی حملے پر پالیسی بیان میں امریکی فوجیوں کے زخمی یا ہلاک ہونے کی تردید کی تھی تاہم بعد میں پینٹاگون نے 31 اہلکاروں کے زخمی ہونے کا اعتراف کرلیا تھا۔

امریکا میں طیارہ گر کر تباہ، سابق میئر سمیت 3 افراد ہلاک

طیارہ موسم کی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا، فوٹو : فائل

طیارہ موسم کی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا، فوٹو : فائل

اسپرنگ فیلڈ: امریکی ریاست الینوائے میں ایک مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار سابق میئر سمیت تینوں افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست الینوائے کے علاقے اسپرنگ فیلڈ میں دو انجن والا پائپر ایرو اسٹار مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تینوں افراد ہلاک ہوگئے۔ ایک پالتو کتا بھی طیارے میں موجود تھا وہ بھی اپنے مالکان کے ساتھ ہلاک ہوگیا۔

ہلاک ہونے والوں میں اسپرنگ فیلڈ کے سابق میئر فرینک ایڈورڈ اور ان کی اہلیہ بھی شامل ہیں اور کتا بھی انہی کی ملکیت تھا جب کہ تیسرے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ طیارے کی ملکیت اور پرواز کی منزل کے حوالے سے معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔

فیڈرل ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے کی وجہ موسم کی خرابی ہے، سرد موسم اور منفی درجہ حرات کے علاوہ گہرے سیاہ بادل نیچے اتر آئے تھے جب کہ فوگ کے باعث حد نگاہ بھی کم ہوگئی تھی۔ سابق میئر کی ہلاکت پر سینیٹرز اور ارکان پارلیمنٹ نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مسلمانوں کو زندہ جلانے والے 17 انتہاء پسند ہندوؤں کو بھارتی سپریم کورٹ نے آزاد کردی

بھارتی سپریم کورٹ نے ’ضمانت‘ کی آڑ میں مسلمانوں کے قاتلوں کو لگ بھگ مکمل آزادی دے دی ہے۔ (فوٹو: فائل)

بھارتی سپریم کورٹ نے ’ضمانت‘ کی آڑ میں مسلمانوں کے قاتلوں کو لگ بھگ مکمل آزادی دے دی ہے۔ (فوٹو: فائل)

نئی دہلی: بھارتی گجرات میں 2002 کے مسلم کش فسادات میں 33 مسلمانوں کو زندہ جلانے 17 انتہاء پسند ہندوؤں کو آج بھارتی سپریم کورٹ نے رہا کردیا ہے۔

واضح رہے کہ ان تمام انتہاء پسند ہندوؤں کو گجرات میں مسلم کُشی کا الزام ثابت ہونے پر گجرات ہائی کورٹ نے عمر قید کی سزا سنائی تھی جس کے خلاف انہوں نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

بھارتی سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ایس اے بوبڑے، جسٹس بی آر گوائی اور سوریا کانت پر مشتمل تین رکنی بنچ نے اس درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ آزادی ملنے کے بعد ان مجرموں میں سے کوئی بھی گجرات میں نہیں رہے گا بلکہ انہیں مدھیہ پردیش کے دو شہروں، جبل پور اور اندور میں رہنا ہوگا۔

رہا ہونے والے یہ تمام افراد ہفتے میں صرف سات گھنٹے کےلیے عوامی خدمات انجام دیں گے اور ہر ہفتے مقامی پولیس اسٹیشن میں اپنی موجودگی کی اطلاع دیں گے۔ دوسری جانب اندور اور جبل پور میں ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹیز کو یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ وہ ان تمام رہا شدہ افراد کےلیے مناسب روزگار بھی فراہم کرے تاکہ یہ لوگ ’’باعزت ذرائع سے‘‘ اپنی ضروریات خود پوری کرسکیں۔

بظاہر اس فیصلے میں گجرات کے مسلم کش فسادات میں سزایافتہ افراد کو ’’ضمانت‘‘ دی گئی ہے لیکن درحقیقت یہ ایک ایسی آزادی ہے جس میں ان پر پابندیاں تقریباً نہ ہونے کے برابر ہیں۔

عراق میں امریکی سفارت خانے پر راکٹ حملے

راکٹ امریکی سفارت خانے کے کیفے ٹیریا میں گرے، فوٹو : فائل

راکٹ امریکی سفارت خانے کے کیفے ٹیریا میں گرے، فوٹو : فائل

 بغداد: عراق کے دارالحکومت میں امریکی سفارت خانے پر 3 راکٹ داغے گئے ہیں جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عراقی دارالحکومت بغداد میں حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں، ہفتوں سے جاری سے مظاہرے پُر تشدد شکل اختیار کر گئے ہیں۔ اسی دوران امریکی سفارت خانے پر تین راکٹ داغے گئے جو سفارت خانے کے کیفے ٹیریا میں گرے۔ راکٹ حملوں میں ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

سفارت خانے پر راکٹ حملے کے وقت چند امریکی اہلکار بھی موجود تھے، زخمی ہونے والے شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ گزشتہ کئی ماہ سے جاری مظاہروں کے دوران اس علاقے پر متعدد راکٹ داغے گئے ہیں تاہم پہلی بار امریکی سفارت خانے کو براہ راست نشانہ بنایا گیا ہے۔

گزشتہ ماہ مشتعل مظاہرین نے امریکی سفارت خانے پر دھاوا بول دیا جس کے بعد امریکا نے میزائل حملے میں قدس فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی کو ہلاک کردیا تھا، جواباً ایران نے بھی امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا تھا اور تاحال دونوں کے درمیان تناؤ برقرار ہے۔

واضح رہے کہ عراق میں درجن سے زائد فوجی کیمپوں میں 5 ہزار 2 سو امریکی اہلکار تعینات ہیں۔ ایران متعدد بار ان اڈوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دے چکا ہے جب کہ جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد عراقی پارلیمنٹ نے بھی امریکی فوجیوں کو واپس جانے کا کہا تھا۔

بھارت کشمیری سیاسی رہنماؤں کو رہا کرے، امریکا

کشمیر میں انٹرنیٹ سروس کی بحالی سمیت بعض اقدامات کو سراہتے ہیں، ایلس ویلز

کشمیر میں انٹرنیٹ سروس کی بحالی سمیت بعض اقدامات کو سراہتے ہیں، ایلس ویلز

 واشنگٹن: امریکہ کی معاون نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز نے بھارت پر مقبوضہ کشمیر میں سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لیے زور دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں بھارت کا دورہ کرنے والی امریکہ کی معاون نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز نے واشنگٹن میں نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں تمام سیاسی رہنماؤں کو رہا کرے جنہیں بغیر کسی الزام کے حراست میں رکھا ہوا ہے۔

ایلس ویلز نے غیر ملکی سفارت کاروں کے حالیہ دورہ کشمیر کو مفید اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت ہمارے سفارت کاروں کو کشمیر تک مسلسل رسائی دے۔ ایلس ویلز نے کشمیر میں انٹرنیٹ سروس کی بحالی سمیت بعض اقدامات پر خوشی کا اظہار کیا۔

ایلس ویلز نے بھارت میں متنازع شہریت قانون کے بارے میں کہا کہ میں نے دورہ بھارت کے دوران شہریت قانون سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا، بھارت میں سڑکوں پر سیاسی اپوزیشن اور میڈیا سمیت عدالتوں کی جانب سے بھی اس قانون کا کڑا جمہوری جائزہ لیا جارہا ہے، امریکا اس قانون کے تحت سب کو مساوی تحفظ دینے کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔

واضح رہے کہ مودی حکومت نے گزشتہ سال 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم اور آئین کے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرکے جموں و کشمیر کا غیر قانونی الحاق کرلیا تھا۔ حال ہی میں غیر ملکی سفارت کاروں نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لینے کےلیے دورہ کیا تھا جسے حریت رہنماؤں نے مسترد کردیا تھا۔

دنیابھرمیں کشمیری آج بھارت کایوم جمہوریہ یوم سیاہ کےطورپرمنارہےہیں

 بھارت کے یومِ جمہوریہ پر مقبوضہ کشمیر فوجی چھاؤنی  میں تبدیل ہوگیا ہے، فوٹوفائل

بھارت کے یومِ جمہوریہ پر مقبوضہ کشمیر فوجی چھاؤنی میں تبدیل ہوگیا ہے، فوٹوفائل

 سری نگر: دنیابھرمیں کشمیری آج بھارت کایوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طورپرمنارہےہیں یوم سیاہ کےموقع پرمقبوضہ کشمیرمیں مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔

حریت رہنماؤں کی اپیل پر دنیا بھر میں کشمیری نام نہاد بھارتی یومِ جمہوریہ کو یومِ سیاہ کے طور پر منارہے ہیں، جس کا مقصد دنیا کی توجہ کشمیر پر بھارت کے مسلسل قبضے اور کشمیریوں کوگزشتہ 73 سال سے حق خودارادیت سے محروم رکھے جانے کی طرف مبذول کرانا ہے۔ یوم سیاہ کے موقع پر دنیا بھر کے دارالحکومتوں میں کشمیریوں کی جانب سے بھارت کےخلاف مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔

صدر آزاد کشمیرمسعودخان نے یوم سیاہ کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ علاقےمیں یوم جمہوریہ منانے کاحق نہیں رکھتا، بھارت نے مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کومحصورکررکھاہے، قابض بھارتی فوج کشمیریوں کی نسل کشی کررہی ہے، عالمی برادری کشمیریوں کوحق خودارادیت دلانےکیلیےکردارادا کرے۔

واضح رہے کہ اس سال کشمیری ایک ایسے موقع پر یوم سیاہ منارہے ہیں جب مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے کیے جانے والے لاک ڈاون کو 175 روز ہو چکے ہیں۔ بھارت کے یومِ جمہوریہ پر مقبوضہ کشمیر فوجی چھاؤنی میں تبدیل ہوگیا ہے، جگہ جگہ بھارتی فوجی اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے، اس کے علاوہ مقبوضہ کشمیر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کردی گئی ہیں۔

ترکی میں 6.9 شدت کے زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم، 19 افراد ہلاک

ترکی کے مشرقی صوبے الازگ میں زلزلے سے 750 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ فوٹو: خبر ایجنسی

ترکی کے مشرقی صوبے الازگ میں زلزلے سے 750 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ فوٹو: خبر ایجنسی

استنبول : ترکی کے مختلف علاقوں میں 6.9 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک ہوگئے۔

ترک میڈیا کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں 6.9 شدت کے زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم ہوگئیں۔ ترکی کے صوبائی گورنرز کا کہنا ہے کہ مشرقی صوبے الازگ میں زلزلے سے 15 افراد ہلاک اور 750 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ملاتیا صوبے میں بھی زلزلے سے 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ متاثرہ علاقوں میں شدید سردی کے باعث بستر، خیمے اور کمبل بھیج دیئے گئے ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

دوسری جانب خبر ایجنسی کے مطابق عراق، شام، لبنان اور لیبیا میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

وزیر اعظم عمران خان نے ترکی میں زلزلے کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان پر افسو س کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی قوم ترک قیادت اور ترک عوام کے ساتھ ہے۔

عالمی عدالت انصاف کا میانمار کو روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی روکنے کا حکم

میانمار حکومت فوج کو روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی سے بھی روکنے، عالمی عدالت انصاف۔ فوٹو : فائل

میانمار حکومت فوج کو روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی سے بھی روکنے، عالمی عدالت انصاف۔ فوٹو : فائل

دی ہیگ: عالمی عدالت انصاف نے میانمار کو روہنگیا مسلمانوں کو تحفظ فراہم کرنے اور نسل کشی روکنے کا حکم دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی عدالت انصاف نے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کے حوالے سے جاری سماعت میں کہا کہ روہنگیا مسلمان نسل کشی کے شدید خطرات سے دوچار ہیں لہذا میانمار کی حکومت ان کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے اقدامات کرے، اس کے علاوہ حکومت میانمار کی فوج کو روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی سے روکنے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے۔

سماعت کے دوران عدالت نے میانمار کی حکومت کو پہلے 4 مہینے اور پھر ہر 6 مہینے بعد روہنگیا مسلمانوں کے تحفظ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے رپورٹ بھی جمع کرانے کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ عالمی عدالت برائے جرائم نے پراسیکیوشن کی جانب سے میانمار کے خلاف جنگی جرائم میں ملوث ہونے کی تحقیقات کی اور درخواست منظور کرتے ہوئے میانمار کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف نسل کشی کی تحقیقات کا حکم دیا گیا تھا۔

سماعت کے دوران امن کی نوبیل انعام یافتہ آنگ سانگ سوچی نے اپنے ملک کے فوجی جنرلز اور شدت پسند بدھوں کی حمایت کرتے ہوئے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی، بچوں کے قتل، خواتین کی عصمت دری اور املاک کو نذر آتش کرنے کے سفاکانہ اور غیرانسانی عمل کا دفاع کیا تھا۔

آنگ سانگ سوچی نے عالمی عدالت انصاف میں روہنگیا نسل کشی  کو مفروضہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ 2017 میں ہونے والے فسادات ہمارا اندرونی معاملہ ہے، کیا ایسے ملک میں نسل کشی کا تصور کیا جا سکتا ہے جہاں غیر قانونی عمل پر فوج کے آفیسرز اور اہلکاروں سے نہ صرف تفتیش کی جاتی ہے بلکہ انہیں کڑی سزائیں بھی دی گئیں۔

چین میں کروناوائرس سےمزید8 افرادہلاک،ہلاکتوں کی تعداد 25 ہوگئی

چین میں 830 افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہوگئی جن میں سے 177 کی حالت تشویشناک ہے

چین میں 830 افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہوگئی جن میں سے 177 کی حالت تشویشناک ہے

بیجنگ: چین میں کروناوائرس سےمزید8 افرادہلاک ہوگئے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 25 ہوگئی۔

چینی حکام نے تصدیق کی ہے کہ اب تک 25 افراد وائرس کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں اور 830 میں اس بیماری کی تصدیق ہوگئی ہے جن میں سے 177 کی حالت تشویشناک ہے۔ چینی حکام مزید 1072 مشتبہ کیسزکاجائزہ لےرہےہیں۔

کروناوائرس کےزیادہ ترکیسزچین کےشہر ووہان میں سامنےآئےہیں جس پر حکام نے ووہان اورقریبی شہروں سےلوگوں کےباہرجانے اور باہر والوں کے اندر داخلے پرپابندی عائد کردی ہے۔

کروناوائرس پر عالمی صورتحال جانچنےکےلیےڈبلیوایچ اوکااجلاس ہوا لیکن عالمی ادارہ صحت نے صورتحال کو عالمی طبی ہنگامہ صورتحال قراردینےسےگریز کیا۔

چین میں خطرناک وائرس کرونا کی وبا پھیل گئی ہے جس سے نمٹنے کے لیے چینی حکومت شدید جدوجہد کر رہی ہے۔ اس وائرس کی وجہ سے انسان کو بخار ہوتا ہے اور سانس کی نالی میں شدید مسئلہ ہوتا ہے اور مرض کی شدت کی صورت میں موت کا خطرہ ہوتا ہے۔

یہ وائرس چین سے دوسروں ممالک پھیلنے کا شدید خطرہ ہے جس کی وجہ سے پاکستان بھر کے ایئرپورٹس پر کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسی نیشن کاونٹر قائم کردیے گئے ہیں اور چین سے آنے والے مسافروں کا چیک اپ کیا جارہا ہے۔

امریکا، تھائی لینڈ اور جاپان سمیت جنوبی کوریا میں بھی اس وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس پر ان ممالک نے بھی وائرس سے بچاؤ کے لیے ایئرپورٹس پر ہنگامی اقدامات شروع کردیے۔

امریکی شہر سیئٹل میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، 7 زخمی

فائرنگ کے بعد نامعلوم شخص فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے، پولیس - فوٹو: اے پی

فائرنگ کے بعد نامعلوم شخص فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے، پولیس – فوٹو: اے پی

واشنگٹن: امریکی شہر سیئٹل میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 7 زخمی ہوئے ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی شہر سیئٹل کی ایک مارکیٹ میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 7 زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ نامعلوم شخص فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے تاہم ملزم کو اب تک گرفتار نہیں کیا جاسکا۔ سیئٹل پولیس چیف کا کہنا ہے کہ ہم سیکیورٹی فوٹیج اور فورنسک کے ذریعے شواہد اکھٹے کررہے ہیں جس کے بعد ہی کوئی حتمی رپورٹ سامنے آسکے گی جب کہ ابھی تک یہ بھی واضح نہیں ہوسکا کہ فائرنگ کرنے والے کتنے افراد تھے تاہم ہم ایسے مزید واقعات کی روک تھام کے لیے اپنی بھرپور کوشش کررہے ہیں۔

یوکرینی طیارہ 2 ایرانی میزائلوں کا نشانہ بنا، ویڈیو سامنے آگئی

یوکرینی طیارے پر 30 سیکنڈز میں 2 میزائل داغے گئے، نیو یارک ٹائمز کا انکشاف

یوکرینی طیارے پر 30 سیکنڈز میں 2 میزائل داغے گئے، نیو یارک ٹائمز کا انکشاف

نیو یارک: نیویارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ تباہ ہونے والے یوکرینی طیارہ 2 ایرانی میزائلوں کا نشانہ بنا۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز یوکرین طیارہ حادثے کی نئی ویڈیو منظرعام پر لے آیا اور اپنی رپورٹ میں اخبار نے انکشاف کیا کہ تباہ ہونے والا یوکرینی طیارہ 2 ایرانی میزائلوں کا نشانہ بنا جب کہ دونوں میزائل جہاز سے 8 میل کے فاصلے پر ایرانی ملٹری کیمپ سے داغے گئے۔

نیو یارک ٹائمز کی جانب سے جاری کردہ میبنہ سیکیورٹی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یوکرینی طیارے پر 30 سیکنڈز میں 2 میزائل داغے گئے، پہلا میزائل طیارے  کو گرانے میں کامیاب نہ ہوسکا لیکن چند سیکنڈز بعد ہی داغے گئے دوسرے میزائل نے طیارے کو نشانہ بنایا۔

امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیا کہ ایران کی جانب سے داغے گئے میزائل کے نتیجے میں یوکرینی طیارے کے پائلٹس ہلاک ہوئے، طیارے کے کاک پٹ میں میزائل لگنے سے پائلٹس فوری طور پر ہلاک ہوگئے۔

واضح رہے یوکرین طیارہ حادثے میں 176 افراد سوار تھے جس میں 63 کینیڈین شہری بھی سوار تھے، حادثے کے نتیجے میں تمام مسافر ہلاک ہوگئے تھے۔ بعد ازاں ایران نے طیارہ مارگرانے کا اعتراف کرتے ہوئے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی یقین دہانی بھی کروائی تھی۔

مائیکروسافٹ کے چیف بھی بھارت کے مسلم مخالف متنازع قانون کیخلاف بول پڑے

بھارت کی ٹیکنالوجی انڈسٹری میں کسی بنگلادیشی مہاجر کو کامیاب ہوتا دیکھنا چاہتا ہوں، سی ای او ستیا ناڈیلا

بھارت کی ٹیکنالوجی انڈسٹری میں کسی بنگلادیشی مہاجر کو کامیاب ہوتا دیکھنا چاہتا ہوں، سی ای او ستیا ناڈیلا

نیو یارک: مائیکرو سافٹ کے سی ای او ستیا ناڈیلا نے بھارت میں شہریت سے متعلق مسلم مخالف متنازع قانون کو افسوسناک قرار دے دیا۔

نیویارک میں منعقد امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمپنی کے بھارتی نژاد چیف ایگزیکٹو ستیا ناڈیلا نے بھارت کے مسلم مخالف متنازع قانون پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں جو بھی ہورہا ہے وہ افسوسناک ہے۔

سی ای او مائیکروسافٹ کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال بھارت میں پیدا ہونے والے افراد کے لیے اچھی نہیں ہے تاہم امید کی جاسکتی ہے کہ بھارتی مہاجرین خوشحال زندگی بسر کرسکیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں بھارت کی ٹیکنالوجی انڈسٹری میں کسی بنگلادیشی مہاجر کو کامیاب ہوتا دیکھنا چاہتا ہوں اور میری خواہش ہے کہ ٹیکنالوجی سے متعلق بھارت کی سب سے بڑی کمپنی ’انفو سس‘ کا سی او او کوئی بنگلادیشی مہاجر بنے۔

واضح رہے بھارت میں شہرت سے متعلق مسلم مخالف متازع قانون منظور ہونے کے بعد بھارت بھر میں احتجاج جاری ہے جس میں اب تک 50 کے قریب جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں جب کہ بھارت کی متعدد ریاستیں اس قانون کو ماننے سے انکار کرچکی ہیں۔

یوکرین طیارہ حادثہ؛ کینیڈین وزیراعظم کی متاثرین کو انصاف کی یقین دہانی

آپ نے ہمیں ذمہ داروں کے احتساب اورانصاف کے حصول کا مقصد دیا، جسٹن ٹروڈو کا متاثرین سے خطاب

آپ نے ہمیں ذمہ داروں کے احتساب اورانصاف کے حصول کا مقصد دیا، جسٹن ٹروڈو کا متاثرین سے خطاب

ایڈمنٹن: کینیڈین وزیراعظم نے مسافر طیارہ حادثے کو متاثرین کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ ایران سے جواب ملنے تک ہم خاموش نہیں ہوں گے۔

کینیڈا کے شہر ایڈمنٹن میں یوکرینی طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی یاد میں تقریب منعقد کی گئی اس موقع پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ اس قسم کا سانحہ ہرگزنہیں ہونا چاہیے تھا، ہم متاثرین کے ساتھ ہیں، پوراملک آپ کے ساتھ کھڑا ہے۔

کینیڈین وزیراعظم نے متاثرین کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ وہ اس حوالے سے ایران سے جواب طلب کریں گے جو پہلے ہی اپنی آرمی کی جانب سے اس جہاز کو مارنے کا اعتراف کرچکے ہیں جب کہ مشکل حالات میں متاثرین کو میری مکمل حمایت حاصل ہے، آپ نے ہمیں ذمہ داروں کے احتساب اورانصاف کے حصول کا مقصد دیا۔

واضح رہے ایران کی آرمی کی جانب سے مارے جانے والے یوکرینی طیارے میں 176 مسافر موجود تھے اور ہلاک ہونے والوں میں 57 کینڈین مسافر شامل تھے۔

مودی کو کلکتہ کا دورہ مہنگا پڑ گیا، ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھاگنے پر مجبور

ہزاروں مشتعل مظاہرین کلکتہ ایئرپورٹ پر پہنچ گئے اور وزیراعظم مودی کیخلاف نعرے بازی کی، فوٹو : بھارتی میڈیا

ہزاروں مشتعل مظاہرین کلکتہ ایئرپورٹ پر پہنچ گئے اور وزیراعظم مودی کیخلاف نعرے بازی کی، فوٹو : بھارتی میڈیا

کلکتہ: بھارت کے شہر کلکتہ میں وزیراعظم نریندر مودی کی آمد پر ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے اور متعصب حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی جس پر وزیراعظم کو ایئرپورٹ سے گاڑی کے بجائے ہیلی کاپٹر کے ذریعے وزیراعلیٰ ممتا بنر جی کے گھر پہنچنا پڑا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو متنازع شہریت ترمیمی قانون کے حوالے سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے اور ایسا ہی ریاست مغربی بنگال کے دورے پر بھی ہوا۔ ایئرپورٹ پر ہی 30 ہزار سے زائد مشتعل مظاہرین نے احتجاجی ریلی نکالی، ہاتھوں کی زنجیر بنائی اور متنازع شہریت ترمیمی قانون 2019 کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

ایئرپورٹ سے نکلنے والی ہر شاہراہ پر مظاہرین کے جمع ہونے پر وزیراعظم نریندر مودی مجبوراً ملٹری ہیلی کاپٹر میں مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ اور متنازع شہریت قانون کی سخت ناقد ممتا بنرجی کے گھر پہنچے جہاں مظاہرین کی بھی بڑی تعداد پہنچنے میں کامیاب ہوگئی تاہم پولیس نے مظاہرین کو وزیراعلیٰ کے گھر جانے سے روک دیا۔

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنر جی نے ملاقات کے دوران دوٹوک موقف اپناتے ہوئے وزیراعظم مودی سے شہریت ترمیمی قانون کو منسوخ کرنے کی تجویز دی تاہم وزیراعظم مودی نے مصروفیت کا بہانہ بناتے ہوئے متنازع قانون پر تبادلہ خیال کو اگلی میٹنگ تک موخر کردیا جس کے بعد وزیراعلیٰ بنرجی مظاہرین کے ساتھ احتجاج میں شامل ہوگئیں۔

واضح رہے کہ 11 دسمبر کو بھارتی پارلیمنٹ سے شہریت ترمیمی بل منظور ہوا تھا جس کے تحت پاکستان، بنگلا دیش اور افغانستان سے بھارت آنے والے ہندوؤں، سکھوں، بدھ متوں، جین، پارسیوں اور عیسائیوں کو بھارتی شہریت دی جائےگی تاہم مسلمانوں کو محروم رکھا جائے گا جس پر بھارت بھر میں مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں۔

مقبوضہ کشمیرمیں پابندیوں سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ نے فیصلہ سنادیا 

اختلاف رائے کو دبانے کیلئے دفعہ 144 استعمال نہیں کیا جاسکتا، بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ

اختلاف رائے کو دبانے کیلئے دفعہ 144 استعمال نہیں کیا جاسکتا، بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ

نئی دلی: بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیرمیں پابندیوں سے متعلق کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اختلاف رائے کو دبانے کیلئے دفعہ 144 کواستعمال نہیں کیا جاسکتا۔

بھارتی سپریم کورٹ نے گزشتہ سال 5 اگست کو بھارتی حکومت کی جانب سے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو ودیگرپابندیوں کے نفاذ کے خلاف دائر درخواستوں پر فیصلہ سنادیا۔ جسٹس این وی رامانا، جسٹس سباش ریڈی اور جسٹس بی آر گوائی  پرمشتمل تین رکنی بنچ نے 27 نومبر کو محفوظ کیے جانے والا فیصلہ سنایا۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ کوئی شک نہیں کہ جمہوری نظام میں اظہار رائے کی آزادی اہم ہوتی ہے، اظہاررائے کی آزادی کے تحت انٹرنیٹ تک رسائی بنیادی حقوق میں شامل ہے، اختلاف رائے کو دبانے کیلئے دفعہ 144 کواستعمال نہیں کیا جاسکتا، انٹرنیٹ کو محدود یا معطل کرنے کے احکامات کی عدالتی جانچ ہوگی۔

خیال رہے بھارتی سپریم کورٹ میں مقبوضہ کشمیر میں پابندیوں سے متعلق کانگریس کے رہنماغلام نبی آزاد اور کشمیرٹائمزکی ایگزیکٹو ایڈیٹرانورادھابھاشن ودیگر کی جانب سے درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔

امریکی ایوان نمائندگان میں ایران کے ساتھ جنگ روکنے کی قرارداد منظور

ڈیموکریٹس کے 8 ارکان نے پارٹی کے برعکس قرارداد کی مخالفت کی: فوٹو: فائل

ڈیموکریٹس کے 8 ارکان نے پارٹی کے برعکس قرارداد کی مخالفت کی: فوٹو: فائل

 واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران سے جنگ کے اختیار کو محدود کرنے کی قرارداد منظور کرلی۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایوان نمائندگان میں ایران کے ساتھ جنگ کے امکانات کو کم کرنے کےلیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران سے جنگ کے اختیار کو محدود کرنے کی قرارداد منظور کرلی گئی۔

قرارداد کے حق میں 224 جب کہ مخالفت میں 194 ووٹ پڑے۔ ری پبلکن پارٹی کے 3 ارکان نے بھی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جب کہ ڈیموکریٹس کے 8 ارکان نے پارٹی کے برعکس قرارداد کی مخالفت کی۔ امریکی نمائندگان کی قرا داد اب سینیٹ میں پیش کی جائے گی۔

قرارداد میں 1973 کے جنگی اختیارات کے قانون کا حوالہ دیا گیا ہے، جس میں کانگریس کو امریکی صدر کی جنگ کے اختیارات کے استعمال کے متعلق جانچ کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اگرایوان کی جانب سے پیش کردہ یہ قرارداد کانگریس سے منظورہوجاتی ہے تواسے ٹرمپ کے ممکنہ ویٹو کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔  اس قرارداد کو یک وقتی قرار داد کے طورپرپیش کیا گیا ہے جس کی منظوری کے لیے صدارتی دستخط کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔

اس متعلق اسپیکرایوان نمائندگان نینسی پلوسی نے کہا کہ امریکی حکومت کومزید تشدد روکنا چاہیئے جب کہ ٹرمپ کے فوجی اقدامات محدود کرنے سے امریکی جانوں اوراقدارکا تحفظ ہوگا۔

واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے جنرل سلیمانی کی ہلاکت کے بعد ایران کی جانب سے  عراق میں امریکی فوجی اڈوں پرحملوں میں 80 افراد ہلاک ہوئے جب کہ گزشتہ روز بھی بغداد میں امریکی سفارتخانے پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا تھا۔

افغانستان کے شہر ہرات میں ڈرون حملوں میں 35 طالبان سمیت 75 افراد ہلاک 

ڈرون حملوں میں طالبان کمانڈر ملا ننگیالی بھی ہلاک، افغان میڈیا کا دعویٰ - فوٹو: فائل

ڈرون حملوں میں طالبان کمانڈر ملا ننگیالی بھی ہلاک، افغان میڈیا کا دعویٰ – فوٹو: فائل

ہرات: افغانستان کے شہر ہرات میں امریکی ڈرون حملوں میں 35 طالبان اور 40 شہری ہلاک ہوئے ہیں۔

افغان خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کی شہر ہرات میں امریکی ڈرون کی جانب سے گھروں پر 4 فائر داغے گئے ہیں جس کے نتیجے میں 75 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، ہلاک ہونے والوں میں 35 طالبان اور 40 شہری تھے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

افغانستان کے مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرون حملوں میں طالبان کمانڈر ملا ننگیالی بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ڈرونز نے حکومت کے زیر کنٹرول علاقوں میں رہائشی آبادی کو نشانہ بنایا تاہم حکومت کی جانب سے تاحال ہلاکتوں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق ڈرون حملوں کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 10 زخمیوں کو حرات کے مقامی اسپتال لایا گیا۔

امریکی فوجی اڈوں پرحملوں میں 80 افراد ہلاک ہوئے، ایران کا دعوی

ہم کوئی جنگ نہیں چاہتے لیکن کسی بھی جارحیت کیخلاف اپنا دفاع کریں گے، ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف: فوٹو: فائل

ہم کوئی جنگ نہیں چاہتے لیکن کسی بھی جارحیت کیخلاف اپنا دفاع کریں گے، ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف: فوٹو: فائل

تہران: ایران کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ عراق میں کیے گئے امریکی فوجی اڈوں پرحملے میں 80 افراد ہلاک ہوئے۔

غیرملکی خبررساں اداروں کے مطابق ایران کی جانب سے عراق میں 2 فوجی اڈوں پر12 سے زائد زمین سے زمین پرمارکرنے والے ایرانی میزائل داغے گئے۔ ایران کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ حملے میں 80 افراد ہلاک ہوئے۔

امریکی محکمہ دفاع پینٹا گون نے بھی عراق میں امریکی فوج کے اڈے پرحملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایران نے عراق میں 2 فوجی اڈوں پر ایک درجن سے زائد میزائل داغے گئے۔

’آپریشن سلیمانی‘

ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق پاسداران انقلاب نے امریکا کودوبارہ جارحیت پرشدید ردعمل کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ یہ جنرل قاسم کی ہلاکت پرجوابی کارروائی ہے، اس حملے کا نام ’آپریشن سلیمانی‘ رکھا گیا ہے، ملٹری بیس پرکامیاب حملہ کیا گیا ہے اور  امریکا نے حملے کا جواب دیا توتباہ کن ردعمل دیں گے۔ فرانسیسی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب نے اسرائیل پرحملے کی بھی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ امریکی جارحیت میں معاون ممالک کوبھی نشانہ بنایا جائے گا۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عراق میں ملٹری بیس پرحملے سے آگاہ ہیں، صدرٹرمپ کوعراق میں راکٹ حملےکا بتادیا گیا اورامریکا صورتحال پرگہری نظررکھے ہوئے ہے۔

’اب تک سب ٹھیک ہے‘

اس متعلق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اب تک سب ٹھیک ہے، ہمارے پاس دنیا کی سب سے بہترین اورطاقتور فوج ہے۔عراق میں 2 فوجی اڈوں پر ایرانی میزائل حملے میں ہونے والے نقصانات اور ہلاکتوں کا اندازہ لگایا جارہا اورمیں اس ضمن میں بدھ کی صبح بیان جاری کروں گا۔

اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایرانی جنرل قاسم کی ہلاکت امریکیوں کے قتل کا بدلہ ہے، ایران نے جوابی کارروائی کی توہم دوبارہ حملہ کرنے کوتیارہیں، ایران نے کوئی کارروائی کی توخمیازہ بھگتے گا۔

’کسی بھی جارحیت کیخلاف اپنا دفاع کریں گے‘

ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ایران کی جانب سے مناسب جواب مکمل ہوگیا، اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع میں کارروائی کی، ہم کوئی جنگ نہیں چاہتے لیکن کسی بھی جارحیت کیخلاف اپنا دفاع کریں گے۔

’امریکا کے خلاف صرف فوجی حملہ کافی نہیں‘

ایرانی میڈیا کے مطابق عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر حملوں کے بعد ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایرانی قوم آج دنیا کے غنڈوں کے خلاف متحد ہوگئی ہے، امریکی اور اتحادی افواج پر حملہ کامیاب رہا، امریکا جہاں بھی جاتا ہے، تباہی اور فساد لاتا ہے لیکن ایران مخالفین کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ امریکا کے خلاف صرف فوجی حملہ کافی نہیں بلکہ خطے میں امریکا کی موجودگی ختم ہونی چاہیے،  قاسم سلیمانی مغربی ایشیا میں امریکی سازشوں کے خلاف رکاوٹ تھے، قاسم سلیمانی کو خطرات کا سامنا تھا پر انھوں نے ہمیشہ دوسروں کی جان کی پرواہ کی، جنرل سلیمانی نے اسرائیل کیخلاف جدوجہد میں فلسطینیوں کی بہت مدد کی، امریکی سازش میں فلسطینی کاز کہیں پیچھے رہ جائے۔

’نیٹو کا اپنے اہلکاروں کو عراق سے نکالنے کا فیصلہ‘

ایران کی جانب سے عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر حملوں کے بعد نیٹو نے عراق سے اپنے اہلکاروں کو نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیٹو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ امریکا اور ایران کشیدگی کے باعث اپنے چند اہلکاروں کو وقتی طور پر عراق سے کہیں اور بھیجا جارہا ہے، چند اہلکاروں کو ان کی حفاظت کے پیش نظر عراقی دارالحکومت سے ملک کے اندر یا پھر دیگر ممالک  بھیجا جائے گا تاہم نیٹو کی عراق میں موجودگی رہے گی۔

امریکا نے ایرانی وزیرخارجہ کو اقوام متحدہ میں خطاب سےروک دیا

جوادظریف ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر سلامتی کونسل میں اظہار خیال اور مذمتی بیان دیناچاہتےتھے۔

جوادظریف ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر سلامتی کونسل میں اظہار خیال اور مذمتی بیان دیناچاہتےتھے۔

 اسلام آباد: امریکانےایرانی وزیرخارجہ کواقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سےخطاب سےروک دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی حکام نےجوادظریف کو ملک میں داخل ہونے سے روک دیا اور اس حوالے سے سیکریٹری جنرل یواین انتونیوگوٹیریس کوٹیلی فون پرآگاہ کردیا ہے۔

جوادظریف ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر سلامتی کونسل میں اظہار خیال اور مذمتی بیان دیناچاہتےتھے۔ جوادظریف نے کہا ہے کہ یواین آنےسےروکنےکاامریکی اقدام1947کےمعاہدےکی خلاف ورزی ہے۔

ادھر اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل انتونیوگوٹیریس نے عالمی کشیدگی میں اضافےپراظہارتشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئےسال کاآغازہماری دنیا میں ہنگامہ خیزی سےہواہے، ہم ایک خطرناک دورمیں زندگی گزاررہےہیں، جنگوں سےاجتناب ہم سب کی مشترکہ ذمےداری ہے، میرا سادہ اورواضح پیغام ہےکہ کشیدگی ختم کریں اور تحمل کامظاہرہ کریں۔

جواہر لعل یونیورسٹی میں ہندو انتہا پسندوں کے حملے میں زخمی طلبا پر ہی مقدمہ

کیمپس میں مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ حملہ کیا گیا، سربراہ طلبا یونین ایشے گھوش فوٹوانٹرنیٹ

کیمپس میں مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ حملہ کیا گیا، سربراہ طلبا یونین ایشے گھوش فوٹوانٹرنیٹ

نئی دہلی: بھارت میں جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں نقاب پوش ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں تشدد کا شکار ہونے والے طلبا کے خلاف ہی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

دہلی پولیس نے جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں تشدد کا شکار طلبا یونین کی سربراہ ایشے گھوش سمیت 19 طلبا کے خلاف سیکیورٹی گارڈز پر حملہ کرنے اورتوڑ پھوڑ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمہ نہرو یونیوررسٹی کی انتظامیہ کی جانب سے درج کرایا گیا ہے۔

بھارتی دارالحکومت دہلی کی جامعہ جواہر لعل نہرو کے 3 ہوسٹلز میں دو روز قبل درجنوں نقاب پوش حملہ آوروں نے طلبا پرلوہے کی راڈ، لاٹھیوں اور پتھروں سے حملہ کیا تھا جس میں اسٹوڈنٹ یونین کی سربراہ ایشے گھوش سمیت30 سے زائد طلبا شدید زخمی ہوئے تھے۔ نقاب پوش حملہ آور اس دوران بھارت ماتا کی جے، وندے ماترم اور گولی مارو جے این یو غداروں کو کے نعرے لگا رہے تھے۔

حملہ آوروں نے اس دوران اخلاقیات کی دھجیاں اڑاتے ہوئے لڑکیوں اور یہاں تک کہ نابینا طلبہ کو بھی مارا پیٹا۔

حملہ آوروں نے لڑکیوں کے ہوسٹلز میں بھی داخل ہوکر طالبات کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ طلبا یونین کی صدر ایشے گھوش کو سر پر دو جگہ لوہے کی راڈ لگنے سے شدید زخم آئے۔ رپورٹس کے مطابق نقاب پوش حملہ آور کیمپس کے اندر کئی گھنٹے تک طلبا اور پروفیسروں کو زودوکوب کرتے رہے تاہم باہر موجود پولیس اندر نہیں آئی اور نہ ہی طلبا کو بچایا۔

تشدد کا شکار ہونے والی طلبا یونین کی سربراہ ایشے گھوش کا کہنا ہے کہ کیمپس پر مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ حملہ کیا گیا اور انہیں کئی لوہے کی راڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ لیکن طلباپر حملے کے لیے استعمال ہونے والی ہر آہنی سلاخ کا جواب آہنی عزم و حوصلے اور بحث و مباحثے سے دیا جائے گا۔

نہرو یونیورسٹی کے طلبا پر تشدد کے خلاف امریکا کے شہر نیویارک سٹی میں بھارتی قونصل خانے کے باہر ریلی نکالی گئی اور شدید احتجاج کیا گیا جس کے دوران آزادی آزادی کے نعرے بھی لگائے گئے۔

سوشل میڈیا پر کیمپس پر حملہ کرنے والے افراد کی کئی ویڈیوز گردش کررہی ہیں جن کے مطابق یہ نقاب پوش  آر ایس ایس اور بجرنگ دل کے کارکن تھے جنہیں کیمپس میں موجود راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) اور بی جے پی کی طلبا تنظیم اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشاد (اے بی وی پی) کے کارکنوں کی مدد حاصل تھی۔

جے این یو کے طلبہ پر یہ حملہ اس لیے کیا گیا کیونکہ وہ فیسوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے جس پر ان کی بی جے پی کی طلبہ تنظیم اے بی وی پی سے کشیدگی تھی۔

جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے طلبا پر حملے کے خلاف ممبئی سمیت پورے بھارت میں طلبہ کی جانب سے احتجاج کیا گیاجس میں مظاہرین نے کشمیر کو آزاد کرو کے پوسٹرز بھی اٹھائے ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ بھارت میں شہریت کے متنازع قانون کی منظوری پر بھی احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

الشباب کا کینیا میں امریکی ملٹری بیس پر حملہ، ایک فوجی اور دو سویلین ہلاک

کینیا کی فوج کا حملہ ناکام بنانے اور چار دہشت گردوں کی ہلاکت کا دعویٰ، امریکی کمانڈر کا سیکیورٹی ناقص ہونے کا اعتراف (فوٹو: انٹرنیٹ)

کینیا کی فوج کا حملہ ناکام بنانے اور چار دہشت گردوں کی ہلاکت کا دعویٰ، امریکی کمانڈر کا سیکیورٹی ناقص ہونے کا اعتراف (فوٹو: انٹرنیٹ)

لامو /  واشنگٹن: شدت پسند تنظیم الشباب نے امریکی اور کینین فوج کے زیر استعمال ملٹری بیس پر حملہ کردیا نتیجے میں تین امریکی باشندے ہلاک اور دو زخمی ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں ایک فوجی اور سویلین شامل ہیں۔

عراقی میڈیا کے مطابق یہ حملہ مشرقی افریقا میں واقع ملک کینیا کے معروف ساحلی علاقے لامو میں کیا گیا جہاں ملٹری بیس پر امریکا اور کینیا کی افواج موجود ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق ایئربیس کے نزدیک منڈا جزیرے پر واقع سمبا کیمپ سے گولیوں کی آوازیں سنائی دیں بعدازاں سیاہ دھواں اٹھتا نظر آیا۔

کینیا کی فوج کا کہنا ہے کہ حملے کو ناکام بناتے ہوئے کم از کم 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا جب کہ باغیوں کو فوجی بیس سے باہر منتقل کردیا گیا تھا۔

اس کے برعکس افریقا ریجن کے لیے تعینات امریکی کمانڈ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کی صورتحال تاحال پتلی ہے۔ امریکی کمانڈ کی جانب سے رات گئے ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی اور کہا گیا کہ  حملے کے باعث تین امریکی شہری ہلاک ہوئے ہیں جن میں ایک فوجی اہلکار اور دو افراد محکمہ دفاع کے سویلین ٹھیکے دار تھے جب کہ دو امریکی زخمی بھی ہوئے۔

دوسری جانب الشباب نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے فوجی بیس کے ایک اڈے کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ کیا ہے۔ سی این این کے مطابق الشباب کا کہنا ہے کہ اڈے پر اب بھی جھڑپ جاری ہے اور کینیا کی فوج جنگی طیاروں کا استعمال کر رہی ہے۔

al-Shabaab attack US base kenya

واضح رہے کہ شدت پسند تنظیم کو القاعدہ کا ونگ بھی قرار دیا جاتا ہے جب کہ الشباب کا گرڈھ کینیا کا پڑوسی ملک صومالیہ ہے۔

جوہری معاہدے کی مزید پاسداری نہیں کی جائے گی، ایران

ایرانی حکومت نے جوہری معاہدے کو مکمل طور پر ختم کرنے کا اعلان نہیں کیا فوٹو:فائل

ایرانی حکومت نے جوہری معاہدے کو مکمل طور پر ختم کرنے کا اعلان نہیں کیا فوٹو:فائل

تہران: ایران نے عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری معاہدے کی مزیدپاسداری نہ کرنےکااعلان کردیا۔

تہران میں ایرانی کابینہ کا اجلاس ہوا جس کے بعد ایرانی سرکاری میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا کہ اب عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری معاہدے کی پابندیوں پر مزید عمل درآمد نہیں کیا جائے گا۔

ایرانی حکومت نے جوہری معاہدے کو مکمل طور پر ختم کرنے کا اعلان نہیں کیا تاہم یہ کہا کہ اس معاہدے کی پابندیوں اور حدود پر اب مزید عمل درآمد نہیں ہوگا۔ تہران نے کہا کہ یورینیم افزودگی کی صلاحیت، تحقیق اور پیداوار پر عائد حدود کی پاسداری نہیں کی جائیگی، تکنیکی ضروریات پوری کرنےکےلیےیورینیم کی افزودگی جاری رہےگی۔

ایران نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے ) کےساتھ تعاون جاری رکھا جائےگا اور معاہدے کے ثمرات سےفائدہ حاصل کرنےکےبعداپنی ذمےداری پوری کرنےکوتیارہیں۔

عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی ڈرون حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان شدید کشیدگی ہے۔

ایران نے 2015 میں امریکا، برطانیہ، چین، فرانس، جرمنی اور روس کے ساتھ جوہری معاہدہ کیا تھا جس کے تحت ایران نے اپنی جوہری سرگرمیاں محدود کردیں تھیں جس کے بدلے اس پرعائد معاشی پابندیاں ختم کی گئی تھیں۔

35 امریکی اہداف اور اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب نشانے پر ہیں، ایران

خطے میں 35 کے قریب امریکی اہداف کے ساتھ ساتھ اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب بھی ایران کے نشانے پر ہے، جنرل غلام علی ابو حمزہ— فوٹو: فائل

تہران: ایران بھر میں قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی امریکی حملے میں ہلاکت پر سوگ منایا جارہا ہے جب کہ ایران کے سپریم کمانڈر اور صدر کے بعد اب پاسداران انقلاب کے کمانڈر نے بھی امریکا کو بدلہ لینے کی دھمکی دی ہے۔

ایرانی فوج کے کمانڈر جنرل غلام علی ابو حمزہ نے کہا ہے کہ جہاں بھی موقع ملا امریکیوں کو جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کی سزا دیں گے۔

ایران کی غیر سرکاری خبر رساں ایجنسی ’تسنیم‘ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر جنرل غلام علی ابوحمزہ نے کہا ہے کہ القدس فورس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی کی موت کا بدلہ امریکا سے لیں گے، امریکی جہاں بھی ایران کی پہنچ میں ہوں گے انہیں نشانہ بنایا جائے گا۔

ایران کے جنوبی صوبہ کرمان میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر جنرل ابو حمزہ نے مزید کہا کہ جنرل سلیمانی کی موت پر ایران امریکا سے بدلہ لینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’آبنائے ہرمز ایک اہم مقام ہے جہاں سے بڑی تعداد میں مغربی اور امریکی بحری جنگی جہاز گزرتے ہیں، اس علاقے میں ایران اہم امریکی اہداف کافی پہلے ہی طے کرچکا ہے‘۔

جنرل غلام علی ابو حمزہ نے کہا کہ ’خطے میں 35 کے قریب امریکی اہداف کے ساتھ ساتھ اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب بھی ایران کے نشانے پر ہے‘۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر ہزاروں افراد دارالحکومت تہران کی سڑکوں پر نکل آئے اور امریکا کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔

ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای نے امریکی حملے کو وحشیانہ جرم قرار دیتے ہوئے جنرل سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

جب کہ ایرانی صدر حسن روحانی نے بھی اپنے بیان میں کہاکہ جنرل سلیمانی کے قتل نے امریکا کے خلاف کھڑا ہونے کے عظیم ایرانی قوم کے پختہ عزم کو دگنا کردیا ہے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ امریکا کے اس وحشیانہ جرم کا انتقام لیا جائے گا۔

امریکا کی اس وقتی خوشی کو بہت جلد سوگ میں بدل دیں گے، ترجمان پاسداران انقلاب

ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان رمضان شریف نے بھی اپنے بیان میں امریکا کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہےکہ امریکی حملے کے بعد طاقت کے ایک نئے باب کا آغاز ہوگا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا کی اس وقتی خوشی کو بہت جلد سوگ میں بدل دیں گے۔

خیال رہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہونے والے امریکی حملے میں ایران کی القدس فورس کےکمانڈر قاسم سلیمانی جاں بحق ہوگئے ہیں۔

قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے بریگیڈیئر جنرل اسماعیل قاآنی کو قدس فورس کا کمانڈر مقرر کردیا ہے۔

عراقی ٹیلی وژن نے قاسم سلیمانی کی گاڑی پر ڈرون حملے کی مبینہ سی سی ٹی وی ویڈیو بھی جاری کردی ہے تاہم  برطانوی نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ فی الحال تصدیق نہیں کی جاسکتی کہ یہ جنرل سلیمانی پر حملے کی ہی ویڈیو ہے۔

ادھر بغداد میں جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

نماز جنازہ کے بعد ایرانی میجر جنرل قاسم سلیمانی اور دیگر رفقاء کی میتیں کربلا پہنچادی گئیں، میتوں کو امام حسینؓ کے روضے سے نجف اشرف لے جایا جائے گا۔

جنرل سلیمانی کی میت کو مشہد الرضا کی زیارت کے بعد تہران منتقل کیا جائےگا اور امکان ہے کہ میجر جنرل قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ تہران میں پیر کوادا کی جائے جس کے بعد انہیں آبائی صوبہ کرمان میں سپرد خاک کیا جائےگا

امریکا کا عراق میں ایک اورفضائی حملہ، 5 افراد ہلاک

حملے میں ایران نوازملیشیا کی 2 گاڑیوں کوبھی نشانہ بنایا گیا: فوٹو: فائل

حملے میں ایران نوازملیشیا کی 2 گاڑیوں کوبھی نشانہ بنایا گیا: فوٹو: فائل

 بغداد: شمالی علاقے میں امریکی فضائی حملے میں 5 افراد ہلاک کردیئے گئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کی جانب سے عراق کے شمالی علاقے پرفضائی حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ عراقی میڈیا کے مطابق حملے میں حشدالشعبی پیراملٹری فورس کے کمانڈرکونشانہ بنایا گیا جب کہ حملے میں ایران نوازملیشیا کی 2 گاڑیوں کوبھی نشانہ بنایا گیا۔

گزشتہ روزایئرپورٹ پرامریکا کی جانب سے راکٹ حملوں میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ جنرل قاسم سلیمانی ہزاروں امریکیوں کی ہلاکت کا ذمہ دار ہے اس لیے انہیں بہت پہلے ہی قتل کردینا چاہیے تھا۔

جنرل قاسم سلیمانی کو جنگ روکنے کے لیے ہلاک کیا، ٹرمپ

ہزاروں امریکیوں کے قاتل جنرل قاسم سلیمانی کو بہت پہلے ہی مار دینا چاہیے تھا، امریکی صدر فوٹو : فائل

ہزاروں امریکیوں کے قاتل جنرل قاسم سلیمانی کو بہت پہلے ہی مار دینا چاہیے تھا، امریکی صدر فوٹو : فائل

 واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو جنگ شروع کرنے کے لیے نہیں بلکہ روکنے کے لیے مارا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کو مارنے کا فیصلہ جنگ روکنے کے لیے کیا اور امریکا کے اقدامات جنگ شروع کرنے کے لیے نہیں ہوتے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جنرل قاسم سلیمانی کو دہشتگرد اور بیمار شخص قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نے معصوم لوگوں کو ہلاک کیا اور اس کے حملوں سے دور دور تک نئی دہلی اور لندن تک لوگ متاثر ہوئے، لیکن اب ہم سکون کا سانس لے سکتے ہیں کہ قاسم سلیمانی کی دہشت ختم ہوچکی ہے۔

قبل ازیں اپنی ایک ٹویٹ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قدس فورس کے سربراہ پر امریکی شہریوں کو قتل اور زخمی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ میجر جنرل قاسم سلیمانی کو بہت پہلے ہی قتل کر دینا چاہیے تھا جو مزید امریکیوں کو مارنے کی سازش کر رہا تھا لیکن پکڑا گیا۔

امریکی صدر نے مزید لکھا کہ جنرل قاسم سلیمانی ایران میں بھی نفرت کی علامت تھا حال میں حکومت مخالف ہونے والے مظاہروں کو طاقت سے کچلا اور کئی مظاہرین کو قتل کیا، اسی لیے ایران میں قاسم کی ہلاکت پر اندرون ملک اتنا غم نہیں جتنا بیرون ملک دکھایا جارہا ہے۔

عراقی دارالحکومت بغداد میں امریکی راکٹ حملے میں پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے فوری بعد صدر ٹرمپ نے ٹویٹر پر ملکی پرچم کو بغیر کسی کیپشن کے ساتھ ٹویٹ کرکے کامیابی کا علامتی اظہار کیا۔

بغداد ایئرپورٹ پرامریکی راکٹ حملے؛ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی سمیت 8 افراد ہلاک

امریکا اپنی بدمعاش مہم جوئی کے تمام نتائج کی ذمہ داری خود برداشت کرے گا، ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف

امریکا اپنی بدمعاش مہم جوئی کے تمام نتائج کی ذمہ داری خود برداشت کرے گا، ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف

 بغداد: ایئرپورٹ پرامریکا کی جانب سے راکٹ حملوں میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پرامریکا کی جانب سے راکٹ حملے کیے گئے، جس کے نتیجے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے۔ راکٹ حملے میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا پاپولرموبلائزیشن فورس (پی ایم ایف) کے ڈپٹی کمانڈرابومہدی المہندس بھی ہلاک ہوگئے۔

عراقی حکام کے مطابق بغداد ایئرپورٹ پرداغے گئے 3 راکٹ کارگوہال کے قریب گرے، راکٹ حملے سے 2 کاروں کوآگ بھی لگی۔

عرب ٹی وی کے مطابق راکٹوں سے اہم مہمانوں کوایئرپورٹ لانے والی گاڑیاں تباہ ہوئیں، راکٹ حملے سے قبل سائرن بجے، فضا میں ہیلی کاپٹراڑتے دیکھے گئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق جنرل سلیمانی کا ایرانی حکومت میں ایک کلیدی کردارتھا۔ ان کی قدس فورس صرف رہبرِ اعلی آیت اللہ علی خمنہ ای کو جوابدہ ہے اورانہیں ملک میں ایک ہیرو تصور کیا جاتا ہے۔

دوسری جانب جنرل سلیمانی پرحملے کی تصدیق ہوتے ہی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی پرچم ٹوئٹ کیا جب کہ پینٹا گون نے بھی امریکی حملے میں جنرل سلیمانی کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔

پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی کوڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پرمستقبل میں ایران کی جانب سے حملوں کو روکنے کے لیے ہلاک کیا گیا ہے۔

ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف کا اس متعلق کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے حملے میں جنرل سلیمانی شہادت ایک انتہائی خطرناک اوراحمقانہ حرکت ہے، امریکا اپنی بدمعاش مہم جوئی کے تمام نتائج کی ذمہ داری خود برداشت کرے گا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 3 کشمیری نوجوان شہید

تینوں نوجوانوں کو راجوڑی میں سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا، کشمیر میڈیا سیل۔ فوٹو : فائل

تینوں نوجوانوں کو راجوڑی میں سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا، کشمیر میڈیا سیل۔ فوٹو : فائل

سرینگر: ضلع راجوڑی میں بھارتی فوج نے آپریشن کے دوران 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ضلع راجوڑی میں نام نہاد آپریشن کے دوران 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا، قابض بھارتی فورسز نے ضلع گاندربل میں سرچ آپریشن کے دوران گھروں میں چھاپے مارے اور 1 نوجوان کو بھی حراست میں لیا جب کہ مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فورسز کا سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔

ہیلی کاپٹر حادثے میں تائیوان کے چیف آف جنرل اسٹاف سمیت 8 فوجی افسران ہلاک

بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کو تائپے کے قریب پہاڑیوں سے ٹکرانے کے باعث حادثہ پیش آیا۔ فوٹو : رائٹرز

بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کو تائپے کے قریب پہاڑیوں سے ٹکرانے کے باعث حادثہ پیش آیا۔ فوٹو : رائٹرز

تائپے: تائیوان میں ہیلی کاپٹر حادثے کے نتیجے میں چیف آف جنرل اسٹاف سمیت 8 فوجی افسران ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تائیوان کے چیف آف جنرل اسٹاف شین ای مینگ سمیت دیگر 8 فوجی افسران ہیلی کاپٹر حادثے کے نتیجے میں ہلاک ہوگئے، تائیوان کی وزارت دفاع کے مطابق چیف آف جنرل اسٹاف شین ای مینگ سمیت فوج کی اعلیٰ قیادت بلیک ہاک ہیلی کاپٹر میں معمول کے دورے پر فوجی اہلکاروں سے ملاقات کے لیے جارہے تھے کہ تائپے کے قریب ہیلی کاپٹر پہاڑیوں سے ٹکراگیا۔

ہیلی کاپٹر میں 13 فوجی افسران سوار تھے جن میں چیف آف جنرل اسٹاف سمیت 3 میجر جنرل اور فوج کی دیگر اعلیٰ قیادت شامل تھی، حادثے کے نتیجے میں 5 افسر زخمی ہوئے جب کہ باقی 8 موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

تائیوان کی صدر نے واقعہ میں فوجی افسران کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور 3 دن تک تمام مصروفیات ترک کردی ہیں، تائیوان کی صدر کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کرکے تمام تفصیلات کو سامنے لایا جائے گا۔

افغانستان میں فائرنگ سے ٹی ٹی پی کمانڈر قاری سیف اللہ محسود ہلاک

خوست میں نامعلوم مسلح افراد نے گولیاں مار کر قاری سیف اللہ محسود کو قتل کیا فوٹو:فائل

خوست میں نامعلوم مسلح افراد نے گولیاں مار کر قاری سیف اللہ محسود کو قتل کیا فوٹو:فائل

کابل: افغانستان میں فائرنگ سے تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا کمانڈر قاری سیف اللہ محسود ہلاک ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق افغانستان کے صوبہ خوست میں نامعلوم مسلح افراد نے گولیاں مار کر قاری سیف اللہ محسود کو قتل کردیا۔

ٹی ٹی پی نے اپنے کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے حقانی نیٹ ورک پر اس قتل میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔ ٹی ٹی پی نے کہا کہ حقانی نیٹ ورک کے عسکریت پسندوں نے ایک روز قبل اسی علاقے میں ٹی ٹی پی کے دیگر 3 جنگجوؤں کو بھی قتل کیا تھا۔

قاری سیف اللہ محسود کا شمار ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈرز میں ہوتا تھا اور وہ حکیم اللہ محسود گروپ کا ترجمان تھا۔ وہ پاکستان میں کئی خودکش حملوں میں ملوث تھا اور اس نے حال ہی میں ایک آڈیو پیغام میں 2019 میں پاکستان میں 75 حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

قاری سیف اللہ محسود کو 2016 میں افغانستان میں گرفتار کرکے 14 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

بھارتی پولیس کی مسلمانوں کو پاکستان بھیجنے کی دھمکی

پاکستان چلے جاؤ نہیں تو سیکنڈوں میں تمہارا مستقبل تاریک ہوجائے گا، بھارتی پولیس افسر فوٹو:اسکرین گریب

پاکستان چلے جاؤ نہیں تو سیکنڈوں میں تمہارا مستقبل تاریک ہوجائے گا، بھارتی پولیس افسر فوٹو:اسکرین گریب

لکھنو: بھارتی پولیس نے مسلمانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے انہیں پاکستان جانے کی دھمکیاں دینا شروع کردیں۔

اترپردیش کے پولیس افسر ایس پی اکھلیش نارائن سنگھ کی ویڈیو سامنے آئی جس میں وہ متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاج سے سختی سے نمٹنے کا کہتے ہوئے مسلمانوں کو پاکستان جانے کی دھمکی دے رہا ہے۔

بھارتی پولیس افسر کی موبائل فون سے بنائی گئی ویڈیووائرل ہوگئی جس میں وہ کہہ رہا ہےکہ بھارت میں نہیں رہنا چاہتے تو پاکستان چلے جاؤ اور تم لوگوں کو متنازع قانون کے خلاف احتجاج کی قیمت چکانا ہوگی۔

بھارتی پولیس افسر نے مظاہرین کو مغلظات بکتے ہوئے کہا کہ انڈیا کا کھاتے ہو اور تعریف کسی اور کی کرتے ہو، پاکستان چلے جاؤ نہیں تو سیکنڈوں میں تمہارا مستقبل تاریک ہوجائے گا۔

قازقستان میں طیارہ 100 مسافروں سمیت گر کر تباہ

جہازپہلے ایک پتھر کے بیریئرسے ٹکرایا اور پھر دومنزلہ عمارت سے جاکر ٹکراگیا: فوٹو: ٹوئٹر

جہازپہلے ایک پتھر کے بیریئرسے ٹکرایا اور پھر دومنزلہ عمارت سے جاکر ٹکراگیا: فوٹو: ٹوئٹر

نور سلطان: قازقستان کے شہر الماتے میں مسافرطیارہ اڑان کے فورا بعد گرگیا جس میں 100 مسافرسوارتھے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق قازقستان میں الماتے ایئرپورٹ پر مسافرطیارہ اڑان کے فورا بعد ہی ہوائی اڈے کے پاس گرگیا۔ جہاز اڑان بھرتے ہی اچانک تیزی سے نیچے آیا اور ایک پتھرکے بیریئرسے ٹکرانے کے بعد دومنزلہ عمارت سے ٹکراگیا۔

طیارے میں 95 مسافراورعملے کے پانچ اہلکارسوار تھے جبکہ حادثے میں 14  ہلاکتوں کی تصدیق ہوگئی ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

طیارے کی منزل قازقستان کا دارالحکومت نورسلطان تھا۔  واقعے کی تحقیقات کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

قازقستان کے صدر قاسم جومارت نے حادثے پرگہرے دکھ کا اظہارکیا اورلواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ غفلت کے مرتکب تمام ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔

متنازع شہریت بل، بھارت میں نریندر مودی کو ہٹلر سے تشبیہ دی جانے لگی

 نئی دہلی سمیت متعدد اہم شہروں میں ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔ فوٹو: فائل

نئی دہلی سمیت متعدد اہم شہروں میں ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔ فوٹو: فائل

نئی دلی: بھارت میں متنازع شہریت بل کے حوالے سے نریندر مودی کو ہٹلر سے تشبیہ دی جانے لگی ہے۔

بھارت میں شہریت کے متنازع قانون کے خلاف احتجاج نے تحریک کی صورت اختیار کرلی ہے، نئی دہلی سمیت متعدد اہم شہروں میں ریلیاں نکالی جارہی ہیں، قانون کے خلاف 12 دسمبر سے جاری احتجاجی تحریک میں سیکیورٹی اہلکاروں کے تشدد سے اب تک 8 سالہ بچے سمیت 25 سے زائد افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ سیکڑوں گرفتار ہیں۔

مودی کی پالیسیوں سے پریشان بھارتی نریندر مودی کو ہٹلر سے تشبیہ دینے لگے ہیں، بھارت میں شہریوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا جس میں انہوں نے ہٹلر کے ہاتھوں میں مودی کو اٹھائے ہوئے پوسٹرز اٹھائے ہوئے تھے، پوسٹرمیں دکھایا گیا ہے کہ ہٹلر نے نریندرمودی کو ہاتھوں میں اٹھایاہے جب کہ بھارتی شہریوں کا کہنا ہے کہ اپنی پالیسیوں سے نریندرمودی نےعالمی سطح پر اپنا امیج انتہائی داغدار کرلیا ہے۔

روس کا دنیا سے علیحدہ انٹرنیٹ بنانے کا تجربہ کامیاب

عام صارفین کو کوئی تبدیلی محسوس نہیں ہوئی، وزارت مواصلات۔ فوٹو : فائل

عام صارفین کو کوئی تبدیلی محسوس نہیں ہوئی، وزارت مواصلات۔ فوٹو : فائل

 ماسکو: روس کا دنیا سے علیحدہ انٹرنیٹ بنانے کا تجربہ کامیاب ہوگیا جب کہ تجربے کے نتائج کو صدر پیوٹن کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کا دنیا سے علیحدہ انٹرنیٹ بنانے کا تجربہ کامیاب ہوگیا ہے، روس نے اعلان کیا ہے کہ اس نے عالمی انٹرنیٹ کے متبادل انٹرنیٹ کا پورے ملک میں کامیاب تجربہ کیا ہے تاہم اس تجربے کی  مزید تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئیں۔

وزارت مواصلات کے مطابق عام صارفین کو کوئی تبدیلی محسوس نہیں ہوئی، اب ان نتائج کو صدر پیوٹن کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ ان اقدامات کا مقصد روس کا اپنے نیٹ ورک کے ذریعے اپنے عالمی ہم منصب سے تعلق کو محدود کرنا اور انٹرنیٹ تک شہریوں کی رسائی پر کنٹرول حاصل کرنا ہے۔

20 لاکھ فلسطینیوں کی زندگی بچانے کیلیے 348 ملین ڈالر کی ضرورت ہے، اقوام متحدہ

تمام گھرانوں میں سے 60 فیصد کو خوراک کی کمی کا سامنا، غزہ میں صحت کا نظام تباہی کے دہانے پر ہے، جیمی میک گولڈرک۔ فوٹو: فائل

تمام گھرانوں میں سے 60 فیصد کو خوراک کی کمی کا سامنا، غزہ میں صحت کا نظام تباہی کے دہانے پر ہے، جیمی میک گولڈرک۔ فوٹو: فائل

نیویارک:  اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں کہا  ہے کہ مقبوضہ علاقوں میں20 لاکھ سے زیادہ فلسطینی انسانی ہمدردی کے بحران کا سامنا کر رہے ہیں اور سب سے زیادہ خطرے کا سامنا کرنے والے افراد کی زندگیاں بچانے کے لیے 348 ملین ڈالر کی ہنگامی طور پر ضرورت ہے۔

اقوام متحدہ نے حال ہی میں مقبوضہ علاقوں کے 24 لاکھ میں سے 15 لاکھ فلسطینیوں کے لیے انسانی ہمدردی کی امداد برائے 2020 کا ایک منصوبہ شروع کیا ہے۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ کے بیشتر رہائشی ایسے ہیں، جن کی حالت بہت خراب ہے۔ مقبوضہ فلسطینی علاقے کے لیے انسانی ہمدردی کے رابطہ کار جیمی میک گولڈرک نے کہا ہے کہ غزہ کی تقریباً نصف آبادی بے روزگار ہے۔ اس تعداد میں 30 سال سے کم عمر کے ہر 10 میں سے 7 نوجوان ایسے ہیں جن کے پاس کوئی روزگار نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ ان میں چار لاکھ سے زیادہ یونیورسٹی کے گریجویٹس ہیں جو کوئی ملازمت تلاش نہیں کر سکتے، حالات نے ان سے خواب بھی چھین لیے ہیں۔مک گولڈرک نے کہاکہ غزہ میں بیشتر لوگوں کے پاس کھانے کو مناسب خوراک نہیں ہے۔ وہاں کے تمام گھرانوں میں سے 60 فیصد کو خوراک کی کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ غزہ میں صحت کا نظام تباہی کے دہانے پر ہے۔ ڈاکٹروں کی ایک بڑی تعداد بیرون ملک جا چکی ہے۔ ادویات، طبی سامان اور آلات کی ترسیل کم ہو چکی ہے۔

نتیجہ یہ ہے کہ شدید بیماریوں میں مبتلا لوگ اپنا علاج نہیں کروا سکتے۔ اسرائیل مخالف مظاہروں کے دوران گولی لگنے سے زخمی ہونے والے ہزاروں لوگوں میں سے بہت سوں کو اپنے اعضا کاٹے جانے کا خطرہ ہے کیونکہ اعضا کو کٹنے سے بچانے کے لیے جن ادویات، طبی آلات اور ڈاکٹروں کی ضرورت ہے وہ دستیاب نہیں ہیں.

جھاڑ کھنڈ کے ووٹرز نے مودی کی جماعت کو جھاڑ پلا دی، بی جے پی کو شکست فاش

مودی کے نامزد کردہ وزیراعلیٰ بھی اپنی نشست نہ بچا سکے (فوٹو : فائل)

مودی کے نامزد کردہ وزیراعلیٰ بھی اپنی نشست نہ بچا سکے (فوٹو : فائل)

رانچی: مسلم مخالف متنازع بل کی منظوری کے بعد سے مودی سرکار کی خود ساختہ مقبولیت اوندھے منہ آن گری ہے جس کا پہلا مظاہرہ گلی گلی ہوتا احتجاج ہے تو وہیں ریاست جھاڑ کھنڈ میں ہونے والے انتخابات نے رہی سہی کسر بھی پوری کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست جھاڑ کھنڈ کی اسمبلی کے لیے ہونے والے انتخابات میں 81 سے 30 نشستیں جھاڑ کھنڈ مکتی مورچہ (JMM) نے حاصل کرلیں جب کہ حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو 25 سیٹوں پر ہی کامیابی مل سکی، کانگریس کے 16 امیدواروں نے انتخابی معرکہ اپنے نام کرلیا۔

جے ایم ایم نے کانگریس اور آر جے ڈی کے ساتھ انتخابی اتحاد بنایا تھا، اس طرح اتحاد کی مجموعی نشستوں کی تعداد 47 ہوگئی جبکہ حکومت بنانے کے لیے 41 ارکان کی حمایت حاصل ہونا ضروری ہوتا ہے۔ حکمراں جماعت کو شکست فاش کے بعد وزیر اعلیٰ رگھوورداس نے گورنر دروپدی کو استعفیٰ پیش کردیا تاہم نئی حکومت کی تشکیل تک وہی کام کرتے رہیں گے۔

گزشتہ انتخابات میں مودی کی جماعت کو اس ریاست سے سادہ اکثریت حاصل ہوئی تھی اور اس نے 5 سال بلا شرکت غیرے جھاڑ کھنڈ میں حکومت کی تاہم بری کارکردگی اور متعصبانہ پالیسیوں کے باعث بی جے پی کو اپنے مضبوط گڑھ سے شکست کی ہزیمت اُٹھانی پڑی اور بی جے پی کے وزیر اعلیٰ رگھوور داس بھی اپنی نشست نہیں بچاسکے۔

او آئی سی کا بھارت سے مسلمانوں اور مقدس مقامات کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ

بھارت میں مسلمانوں پر اثر انداز ہونے والے اقدامات پر ںظر رکھے ہوئے ہیں، او آئی سی (فوٹو: فائل)

بھارت میں مسلمانوں پر اثر انداز ہونے والے اقدامات پر ںظر رکھے ہوئے ہیں، او آئی سی (فوٹو: فائل)

جدہ: اسلامی تعاون تنظیم (اوآئی سی) نے بھارت میں مسلم اقلیتوں اور مقدس مقامات کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی ) نے بھارت میں متنازع شہریت کے بل اور بابری مسجد کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور اس حوالے سے او آئی سی سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کو بھارتی شہریت کے قوانین پر تشویش ہے، بھارت کی موجودہ صورت حال سے مسلمان اقلیت متاثر ہو رہی ہے، او آئی سی کے متعلقہ عالمی اصول اقلیتوں کےحقوق کی بلا تفریق ضمانت دیتے ہیں اور ان اصولوں کے خلاف مزید اقدامات تناؤ کا باعث بن سکتے ہیں۔

بیان میں بابری مسجد کے کیس کے معاملے پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ او آئی سی بھارت میں مسلمانوں پر اثر انداز ہونے والے اقدامات پر ںظر رکھے ہوئے ہے اور مودی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ بھارت میں مسلم اقلیتوں اور اسلامی عبادت گاہوں کا تحفظ  یقینی بنایا جائے.

ترکی نے مزید شامی مہاجرین کو پناہ دینے سے انکار کردیا

مہاجرین کی تعداد بڑھنے سےیورپی ممالک  اثرات محسوس کریں گے ، خصوصاً یونان اس کی لپیٹ میں آئے گا، اردوان، فوٹو: فائل

مہاجرین کی تعداد بڑھنے سےیورپی ممالک اثرات محسوس کریں گے ، خصوصاً یونان اس کی لپیٹ میں آئے گا، اردوان، فوٹو: فائل

استنبول: ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ شام سے نقل مکانی کرنے والے مزید ہزاروں پناہ گزینوں کو نہیں سنبھال سکتے۔

استنبول میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رجب طیب اردوان نے کہا کہ شام کے شمال مشرقی حصے ادلب میں روسی اور شامی فورسز کی باغیوں کے خلاف تازہ کارروائی کے نتیجے میں نقل مکانی کرنے والے 80 ہزار سے زائد افراد ترک سرحد پر پناہ لے رہے ہیں، اگر پناہ گزینوں کی تعداد میں اضافہ ہوا تو ترکی اکیلے ان سب کا بوجھ نہیں سنبھال سکے گا۔

ترک صدر نے کہا مہاجرین کی اتنی بڑی تعداد سے ہم متاثر ہوں گے جب کہ یورپی ممالک بھی اس کے منفی اثرات محسوس کریں گے ، خصوصی طور پر یونان اس کی لپیٹ میں آئے گا۔ انہوں نے کہا یورپ  کو 2015 کے تارکین وطن کے بحران جیسے حالات  کا سامنا رہے گا کیونکہ شام میں تشدد روکنے میں کوئی مددگارنہیں رہا۔

رجب طیب اردوان نے کہا کہ ترکی نے اپنا اعلیٰ سطح وفد ماسکو بھیجا ہے اور ہم ادلب میں بمباری روکنے کے لیے روس کے ساتھ تمام ممکنہ اقدامات کرنے کی کوشش کریں گے، اس حوالے سے بات چیت کے نتیجہ خیز ہونے کی امید ہے ۔

ادلب میں روسی اور شامی فورسز کی باغیوں کے خلاف کارروائی کے نتیجے میں ہزاروں لوگ نقل مکانی کر کے ترکی کی سرحد پر پناہ لے رہے ہیں، رہائشی علاقوں میں بمباری اور حملوں کے مسلسل چوتھے روز ہزاروں لوگ جان بچانے کے لیے گھر بار چھوڑ کر نقل مکانی پر مجبور ہیں۔

سعودی عرب نے پاکستان پر دباؤ کے متعلق ترک صدر طیب ایردوان کا بیان مسترد کردیا

دونوں ممالک کے درمیان بیشتر علاقائی، عالمی اور بطور خاص امت مسلمہ کے معاملات میں اتفاق رائے پایا جاتا ہے: فوٹو: فائل

دونوں ممالک کے درمیان بیشتر علاقائی، عالمی اور بطور خاص امت مسلمہ کے معاملات میں اتفاق رائے پایا جاتا ہے: فوٹو: فائل

 اسلام آباد: ملائیشیا سمٹ میں وزیراعظم عمران خان کے شرکت نہ کرنے کے حوالے سے ترکی کے صدر کے جواب میں سعودی سفارت خانہ کا بیان سامنے آگیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سعودی عرب کے سفارت خانہ نے ملائیشیا سمٹ سے متعلق ترکی کے صدر کے جواب میں پاکستان میں میڈیا پر چلنے والی بے بنیاد خبر کی تردید کردی۔

سعودی سفارت خانہ نے کہا کہ خبرمیں کہا گیا کہ سعودی عرب نے پاکستان کو کوالالمپورسمٹ میں شرکت نہ کرنے پرمجبورکیا ہے اورپاکستان کودھمکی دی ہے، سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات ایسے نہیں جہاں دھمکیوں کی زبان استعمال ہوتی ہو۔ اس لیے کہ یہ گھرے تذویراتی تعلقات ہیں جواعتماد، افہام وتفہیم اورباہمی احترام پرقائم ہیں۔

سعودی سفارت خانہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بیشترعلاقائی، عالمی اوربطور خاص امت مسلمہ کے معاملات میں اتفاق رائے پایا جاتا ہے، سعودی عرب ہمیشہ دوستانہ تعلقات کی بنیاد پر پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے، ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے تاکہ پاکستان ایک کامیاب اور مستحکم ملک کے طور پر اپنا کردار ادا کر سکے۔

گزشتہ روزترک صدررجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ملائیشیا میں ہونے والی مسلم ممالک کی کوالالمپور سمٹ میں پاکستان کی عدم شرکت کی وجہ سعودی عرب کا دباؤ تھا۔

واضح رہے کہ ملائیشیا میں 40 سے زائد مسلم ممالک اور ماہر معاشیات کا اجلاس جاری ہے جس میں شرکت کیلیے وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم مہاتیر محمد کی دعوت قبول بھی کرلی تھی تاہم سعودی عرب کے دورے کے بعد سرکاری حکام کے بقول مسلم امہ کے اتحاد کو برقرار رکھنے کی غرض سے سمٹ میں شرکت سے معذرت کرلی گئی ہے۔

اسرائیلی کمپنی کی پاکستانی اعلیٰ حکام کی واٹس ایپ کے ذریعے جاسوسی

سینئر دفاعی حکام اور انٹیلی جنس افسران کو اسپائی ویئر کے ذریعے نشانہ بنا کر ان کی جاسوسی کی  گئی، رپورٹ، فوٹو: فائل

سینئر دفاعی حکام اور انٹیلی جنس افسران کو اسپائی ویئر کے ذریعے نشانہ بنا کر ان کی جاسوسی کی گئی، رپورٹ، فوٹو: فائل

 لندن: اسرائیلی ٹیکنالوجی کمپنی کے تیار کردہ اسپائی ویئر (جاسوس وائرس) سے متعدد پاکستانی حکام کے موبائل فونز کی جاسوسی کا انکشاف ہوا ہے۔

برطانوی اخبار گارجین کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ٹیکنالوجی کمپنی این ایس او   نے اسپائی ویئر سے واٹس ایپ کی سیکورٹی  نظام میں مداخلت کر کے پاکستان کے اعلیٰ دفاعی اور خفیہ ایجنسی کے افسران کی جاسوسی کی۔

برطانوی میڈیا کو ایک سینئر پاکستانی افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ سینئر دفاعی حکام اور انٹیلی جنس افسران کو اسپائی ویئر کے ذریعے نشانہ بنا کر ان کی جاسوسی کی گئی ہے۔

رواں سال کے آغاز پر ایک تجزیے میں انکشاف ہوا تھا کہ 14 سو افراد کے موبائل فونز پر ہیکنگ کی کوشش کی گئی اور دو ہفتوں کے درمیان بار بار ان کے موبائل فونز پرپراسرار سرگرمیوں کی نشاندہی کی گئی۔

صارفین کی رازداری کو نشانہ بنانے پر واٹس ایپ نے این ایس او کے خلاف مقدمہ بھی دائر کیا تھا کہ مذکورہ کمپنی نے بغیر اجازت مداخلت کرکے اس کی سروس کی توہین کی ہے۔

اس مقدمے میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اسرائیلی کمپنی نے دنیا بھر کے صحافی، انسانی حقوق کے رضاکاروں، سیاستدانوں، سفارتکاروں  اور دیگر اعلیٰ سرکاری شخصیات  کو ہیکنگ کا ہدف بنایا تھا۔

لندن اور واشنگٹن میں پاکستان سفارتخانوں نے مبینہ ہیکنگ پر کوئی ردعمل نہیں دیا  جب کہ این ایس او کے نمائندوں نے بھی جواب دینے سے گریز کیا ہے کہ انہوں نے سافٹ ویئر کے ذریعے سرکاری افسران کی جاسوسی کی ہے یا نہیں۔

فوری طور پر پاکستانی حکومت نے اس معاملے کی تشہیر نہیں کی تاہم اس سے نمٹنے کے لیے وزیراعظم عمران خان نے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم کے مشیر برائے ڈیجیٹل ایشوز نے مقامی صحافیوں کو بتایا تھا کہ  حکومت واٹس کے متبادل تیار کرنے میں مصروف ہے جس کے ذریعے حساس حکومتی شخصیات اور ڈیٹا کو محفوظ بنانا ہے۔

متنازع شہریت بل؛ بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں دفعہ 144 نافذ

دارالحکومت کے داخلی اور خارجی راستے بھی بند کردیے گئے ہیں، بھارتی میڈیا۔ فوٹو : فائل

دارالحکومت کے داخلی اور خارجی راستے بھی بند کردیے گئے ہیں، بھارتی میڈیا۔ فوٹو : فائل

نئی دلی: بھارت کے دارالحکومت نئی دلی میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق متنازع بل کے خلاف بڑھتے احتجاج، مظاہروں اور کشیدگی کے باعث دارالحکومت نئی دلی میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے جب کہ مظاہروں میں شرکت کرنے والے کئی افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر دیا گیا ہے اور شہر کے کئی حصوں میں موبائل سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نئی دلی میں انٹرنیٹ سروس کی معطلی سرکاری احکامات پر کی گئی جب کہ دلی اور ممبئی سمیت  کئی شہروں میں آج بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے  اور دھرنے جاری ہیں، نئی دلی کے  لال قلعے کے قریب دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود بھی مظاہرین نے 

دہلی میں کشمیر کا منظر؛ بھارتی پولیس کا جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ پر وحشیانہ تشدد

طلبہ و طالبات متنازع شہریت بل اور مودی سرکار کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے فوٹو:ٹوئٹر

طلبہ و طالبات متنازع شہریت بل اور مودی سرکار کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے فوٹو:ٹوئٹر

نئی دہلی: بھارتی پولیس متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبہ پر ٹوٹ پڑی اور بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

بھارت بھر میں مسلمانوں کے خلاف مذہبی امتیازی سلوک پر مبنی قانون کی منظوری کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ بھارتی دارالحکومت دہلی میں جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی اور علی گڑھ میں مسلم یونی ورسٹی کے طلبہ و طالبات بھی مودی سرکار کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور انتہا پسندی اور نفرت پر مبنی سرکاری پالیسیز کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

لیکن مودی سرکار کو طلبہ کا آواز بلند کرنا ایک آنکھ نہ بھایا۔ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کو نئی دہلی میں بھی دہرادیا۔ بھارتی پولیس دندناتی ہوئی یونی ورسٹی کیمپس اور ہاسٹلز میں داخل ہوگئی اور نہتے طلبہ و طالبات پر بری طرح ٹوٹ پڑی۔

پولیس نے طلبہ و طالبات پر آنسو گیس کی شیلنگ کی، لاٹھی چارج کیا، لاتوں مکوں اور گھونسوں سے تشدد کیا اور اخلاقی قدریں پامال کرتے ہوئے مغلظات بھی بکیں۔

بھارتی پولیس جوتوں سمیت یونی ورسٹی کی مسجد میں بھی گھس گئی اور اندر توڑ پھوڑ کرتے ہوئے مسجد کا تقدس پامال کیا۔

سوشل میڈیا پر جب اس درندگی کی ویڈیوز سامنے آئیں تو انسانیت شرماگئی اور بھارت سمیت دیگر ممالک کے باشعور طبقے نے بھی شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔


افغان فوج کے طالبان ہمدرد اہلکاروں کی حکومت حامی اہلکاروں پر فائرنگ، 27 ہلاک

فائرنگ کرنے والے اہلکاروں نے طالبان میں شمولیت اختیار کرلی، فوٹو : فائل

فائرنگ کرنے والے اہلکاروں نے طالبان میں شمولیت اختیار کرلی، فوٹو : فائل

کابل: افغانستان میں پیرا ملٹری فورس کے طالبان ہمدرد اہلکاروں نے حکومت کے حامی فوجی اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کرکے 27 کو ہلاک کر دیا اور بعد ازاں تمام اسلحہ تحویل میں لیکر طالبان گروپ سے جا ملے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان میں نیم فوجی دستے کے طالبان کیلیے ہمدردی رکھنے والے 7 اہلکاروں نے حکومت کے حامی اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 27 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ طالبان حامی اہلکار جاتے ہوئے اپنے ساتھ اسلحہ اور ساز و سامان بھی لے گئے اور مقامی طالبان جتھے میں شمولیت اختیار کرلی۔

غزنی کے صوبائی کونسل کے صدر ناصر احمد فقیری نے بتایا کہ یہ واقعہ قارا باغ ضلع میں ایک فوجی اڈے پر پیش آیا جہاں فوجیوں سے تعلق رکھنے والے ایک گروہ نے فائرنگ کر کے اپنے ہی 7 ساتھیوں کو ہلاک کر دیا تاہم آزاد ذرائع نے 27 اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

صوبائی کونسل کے صدر صدر ناصر احمد فقیری کا مزید کہنا تھا کہ فائرنگ کرنے والا گروپ 7 اہلکاروں پر مشتمل تھا اور طالبان کا ہمدرد تھا۔ طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے اور 32 فوجیوں کی ہلاکت اور بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں قبل طالبان کیلیے ہمدردی رکھنے والے ایک اہلکار نے قندھار میں موقع پا کر طالبان مخالف پولیس چیف جنرل عبدالرزاق کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا، اس واقع میں صوبائی انٹیلی جنس چیف بھی ہلاک ہوئے تھے جب کہ گورنر شدید زخمی ہوگئے تھے اور امریکی کمانڈر اسکاٹ ملر بال بال بچ گئے تھے۔

برطانوی انتخابات میں حکمراں جماعت نے میدان مارلیا

31 جنوری 2020 کو یورپی یونین سے اگر مگر کیے بغیر ہرحال میں علیحدگی اختیار کرلیں گے،بورس جانسن۔ فوٹو : فائل

31 جنوری 2020 کو یورپی یونین سے اگر مگر کیے بغیر ہرحال میں علیحدگی اختیار کرلیں گے،بورس جانسن۔ فوٹو : فائل

 لندن: سیاسی عدم استحکام سے دوچار برطانیہ میں عام انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، اب تک کے نتائج کے تحت بورس جانسن کی جماعت کنزرویٹو پارٹی کو واضح فتح حاصل ہوگئی ہے، انتخابات میں دونوں بڑی پارٹیوں کے 15 پاکستانی نژاد امیدواروں نے بھی میدان مارلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پانچ سال کے دوران برطانیہ میں یہ تیسرا الیکشن ہے۔ پارلیمنٹ کی 650 سیٹوں کیلئے ووٹنگ ہوئی جس میں بورس جانسن کی کنزرویٹو پارٹی کو واضح اکثریت مل گئی ہے۔ تاحال کنزرویٹوپارٹی نے 365 جب کہ لیبرپارٹی نے 203 سیٹیں حاصل کرلی ہیں، 48 نشستوں کے ساتھ اسکاٹش نیشنل پارٹی تیسرے نمبر پر ہے۔

وزیراعظم بورس جانسن نے عام انتخابات میں اپنی جماعت کنزرویٹو پارٹی کی تاریخی فتح کے بعد پہلے خطاب میں ووٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہ ووٹرز کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے 31 جنوری 2020 کو یورپی یونین سے اگر مگر کیے بغیر ہرحال میں علیحدگی اختیار کرلیں گے۔ اور اس کیلیے پارلیمنٹ میں درکار اکثریت بھی حاصل ہوگئی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بورس جانسن کی جماعت کو واضح اکثریت حاصل ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اب بریگزٹ ڈیل کے بعد امریکا اور برطانیہ ایک دوسرے کے ساتھ تجارتی معاہدے کرنے کے لیے آزاد ہوں گے اور یہ تجارتی معاہدے یورپی ممالک سے کیے گئے معاہدوں سے کئی گنا زیادہ بڑے اور منافع بخش ہوں گے۔

جرمنی کی چانسلر انجیلا میرکل نے بھی بورس جانسن کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس فتح سے کامیاب بریگزٹ ڈیل کی امید پیدا ہوگئی ہے۔ فرانس اور یورپی یونین نے بھی بورس جانسن کو کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔

ان برطانوی انتخابات میں بھی  پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں نے نہ صرف ووٹرز کی حیثیت سے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا بلکہ بطور امیدوار بھی انتخابی دنگل میں موجود تھے، 15 پاکستانی نژاد امیدواروں انتخابی معرکہ جیت بھی لیا جن میں سے 9 لیبر پارٹی کے اور 5 کنزرویٹو کے امیدوار تھے۔

کامیاب پاکستانی نژاد امیدوراوں میں لیبر پارٹی کی ناز شاہ، خالد محمود، یاسمین قریشی، افضل خان، طاہر علی، محمد یاسین، عمران حسین، زارا سلطانہ اور شبانہ محمود بھی شامل ہیں جب کہ کنزرویٹو پارٹی کی جانب پاکستانی نژاد نصرت غنی، عمران احمد، ساجد جاوید، رحمان چشتی اور ثاقب بھٹی کامیاب ہوئے۔

دوسری جانب برطانیہ کے عام انتخابات میں پہلی بار70 مسلمان امیدوار حصہ لے رہیں جب کہ گذشتہ انتخابات میں یہ تعداد 47 تھی۔ ان امیدواروں کی اکثریت کا تعلق پاکستان، بنگلا دیش اور کُرد نسل سے ہے، امید کی جارہی ہے کہ ان میں سے 24 امیدوار پارلیمنٹ میں پہنچنے میں کامیاب ہوجائیں گے جو کہ اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہوگی۔

لیبر پارٹی نے ریکارڈ 33 پاکستانی نژاد برطانوی امیدواروں کو ٹکٹیں دی ہیں۔ ان میں بیڈفورڈ سے محمد یاسین، برمنگہم سے شبانہ محمود، بولٹن سائوتھ ایسٹ سے یاسمین قریشی اورمانچسٹرسے افضل خان شامل ہیں۔ فیصل رشید، ڈاکٹر روزینہ ایلین خان، روشن آرا علی اور روپا حق کے بھی الیکشن جیتنے کی امید ہے۔ کنزرویٹو پارٹی کی طرف سے ساجد جاوید، نصرت غنی اور ثاقب بھٹی سرفہرست پاکستانی نثراد برطانوی امیدوارہیں۔

لبرل ڈیموکریٹ پارٹی نے کبھی بھی کسی پاکستانی نژاد برطانوی کو ٹکٹ نہیں دی، لیکن اس بار دو خواتین حنا بخاری اور حمیرہ ملک اس پارٹی کے ٹکٹ پرامیدوارہیں۔

ایگزٹ پولزکے مطابق کنزرویٹوپارٹی کو 368 نشستیں  ملنے کا امکان ہے۔ ایگزٹ پول کے تحت جب بھی کوئی ووٹر اپنا ووٹ ڈال کر باہر نکلتا تو اسے ایک فرضی بیلٹ پیپردے کر اپنی رائے کے اظہار کی درخواست کی جاتی ہے جس سے واضح طورپرممکنہ نتائج کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

لیبرپارٹی کے سربراہ جیرمی کاربن نے پارٹی کی قیادت چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن مہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ نہیں لے سکا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ایگزٹ پول کے نتائج کا اعلان ہوتے ہی برطانوی پونڈ کی قدرمیں تین فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ یورو کے مقابلے میں پونڈ کی قدرساڑھے تین سال کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی ہے۔

وزیراعظم بورس جانسن نے بریگزٹ کو اپنی الیکشن مہم کا مرکزقراردیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر2019 کے عام انتخابات میں ایک اور موقع دیا گیا تو وہ 31 جنوری 2020 تک برطانیہ کو یورپی یونین سے باہر نکال لیں گے۔

یورپی یونین سے الگ ہونے کا معاملہ یعنی بریگزٹ ہی اس عام انتخابات کا سب سے اہم مسئلہ ہے جس کی وجہ سے دوبارہ الیکشن کا انعقاد کرنا پڑا ہے۔ 2016 کے بریگزٹ ریفرنڈم کے بعد اس پرعملدرآمد ڈیڈلاک کا شکار رہا ہے اور یوں حالیہ عام انتخابات کے بعد صورتحال واضح ہونے کے امکانات ہیں۔

اس مسئلے پربرطانیہ کی دونوں بڑی جماعتوں کے درمیان اختلافات شامل تھے۔ موجودہ وزیرِ اعظم بورس جانسن کی کنزرویٹو پارٹی برطانیہ کا یورپی یونین سے فوری انخلا چاہتی ہے جبکہ لیبرپارٹی کے سربراہ جیرمی کوربن اس معاملے پر ایک اور ریفرنڈم کے خواہاں ہیں

میرے مواخذے کا ساراعمل ہی جعلی ہے، امریکی صدر

 ڈیموکریٹس صرف ڈونلڈ ٹرمپ کوان کے عہدے سے ہٹانا چاہتے ہیں، ٹیم ٹرمپ۔ فوٹو : فائل

ڈیموکریٹس صرف ڈونلڈ ٹرمپ کوان کے عہدے سے ہٹانا چاہتے ہیں، ٹیم ٹرمپ۔ فوٹو : فائل

 واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میرے مواخذے کا ساراعمل ہی جعلی ہے اور بائیں بازوکے انتہا پسند ڈیموکریٹس نفرت کی پارٹی بن گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میرامواخذہ میرے ساتھ نا انصافی ہے، میرے مواخذے کا ساراعمل ہی جعلی ہے، بائیں بازوکے انتہا پسند ڈیموکریٹس نفرت کی پارٹی بن گئی ہے جب کہ ڈیموکریٹس بے کاراورامریکا کیلیے بہت برا کررہے ہیں۔

ٹوئٹر پرہی صدرٹرمپ کی ٹیم کی جانب سے کہا گیا کہ انہوں نے بالکل کوئی غلط کام نہیں کیا، ڈیموکریٹس ان کے متعلق اپنے بیان سے پھرگئے، ڈیموکریٹس نے کہا تھا مواخذے کی کارروائی غیرجانبدارانہ ہوگی لیکن وہ اب مکمل جانبدارانہ کارروائی کررہے ہیں۔

ٹیم ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا کے کسی بھی صدرنے اتنا کام نہیں کیا جتنا ٹرمپ نے کیا، ڈیموکریٹس صرف ڈونلڈ ٹرمپ کوان کے عہدے سے ہٹانا چاہتے ہیں کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ 2020 کے انتخابات میں بھی وہ ٹرمپ کو ہرا نہیں سکتے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزصدر ٹرمپ کیخلاف مواخذے کی کارروائی کی سماعت کرنے والی جوڈیشری کمیٹی نے صدر ٹرمپ کے مواخذے کی منظوری دے دی تھی۔ مواخذے کی قرارداد ایوان نمائندگان میں پیش کی جائے گی جس کے بعد باضابطہ کارروائی کا آغاز ہوجائے گا۔

برطانوی انتخابات میں کنزرویٹو پارٹی کو واضح اکثریت، 15 پاکستانی بھی کامیاب

برطانیہ کے عام انتخابات میں پہلی بار70 مسلمان امیدوار حصہ لے رہیں: فوٹو: اے ایف پی

برطانیہ کے عام انتخابات میں پہلی بار70 مسلمان امیدوار حصہ لے رہیں: فوٹو: اے ایف پی

 لندن: سیاسی عدم استحکام سے دوچاربرطانیہ میں عام انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے جب کہ کنزرویٹو پارٹی کو واضح اکثریت مل گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پانچ سال کے دوران برطانیہ میں یہ تیسرا الیکشن ہے۔ پارلیمنٹ کی 650 سیٹوں کیلئے ووٹنگ ہوئی جس میں بورس جانسن کی کنزرویٹو پارٹی کو واضح اکثریت مل گئی۔ تاحال کنزرویٹوپارٹی نے 358 جب کہ لیبرپارٹی نے 203 سیٹیں حاصل کرلی ہیں۔

ایگزٹ پول

ایگزٹ پولزکے مطابق کنزرویٹوپارٹی کو 368 نشستیں  ملنے کا امکان ہے۔ ایگزٹ پول کے تحت جب بھی کوئی ووٹر اپنا ووٹ ڈال کر باہر نکلتا تو اسے ایک فرضی بیلٹ پیپردے کر اپنی رائے کے اظہار کی درخواست کی جاتی ہے جس سے واضح طورپرممکنہ نتائج کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

لیبرپارٹی کے سربراہ پارٹی قیادت سے مستعفی

لیبرپارٹی کے سربراہ جیرمی کاربن نے پارٹی کی قیادت چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن مہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ نہیں لے سکا۔

برطانیہ کے عام انتخابات میں پہلی بار70 مسلمان امیدوارحصہ

دوسری جانب برطانیہ کے عام انتخابات میں پہلی بار70 مسلمان امیدوار حصہ لے رہیں جب کہ گذشتہ انتخابات میں یہ تعداد 47 تھی۔ ان امیدواروں کی اکثریت کا تعلق پاکستان، بنگلا دیش اور کُرد نسل سے ہے، امید کی جارہی ہے کہ ان میں سے 24 امیدوار پارلیمنٹ میں پہنچنے میں کامیاب ہوجائیں گے جو کہ اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہوگی۔

لیبر پارٹی نے ریکارڈ 33 پاکستانی نژاد برطانوی امیدواروں کو ٹکٹیں دی ہیں۔ ان میں بیڈفورڈ سے محمد یاسین، برمنگہم سے شبانہ محمود، بولٹن سائوتھ ایسٹ سے یاسمین قریشی اورمانچسٹرسے افضل خان شامل ہیں۔ فیصل رشید، ڈاکٹر روزینہ ایلین خان، روشن آرا علی اور روپا حق کے بھی الیکشن جیتنے کی امید ہے۔ کنزرویٹو پارٹی کی طرف سے ساجد جاوید، نصرت غنی اور ثاقب بھٹی سرفہرست پاکستانی نثراد برطانوی امیدوارہیں۔

لبرل ڈیموکریٹ پارٹی نے کبھی بھی کسی پاکستانی نژاد برطانوی کو ٹکٹ نہیں دی، لیکن اس بار دو خواتین حنا بخاری اور حمیرہ ملک اس پارٹی کے ٹکٹ پرامیدوارہیں۔

 برطانوی پونڈ کی قدر میں تین فیصد اضافہ 

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ایگزٹ پول کے نتائج کا اعلان ہوتے ہی برطانوی پونڈ کی قدرمیں تین فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ یورو کے مقابلے میں پونڈ کی قدرساڑھے تین سال کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی ہے۔

’برطانیہ کو یورپی یونین سے باہر نکال لیں گے‘

وزیراعظم بورس جانسن نے بریگزٹ کو اپنی الیکشن مہم کا مرکزقراردیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر2019 کے عام انتخابات میں ایک اور موقع دیا گیا تو وہ 31 جنوری 2020 تک برطانیہ کو یورپی یونین سے باہر نکال لیں گے۔

قبل ازوقت انتخابات کی وجہ

یورپی یونین سے الگ ہونے کا معاملہ یعنی بریگزٹ ہی اس عام انتخابات کا سب سے اہم مسئلہ ہے جس کی وجہ سے دوبارہ الیکشن کا انعقاد کرنا پڑا ہے۔ 2016 کے بریگزٹ ریفرنڈم کے بعد اس پرعملدرآمد ڈیڈلاک کا شکار رہا ہے اور یوں حالیہ عام انتخابات کے بعد صورتحال واضح ہونے کے امکانات ہیں۔

اس مسئلے پربرطانیہ کی دونوں بڑی جماعتوں کے درمیان اختلافات شامل تھے۔ موجودہ وزیرِ اعظم بورس جانسن کی کنزرویٹو پارٹی برطانیہ کا یورپی یونین سے فوری انخلا چاہتی ہے جبکہ لیبرپارٹی کے سربراہ جیرمی کوربن اس معاملے پر ایک اور ریفرنڈم کے خواہاں ہیں


شہریت سے متعلق متنازع مسلم مخالف بل بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج

بل برابری، بنیادی حقوق اور زندہ رہنےکے حق سے متعلق آئین کی شقوں سے متصادم   ہے، درخواست  گزار، فوٹو: فائل

بل برابری، بنیادی حقوق اور زندہ رہنےکے حق سے متعلق آئین کی شقوں سے متصادم ہے، درخواست گزار، فوٹو: فائل

دنئی دلی: بھارتی پارلیمان سے منظور ہونے والے شہریت سے متعلق متنازع مسلم مخالف ترمیمی بل کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق سیاسی جماعت انڈین یونین مسلم لیگ  نے تارکین وطن کو بھارتی شہریت دینے کے متنازع بل کے خلاف درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی ہے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ یہ بل برابری،بنیادی حقوق اور زندہ رہنےکے حق سے متعلق آئین کی شقوں سے متصادم   ہے لہذا عدالت فوری طور پر اسے غیر قانونی قرار دے۔

ایوان زیریں لوک سبھا سے پیر کے روز منظوری کے بعد شہریت سے متعلق مسلم مخالف متنازع بل کو گزشتہ روز بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے وزیر داخلہ امیت شاہ نے ایوان بالا راجیہ سبھا میں بھی پیش کیا تھا جو  105 ووٹوں کے مقابلے میں 125 ووٹ سے منظور کیا گیا تھا۔

پارلیمان سے  منظوری کے بعد متنازع بل پر عملدرآمد کے لیے تمام رکاوٹیں ختم ہوگئی ہیں جب کہ بل کے خلاف مشتعل مظاہروں کو بزور طاقت روکنے کیلیے آسام میں فوج طلب کرلی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پیر کے روز بھارتی لوک سبھا میں کثرت رائے سے منظور ہونے والے بل میں بنگلا دیش، افغانستان اور پاکستان کی 6 مذہبی اکائیوں ہندو، بدھ، جین، پارسی، عیسائی اور سکھ سے تعلق رکھنے والے افراد کو شہریت دینے کی تجویز رکھی گئی تاہم مسلمانوں کو محروم رکھا گیا جس پر امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی نے بھارتی قیادت پر پابندیاں عائد کرنے کی سفارش کی ہے۔

امریکا میں فائرنگ سے پولیس افسرسمیت6افراد ہلاک

علاقے میں خوف و ہراس، جرسی سٹی کےتمام اسکول بند فوٹو:فائل

علاقے میں خوف و ہراس، جرسی سٹی کےتمام اسکول بند فوٹو:فائل

ٹرینٹن: امریکی ریاست نیوجرسی کےعلاقےجرسی سٹی میں فائرنگ سے 6افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوجرسی کے علاقے میں فائرنگ کے تبادلے میں پولیس افسرسمیت6افرادہلاک ہوگئے۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق فائرنگ سے2 پولیس افسراورایک شہری زخمی بھی ہوئے۔ پولیس افسر قتل کے مقدمے کی تفتیش کیلیےمشتبہ افرادکےپاس گیاتو انہوں نے اسے قتل کردیا۔ ملزمان نے پولیس افسرکوقتل کرنے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی اور جرسی سٹی کی سپرمارکیٹ میں گھس گئے اور وہاں بھی فائرنگ کردی جس سے3شہری مارےگئے۔

جوابی کارروائی میں 2مشتبہ افرادبھی مارے گئے۔ واقعے کے نتیجے میں علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور جرسی سٹی کےتمام اسکول بندکردیئےگئے۔

بھارت میں مسلمانوں سے امتیازی سلوک پر مبنی بل کی منظوری کیخلاف شدید احتجاج

سوائے مسلمانوں کے ہندوؤں سمیت 6 مذاہب کے تارکین وطن کو شہریت دینے کا متنازع بل منظور فوٹو:انٹرنیٹ

سوائے مسلمانوں کے ہندوؤں سمیت 6 مذاہب کے تارکین وطن کو شہریت دینے کا متنازع بل منظور فوٹو:انٹرنیٹ

نئی دہلی: بھارت میں مودی کی انتہا پسند حکومت نے مسلمانوں سے امتیازی سلوک پر مبنی شہریت کا متنازع بل منظور کرلیا جس کے خلاف بھارت میں اور بیرون ملک شدید احتجاج جاری ہے۔

بھارتی پارلیمنٹ لوک سبھا میں تارکین وطن کو بھارت کی شہریت دینے کا متنازع بل کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا جس کے تحت مسلمانوں کے سوا 6 مذاہب کے غیرقانونی تارکین وطن کو بھارتی شہریت دی جائے گی۔

شدید احتجاج

بل کی منظوری کیخلاف بھارت میں شہریوں کی جانب سے مظاہرے کیے جارہے ہیں۔ آسام، ارونا چل پردیش، میزورام، ناگالینڈ، تری پورا سمیت مختلف ریاستوں میں ہڑتال کی جارہی ہے۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا۔ انہوں نے ٹائر نذر آتش کیے اور سڑکیں بلاک کردیں۔

کانگریس کا ردعمل

کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ شہریت کا بل بھارتی آئین پر حملہ ہے، جو شخص بھی اس کی حمایت کرتا ہے وہ ہماری قوم کی بنیاد کو ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور اس پر حملہ کر رہا ہے۔

امریکا میں امیت شاہ پر پابندی کا مطالبہ

امریکی کمیشن برائےعالمی مذہبی آزادی نے بھی بل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ٹرمپ انتظامیہ پر بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ پر پابندیاں لگانے کے لیے زور دیا ہے۔ امریکا کے فیڈرل کمیشن برائے عالمی مذہبی آزادی نے کہا کہ ترمیمی بل غلط سمت میں خطرناک قدم ہے جس میں مذہب کی بنیاد پرمسلمانوں کو شامل نہیں کیا گیا۔

بل کی منظوری

بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے حزب اختلاف کے شدید احتجاج کے باوجود متنازع بل پیش کیا جس کے حق میں 311 اور مخالفت میں 80 ووٹ ڈالے گئے۔ بل کے تحت پاکستان، افغانستان اور بنگلہ دیش کے ہندوؤں سمیت دیگر اقلیتوں کو بھارتی شہریت دی جائے گی۔

امیت شاہ نے کہا کہ پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان مسلمان ممالک ہیں جہاں وہ رہ سکتے ہیں، اس لئے اس بل کا فائدہ انہیں نہیں ملے گا۔ کانگریس نے بل پر شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی اور بی جے پی نے بھارت کو مذہبی بنیادوں پر تقسیم کردیا ہے۔

کاپی پھاڑ دی

حیدر آباد سے رکن پارلیمان اسد الدین اویسی نے بل کی کاپی پھاڑتے ہوئے کہ بل میں مسلمانوں کو شامل نہ کرنے سے انھیں تو کوئی فرق نہیں پڑے گا مگر یہ بتایا جائے کہ مسلمانوں کے خلاف اتنی نفرت کیوں ہے اور بی جے پی کا اس بل کا مقصد بنگالی ہندوؤں کے ووٹ حاصل کرنا ہے۔

رکن پارلیمنٹ ششی تھرورنے کہا کہ پارلیمنٹ کو ایسے بل پر بحث کا حق نہیں ہے، یہ ہندوستان کی جمہوری اقداراور آئین کی خلاف ورزی ہے، کیا ہماری قوم کی تعمیر مذہب کی بنیاد پر ہوگی۔ کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری نے بھی اس بل کو آئین کی خلاف ورزی قرار دیا۔

نیوزی لینڈ کے جزیرے میں آتش فشاں پھٹنے سے 5 سیاح ہلاک، درجنوں لاپتہ

زخمیوں میں سے 7 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے، فوٹو : رائٹرز

زخمیوں میں سے 7 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے، فوٹو : رائٹرز

نارتھ آئی لینڈ: نيوزی لينڈ کے سیاحتی جزیرے وائٹ آئی لینڈ میں ایک آتش فشاں پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 5 سیاح ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق نيوزی لينڈ کے وائٹ آئی لينڈ کا آتش فشاں پھٹ گیا، قدرتی آفت کے وقت جزیرے پر 50 سے زائد سیاح موجود تھے۔ آتش فشاں پھٹنے کے نتیجے میں 5 سیاح ہلاک ہوگئے۔ 23 سیاحوں کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا ہے جن میں سے 7 سیاحوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ اب بھی 22 سے زائد سیاح لاپتہ ہیں۔

آتش فشاں پھٹنے کے بعد شدت حدت کا حامل لاوا چاروں طرف پھیل گیا ہے جو سمندر کی جانب رواں ہے جس کے باعث امدادی کاموں کے لیے حالات سازگار نہیں تاہم ریسکیو اداروں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔ ہیلی کاپٹر کو بھی طلب کر لیا گیا ہے اور اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے شمالی آئی لینڈ سے 48 کلومیٹر کی مسافت پر وائٹ آئی لینڈ واقع ہے جس میں ایک سرگرم آتش فشاں بھی موجود ہے جس سے بھاری پتھر لاوا کے ساتھ پھٹ کر نکلتے ہیں اور سیاح اسی آتش فشاں کے پھٹنے کا منظر دیکھنے کیلیے آئ

فلوریڈا نیول بیس پر سعودی فوجی کی فائرنگ، امریکن نیوی کے 3 اہلکار ہلاک

جوابی فائرنگ میں ملزم ہلاک، امریکا سعودی فوجی تربیتی پروگرام کے تحت نیول ایئربیس پر موجود تھا (فوٹو: فائل)

جوابی فائرنگ میں ملزم ہلاک، امریکا سعودی فوجی تربیتی پروگرام کے تحت نیول ایئربیس پر موجود تھا (فوٹو: فائل)

پنساکولا: امریکا میں نیول ایئربیس پر موجود سعودی ایئر فورس کے اہلکار نے فائرنگ کرکے تین امریکی اہلکاروں کو ہلاک اور 12 کو زخمی کردیا جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست فلوریڈا کے شہر پنساکولا میں واقع نیول ایئر بیس پر موجود سعودی ایئر فورس کے اہلکار نے فائرنگ کرکے تین افراد کو ماردیا جب کہ سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور بھی مارا گیا۔

نیول حکام کے مطابق حملہ آور سعودی شہری ہے جو امریکا اور سعودی عرب کے مشترکہ فوجی ٹریننگ پروگرام کے تحت فوجی تربیت کے لیے ’نیول ایئر اسٹیشن پنساکولا‘پر موجود تھا، ملزم نے ایک کلاس روم میں اچانک فائر کھول دیا تو یہ واقعہ پیش آیا۔ فائرنگ سے 12 اہلکار زخمی بھی ہوئے جن میں ملزم پر جوابی فائرنگ کرنے والے دو ڈپٹی شیرف بھی شامل ہیں۔

اس حوالے سے فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سینٹس نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایک غیر ملکی شہری کے اس اقدام سے کئی سوالات جنم لیتے ہیں جس کا تعلق سعودی ایئر فورس سے ہے جو فوجی تربیت کے لیے یہاں آیا ہوا تھا

واضح رہے کہ گزشتہ تین روز کے دوران امریکن نیوی پر فائرنگ کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ بدھ کو پرل ہاربر پر نیوی کے اہلکار نے اچانک امریکی محکمہ دفاع کے سویلین ملازمین پر گولیاں برسا کر خودکشی کرلی تھی جب  کہ فائرنگ سے دو اہلکار مارے گئے اور ایک زخمی ہوگیا تھا

افغانستان میں طالبان جنگجوؤں کے حملے میں 10 پولیس اہلکار ہلاک

حملے میں قندوز چیک پوسٹ مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ فوٹو: فائل

حملے میں قندوز چیک پوسٹ مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ فوٹو: فائل

قندوز: طالبان جنگجوؤں نے صوبے کی دو پولیس چیک پوسٹوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں افغان پولیس کمانڈر سمیت 10 اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ جوابی فائرنگ سے 3 جنگجو بھی مارے گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے  کے مطابق افغانستان کے صوبے قندوز کے ضلع امام صاحب میں طالبان جنگجوؤں نے 2 پولیس چیک پوسٹوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں پولیس کمانڈر محمد ظاہر سمیت 10 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ جوابی کارروائی میں 3 طالبان جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے حملہ آوروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔ حملہ آوروں کی گرفتاری کیلیے علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے  ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں 20 سے زائد پولیس اہلکار ہوئے ہیں۔ قندوز صوبے کے اکثر علاقوں پر طالبان کا قبضہ ہے اور یہاں طالبان جنگجوؤں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں عام ہیں۔

صدر ٹرمپ کی جانب سے امن مذاکرات کی بحالی کے اعلان پر طالبان نے مشاورت کے بعد ردعمل دینے کا عندیہ دیا تھا تاہم اب تک اس سلسلے میں کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی ہے جب کہ صدارتی الیکشن کے نتائج کا بھی تاحال اعلان نہیں کیا گیا جس کے باعث امن و امان کی صورت حال بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے.

پرل ہاربر پر امریکی نیوی اہلکار کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، بھارتی ایئرچیف محفوظ

نیوی اہلکار نے فائرنگ کے بعد خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی فوٹو:انٹرنیٹ

نیوی اہلکار نے فائرنگ کے بعد خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی فوٹو:انٹرنیٹ

ہونولولو: امریکی ریاست ہوائی میں واقع مشہور بحری فوجی اڈے پرل ہاربر پر فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق پرل ہاربر پر نیوی کے اہلکار نے اچانک امریکی محکمہ دفاع کے سویلین ملازمین پر گولیاں برساں دیں۔ نیوی اہلکار نے فائرنگ کے بعد خود کو گولی مار کر خودکشی بھی کرلی۔

حملے میں محکمہ دفاع کے 2 اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا جس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

حکام کے مطابق فوری طور پر حملے کے محرکات سامنے نہیں آئے اور واقعے کی وجوہات جاننے کےلیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ واقعے کے بعد پرل ہاربر پر سیکیورٹی سخت کرتے ہوئے اسے کچھ دیر کے لیے بند کردیا گیا۔

جب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا بھارتی فضائیہ کے سربراہ ’آر کے ایس بھدوریہ‘ اور چند بھارتی اہلکار بھی پرل ہاربر کے فوجی اڈے پر موجود تھے تاہم وہ سب محفوظ رہے۔ بھارتی ائرچیف پیسیفیک ائرفورس چیفس کانفرنس میں شرکت کے لیے ہوائی میں موجود ہیں اور علاقائی سیکیورٹی سیکیورٹی امور پر بات چیت کےلیے پرل ہاربر کا دورہ کررہے تھے۔

واضح رہے کہ پرل ہاربر وہ مشہور فوجی اڈہ ہے جس پر 7 دسمبر 1941 کو جاپانی فضائیہ نے اچانک حملہ کیا تھا جس سے 8 امریکی بحری جہاز اور 188 طیارے مکمل طور پر تباہ ہو گئے تھے اور 9 بحری جہازوں کو شدید نقصان پہنچا تھا، جبکہ 2403 امریکی فوجی اور 68 شہری ہلاک ہوئے تھے۔

افغانستان میں امریکا اور طالبان نے موثرکارروائیاں کرکے داعش کو پسپا کردیا، زلمےخلیل زاد

داعش خراسان کےسیکڑوں جنگجوؤں نےہتھیارڈال دیے،زلمےخلیل زاد فوٹو:فائل

داعش خراسان کےسیکڑوں جنگجوؤں نےہتھیارڈال دیے،زلمےخلیل زاد فوٹو:فائل

ننگرہار: امریکی نمائندہ خصوصی برائےافغانستان زلمےخلیل زاد نے کہا ہے کہ امریکا، افغان فوج اورطالبان کی موثرکارروائیوں سے داعش خراسان پسپا ہوگئی اور سیکڑوں جنگجوؤں نےہتھیارڈال دیے ہیں۔

زلمےخلیل زاد نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ یوم تشکرپرداعش خراسان کےخلاف افغانستان میں بڑی پیشرفت ہوئی اور داعش خراسان کےسیکڑوں جنگجوؤں نےہتھیارڈال دیے ہیں۔

زلمےخلیل زاد کا کہنا تھا کہ امریکی اتحادی فورسز، افغان فوج اورطالبان کی موثرکارروائیوں کے نتیجے میں داعش کو کئی علاقوں سے پسپا کردیا گیا ہے اور اس کے بہت سے جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں، اگرچہ داعش خراسان مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی ہے لیکن اسے پہنچنے والے یہ نقصانات اس کے خلاف جنگ میں حقیقی پیش رفت ہیں۔

زلمےخلیل زاد نے مزید کہا کہ ننگرہارمیں حالیہ مہم داعش خراسان کےخلاف موثر اقدامات کی ایک مثال ہے۔

28 نومبر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان کا غیراعلانیہ دورہ کیا تھا۔ اس موقع پر صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ افغان طالبان امن معاہدے کے خواہش مند ہیں اور جنگ بندی چاہتے ہیں، لہذا امریکا نے طالبان کے ساتھ بات چیت دوبارہ شروع کر دی ہے۔

واضح رہے کہ داعش کا افغانستان میں ننگرہار مضبوط مرکز تھا جہاں امریکی افواج کے آپریشن سے اسے حال ہی میں شدید نقصان اٹھانا پڑا ہے اور کئی علاقے خالی کردیے ہیں۔

سعودی عرب: نمازِ مغرب کے بعد “سورج مغرب سے دوبارہ طلوع” ہوگیا؟

گذشتہ دنوں سوشل میڈیا میں سعودی عرب کے مشرقی علاقے حفر الباطن کے شہریوں کی طرف سے متعدد ویڈیوز شیئر کی گئیں جن میں شہریوں نے بتایا کہ ‘سورج غروب ہونے کے بعد مغرب کی نماز پڑھ کر مسجد سے نکلے ہی تھے کہ مغرب کی سمت سورج دوبارہ “طلوع” ہو گیا۔’

تاہم اب یہ  معمہ حل ہوگیا ہے۔ تاریکی چھانے کے بعد اچانک روشنی پھیلنے کا راز ماہر موسمیات نے بتا دیا ہے۔

عاجل ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے ماہر موسمیات ڈاکٹر خالد الزعاق نے یہ معمہ حل کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ‘بعض اوقات سورج غروب ہونے کے بعد اس کی شعائیں دوبارہ نظر آنا شروع ہوتی ہیں اور یوں لگتا ہے کہ جیسے سورج دوبارہ مغرب سے طلوع ہو رہا ہے۔’

انہوں نے کہا ہے کہ ‘حفر الباطن میں پیش آنے والا یہ واقعہ پہلا نہیں بلکہ اس سے پہلے متعدد شہروں میں پیش آچکا ہے۔’

ڈاکٹر خالد الزعاق نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ‘سورج غروب ہونے کے بعد اس کی شعائیں دوبارہ طلوع ہوتے نظر آنے کے دو اسباب ہیں۔ پہلا یہ کہ زمین کے گرد فضائی تہہ انتہائی شفاف ہو اور دوسرا یہ کہ افق میں رطوبت اور نمی کی شرح معمول سے زیادہ ہو۔’

انہوں نے بتایا کہ ‘جب یہ دو اسباب جمع ہوتے ہیں تو ڈوبنے والے سورج کی شعاعیں اس پر پڑتی ہیں تو یہ آئینے کی طرح عکس دینے کا کام کرتے ہیں۔’

اس عجیب وغریب واقعے کی وجہ سے پورے علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا جبکہ ٹوئٹر پر متعدد لوگوں کی طرف سے مختلف تاویلیں بھی گئیں۔

شہریوں نے مختلف علاقوں کی ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ‘تاریکی چھا جانے کے بعد اچانک سورج کی کرنیں مغرب کی سمت افق پر ظاہر ہوئیں جن سے اجا لا پھیل گیا۔’

ڈاکٹر الزعاق نے بتایا ہے کہ ‘یہ ناممکن ہے کہ سورج ڈوبنے کے بعد دوبارہ طلوع ہو البتہ یہ ضرور ممکن ہے کہ سورج ڈوب جائے اور اس کی شعاعوں کا عکس افق پر پڑے اور اس کی روشنی سے تاریکی میں اجالا ہوجائے۔’

انہوں نے اطمینان دلاتے ہوئے کہا کہ ‘ڈرنے کی کوئی بات نہیں۔ اگر ماحولیاتی اسباب جمع ہوجائیں تو بعض اوقات ایسا ہوتا ہے۔’

انہوں نے کہا ہے کہ ‘یہ واقعہ اس سے پہلے اگست میں مشرقی علاقہ کے دیگر شہروں میں بھی ہو چکا ہے۔’

واضح رہے کہ اللہ تعالیٰ نے قیامت کی اہم نشانیوں میں سے ایک سورج کا مغرب سے طلوع ہونا بتایا ہے، تاہم موجودہ واقعے کو اس تناظر میں فی الحال نہیں دیکھا جاسکتا۔

عدم اعتماد پر فن لینڈ کے وزیر اعظم اینتی رینی نے استعفیٰ دے دیا

اتحادی جماعتوں نے فن لینڈ کے وزیر اعظم اینتی رینی کی حمایت سے دست بردار ہونے کا فیصلہ کیا تھا، ذرائع ابلاغ۔ فوٹو: سوشل میڈیا

اتحادی جماعتوں نے فن لینڈ کے وزیر اعظم اینتی رینی کی حمایت سے دست بردار ہونے کا فیصلہ کیا تھا، ذرائع ابلاغ۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ہیلسنکی: فن لینڈ کے وزیر اعظم اینتی رینی نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کااعلان کر دیا۔

فن لینڈ کے وزیر اعظم اینتی رینی نے اتحادی جماعتوں کی جانب سے عدم اعتماد کا اظہار کرنے کے بعد استعفیٰ کا اعلان کیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اتحادی جماعتوں نے فن لینڈ کے وزیر اعظم اینتی رینی کی حمایت سے دست بردار ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔

سعودی فرمانروا کے بھائی شہزادہ متعب بن عبدالعزیز انتقال کر گئے

کیلی فورنیا سے تعلیم یافتہ شہزادہ متعب نے محض 27 برس کی عمر میں مکہ کی گورنری کا اہم عہدہ سنبھالا تھا۔ فوٹو : فائل

کیلی فورنیا سے تعلیم یافتہ شہزادہ متعب نے محض 27 برس کی عمر میں مکہ کی گورنری کا اہم عہدہ سنبھالا تھا۔ فوٹو : فائل

ریاض: سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے بھائی 88 سالہ شہزادہ متعب بن عبدالعزیز آلِ سعود مختصر علالت کے بعد جہان فانی سے کوچ کر گئے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شاہی محل سے آنے والی افسوسناک خبر میں شہزادہ متعب بن عبدالعزیز کے انتقال کرجانے کی اطلاع موصول ہوئی ہے، شہزادہ متعب شاہی خاندان کے محترم اور سینیئر رکن تھے۔ اُن کی نمازہ جنازہ مسجد الحرام میں بعد از نماز عشا ادا کی جائے گی۔

کیلی فورنیا یونیورسٹی سے تعلیم یافتہ شہزادے 1931 میں پیدا ہوئے اور محض 27 سال کی عمر میں انہیں صوبہ مکہ کی گورنری کا اہم عہدہ دیا گیا تھا جسے انہوں نے خوش اسلوبی سے نبھایا۔ بعد ازاں دیگر شعبوں میں ان کے تجربے سے استفادہ حاصل کیا جاتا رہا۔ 1980 سے 2009 تک دیہی امور کے وزیر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیتے رہے۔

شہزادہ متعب سعودی فرماں روا ابن سعود کے 17 ویں بیٹے تھے اور ان کی والدہ امریکی خاتون تھیں، 2009 سے وزیر دیہی امور کی ذمہ داری ان کے صاحبزادے نبھا رہے تھے اور شہزادہ متعب کا زیادہ تر وقت امریکا میں ان کے گھر میں گزرتا تھا۔ وہ دنیا کے 98 ویں امیر ترین عرب شخصیت تھے جن کی جائیداد کی مالیت 110 ملین ڈالر بنتی ہے۔

تبصرہ کریں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.