زمرے
Mr.Politics

ایران سے آنے والوں کے بچے اسکول جاتے تو کورونا کا مسئلہ سنگین ہوجاتا،وزیراعلیٰ سندھ

لوگوں کو گھروں میں بھی آئیسولیشن میں رکھا ہے، مراد علی شاہ فوٹو:فائل

لوگوں کو گھروں میں بھی آئیسولیشن میں رکھا ہے، مراد علی شاہ فوٹو:فائل

 کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ایران سے آنے والوں کے بچے اسکول جاتے تو کورونا کا مسئلہ سنگین ہوجاتا۔

کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ سندھ نے کابینہ کو کورونا وائرس پر بریفنگ دی۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ میں ذاتی طور پر اس مسئلے کو دیکھ رہا ہوں اور روزانہ کی بنیاد پر تمام متعلقہ اداروں کے نمائندوں کے ساتھ اجلاس کرتا ہوں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ چین سے آنے والے مسافروں کو 14 روز کورنٹائن (قرنطینہ) میں رکھ کر پھر جانے کی اجازت رہے ہیں، ایران سے آنے والوں میں سے 2 افراد میں کورونا وائرس ظاہر ہوا ہے، ہم نے لوگوں کو گھروں میں بھی آئیسولیشن (تنہائی) میں رکھا ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ جو ایران سے آئے ہیں ان کے بچے بھی اسکول جاتے تو پھر یہ مسئلہ سنگین ہوجاتا، بچوں کا اسکول جانا لازمی ہے اور شاپنگ سینٹر جانا لازمی نہیں ہے، جو لوگ ایران سے آئے ہیں اور ان کو آئیسولیشن میں 13 مارچ کو 14 روز ہوجائیں گے، اس کے بعد ہم اسکول کھول دینگے۔

منجانب Mr. Politics

Liberal,Moderate and Socialist

One reply on “ایران سے آنے والوں کے بچے اسکول جاتے تو کورونا کا مسئلہ سنگین ہوجاتا،وزیراعلیٰ سندھ”

تبصرہ کریں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.