کھیل


آسٹریلیا میں ورلڈکپ کا میلہ سجے گا یا نہیں؟ فیصلہ آج متوقع

کورونا وائرس سے شدید متاثر فیوچر ٹور پروگرام پر بھی غور کیا جائے گا،بورڈز کو نئی نشریاتی ڈیلز میں مشکلات۔ فوٹو: آئی سی سی

کورونا وائرس سے شدید متاثر فیوچر ٹور پروگرام پر بھی غور کیا جائے گا،بورڈز کو نئی نشریاتی ڈیلز میں مشکلات۔ فوٹو: آئی سی سی

دبئی: آسٹریلیا میں رواں برس ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کا میلہ سجے گا یا نہیں؟ اس حوالے سے فیصلہ آج متوقع ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی بورڈ میٹنگ 28 مئی کو ہوئی تھی مگر حیران کن طور پر چیئرمین ششانک منوہر نے اہم معاملات کے افشا ہونے کو جواز بناکر اسے 10 جون تک موخر کردیا تھا۔

آئی سی سی بورڈ کی ٹیلی کانفرنس بدھ کو ہوگی جس میں کچھ اہم ترین فیصلے متوقع ہیں، کورونا وائرس کی وجہ سے 3 ماہ سے کرکٹ سرگرمیاں معطل ہیں، جس سے فیوچر ٹور پروگرام شدید متاثر ہوا، ممبر بورڈز کیلیے ری شیڈولنگ ڈراؤنا خواب بنی چکی، ٹی 20 ورلڈ کپ کا فیصلہ بھی بدستور تاخیر کا شکار ہے۔

اجلاس میں رواں برس اکتوبر، نومبر میں آسٹریلیا میں شیڈول میگا ایونٹ کے وقت پر انعقاد یا ملتوی کرنے کا فیصلہ متوقع ہے، ملتوی ہونے کی صورت میں نئی تاریخوں پر بھی غور ہوگا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے خازن ارون دھمل نے اس حوالے سے کہاکہ اگر ورلڈ کپ اس برس نہیں ہوا تو دیکھنا ہوگا کہ نئی تاریخ کیا ہوتی، کیا اسے 2022 تک منتقل کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا یا پھر آسٹریلیا میں ایونٹ آئندہ برس اور ہمارے ملک میں ٹورنامنٹ 2022 میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔

آسٹریلیا خود بھی اپنے ملک میں رواں سال ایونٹ کے انعقاد پر غیریقینی ظاہر کرچکا ہے، اگر ایونٹ ملتوی ہوا تو پھر ریونیو کی تقسیم بھی متاثر ہوگی، پہلے ہی چھوٹے بورڈز کو یہ فکر کھائے جارہی ہے کہ آئی سی سی انھیں ستمبر کی قسط جاری کرے گی نہیں، بورڈ میٹنگ میں اس بارے بھی غور کیا جائے گا کہ ریونیو میں حصے کی ادائیگی موخرہو یا بورڈز کی مالی پریشانیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ایڈوانس میں رقم جاری کردی جائے۔

اسی طرح باہمی سیریز کا معاملہ بھی کافی گمبھیر ہوچکا، کئی سیریز ملتوی ہوگئیں، انھیں ری شیڈول کرنا کسی ڈراؤنے خواب سے کم نہیں ہوگا، اس وقت کچھ بورڈز کو فیوچر ٹور پروگرام واضح نہ ہونے کی وجہ سے نئی نشریاتی ڈیلز میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

’’یہ میرا پاکستان ہے‘‘ بابر اعظم تنور والے کے جذبہ انسانیت کے معترف

میرا اس دوست کو سلام ہے جو انسانیت کے ناطے ضرورت مند افراد کو روٹی مفت دے رہا ہے، بابر اعظم

میرا اس دوست کو سلام ہے جو انسانیت کے ناطے ضرورت مند افراد کو روٹی مفت دے رہا ہے، بابر اعظم

 کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے غریب لوگوں کو روٹی مفت فراہم کرنے کی پیشکش کرنے پر تنور والے کے جذبہ انسانیت کی تعریف کر ڈالی اور فخر سے کہا ہے کہ یہ میرا پاکستان ہے۔

کرکٹر بابر اعظم نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے تنور والے کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرا پاکستان ہے، یہ ہی انسانیت ہے، میرا اس دوست کو سلام ہے جو انسانیت کے ناطے ایسے مستحق اور ضرورت مند افراد کو روٹی مفت دے رہا ہے جو اسے خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔

مداحوں نے تنور والے کے اس جذبے کو بہت سراہا اور ساتھ ہی بابر اعظم کی جانب سے اس جذبہ خدمت کے اعتراف کو بھی پذیرائی دی۔

ورلڈکپ میں بھارت انگلینڈ سے جان بوجھ کر ہارا؟ بین اسٹوکس نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

دھونی اور کوہلی نے بڑے اسٹروکس کھیلنے کے بجائے سنگلز پر اکتفا کیا، اسٹوکس فوٹو: فائل

دھونی اور کوہلی نے بڑے اسٹروکس کھیلنے کے بجائے سنگلز پر اکتفا کیا، اسٹوکس فوٹو: فائل

 لاہور: انگلش کرکٹر بین اسٹوکس نے ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم کے جان بوجھ کر ہارنے کا انکشاف کرکے نیا پنڈورا باکس کھول دیا ہے۔

برطانوی کرکٹر نے اپنی کتاب بین اسٹوکس آن فائر میں لکھا ہے کہ ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف 338 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم کی اپروچ حیران کن تھی۔ خاص طور پر دھونی اور ویرات کوہلی نے بڑے اسٹروکس کھیلنے کے بجائے سنگلز پر زیادہ اکتفا کیا۔ صرف پانچ وکٹیں گری تھیں اگر وہ چاہتے تو باآسانی آخری اوورز میں بڑی ہٹنگ کرسکتے تھے لیکن ایسا دیکھنے میں نہیں آیا۔

بین اسٹوکس نے لکھا ہے کہ وہ اس میچ میں انگلینڈ کو ہرا کر ورلڈکپ سے باہر کرسکتے تھے لیکن شاید سیمی فائنل میں پاکستان کا سامنا نہیں کرنا چاہتے تھے اس لیے میچ ہار کر نیوزی لینڈ سے کھیلنا ان کا پلان تھا۔پی سی بی نے اس معاملے پر تبصرہ سے گریز کیا ہے۔

واضح رہے کہ 2019 کے ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے بھارت کے خلاف اپنے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 337 رنز بنائے تھے جب کہ بھارتی ٹیم مقررہ پچاس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 306 رنز ہی بنا سکی تھی۔ مبصرین اور شائقین نے بھی بھارتی بلے بازوں کے انداز پر سوال اٹھائے تھے۔

مشفیق الرحیم کا بیٹ آفریدی نے 20 ہزار ڈالر کے عوض خرید لیا

یہ رقم وہاں کورونا متاثرین کی امداد پر خرچ ہو گی: فوٹو : فائل

یہ رقم وہاں کورونا متاثرین کی امداد پر خرچ ہو گی: فوٹو : فائل

کراچی: بنگلہ دیشی کرکٹر مشفیق الرحیم کا بیٹ سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی نے 20 ہزار ڈالر کے عوض خرید لیا۔

یہ رقم وہاں کورونا متاثرین کی امداد پر خرچ ہو گی، مشفیق نے اس بیٹ سے 2013 کے گال ٹیسٹ میں سری لنکا کیخلاف ڈبل سنچری بنائی تھی، انھوں نے تعاون پر شاہد آفریدی کا شکریہ ادا کیا، اس سے قبل جعلی بولیوں کی وجہ سے نیلامی روک دی گئی تھی۔

ون ڈے کپتان کا تاج بابر اعظم کے سر سج گیا

کپتانی کی مدت میں توسیع ملنے پر اظہر علی اور بابراعظم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، چیف سلیکٹر ۔ فوٹو: فائل

کپتانی کی مدت میں توسیع ملنے پر اظہر علی اور بابراعظم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، چیف سلیکٹر ۔ فوٹو: فائل

 لاہور: ون ڈے ٹیم کی قیادت کا تاج بھی بابر اعظم کے سر سج گیا، آئندہ سیزن کیلیے ذمہ داری سونپ دی گئی، اظہر علی کی ٹیسٹ کرکٹ میں کپتانی بھی سال بھر برقرار رہے گی۔

سری لنکا سے ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ پر سرفراز احمد کو تینوں فارمیٹ کی قیادت سے ہٹاتے ہوئے  ٹیم سے بھی ڈراپ کردیا گیا تھا، بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی کا کپتان بناکر آسٹریلیا روانہ کیا گیا،اظہر علی کو ٹیسٹ ٹیم کی کمان سونپی گئی، بعد ازاں پاکستان کا کوئی ون ڈے میچ ہی شیڈول نہ ہونے کے سبب سرفراز احمد کا جانشین مقرر کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئی، سری لنکا سے کراچی میں واحد ایک روزہ میچ کیلیے بابر اعظم کو کپتان بنایا گیا لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے ٹور ہی ختم کردیا گیا، اب انھیں آئندہ سیزن کیلیے قیادت سونپ دی گئی ہے، اظہر علی کی ٹیسٹ کرکٹ میں کپتانی بھی سال بھر برقرار رہے گی۔

چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق نے اس حوالے سے کہا کہ کپتانوں کا اعلان کرکے پالیسی واضح کی گئی،ہم آئندہ ورلڈکپ ذہن میں رکھ کر پلاننگ کررہے ہیں، بابر اعظم سمجھدار کپتان بن رہے ہیں، ان کی انفرادی کارکردگی میں بھی بہتری آئی ہے، وہ دباؤ برداشت کرسکتے ہیں، اس لیے مزید ذمہ داری سونپی ہے،اس حوالے سے مشاورت ضرور ہوئی تھی لیکن حتمی فیصلہ چیئرمین نے ہی کیا، ان کی منظوری کے بعد ہی باقاعدہ اعلان کیاگیا۔

چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ نے کہا کہ میں کپتانی کی مدت میں توسیع ملنے پر اظہر علی اور بابراعظم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ایک اچھا فیصلہ ہے جس سے اسکواڈ میں ان کا کردار واضح ہوگا، دونوں کھلاڑیوں کو اپنی کارکردگی میں بہتری لانے کا موقع بھی ملے گا، مجھے یقین ہے کہ وہ اب مستقبل کی بہتر منصوبہ بندی کریں گے۔

عمراکمل اپنی غلطی پر معافی مانگنے کو تیار نہیں، فکسنگ کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

چارج نمبر دو کا تعلق پی ایس ایل 2020 کے میچوں کے حوالے سے ہے ،تفصیلی فیصلہ فوٹو: فائل

چارج نمبر دو کا تعلق پی ایس ایل 2020 کے میچوں کے حوالے سے ہے ،تفصیلی فیصلہ فوٹو: فائل

 لاہور: کرکٹر عمر اکمل کے خلاف کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بظاہر عمر اکمل نہ تو ندامت کے خواہاں اور نہ ہی اپنی غلطی پر معافی مانگنے کو تیار ہیں۔

‏چیئرمین انڈپینڈنٹ ڈسپلنری پینل جسٹس ریٹائرڈ فضلِ میراں چوہان نے عمر اکمل کیس کا تفصیلی فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو جمع کروایا۔  جسٹس ریٹائرڈ فضلِ میراں چوہان نے پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ میں شامل دونوں چارجز کی خلاف ورزی کرنے پر عمر اکمل پر 3 سال کی پابندی عائد کی ہے جو 20 فروری 2020 یعنی عمراکمل کی معطلی کے روز سے نافذ العمل ہوگی۔ نااہلی کی دونوں مدتوں پر ایک ساتھ عمل ہوگا۔ عمر اکمل اب 19 فروری 2023 کو دوبارہ کرکٹ کی سرگرمیوں میں شرکت کے اہل ہوں گے۔

عمر اکمل کو 2 مختلف واقعات میں پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 2.4.4 کی خلاف ورزی پر 17 مارچ کو نوٹس آف چارج جاری کیا گیا تھا۔ اینٹی کرپشن ٹربیونل کے روبرو پیشی کی درخواست نہ کرنے پر پی سی بی نے عمر اکمل کا معاملہ 9 اپریل کو چیئرمین ڈسپلنری پینل کو بھجوادیا تھا۔ چیئرمین انڈپینڈنٹ ڈسپلنری پینل جسٹس ریٹائرڈ فضلِ میراں چوہان نے تفصیلی فیصلے میں اپنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ بظاہر عمر اکمل نہ تو ندامت کے خواہاں اور نہ ہی اپنی غلطی پر معافی مانگنے کو تیار ہیں۔ جو اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ اینٹی کرپشن کوڈ کے آرٹیکل 2.4.4 کے تحت وہ (عمراکمل) اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام رہے۔ بلکہ وہ تو اسی پر اکتفا کرنے کی کوششیں کرتے رہے کہ ماضی میں اس طرح کے رابطوں کے بارے میں وہ خود ہی مطلع کرتے رہے ہیں۔

چیئرمین انڈپینڈنٹ ڈسپلنری پینل جسٹس ریٹائرڈ فضلِ میراں چوہان نے تحریری فیصلے میں اپنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ جہاں تک چارج نمبر 1 کا تعلق ہے تو اس میں انہیں ایسے معاملات دیکھنے کو نہیں ملے جس سے جرم کی نوعیت میں کمی واقع ہوسکے۔ خاص طور پر جب فریق (عمر اکمل) نے پی سی بی کے ویجلنس اینڈ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ اور تحقیقاتی ٹیم سے تعاون ہی نہ کیا ہو۔
ریمارکس میں کہا گیا ہے کہ رابطوں سے متعلق پی سی بی کے ویجلنس اینڈ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کو بلا تاخیر آگاہی میں ناکامی کا اعتراف کرنے کے پیش نظر فریق (عمر اکمل) پر عائد الزامات ثابت ہوتے ہیں اور فریق (عمر اکمل) آرٹیکل 2.4.4 کی خلاف ورزی پر خود کو سزاوار کی حیثیت سے پیش کرتے ہیں۔

تحریری فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ چارج نمبر 2،وہ (عمر اکمل)، پی سی بی کے ویجلنس اینڈ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ کو پی ایس ایل 2020 کے میچوں میں ضابطہ اخلاق کے تحت بدعنوانی میں ملوث ہونے سے متعلق رابطوں کی تفصیلات بتانے میں ناکام رہے ہیں۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ انہوں (عمر اکمل) نے یہ بھی اعتراف کیا ہے کہ وہ پی سی بی کے کوڈ 2.4.4 کے تحت پی سی بی کے سیکورٹی اینڈ ویجلنس ڈیپارٹمنٹ کو رابطوں سے متعلق آگاہ کرنے میں ناکام رہے ہیں، لہٰذا مذکورہ الزام ثابت ہوتا ہے اور فریق (عمر اکمل) خود کو پی سی بی کوڈ کے آرٹیکل 6.2 کے تحت سزاوار کی حیثیت پیش کرتے ہیں.

ڈیوڈ وارنر کی لاک ڈاؤن کے دوران فیملی کے ہمراہ دلچسپ تصاویر وائرل

اس سے پہلے وارنر فیملی کی ایک ڈانس ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی

اس سے پہلے وارنر فیملی کی ایک ڈانس ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی

آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کی دلچسپ تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کی ہیں۔

آسٹریلیا کے جارح مزاج اوپننگ بلے باز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں وہ اپنی کٹ پہن کر کھڑے ہیں جب کہ ان کی اہلیہ بھی ساتھ موجود ہیں۔

آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کی دلچسپ تصاویر شوشل میڈیا پر شئیر کی ہیں، ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جارح مزاج بلے باز  اہلیہ اور بیٹیوں کے ساتھ  کس طرح لاک  ڈاون سے متاثرہ زندگی کا لطف اٹھا رہے ہیں۔

خوشیوں اور مسکراہٹوں سے مزین ان تصاویر کو ڈیوڈ وارنر کے مداحوں نے بہت پسند کیا ہے۔ اس سے پہلے وارنر فیملی کی ایک ڈانس ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔ ڈیوڈ وارنر کے مداحوں نے بہت پسند کیا ہے۔ اس سے پہلے وارنر فیملی کی ایک ڈانس ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔

پاکستان ٹی 20 کی عالمی نمبر ون رینکنگ سے محروم

پاکستان ٹی 20 کی عالمی نمبر ون رینکنگ سے محروم

دبئی : پاکستان ٹی 20 کی نمبرون رینکنگ سے محروم ہوگیا اور عالمی ٹی20رینکنگ میں 260 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر چلا گیا، جنوری2018سے پاکستان ٹیم عالمی نمبر ون تھی۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی نئی سالانہ رینکنگ جاری کردی، جس میں پاکستان ٹی ٹوئنٹی کی عالمی نمبرایک رینکنگ سے محروم ہوگیا اور آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگیا۔

انگلینڈ کی دوسرا اور بھارت کی تیسری پوزیشن پر پے جبکہ پاکستان ٹیم عالمی ٹی20رینکنگ میں پہلے سے 260 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پرچلی گئی۔ICC@ICC

More excellent news for 🇦🇺 fans!

Australia are No.1 in the @MRFWorldwide ICC Men’s T20I Team Rankings for the first time ever.

They’ve displaced 🇵🇰 from the top spot!#ICCRankings

تصویر ٹوئٹر پر دیکھیں

1,012Twitter Ads info and privacy203 people are talking about this

آئی سی سی کی سالانہ رینکنگ کے مطابق ٹیسٹ رینکنگ میں بھی آسٹریلیا 116 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پرآگیا، نیوزی لینڈ دوسرے اور بھارت دو درجے تنزلی کے بعد اب تیسرے نمبر پر ہے جبکہ پاکستان کا ٹیسٹ میں ساتواں نمبر ہے۔

سالانہ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں انگلینڈ سہر فہرست ہے جبکہ بھارت کا دوسرا ، نیوزی لینڈ کا تیسرا اور پاکستان کا چھٹا نمبر ہے۔

خیال رہے گزشتہ سال سری لنکا اور آسٹریلیا سے شکست بھاری پڑگئی اور جنوری 2018 سے پاکستان عالمی نمبر ایک تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل پر 3 سال کی پابندی عائد کردی

وہ تین برس تک کسی قسم کی کرکٹ میں حصہ نہیں لے سکیں گے، پی سی بی کے انضباطی پینل نے فیصلہ سنادیا —  فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے میچ فکسکنگ کی پیشکش سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں کرکٹر عمر اکمل پر 3 سال کی پابندی عائد کردی۔

کرکٹر عمراکمل پر 3سال کے لیے ہرقسم کی کرکٹ پرپابندی عائد ہوگی۔ پی سی بی ڈسپلنری پینل نےعمراکمل کےخلاف کیس کا فیصلہ سنایا جس کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ فیصل میراں چوہان ہیں۔

20 فروری کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینٹی کرپشن کوڈ کی دفعہ 4.7.1 کے تحت عمر اکمل کو فوری طور پر معطل کر دیا تھا اور اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے جاری تحقیقات شروع کی گئی تھیں۔ اس معطلی کی وجہ سے عمر اکمل پاکستان سپر لیگ 5 میں بھی حصہ نہیں لے سکے تھے۔

بعد ازاں یہ خبریں سامنے آئیں کہ عمر اکمل کو بکی نے میچ فکسنگ کی پیشکش کی تاہم وہ اس کی اطلاع بروقت پی سی بی کو دینے میں ناکام رہے۔

اس کے بعد عمر اکمل کے فون کا ڈیٹا پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اینٹی کرپشن یونٹ نے اپنے پاس رکھ لیا اور عمر اکمل کو طلب کرکے ان کے دونوں فونز قبضے میں لے لیے۔

ریکارڈ کے مطابق پی ایس ایل 2020سے پہلے بکی نے عمر اکمل سے رابطہ کیا اور انہیں فکسنگ کی پیشکش کی۔

ان ٹھوس شواہد کے ہاتھ لگنے کے بعد پی سی بی نے کارروائی کی اور پھر عمرل اکمل نے بھی بکی سے رابطہ ہونے کا اعتراف کرلیا تاہم پی سی بی یا ٹیم منیجمنٹ کو بروقت آگاہ نہ کرنے پر انہیں معطل کیا گیا تھا۔

20 مارچ کو کرکٹر عمر اکمل پر اینٹی کرپش کوڈ کی خلاف ورزی کی فردجرم عائد کی ئی اور  عمر اکمل کو 31 مارچ تک جواب داخل کرنے کی مہلت دی گئی۔

ٹیسٹ کرکٹر کو اینٹی کرپشن کوڈ 4.2.2 کے تحت چارج کیا گیا اور ان پر الزام عائد کجیا گیا کہ انہوں نے دو بار قانون کی خلاف ورزی کی۔

فکسنگ کرو پیسہ کماؤ، معافی مانگو واپس آجاؤ، جاوید میانداد پالیسی پر پھٹ پڑے

زیرو ٹالرینس کی بات ہوتی ہے عمل نہیں ہوتا، اسلامی ملک میں غلط کام کرنے والوں کوچوراہے پر لٹکا دیں۔ (فوٹو : فائل)

زیرو ٹالرینس کی بات ہوتی ہے عمل نہیں ہوتا، اسلامی ملک میں غلط کام کرنے والوں کوچوراہے پر لٹکا دیں۔ (فوٹو : فائل)

لاہور: سابق کپتان جاوید میانداد فکسنگ کرو پیسہ کماؤ، معافی مانگو اور واپس آ جاؤ کی پالیسی پر پھٹ پڑے۔

جاوید میانداد نے کہاکہ فکسرز کو قانون کے شکنجے میں کسنے کیلیے کرمنل قانون بنانے کی بات چھوڑیں بس جسے فکسنگ میں ملوث دیکھیں اٹھا کر باہر پھینک دیں، ماضی میں کھلاڑی قانونی داؤ پیچ لڑا کربچ گئے، جب میں کوچ تھا تو سب رنگے ہاتھوں پکڑے گئے تھے ان کا کیا ہوا؟ میں نے ایک ایک چیز بتا دی تھی کیا بنا؟ زیرو ٹالرنس کی بات کرتے ہیں عمل ذرا بھی نہیں ہوتا۔

محمد عامر اور شرجیل خان کی واپسی کے سوال پر انھوں نے کہا کہ چوروں کی کہیں بھی جگہ نہیں ہوتی، ملک سب سے پہلے آتا ہے، اگر کوئی کھلاڑی اس سے غداری کرے تو اسے واپس لانے سے پاکستان کیسے اوپر جائے گا؟ ہمیں تو ایسی سزا اور تاثر دینا چاہیے کہ کوئی آئندہ جرات نہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں کوئی چوری کرے تو ہاتھ کاٹ دیتے ہیں، آپ کے پاس پہلے سے قانون موجود ہے، پاکستان اسلامی ملک ہے تو کوئی بھی غلطی کرے اسے چوراہے پر لٹکا دیں،اگر کسی سیاستدان کو کرپشن پر گرفتار کیا جا سکتا ہے تو کھلاڑی کو کیوں نہیں، اگر قانون کی پاسداری نہیں ہوگی تو کون ڈرے گا، معاف کرکے واپس لے آئیں گے تو کس کو نصیحت ہوگی، کوئی بھی ملک کے خلاف ہے تو اس کو سزا ملنا چاہیے، ایک سوال یہ بھی ہے کہ کیا آپ نے کرپشن کرنے والوں سے چوری کا پیسہ واپس لیا؟ یہ کیا بات ہوئی کہ پیسہ کما لو، معافی مانگ لو اور واپس آ جاؤ۔

جاوید میانداد نے کہا کہ پاکستان ورلڈ کپ 1992 جیتا تو ملک میں ڈپارٹمنٹل کرکٹ تھی، ہاکی کو بھی محکمے سپورٹ کر رہے تھے، اسکواش اسٹارز جہانگیر خان اور جان شیر خان کے پیچھے بھی ڈپارٹمنٹس تھے،اب کھلاڑی بھوک سے مر رہے ہوں گے تو کرکٹ کیسے کھیلیں گے،اس سے پی ٹی آئی کو اگلے الیکشن میں فرق پڑے گا، نوجوان کرکٹرز بھی عمران خان کے ساتھ تھے، ان کی نوکریاں گئیں، اب آئندہ وہ انھیں سپورٹ نہیں کریں گے، جب نئے سسٹم کی باتیں شروع ہوئیں تو میں نے آواز اٹھائی تھی، آپ ڈپارٹمنٹس سے کہیں گے تو بھی وہ ٹیم نہیں بنائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ اصل مسئلہ نظام نہیں بلکہ سفارش اور پیسہ ہے،اس کی وجہ سے ایماندار لوگ تو منظرعام سے ہی غائب ہیں، میرٹ پر عمل ہوا تو اچھے لوگ سامنے آئیں گے۔

پی سی بی حکام کے حوالے سے ایک سوال پر جاوید میانداد نے کہا کہ کسی بھی دہری شہریت کے حامل کو پاکستان میں عہدے پر نہیں رکھنا چاہیے، سب سے پہلے تو اس کا پاسپورٹ سرینڈر کرانا چاہیے،اسے اہم پوزیشنز کبھی نہیں سونپیں، کل کو اس نے کچھ غلط کیا تو وہ تو باہر چلا جائے گا پھر اسے واپس لانا بڑا مشکل ہوگا،اس ملک کو لوٹنے والے سب باہر بیٹھے ہیں، دوہری شہریت کی وجہ سے ان کوواپس نہیں لایا جا سکتا، ان کا دوسرا ملک انھیں سپورٹ کرتا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بند دروازوں کے پیچھے کرانے کے سوال پر سابق کپتان نے کہا کہ کرکٹ ایک تفریحی سرگرمی ہے، اس کا شائقین کے بغیر کوئی لطف نہیں آئے گا، ابھی ہلے گلے کی باتیں کرنے کا وقت نہیں ہے، کورونا وائرس کی وجہ سے عوام سخت مشکل میں گرفتار ہیں، ہمیں ان کی فلاح و بہبود کا سوچنا چاہیے، پیسہ کمانے کے لیے کرکٹ کرانا ضروری نہیں، موجودہ صورتحال میں کھلاڑیوں کو بھی فنڈز جمع کرنے کا کام کرنا چاہیے۔

سرفراز احمد کو قیادت سے ہٹانے کے سوال پر انھوں نے کہا کہ اگر کوئی ٹیم کے لیے بہتر کر سکتا ہے تو اسے ہٹانا درست نہیں، بابراعظم 1یا2 میچز ہار جائے تو کیا اسے بھی ہٹا دیں گے، بہرحال اب ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوان بیٹسمین کو 3 سال کے لیے کپتان نامزد کرکے اعتماد دیا جائے، اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ کوئی کھلاڑی الٹی سیدھی حرکت نہیں کرے گا اور کپتان کو مکمل سپورٹ حاصل رہے گی۔

شاہد آفریدی نے بھی پاک بھارت ٹاکرے کی تجویز کی حمایت کردی

 شرجیل خان میرا پسندیدہ اوپننگ بیٹسمین ہے، شاہد آفریدی

شرجیل خان میرا پسندیدہ اوپننگ بیٹسمین ہے، شاہد آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ میچز کیلیے شعیب اختر کی بات کی تائید کرتا ہوں تاہم 

ویڈیو پیغام میں سابق مایہ ناز آل راؤنڈر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا ٹائیگر فورس بنانا اچھا عمل ہے، انسانیت کے لیے جو بھی کام کرے گا اس سے تعاون کروں گا، میں نے ہر سیاسی جماعت کے ساتھ مل کر فلاحی کام کیا ہے، وزیراعظم عمران خان ہمارے لیڈر ہیں، سب کو ان کا ساتھ دینا ہوگا جب کہ عمران خان تمام سیاستدانوں کو ایک ٹیبل پرلائیں، اس نازک موقع پر سیاست بازی نہ کی جائے، تبلیغی جماعت والوں کے ساتھ زیادتی اور ظلم کیا گیا، کورونا کے حوالے سے زائرین کو بھی الزام دینا درست نہیں۔

پاک بھارت کرکٹ میچ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں بہتری ہونی چاہیے، پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ کرکٹ کھیلنے کے لیے شعیب اختر کی بات کی تائید کرتا ہوں، کپل دیو کے جواب پر حیرت ہوئی، شعیب اختر نے اچھی سوچ کے ساتھ تجویز دی تھی، معلوم نہیں کہ بھارت پاکستان سے کھیلنا چاہتا ہے یا نہیں تاہم جس طرح مودی سرکار چل رہی ہے ہے پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ مشکل لگتی ہے۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے سبب میں نے پی ایس ایل کے مقابلے روکنے کی درخواست کی تھی، میں نے فائنل اگلے سال کرنے کے لیے کہا تھا، دیکھنا یہ ہے کہ پی سی بی کیا فیصلہ کرتی ہے، پی ایس ایل کا منافع مستحق افراد میں تقسیم کرنا بورڈ کا کام ہے، ڈپارٹمنٹل کرکٹ ختم کرنے سے بہت نقصان ہوا، آج ڈپارٹمنٹل کرکٹ ہوتی تو کھلاڑیوں کو تنخواہ مل رہی ہوتی، ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کو بحال ہونا چاہیے، پی سی بی پالیسی بنائے تاکہ کھلاڑیوں کے گھروں کے چولہے جل سکیں۔

سابق کپتان نے کہا کہ عالمی کپ مقابلے کے لیے ابھی سے تیاری کرنی ہوگی، کرکٹ تماشائیوں کے  بغیر کرکٹ نہیں ہوتی، کرکٹر کی پہچان ہیں تماشائیوں سے ہے، اگر ممکن نہ ہو تو پھر خالی میدان میں  مقابلے کرائے جا سکتے ہیں جب کہ شرجیل خان میرا پسندیدہ اوپننگ بیٹسمین ہے، شرجیل خان کی بیٹنگ چل جائے تو وہ ٹیم کو کامیاب کرا دیتا ہے، میچ فکسنگ کے حوالے سے پی سی بھی کو ایک طریقہ کار اپنانا ہوگا، پی سی بی کی جانب سے دوہرا معیار بنانا درست نہیں۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ بھارت کے معروف ٹیسٹ کرکٹر یوراج سنگھ فلاحی ہیں ہیں کام کر رہے ہیں، انسانیت کی بھلائی کے لئے یوراج سنگھ سے ہر ممکن تعاون کروں گا۔

پی سی بی کو ایشیا کا انعقاد مشکل نظر آنے لگا

ایشیا کپ کے بارے میں ابھی حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا، چیئرمین پی سی بی

ایشیا کپ کے بارے میں ابھی حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا، چیئرمین پی سی بی

چیئرمین پی سی بی احسانی مانی کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کے بارے میں ابھی حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا ہے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے ستمبر میں پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے ایونٹ پر خدشات کے بادل مزید گہرے ہونے لگے، اہک بھارتی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کے بارے میں ابھی حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا، غیر یقینی صورتحال ہے، پوری دنیا میں اسی طرح کے حالات ہیں،کوئی نہیں جانتا کہ ستمبر میں حالات کیسے ہوں گے، فی الحال کچھ بھی کہا جاسکتا،یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ایک ماہ میں حالات میں بہتری آنے لگے۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ ٹی  ٹوئنٹی ٹورنامنٹ رواں سال پاکستان کی میزبانی میں ہونا ہے، بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے سے انکار کے بعد وینیو کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ اے سی سی اجلاس میں کیا جانا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے تمام امور تعطل کا شکار ہوگئے۔

آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پروگرام کے مطابق ہونے کا امکان

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ رواں سال اکتوبر میں آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ رواں سال اکتوبر میں آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا۔

کرونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں کے باوجود منتظمین رواں برس آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پروگرام کے مطابق کرانے کے لیے کوشاں ہیں۔

حکومت اور آئی سی سی کی اجازت ملنے کی صورت میں آسٹریلیا آنے والے تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ اور  دو ہفتے قرنطینہ سینٹر میں گزارنے کے آپشن بھی زیر غور ہے۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق ایونٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کورونا وائرس وبا کی صورتحال میں ٹورنامنٹ کیلئے مختلف تجاویز پر غور کررہی ہے۔ جس میں حفظان صحت کے خطرات کو کم سے کم کرکے میچز کرانے پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔ مجوزہ حکمت عملی پر مزید کام کرنے سے پہلے آسٹریلوی حکومت کی اجازت بھی ضروری ہوگی۔ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ اس سال اکتوبر میں آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا۔

ورلڈ کپ کے دوران پانچ سو سے زائد کھلاڑی اور آفیشلز آسٹریلیا میں قیام کریں گے۔ دنیا بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہونے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی کی لوکل آرگنائزنگ کمیٹی کے لیے اس ایونٹ کو کرانا ایک بہت بڑا امتحان بن چکا ہے۔

جونز نے پاکستان کی کوچنگ کا امکان مسترد کردیا

پی ایس ایل میں بابر اعظم کی کوچنگ خوشگوار تجربہ ثابت ہوئی

پی ایس ایل میں بابر اعظم کی کوچنگ خوشگوار تجربہ ثابت ہوئی

 لاہور:  ڈین جونز نے پاکستان ٹیم کی کوچنگ کا امکان مسترد کردیا، سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا ہے کہ دوبارہ کبھی اس عہدے کیلیے درخواست نہیں دوں گا۔

پی ایس ایل میں بابر اعظم کی کوچنگ خوشگوار تجربہ رہا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ڈین جونز سے نے سوشل میڈیا پر ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں دوبارہ کبھی پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کیلیے درخواست نہیں دوں گا، یاد رہے کہ سابق آسٹریلوی کرکٹر نے ماضی میں اپلائی کیا لیکن دال نہ گل سکی تھی، ایک سوال پر ڈین جونز نے کہا کہ پی ایس ایل میں بابر اعظم جیسے باصلاحیت بیٹسمین کے ساتھ کام کرنا ایک خوشگوار تجربہ تھا،ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بطور کپتان بہتر نتائج کیلیے نوجوان بیٹسمین سے پی ایس ایل کے دوران بات ہوتی رہی، میں نے انھیں بتایاکہ مختلف ٹیموں کی قوت کو دیکھتے ہوئے الگ الگ حکمت عملی اور کمبی نیشن کی ضرورت ہوگی۔

ڈین جونز نے کہا کہ بابر اعظم کی بیٹنگ میں ایک خاص کشش جبکہ حیدر علی کو رنز کیلیے مومینٹم کی ضرورت پڑتی ہے۔ شرجیل خان کی قومی ٹیم میں واپسی اور فٹنس کے سوال پر ڈین جونز نے کہا کہ اوپنر کو معلوم ہے کہ میں ان سے کس معیار کی توقع کررہا ہوں،وہ سخت محنت کرتے ہوئے ٹریننگ کی ویڈیوز مسلسل مجھے بھجوا رہے ہیں۔ سابق آسٹریلوی کرکٹر نے کہا کہ پاکستان میں بولنگ کا بہترین ٹیلنٹ موجود ہے،فاسٹ بولرز کی فٹنس عالمی معیار کے مطابق بنانے کیلیے مسلسل کام کیا جائے تو کئی برس تک قومی ٹیم کی ضروریات پوری ہو سکتی ہیں۔

’’ہم کورونا وائرس کیخلاف ہمت نہیں ہاریں گے‘‘ براوو نے نیا گانا بنا دیا

براوو نے عوام سے تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر بھی زور دیا

براوو نے عوام سے تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر بھی زور دیا

کنگسٹن: ویسٹ انڈین کرکٹر ڈیوائن براوو نے کورونا کیخلاف جنگ میں نیا گیت متعارف کرادیا، جس کے بول ہیں ’’ہم کورونا وائرس کیخلاف ہمت نہیں ہاریں گے‘‘۔

یہ گانا سوشل میڈیا پر فوری طور پر ہٹ ہوچکا ہے، انھوں نے ریٹائرمنٹ کا واپس لے کر ٹوئنٹی 20 کرکٹ دوبارہ شروع کی ہے، براوو کھیل کے ساتھ گلوکاری کے میدانوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں، انھوں نے نئے گیت کو دنیا بھر میں موذی وائرس سے متاثرہ افراد کے نام کرتے ہوئے وائرس کیخلاف لڑنے کا عزم ظاہر کیا،براوو نے عوام سے تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر بھی زور دیا ہے۔

عماد وسیم، پانڈیا سے بہتر آل راؤنڈر ہیں، بریڈ ہوگ

بہتر آل راؤنڈر کے طور پر عماد وسیم کا انتخاب کروں گا، ہوگ۔ فوٹو: فائل

بہتر آل راؤنڈر کے طور پر عماد وسیم کا انتخاب کروں گا، ہوگ۔ فوٹو: فائل

نئی دہلی: سابق آسٹریلوی کرکٹر بریڈ ہوگ نے پاکستان کے عماد وسیم کو بھارتی پلیئر ہردیک پانڈیا سے زیادہ بہتر آل راؤنڈر قرار دے دیا۔

31 سالہ عماد نے 53 ون ڈے اور 43 ٹی 20 انٹرنیشنل کھیلے جبکہ ابھی تک ٹیسٹ ڈیبیو نہیں کیا، انھوں نے دونوں فارمیٹس میں بالترتیب 952 اور 257 رنز اسکور کرنے کے ساتھ مجموعی طور پر 42 وکٹیں بھی لی ہیں۔

دوسری جانب پانڈیا تینوں فارمیٹس میں بھارت کی نمائندگی کررہے ہیں۔ اس دوران انھوں نے 54 ون ڈے میچز میں 957 رنز بنانے کے ساتھ 54 وکٹیں لیں، 40 ٹی 20 میں 310 رنز اور 38 وکٹیں جبکہ 11 ٹیسٹ میچز میں 532 رنز بنانے کے ساتھ 17 شکار کیے ہیں۔

اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں ہوگ نے کہاکہ میں بہتر آل راؤنڈر کے طور پر عماد وسیم کا انتخاب کروں گا، پانڈیا کو انجری سے واپسی کے بعد اپنی اہمیت ثابت کرنا ہوگی۔

عامرخان نے شادی ہال کورونا سے جنگ میں استعمال کرنے کیلیے پیش کر دیا

عامر خان نے واضح کیا کہ ان کی یہ عمارت شادی ہال اور ریٹیل آؤٹ لٹ کیلیے استعمال ہونا تھی۔فوٹو: ٹویٹر

عامر خان نے واضح کیا کہ ان کی یہ عمارت شادی ہال اور ریٹیل آؤٹ لٹ کیلیے استعمال ہونا تھی۔فوٹو: ٹویٹر

لندن: پاکستان نڑاد برطانوی باکسر عامر خان نے بولٹن میں موجود اپنا شادی ہال کورونا وائرس سے جنگ میں استعمال کرنے کیلیے پیش کردیا۔

33 سالہ سابق ورلڈ لائٹ ویلٹر ویٹ چیمپئن نے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ میں اس بات سے اچھی طرح واقف ہوں کہ عام لوگوں کیلیے اس وقت اسپتال میں بیڈ حاصل کرنا کتنا مشکل ہے، اسی لیے میں اپنی 60 ہزار اسکوائر فٹ پر قائم 4 منزلہ بلڈنگ نیشنل ہیلتھ سروس کو دینے کو تیار ہوں تاکہ وہ کورونا وائرس کے متاثرین کی مدد کرسکیں۔

عامر خان نے واضح کیا کہ ان کی یہ عمارت شادی ہال اور ریٹیل آؤٹ لٹ کیلیے استعمال ہونا تھی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پریمیئر لیگ سائیڈ چیلسی نے بھی اپنے اسٹیمفورڈ برج اسٹیڈیم میں موجود ہوٹل میں نیشنل ہیلتھ سروس اسٹاف کو مفت رہائش دینے کی پیشکش کردی تھی۔ اس مشکل وقت میں راجر فیڈرر، کرسٹیانورونالڈو اور لیونل میسی سمیت کئی اسپورٹس اسٹارز بھاری عطیات کا اعلان کرچکے ہیں۔

ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپئن اینتھونی جوشوا آئسولیشن میں چلے

ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپئن اینتھونی جوشوا آئسولیشن میں چلے گئے

ورلڈ ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپئن اینتھونی جوشوا نے برطانوی شہزادے چارلس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد تنہائی اختیار کرلی۔برطانوی باکسر نے حال ہی میں کامن ویلتھ ڈے کے موقع پر شہزادہ چارلس سے ملاقات کی تھی اور اب شہزادہ چارلس میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد باکسر نے تنہائی اختیار کرلی ہے۔باکسر کے ترجمان کی جانب سے کہا گیاہے کہ ‘اینتھونی جوشوا نے حکومت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے خود کو آئسولیشن میں رکھا ہے البتہ وہ بالکل ٹھیک اور تندرست ہیں’۔اینتھونی جوشوا کا کہنا ہےکہ امید ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ تمام تر شخص جلد صحت یاب ہوں گے۔انہوں نے کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر کام کرنے والے لوگوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔واضح رہے کہ چند روز قبل برطانیہ کے شہزادہ چارلس کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا  جو کہ اب تک اس مہلک وائرس سے متاثر ہونے والی دنیا کی سب بڑی شخصیت ہیں۔خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 24 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہیں۔

کورونا وبا سے لڑنے والے ڈاکٹر اور نرسز ہمارے ہیروز ہیں، وقار یونس

ہمارا ایمان ہے کہ ہم اس وباء سے جلد نجات پائیں گے، وقار یونس فوٹو: فائل

ہمارا ایمان ہے کہ ہم اس وباء سے جلد نجات پائیں گے، وقار یونس فوٹو: فائل

 لاہور: قومی ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ کورونا سے دوسروں کو بچانے کے لیے ڈاکٹر، نرسز اور تمام میڈیکل اسٹاف جو اپنا اپنا کردار ادا کررہا ہے، وہ سب ہمارے ہیروز ہیں۔

اپنے ایک ویڈیو پیغام میں وقاریونس کہتےہیں کہ سوشل میڈیا پر کورونا وائرس کے بارے میں آگاہی مہم میں جولوگ بڑھ چڑھ کر آگے آرہے ہیں، ان سب کی قدر کرنی چاہیے۔بہت خوشی ہوتی ہے جب ہر بندہ اس حوالے سے کچھ نہ کچھ حصہ ڈالنے کی کوشش کرتا ہے۔ دوسری جانب ہمیں اس جنگ میں جو ہر اول دستے کا کردار ادا کررہے ہیں، ان کو سلام پیش کرنا چاہیے۔

وقار یونس نے کہا کہ کورونا سے دوسروں کو بچانے کے لیے ڈاکٹر، نرسز اور تمام میڈیکل اسٹاف جو اپنا اپنا کردار ادا کررہا ہے، وہ سب ہمارے ہیروز ہیں، ان لوگوں کی خدمات کو جتنا سراہا جائے، وہ کم ہے۔ ان کی حوصلہ افزائی کریں گے تو ان میں دوسروں کی مدد کا جذبہ مزید پیدا ہوگا۔ان کو حوصلہ ملے گا تو یہ کام کرتے چلتے جائیں گے، جس طرح ہمارے سارے فنکار، سیاست دان، اسپورٹس مین اور دوسرے لوگ اس وبا کے خاتمے کے لیے اپنا کردار نبھارہے ہیں، یہ ہمارا ایمان ہے کہ ہم اس وباء سے جلد نجات پائیں گے۔

اولمپکس کو بھی کورونا نے جکڑ لیا، آئندہ سال تک ملتوی

،ٹائٹل ٹوکیو 2020 ہی برقرار رکھا جائے گا،موجودہ حالات میں انعقاد مناسب نہیں،منتظمین

،ٹائٹل ٹوکیو 2020 ہی برقرار رکھا جائے گا،موجودہ حالات میں انعقاد مناسب نہیں،منتظمین

کراچی:  اولمپکس کو بھی کورونا نے جکڑلیا،وائرس کی تباہ کاریوں کے سبب گیمز کو آئندہ  سال تک ملتوی کر دیا گیا،اس کا اعلان منگل کو آئی او سی چیف تھامس باخ کی جاپانی وزیراعظم شینزو ایبے سے ٹیلی کانفرنس کے بعد کیاگیا، اپنے بیان میں آئی او سی ترجمان نے کہاکہ مقابلوں کو اگلے سال 2021 کے سمرسیزن میں منعقد کرایا جا سکتا ہے تاہم اس کا عنوان ’اولمپکس اور پیرالمپکس ٹوکیو 2020‘ ہی برقرار رکھا جائے گا،اولمپک شعلہ بدستور جاپان میں رہے گا۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے موجودہ پروگرام کے تحت ان مقابلوں کا انعقاد موزوں نہیں ہے، اس سے قبل آئی او سی پر گیمز کوملتوی کیے جانے کے لیے شدید دباؤ تھا، اب دنیا بھر میں بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر ٹوکیو اولمپکس گیمز کو ملتوی کرنے کا مشکل فیصلہ کرنا پڑگیا، جدید اولمپکس کی 124 سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب اولمپکس گیمز کو موخر یا ملتوی کیا گیا، حتمی فیصلے سے قبل آئی او سی اور جاپانی حکومت ایک ماہ سے باہمی مشاورت جاری رکھے ہوئے تھے،انٹرنیشنل اولمپکس اور ٹوکیو آرگنائزنگ کمیٹی کے جاری کردہ مشترکہ اعلامیے میں کہا گیاکہ موجودہ بحرانی صورتحال میں ٹوکیو اولمپکس گیمز کو ری شیڈول کیا جائے گا تاہم اسے 2021 کے موسم گرما سے زیادہ تاخیر کا شکار نہیں کیا جائے گا۔

اولمپک گیمز اور انٹرنیشنل کمیونٹی سمیت تمام ایتھلیٹس کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانا ہمارا مقصد ہے، اولمپک ٹارچ جاپان کے پاس ہی رہے گی اور گیمز کا عنوان اولمپکس اور پیرالمپکس ٹوکیو 2020 ہی برقرار رکھا جائے گا۔گذشتہ روز آئی او سی بورڈ کے سابق ممبر ڈک پاؤنڈ نے کہا تھاکہ سوئٹزرلینڈ میں قائم عالمی باڈی اولمپکس گیمز کو ایک برس کے لیے موخر کرنے کی تجویز پیش کرچکی ہے، منگل کی صبح کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد لاکھوں میں پہنچ گئی اور موذی وبا سے اب تک 16 ہزار 500 سے زائد ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

کینیڈا اور آسٹریلیا پہلے ہی اولمپکس گیمز کے لیے اپنے دستے ٹوکیو نہ بھیجنے کا اعلان کرچکے، برطانیہ نے بھی تائید کرتے ہوئے گیمز میں شرکت نہ کرنے کا عندیہ دیا تھا، برطانوی اولمپک ایسوسی ایشن کے چیئرمین ہوگ روبرٹسن کا کہنا تھا کہ اگر ٹوکیو گیمز ملتوی نہیں کیے جاتے توکینیڈا اور آسٹریلیا کی طرح ہم بھی گیمز کے لیے اپنا دستہ نہیں بھیج پائیں گے، موجودہ حالات میں ہم اپنے ایتھلیٹس کو ان گیمز کے لیے تیار نہیں سمجھتے، امریکا کی اولمپک اور پیرالمپک کمیٹی نے ایتھلیٹس سے ملنے والی آرا کے بعد گیمز کوملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ہوا تھا، پیرس 2024 اولمپکس آرگنائزنگ کمیٹی کے سربراہ ٹونی ایسٹنگوئٹ بھی اس بابت واضح رائے رکھتے تھے، ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں گیمز ہماری ترجیح نہیں ہیں، اس وقت سب سے اہم بات لوگوں کی صحت اور ہمیں سوچنا ہے کہ دنیائے اسپورٹس کس طرح انٹرنیشنل یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس میں کردار ادا کرسکتی ہے۔

گذشتہ دنوں ورلڈ ایتھلیٹکس نے بھی اپنی چیمپئن شپ کو2021 تک ملتوی کرنے کا ارادہ ظاہر کردیا، یہ ایونٹ رواں برس 6 سے 15 اگست تک ایوگینے میں شیڈول تھا۔یاد رہے کہ امن کے دنوں میں اولمپکس کو کبھی ملتوی یا منسوخ نہیں کیا گیا جبکہ دوسری جنگ عظیم کے سبب ملتوی شدہ1940 کے اولمپکس کا انعقاد بھی اتفاق سے ٹوکیو میں ہی شیڈول تھا۔

کورونا وائرس سے لڑنے کیلیے میسی اور رونالڈو میدان میں آگئے

لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو نے ایک ایک ملین یورو دینے کا اعلان کردیا

لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو نے ایک ایک ملین یورو دینے کا اعلان کردیا

کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو نے ایک ایک ملین یورو دینے کا اعلان کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پھیلاو کے بعد اسٹار فٹبالرز بھی انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت سامنے آرہے ہیں، اسپین میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہورہا ہے۔ اس صورتحال میں بارسلونا کلب کی نمائندگی کرنے والے  لیونل میسی بھی پیچھے نہیں رہے، ان کی جانب سے دی جانے والی ایک ملین یوروز کی رقم  بارسلونا کے ہسپتال، کلینکس اور دوسرے میڈیکل سینٹرز میں  خرچ کی جائے گی۔

پرتگال میں کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی خدمات پیش کی ہیں، ان کی جانب سے تین انتہائی خصوصی نگہداشت کے یونٹس بنائے جائیں گے، ان میں ایک 15 بیڈز پر مشتمل ہوگا جب کہ دو 10،10 بیڈز والے انتہائی خصوصی نگہداشت کے یونٹس ہوں گے۔ اس کے ساتھ لزبن پرتگال میں میڈیکل کالجز میں بھی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انگلش فٹبال کلب مانچسٹر سٹی کے مینجر پیپ گارڈیولا نے بھی ایک ملین یورو عطیہ کا اعلان کیا ہے۔

مصباح بطور کوچ عامر سہیل کومتاثر نہ کر پائے

محمد عامر کی ٹیم میں واپسی ہوسکتی ہے تو شرجیل خان کی کیوں نہیں۔ فوٹو: فائل

محمد عامر کی ٹیم میں واپسی ہوسکتی ہے تو شرجیل خان کی کیوں نہیں۔ فوٹو: فائل

لاہور: مصباح الحق بطور کوچ عامر سہیل کومتاثر نہ کر پائے، سابق کپتان نے کہا کہ جس وقت وہ قومی کوچ بنے انھیں کسی اسکول ٹیم کی کوچنگ کرنا چاہیے تھی۔

ایک برطانوی ویب سائٹ کوانٹرویو میں سابق ٹیسٹ اوپنر عامر سہیل نے کہاکہ قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ بنائے جانے سے قبل مصباح الحق کوچنگ کا قطعی طور پر کوئی تجربہ نہیں رکھتے تھے، اس مرحلے پر تو ان کو کسی اسکول کی کوچنگ قبول کرلینا چاہیے تھی۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان انٹرنیشنل معیار کے تقاضوں پر پورا اترنے والے بیٹسمینوں کی تلاش میں مشکلات کا شکار ہے، اس کے باوجود پی ایس ایل میں نئے بیٹنگ ٹیلنٹ کو صلاحیتوں کے اظہار کا زیادہ مواقع نہیں دیا جاتا، انھیں انٹرنیشنل معیار کی بولنگ کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی کارکردگی میں نکھار لانے کے اس پلیٹ فارم سے محروم رکھنا پاکستان کرکٹ کیلیے نقصان دہ ہے۔

عامر سہیل نے کہا کہ محمد عامر نے جو کچھ کیااس کے باوجود اگر ان کی قومی ٹیم میں واپسی ہوسکتی ہے تو شرجیل خان کے حوالے سے کسی بحث میں نہیں پڑنا چاہیے،اگر پیسر کا کم بیک ہوسکتا ہے تو اوپنر کا کیوں نہیں۔

کورونا وائرس کے حوالے سے جوفرا آرچر کی 6 برس پرانی ٹویٹ وائرل

جوفرا آرچر نے اگست 2014 کی ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ ’کوئی بھی جگہ کھلی نہیں ہوگی، وہ دن آنے والا ہے‘۔  فوٹو: فائل

جوفرا آرچر نے اگست 2014 کی ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ ’کوئی بھی جگہ کھلی نہیں ہوگی، وہ دن آنے والا ہے‘۔ فوٹو: فائل

لندن: کورونا وائرس کے حوالے سے انگلش فاسٹ بولر جوفرا آرچر کی6 برس پرانی ٹویٹ وائرل ہوگئی۔

جوفرا آرچر نے اگست 2014 کی ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ ’کوئی بھی جگہ کھلی نہیں ہوگی، وہ دن آنے والا ہے‘۔ ٹویٹر برادری اس ٹویٹ کو ’کورونا وائرس‘ کی پیشگوئی قرار دے رہی ہے، اس حوالے سے آرچر کو مختلف القابات بھی دیے جا رہے ہیں۔

ارجنٹائن کے 2فٹبالرزکورونا میں مبتلا

ڈیبالا وباکا شکار ہونے والے ایونٹس کے تیسرے پلیئر 
 فوٹو : فائل

ڈیبالا وباکا شکار ہونے والے ایونٹس کے تیسرے پلیئر فوٹو : فائل

روم:  ارجنٹائنی اسٹرائیکر پاؤلو ڈیبالا اور پاؤلو مالڈینی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

ڈیبالا وباکا شکار ہونے والے ایونٹس کے تیسرے پلیئر ثابت ہوئے،اے سی میلان کے دفاعی پلیئر مالڈینی بھی اس سے متاثر ہوگئے ہیں، ڈیبالا نے بدھ سے خود کو ’’آئسولیٹ‘‘ کرلیا ہے۔

ٹوکیو گیمز کا ممکنہ التوا ؛ آئی او سی نے ممبرممالک سے رجوع کرلیا

پیرس:  انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے ممبر ممالک سے کورونا وائرس سے پڑنے والے اثرات پر رائے طلب کرلی، ورلڈ باڈی پر ٹوکیو اولمپکس گیمز کو ملتوی کرنے کیلیے دباؤ شدید تر ہوگیا ہے، آئی او سی نے اس بحرانی صورتحال پر اپنی ممبر نیشنل اولمپک کمیٹیز سے معلوم کیاکہ ایسے میں انھیں کیا اقدام کرنا چاہیے۔

ہنگامی حالات سے متعلق قواعد کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے، گذشتہ دنوں امریکی سوئمنگ باڈی نے رواں برس 24 جولائی سے 9 اگست تک شیڈول گیمز کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا تھا، آئی او سی نے اپنے ممبران سے متبادل اقدام اور گیمز کی تیاریوں سے متعلق بھی رائے طلب کی ہے، فرنچ سوئمنگ فیڈریشن، نارویجین اولمپک کمیٹی اور ایتھلیٹس نے اس تجویز کی تائید کردی ہے، اس سے قبل آئی او سی چیف تھامس باخ نے ٹوکیو گیمز کے التواکو قبل از وقت قرار دیا تھا۔

دوسری جانب ذرائع کے مطابق ٹوکیو اولمپکس گیمز منتظمین نے ممکنہ تاخیر پر سوچ بچار شروع کردی ہے، البتہ جاپانی حکومت گیمز کو وقت پر کرانے کے موقف پر بدستور قائم ہے، کورونا وائرس نے دنیا بھر میں اولمپکس کی تیاریوں کو بْری طرح متاثر کیا ہے، ذرائع نے بتایا کہ اسپورٹس حکام بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظرممکنہ التواکی صورت میں متبادل منصوبے پر بھی تبادلہ خیال کر رہے ہیں، متبادل پلان ’بی‘ سی اور ڈی تیار کرنے پر سوچ بچار جاری ہے، دوسری جانب حکومتی ذرائع نے اس پر کوئی رائے نہیں دی۔

پی ایس ایل کو فیصلہ کن بنانے کیلیے 3 تجاویز زیرِ غور

حتمی فیصلہ حکام آئندہ چندروزمیں فرنچائزمالکان سے ٹیلی کانفرنس میں کرینگے۔ فوٹو:فائل

حتمی فیصلہ حکام آئندہ چندروزمیں فرنچائزمالکان سے ٹیلی کانفرنس میں کرینگے۔ فوٹو:فائل

لاہور: پی ایس ایل 5 کو فیصلہ کن بنانے کیلیے 3تجاویز زیر غور ہیں، مقابلے نومبر، چھٹے ایڈیشن سے ایک ہفتے قبل کرانے یا ٹاپ ٹیم ملتان سلطانز کو فاتح قرار دینے کے آپشنز موجود ہیں۔

سی ای او وسیم خان نے کہا کہ ملتوی ہونے والی پی ایس ایل5 کو مکمل کرنے کیلیے 3تجاویززیرغور ہیں، فیصلہ کن میچز نومبر میں کرائے جا سکتے ہیں، چھٹے ایڈیشن کے موقع پر بھی تمام ملکی اور غیر ملکی پلیئرز اکٹھے ہوں گے،ایونٹ شروع ہونے سے ایک ہفتے قبل بھی انعقاد ممکن ہوگا،البتہ اس صورت میں لیگ کے مقابلوں میں زیادہ کشش نہیں رہے گی۔

ایک سوال پر وسیم خان نے کہاکہ اس وقت بڑا مسئلہ انعامی رقم نہیں بلکہ چیمپئن کا فیصلہ ہے، ایک تجویز یہ بھی ہے کہ ملتان سلطانز پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ پر ہے، اسی کو فاتح قرار دیا جائے،آئندہ چند روز میں سیمی فائنلسٹ ٹیموں ملتان سلطانز، کراچی کنگز، پشاورزلمی اور لاہور قلندرز سمیتکوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے نمائندوں سے ٹیلی کانفرنس ہوگی، اس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ فائنل اور دیگر میچز کیلیے  کیا طریقہ کار اختیار کرنا چاہیے۔

ذرائع کے مطابق اگر ایونٹ کو مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تو مالی آمدنی میں اضافے کیلیے سیمی فائنلز کے بجائے ایلمنیٹرز کا طریقہ کار اپنا کر فائنلسٹ ٹیموں کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے، کورونا سے پیدا ہونے والی صورتحال میں تیزی سے تبدیل کے سبب پی سی بی نے پی ایس ایل کو جلد مکمل کرنے کیلیے پلے آف ختم کردیے تھے لیکن بعد ازاں سیمی فائنلز بھی نہیں کرائے جا سکے۔

شعیب ملک کے سوال پر اہلیہ ثانیہ مرزا کا دلچسپ جواب

شعیب ملک سمیت تمام کھلاڑی مداحوں کو کورونا وائرس سے بچاﺅ کے مشورے دے رہے ہیں

شعیب ملک سمیت تمام کھلاڑی مداحوں کو کورونا وائرس سے بچاﺅ کے مشورے دے رہے ہیں

ثانیہ مرزا اپنے شوہر شعیب ملک کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں۔

پشاور زلمی نے آل راﺅنڈر کا ایک پورٹریٹ سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے پوچھا تھا کہ ان کے بارے میں ایک لفظ کہیں، ثانیہ مرزا نے اس کے جواب میں ”ہینڈسم“ کا لفظ استعمال کیا۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل کے سیمی فائنلز اور فائنل ملتوی کئے جانے کے بعد شعیب ملک سمیت قومی کرکٹرز گھروں پر مقیم اور اپنے پرستاروں کو کورونا وائرس سے بچاﺅ کیلیے احتیاط کے مشورے دے رہے ہیں۔

مچل میکلینگن نے شرجیل خان کی حمایت میں بیان جاری کردیا

پی ایس ایل فائیو کے دوران اوپنر کو سخت ٹریینگ کرتے دیکھا، کیوی پیسر کی ٹوئٹ

پی ایس ایل فائیو کے دوران اوپنر کو سخت ٹریینگ کرتے دیکھا، کیوی پیسر کی ٹوئٹ

نیوزی لینڈ کے بولر مچل میکلینگن نے شرجیل خان کی حمایت میں بیان جاری کردیا۔

کراچی کنگز کے بولر کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 5 کے دوران اوپنر کو سخت ٹریینگ کرتے دیکھا، انہوں نے خود کو فٹ رکھنے کیلیے بہت کم آرام کیا،  یہ بھی سوچتا رہا کہ وہ پاکستان ٹیم میں واپسی کیلیے ضرورت سے زیادہ محنت تو نہیں کر رہے جس کی وجہ سے ان کی بیٹنگ پرفارمنس میں تسلسل کی کمی نظر آتی ہے، تھوڑا آرام بھی کرتے تو شاید کارکردگی مزید بہتر ہوتی۔

یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر یہ بحث چل رہی ہے کہ شرجیل خان کی فٹنس میں  کمزوریوں کو نظر انداز کرکے رواں سال آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں  صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دیا جائے یا نہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کا سہارا لیتے ہوئے مچل میکلینگان نے اس کا جواب دیتے ہوئے شرجیل خان کی حمایت کی ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز ویسٹ انڈیز میں کھیلنے پرغور

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ سے بات چیت جاری ہے۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ سے بات چیت جاری ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹیسٹ سیریز ویسٹ انڈیز میں کھیلنے پر غور کیا جارہا ہے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال میں انگلش کرکٹ بورڈ رواں سال ہونے والے مقابلوں کو ممکن بنانے کے لیے حکمت عملی تیار کررہا ہے، کورونا وائرس سے بہت کم متاثر ہونے والے ویسٹ انڈیز کے کرکٹ بورڈ سے بات چیت جاری ہے۔

پہلے مرحلے میں 4 جون سے شروع ہونے والی انگلینڈ کی کیربیئنز کے خلاف 3 میچز پر مشتمل ہوم ٹیسٹ سیریز ویسٹ انڈیز میں کھیلی جائے گی، اس کا انعقاد ستمبر میں کروایا جاسکتا ہے، بعد ازاں پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 30 جولائی سے شروع ہونے والی 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز بھی نئے شیڈول کیساٹھ کیریبیئن جزائر میں کروائی جاسکتی ہے۔

کورونا کیخلاف جنگ میں قومی کرکٹرز بھی شریک

فخر زمان ’ سلیوٹ سلام ‘ کا رجحان فروغ دینے کیلیے آگاہی مہم کا حصہ بن گئے
فوٹو: فائل

فخر زمان ’ سلیوٹ سلام ‘ کا رجحان فروغ دینے کیلیے آگاہی مہم کا حصہ بن گئے فوٹو: فائل

 لاہور:  قومی کرکٹرز بھی کورونا کیخلاف جنگ میں شریک ہوگئے،ویڈیو پیغامات جاری کردیئے۔

کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں قومی کرکٹرز بھی عوام کو آگاہی دینے کیلیے آگے آگئے، بی سی بی کی جانب سے جاری کئے جانے والے ویڈیو بیان میں بابر اعظم نے کہا کہ حفظان صحت کے اصولوں پر عمل کریں،احتیاط سے ہی اپنا اور اہل خانہ کا بچاؤ کرسکتے ہیں،آئیں سب ملک کر کورونا وائرس کو شکست دیں۔

فخرزمان نے پنجاب حکومت کی طرف سے شروع کی جانے والی آگاہی مہم ’’سلیوٹ سلام‘‘ کے حوالے سے ویڈیو بیان جاری کیا ہے، ان کا کہنا ہے وائرس کیخلاف جنگ میں ہم سب یکجا ہیں، پوری دنیا کورونا سے نبرد آزما ہے،احتیاط، احتیاط اور احتیاط ہی اس کا توڑ ہے، ’’سلیوٹ سلام‘‘ کی عادت اپناکرخودکوکورونا سے بچائیں، بار بار ہاتھ دھوئیں، غیر ضروری میل ملاپ سے اجتناب کریں۔ شہری حکومت پنجاب کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں، انھوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت ، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے ساتھ مل کر کورونا کو شکست دیں گے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کیے جانے والے پیغام میں محمد حفیظ نے کہا کہ تھوڑی سے احتیاط آپ اور اہل خانہ کو بیماری سے بچاسکتی ہے،ٹشو پیپر اور رومال استعمال کرنے کے بعد کوڑے دان میں پھینکیں۔

اظہر علی نے کہا کہ سب کو احتیاطی تدابیراختیارکرنے کی تلقین کریں، چھینک، کھانسی، کھانے سے پہلے ،ٹوائلٹ جانے کے بعد ہاتھ دھوئیں،آئیں سب مل کر کورونا کو شکست دیں۔

کورونا وائرس کے باوجود پی ایس ایل کامیاب رہی، ڈیرن سیمی

پشاور زلمی فیملی کا ایک بار پھر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، ڈیرن سیمی

پشاور زلمی فیملی کا ایک بار پھر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، ڈیرن سیمی

 لاہور: پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باوجود پاکستان میں ہونے  والی پی ایس ایل کامیاب ترین لیگ ثابت ہوئی۔

گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی ایس ایل کی منسوخی کے اعلان کے بعد غیرملکی کھلاڑیوں کا وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان اور پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی بھی وطن واپس لوٹ گئے تاہم واپسی سے قبل انہوں نے پاکستانیوں کے نام ایک پیغام جاری کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے پشاور زلمی کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے کہا کہ کورونا وائرس کے باوجود پہلی بار پاکستان میں ہونے والی پی ایس ایل کامیاب ترین لیگ ثابت ہوئی، میں پشاور زلمی فیملی کا ایک بار پھر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

ڈیرن سیمی نے پاکستانیوں سے درخواست کی کہ وہ وائرس سے اپنی حفاظت کریں اور آپ سے پھر ملاقات ہوگی۔

اسٹارفٹبالرکرسٹیانورونالڈونے بھی خود کوقرنطینہ کرلیا

میچ میں انہوں نے ڈینیلی کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کیا تھا: فوٹو: فائل

میچ میں انہوں نے ڈینیلی کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کیا تھا: فوٹو: فائل

 لاہور: کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظراسٹار فٹبالرکرسٹیانو رونالڈوبھی ان دنوں سلیف آئسولیشن میں ہیں۔

کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظراسٹار فٹبالر کرسٹیانورونالڈو بھی ان دنوں سلیف آئسولیشن میں ہیں۔ یووینٹس کلب کے ساتھی فٹبالر ڈینلی روگینی کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد رونالڈو پرتگال واپس آکر اپنے گھرپرہیں۔ اتوار کو تماشائیوں کے بغیر یوونٹس اور انٹرمیلان کا میچ ہوا تھا جس میں کرسٹیانورونالڈو کے کلب نے دوصفر سے کامیابی پائی تھی۔

اس فتح پرسب نے ہاتھ ملاکرخوشی کا اظہارکیا تھا۔ اس میچ میں انہوں نے ڈینیلی کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کیا تھا۔

رمیز راجہ کا ایلیکس ہیلز میں کورونا وائرس کا خدشہ

ایلیکس ہیلز کے بارے میں کورونا وائرس کا سننے میں آرہا ہے، سابق کپتان

ایلیکس ہیلز کے بارے میں کورونا وائرس کا سننے میں آرہا ہے، سابق کپتان

 لاہور: معروف تجزیہ کار اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے پی ایس ایل ٹیم کراچی کنگز کے غیر ملکی کھلاڑی ایلیکس ہیلز میں کورونا وائرس کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

رمیز راجہ نے ایلیکس ہیلز کے کورونا ٹیسٹ میں کچھ مثبت علامات کا اشارہ دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز کے ایلیکس ہیلز کے بارے میں کورونا وائرس کا سننے میں آرہا ہے لیکن ابھی حتمی رپورٹ کا انتظار ہے۔

رمیز راجہ نے کہا کہ پی ایس ایل میچز کا ملتوی کرنا اچھا فیصلہ ہے، جان تو جہان ہے، یہ پوری دنیا کے لیے افسوس ناک صورتحال ہے، یہ صرف پاکستان کا مسئلہ نہیں، ہم سب کو مل کر اس وبا کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

رمیز راجہ نے مزید کہا کہ ہم سب کے بھی ٹیسٹ ہو رہے ہیں اور ہمیں خود کو بچانا ہوگا، اپنے ہاتھوں کو باربار دھوئیں، تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے ہی خود کو محفوظ کیا جاسکتا ہے، دعا ہے کہ اللہ ہم سب پر رحمت فرمائے۔

غیر ملکی کھلاڑی میں کورونا کی علامات کے باعث پی ایس ایل ملتوی کیا، وسیم خان

حالات بہتر ہوں گے تو فرنچائزز سے بات چیت کے بعد مقابلے ہوں گے، وسیم خان فوٹو: فائل

حالات بہتر ہوں گے تو فرنچائزز سے بات چیت کے بعد مقابلے ہوں گے، وسیم خان فوٹو: فائل

 لاہور: پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان نے کہا ہے کہ غیر ملکی کھلاڑی میں کورونا کی علامات کے باعث پی ایس ایل ملتوی کیا گیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران وسیم خان نے کہا کہ کورونا پوری دنیا کو متاثر کررہا ہے تو کرکٹ بہت چھوٹی بات ہے، ہم نے پی ایس ایل مکمل کرانے اور اس سے منسلک تمام لوگوں کے تحفظ کے لیے بہت اقدامات کیے، اس کے لیے میچ بھی کم کیے۔ ہم نے تمام غیر ملکی کھلاڑیوں کو واپس جانے کا آپشن دیا، آج میچز کھیلنے کے لیے تیار تھے، چاروں ٹیمیں تیار تھیں اور فرنچائز نے بھی کسی قسم کے تحفظات کا اظہار نہیں کیا۔

وسیم خان کا کہنا تھا کہ ایک غیر ملکی کھلاڑی میں کورونا کی علامات ہیں، مشتبہ کھلاڑی کاپتہ چلنے کے بعد ایونٹ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا، پی ایس ایل میچز ملتوی کرنے کا مقصد کھلاڑیوں اور آفیشلز کا تحفظ ہے، غیر ملکی کھلاڑی وطن واپس جاچکا ہے، مشتبہ کھلاڑی کا نام ظاہر نہیں کریں گے۔ حالات بہتر ہوں گے تو فرنچائزز سے بات چیت کے بعد مقابلے ہوں گے۔

پی ایس ایل فائیو کے سیمی فائنلز کل لاہور میں کھیلے جائیں گے

ملتان سلطانز کا مقابلہ پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کا مقابلہ کراچی کنگز سے ہوگا

ملتان سلطانز کا مقابلہ پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کا مقابلہ کراچی کنگز سے ہوگا

پاکستان سپرلیگ کے پانچویں ایڈیشن کے سیمی فائنلز کل قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان سپر لیگ کا پانچواں ایڈیشن سنسنی خیز مقابلوں کے بعد آخرکار اختتام کو پہنچنے والا ہے، کورونا وائرس کے خوف نے شائقین کرکٹ کو میدانوں سے دور رکھا لیکن اس کے باوجود پاکستانیوں کے دلوں میں پی ایس ایل کا جوش مانند نہ پڑا اور وہ گھروں سے بیٹھ کر پاکستان کی اس کامیاب ترین لیگ سے محظوظ ہورہے ہیں۔

پی ایس ایل فائیو کے سیمی فائنلز اور فائنل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔ پوائںٹس ٹیبل پر سرفہرست ملتان سلطانز چوتھے نمبر پر موجود پشاور زلمی سے کل پہلے سیمی فائنل میں مدمقابل ہوگی جب کہ دوسرا سیمی فائنل بھی کل ہی میزبان لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان ہوگا۔

ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ پہلی بار فائنل فور تک رسائی کا سنہری موقع ملا ہے، سیمی فائنل میں شاندار کھیل پیش کرکے فائنل کھیلنے کا چانس گنوانا نہیں چاہتے، پشاور زلمی کے غیرملکی کھلاڑی واپس چلے گئے ہیں، اس چیز کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے، ہمارے پاس  عمران طاہر، معین علی اور روی بوپارا موجود ہیں۔ لاہور قلندرز سے شکست کے باوجود بیک اپ کھلاڑیوں کی پرفارمنس  بہت اچھی رہی، ہمارے پاس بہترین کھلاڑی  موجود ہیں اور پلینگ الیون کا انتخاب سوچ سمجھ کر کریں گے، روحیل نزیر، خوشدل شاہ ، جنید خان سب لوگوں کو آزمایا سب نے پرفارم کیا۔

پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے کہا کہ ہمارے پاس اب غلطی کی گنجائش نہیں، ہم سے زیادہ پریشر حریف ٹیم پر ہوگا، اس وکٹ پر 160 سے زیادہ  اسکور جیت کے لیے کافی ہوگا۔ ڈیرن سیمی میچ ونر ہیں، ان کی فٹنس اور فارم کو دیکھ کر کھلانے کا فیصلہ کل کریں گے،خواہش ہے کہ فائنل لاہور قلندرز کے خلاف کھیلیں۔

شان مسعود او ر وہاب ریاض نے مداحوں کے لیے اپنے پیغام میں کہا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر تمام لوگوں سے درخواست ہے باقاعدگی سے ہاتھ دھویں، ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں گے۔

لاہور قلندرز کو بڑا دھچکا، 3 کھلاڑی پی ایس ایل چھوڑ کر وطن روانہ

وطن جانے والے کھلاڑیوں میں کرس لین، ڈیوڈ ویزے اور سیکوگے پرسنا شامل ہیں

وطن جانے والے کھلاڑیوں میں کرس لین، ڈیوڈ ویزے اور سیکوگے پرسنا شامل ہیں

 لاہور: پی ایس ایل سیمی فائنل سے قبل لاہور قلندرز کے 3 کھلاڑی کرس لین، ڈیوڈ ویزے اور سیکوگے پرسنا اپنے اپنے وطن روانہ ہوگئے۔

تیزی سے پھیلتے ہوئے کورونا وائرس نے پاکستان سپر لیگ کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے، پی ایس ایل سیمی فائنل سے قبل لاہور قلندرز کی ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے اور ٹیم میں شامل 3 اہم کھلاڑی وطن روانہ ہوگئے ہیں جن میں کرس لین، ڈیوڈ ویزے اور سیکوگے پرسنا شامل ہیں۔

غیر ملکی کھلاڑیوں کے وطن جانے کے بعد لاہور قلندرز نے عابد علی اور آغا سلمان کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔

لاہور قلندرز نے تاریخ رقم کردی، پہلی بار پی ایس ایل کے سیمی فائنل میں رسائی

لاہور: ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 187 رنز کا ہدف دیا تھا جو اس نے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ قلندرز نے اٹھارہ اعشاریہ پانچ اوورز میں 191 رنز بنا کر فتح اپنے نام کی۔

تفصیل کے مطابق لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل فائیو) کے 29ویں میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

لاہور قلندرز کی جیت میں کرس لین نے اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے صرف 55 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 12 چوکوں اور 8 چھکوں کی مدد سے 113 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ دیگر بلے بازوں میں اوپنر فخر زمان 57 جبکہ کپتان سہیل اختر 19رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 187 رنز کا ہدف دیا تھا۔ سلطانز کے نمایاں بلے بازوں میں خوشدل خان کا نام سب سے اوپر ہے جنہوں نے 29 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 5 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 70 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

ملتان سلطانز کی لاہور قلندرز کے خلاف بیٹنگ

لاہور قلندرز میں تمام غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں

لاہور قلندرز میں تمام غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں

لاہور: پی ایس ایل فائیو کے اہم ترین میچ میں ملتان سلطانز کی لاہور قلندرز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ 

قذافی اسٹیڈیم لاہور مین کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ کے 28ویں میچ میں ملتان سلطانز کی بیٹنگ جاری ہے۔

اس سے قبل لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ معین علی اور ذیشان اشرف نے اننگز کا آغاز کیا تاہم شاہین آفریدی نے پہلے ہی اوور میں معین علی کو پویلین واپس بھیج دیا اور اگلے ہی اوور میں ذیشان بھی محمد حفیظ کا شکار بنے، دونوں بالترتیب 1 اور 2 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کے باوجود لاہور قلندرز کے غیر ملکی کھلاڑیوں نے وطن واپسی کا فیصلہ نہیں کیا اور آج ملتان سلطانز کے خلاف تمام غیر ملکی کھلاڑی ایکشن میں ہیں۔

واضح رہے یہ میچ لاہور قلندرز کے لیے کوارٹر فائنل کی حیثیت رکھتا ہے کیوں کہ جیت کی صورت میں وہ سیمی فائنل میں پہنچ جائیں گے البتہ شکست کی صورت میں انہیں آج ہی کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شیڈول کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان مقابلے کا انتظار کرنا ہوگا جہاں کوئٹہ کی شکست ہی انہیں اگلے مرحلے میں پہنچاسکتی ہے۔

کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 4 وکٹ سے شکست دے دی

اسلام آباد یونائیٹڈ کے حسین طلعت نے 37 رنز کی اننگز کھیلی

اسلام آباد یونائیٹڈ کے حسین طلعت نے 37 رنز کی اننگز کھیلی

 کراچی: پی ایس ایل فائیو کے 28 ویں میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے 28 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں صرف 136 رنز بنائے۔

قبل ازیں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ مہمان ٹیم کی جانب سے فل سالٹ اور رضوان حسین نے ٹیم کو 35 رنز کا آغاز فراہم کیا، رضوان 17 اور سالٹ 25 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جس کے بعد حسین طلعت بیٹنگ کے لیے آئے اور 37 رنز کی ذمہ دارنہ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

پی ایس ایل فائیو میں اپنی بیٹنگ صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے والے لیگ اسپنر شاداب خان اس بار صرف 12 رنز کے ہی مہمان ثابت ہوئے، کولن انگرام کی اننگز بھی 14 رنز تک محدود رہے جب کہ آصف علی ایک بار پھر ناکام رہے اور صرف 2 رنز بنانے کے بعد چلتے بنے۔

کراچی کنگز کی جانب سے افتخار احمد ، ارشد اقبال، کرس جورڈن، عماد وسیم اور عمید آصف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

دوسری اننگ

اسلام آباد یونائیٹڈ کے 137 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگ کی بیٹنگ شروع ہوئی ۔ شرجیل خان اور بابر اعظم نے اوپننگ کی۔ شرجیل خان 14 گیندوں پر دھوں دھار 37 رنز بناکر عاکف جاوید کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے جب کہ بابر اعظم 20 گیندوں پر 19 رنز بناکر موسی کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

ان کے بعد آنے والے کیمرون ڈیلپورٹ نے 11 رنز بنائے جنہیں شاداب خان نے پویلین روانہ کردیا اور افتخار احمد محض ایک رنز بناکر شاداب خان کی گیند پر آصف علی کو کیچ دے بیٹھے۔ عماد وسیم نے 26 اور والٹن نے 11 رنز اسکور کیے۔ کرس جورڈن 6 اور عمید آصف 13 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ کنگز نے 19.2 اوورز میں 137 رنز کا ہدف حاصل کرلیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے بالنگ میں شاداب خان نے دو جب کہ محمد موسی، ظفر گوہر، عاکف جاوید اور رومان رئیس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

کراچی کنگز میں الیکس ہیلز کی وطن واپسی کے بعد کیمرون ڈیلپورٹ کو پلینگ الیون میں شامل کیا گیاجب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ میں غیرملکی کھلاڑیوں میں صرف فل سالٹ اور کولن انگرام شامل تھے۔ دیگر کھلاڑی کورونا وائرس کی وجہ سے احتیاطی طور پر وطن واپس روانہ ہوگئے۔

ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 3 وکٹ سے شکست دے دی

پشاور زلمی پورے اوور کھیلتے ہوئے 155 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 151 رنز ہی بناسکی (فوٹو : نیوز ایجنسی)

پشاور زلمی پورے اوور کھیلتے ہوئے 155 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 151 رنز ہی بناسکی (فوٹو : نیوز ایجنسی)

 کراچی: پی ایس ایل فائیو کے 27 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو تین وکٹ سے شکست دے دی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے 27 ویں میچ میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر پہلے ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

ملتان سلطانز کی جانب سے بیٹنگ انڈر 19 کے کپتان اور پی ایس ایل میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے روہیل نذیر نے شروع کی، ان کے ساتھ ذیشان اشرف اوپننگ کے لیے میدان میں اترے اور ٹیم کو 32 رنز کا آغاز فراہم کیا۔

راحت علی نے تین کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیا، روہیل 14 رنز کی اننگز کھیل کر کامران اکمل کو کیچ دے بیٹھے اسی طرح ذیشان اشرف بھی 52 رنز کی اننگ کھیل کر کامران کو کیچ دے کر پویلین لوٹ گئے۔ راحت علی نے تیسرا شکار معین علی کو بنایا جو صفر پر آؤٹ ہوگئے۔

حسن علی نے شان مسعود کو 28 رنز پر آؤٹ کردیا جبکہ آؤٹ ہونے والے پانچویں کھلاڑی روی بوپارہ تھے جو عامر علی کا شکار بنے انہوں نے 5 رنز اسکور کیے۔ چھٹے کھلاڑی شاہد آفریدی تھے جو وہاب ریاض کی گیند پر عمیر امین کو کیچ دے بیٹھے، آفریدی نے 19 رنز اسکور کیے۔

دوسری اننگ

ملتان سلطانز کے 155 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی نے بیٹنگ شروع کی۔ کامران اکمل اور امام الحق نے اوپننگ کی، کامران اکمل چند گیندوں بعد ہی دو رنز پر آؤٹ ہوگئے ان کی جگہ وہاب ریاض آئے اور وہ بھی ٹک نہ سکے جو کہ تین رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

کھلاڑی عمر امین نے 23 گیندوں پر 29 رنز اسکور کیے اور معین علی کی گیند پر بولڈ ہوگئے جب کہ امام الحق سہیل تنویر کی گیند پر شان مسعود کو کیچ دے بیٹھے۔ انہوں ںے 41 گیندوں پر 56 رنز بنائے۔ حیدر علی ایک رن بناسکے۔

حیدر علی کے بعد شعیب ملک 30 رنز بناکر علی شفیق کی گیند پر شاہد آفریدی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ 19 ویں اوور میں حماد اعظم 7 رنز بناکر بولڈ ہوگئے۔ پشاور زلمی پورے اوور کھیلتے ہوئے 155 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 151 رنز ہی بناسکی۔

خیال رہے کہ پشاور زلمی کی ٹیم میں کوئی بھی انٹرنیشنل کھلاڑی شامل نہیں، وہ پہلے ہی کورونا وائرس کے خوف سے پی ایس ایل سے دست بردار ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں پھیلنے والی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے سندھ حکومت کی سفارش پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے اگلے میچز بند گراؤنڈ میں کروانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں شائقین کی انٹری مکمل طور پر بند ہے تاہم پی سی بی کے منظور شدہ مخصوص افراد ہی گراؤنڈ میں جاسکیں گے۔

پی ایس ایل کا شیڈول تبدیل، پلے آف میچز ختم، فائنل 18مارچ کو ہو گا

پاکستان سپر لیگ کا فائنل میچ پہلے 22مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول تھا— فائل فوٹو: اےا یف پی
پاکستان سپر لیگ کا فائنل میچ پہلے 22مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول تھا— فائل فوٹو: اےا یف پی

کورونا وائرس کے سبب پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے شیڈول اور فارمیٹ میں تبدیلی کردی گئی ہے اور اب لیگ میں 34کے بجائے 33 میچز ہوں گے جبکہ پلے آف میچز کی جگہ سیمی فائنل کھیلے جائیں گے۔

کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر پاکستان سپر لیگ کے پلے آف مرحلے اور فائنل میچوں کی تاریخیں تبدیل کردی گئی ہیں اور 22مارچ کو شیڈول فائنل اب تاریخ کی تبدیلی کے بعد 18مارچ کو ہو گا۔

وائرس کے خطرے کے سبب لیگ کے شیڈول میں 4دن کم کر دیے گئے ہیں تاکہ ناصرف غیرملکی کھلاڑی باحفاظت جلد از جلد وطن واپس لوٹ سکیں بلکہ لیگ کو بھی بخیر و خوبی منطقی انجام تک پہنچایا جا سکے۔تحریر جاری ہے‎

اس سے قبل پاکستان سپر لیگ میں دو سرفہرست ٹیموں کے درمیان ایک کوالیفائر اور دو ایلیمنیٹر میچز کھیلے جانے تھے لیکن اب ورلڈ کپ کی طرز پر سیمی فائنل میچز کا انعقاد ہو گا اور ان کی فاتح ٹیمیں فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔

نئے شیڈول کے تحت ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل 17مارچ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں راؤنڈ مرحلے میں پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست رہنے والی ٹیم اور چوتھے نمبر کی ٹیم کے درمیان دوپہر 2بجے ہو گا۔

اسی دن قذافی اسٹیڈیم ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل کی میزبانی کرے گا جو پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے اور تیسرے نمبر کی ٹیموں کے درمیان شام 7بجے کھیلا جائے گا۔

ان دونوں میچز کی فاتح ٹیمیں فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیں گی جو 18مارچ کو شام 7بجے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ وہ پنجاب حکومت سے مستقل رابطے میں ہیں اور قذافی اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے ایونٹ کے آخری چاروں میچوں کے لیے شائقین کو اسٹیڈیم میں جانے کی اجازت کے حوالے سے حکومت سے رہنمائی لیں گے تاہم اس بارے میں فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس کے مریض سامنے آنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ اور حکومت نے مشترکہ لائحہ عمل اپناتے ہوئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنی شروع کردی ہیں۔

گزشتہ روز حکومت سندھ نے اعلان کیاتھا کہ کراچی میں شیڈول لیگ کے اب بقیہ تمام میچز میں شائقین کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی اور خالی اسٹیڈیم میں میچز کھیلے جائیں گے۔

آج پاکستان کرکٹ بورڈ نے وائرس کے سبب احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے تمام غیرملکی کھلاڑیوں کو اجازت دے دی تھی کہ اگر وہ چاہیں تو وطن واپس لوٹ سکتے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے اس اعلان کے بعد 10 کھلاڑیوں اور ایک کوچ نے لیگ کے بقیہ میچز سے دستبرداری کا اعلان کردیا۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان سپر لیگ اس وائرس سے متاثر ہونے والا واحد ایونٹ نہیں بلکہ دنیابھر کے کھیلوں کے مقابلے اس سے متاثر ہو چکے ہیں اور ان کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا ہے۔

دنیا کی سب سے بڑی کرکٹ لیگ انڈین پریمیئر لیگ نے اپنے مقابلے 29مارچ سے ملتوی کردیے ہیں اور اب لیگ کا انعقاد 15اپریل سے کیا جائے گا۔

اسی طرح دنیا کے مشہور ترین مقابلے یوئیفا چیمپیئنز لیگ اور دنیا کی مہنگی ترین لیگز میں سے ایک نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن (این بی اے) نے بھی کورونا وائرس کے باعث تاحکم ثانی مقابلے منسوخ کردیے ہیں۔

یورپ میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملک اٹلی میں مکمل لاک ڈاؤن ہے اور ہر قسم کے کھیلوں کے مقابلے منسوخ کر دیے گئے ہیں جبکہ جن ملکوں میں میچز منعقد ہورہے ہیں انہیں بھی خالی اسٹیڈیم میں منعقد کیا جا رہا ہے۔

آج مشہور ہسپانوی فٹبال لیگ ‘لا لیگا’ کے مقابلے بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں جبکہ مشہور آسٹریلین گرینڈ پرکس کے مقابلے بھی تاحکم ثانی معطل کر دیے گئے ہیں۔

اسی طرح اے ٹی پی ٹور نے ٹینس کے تمام مقابلوں کو منسوخ کردیا ہے اور میچز کے لیے اگلی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا جبکہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے تمام ممالک کو انتباہ جاری کیا گیا ہے کہ وہ ہر ممکن حد تک کوشش کریں کہ اپنے عوام کو ایک جگہ اجتماع کی صورت میں جمع نہ ہونے دیں۔

نازیبا حرکت پر پشاور زلمی نے حسن علی اور یاسر شاہ کی سرزنش کردی

دونوں نے شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ محتاط رہنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ فوٹو : فائل

دونوں نے شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ محتاط رہنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ فوٹو : فائل

کراچی: نازیبا حرکت پر پشاور زلمی کے ڈائریکٹرکرکٹ محمد اکرم نے حسن علی اور یاسر شاہ کی سرزنش کردی۔

سابق فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ ویڈیو دیکھنے کے بعد کرکٹرز کو بلاکر انھیں اچھی طرح سے سمجھایا، دونوں نے شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ محتاط رہنے کی یقین دہانی بھی کرائی،انھوں نے کہا کہ اس طرح کی حرکت کسی معاشرے میں کسی کی جانب سے قابل قبول نہیں،دونوں پلیئرز اب کھیل پر توجہ دینا چاہتے ہیں، کرکٹرز کو کیا سزا دی گئی۔

اس کے جواب میں محمد اکرم نے کہا کہ کچھ باتیں عوام میں لانے والی نہیں ہوتیں،بہرحال انھیں اچھی طرح سمجھا دیا ہے۔

کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 10 وکٹ سے شکست دے دی

کراچی کنگز کا کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوا، اوپنرز شرجیل خان نے 74 اور بابر اعظم نے 69 رنز بنائے (فوٹو : فائل)

کراچی کنگز کا کوئی کھلاڑی آؤٹ نہیں ہوا، اوپنرز شرجیل خان نے 74 اور بابر اعظم نے 69 رنز بنائے (فوٹو : فائل)

کراچی: پی ایس ایل فائیو کے 26 ویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 10 وکٹ سے شکست دے دی۔

نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے 26 ویں میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

مہمان ٹیم کی جانب سے کپتان سہیل اختر اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا، پچھلے میچ کے مین آف دی میچ فخر اس بار زیادہ لمبی اننگز نہ کھیل سکے اور 17 رنزبنانے کے بعد عمید آصف کا شکار بنے جس کے بعد کرس لین بھی ان کے پیچھے فوراً ہی پویلین واپس پہنچ گئے، وہ 5 رنز ہی بناسکے۔

بین ڈنک بھی صرف 9 رنز کے مہمان ثابت ہوئے البتہ کپتان سہیل اختر نے اپنی نصف سنچری مکمل کی اور وہ 68 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد سمیت پٹیل بیٹنگ کے لیے آئے اور ان کی اننگز صرف 5 رنز تک محدود رہی۔ محمد حفیظ نے 35 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ لاہور قلندر نے مقررہ اوورز میں 150 رنز اسکور کرکے کراچی کنگز کو 151 کا ہدف دے دیا۔

کراچی کنگز کی جانب سے عمید آصف اور ارشد اقبال نے 2،2 جب کہ کرس جورڈن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

جوابی بیٹنگ میں کراچی کنگز نے 151 رنز کا ہدف 18 اوورز میں حاصل کیا۔ شرجیل خان 74 اور بابر اعظم 69 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

کراچی کنگز میں 3 تبدیلیاں کی گئی، ان فٹ عامر یامین کی جگہ عمید آصف، عمر خان کی جگہ اسامہ میر اور کیمرون ڈیلپورٹ کی جگہ محمد ارشد کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا جب کہ لاہور قلندرز میں معاذ خان کی جگہ محمد فیضان کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والے پہلے ٹاکرے میں لاہور نے کراچی کو شکست دی تھی۔

پی ایس ایل 5؛ آج لاہور قلندرز اور کراچی کنگز ٹکرائیں گے

کمشنر کراچی کی میچز دیکھنے کے لیے آنے والے تماشائیوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت فوٹوفائل

کمشنر کراچی کی میچز دیکھنے کے لیے آنے والے تماشائیوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت فوٹوفائل

کراچی: پی ایس ایل 5 کا 26 واں ٹاکرا آج شام 7 بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا آج لاہور قلندرز اور کراچی کنگز ایک دوسرے سے ٹکرائیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور قلندرز اور کراچی کنگز لیگ میں دوسری مرتبہ آمنے سامنے ہوں گے۔ اس سے قبل قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے پہلے ٹاکرے میں لاہور نے کراچی کو شکست دی تھی۔

نیشنل اسٹیڈیم میں تیاریاں مکمل اور سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے شائقین کومشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ نزلہ اوربخارمیں مبتلا افراد میچ دیکھنے اسٹیڈیم نہ جائیں۔

کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی جانب سے بھی تماشائیوں کے لئے کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لئے ایڈوائزری جاری کی گئی ہے جس میں کمشنر کراچی نے میچز دیکھنے کے لیے آنے والے تماشائیوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ایڈوائزری کے مطابق کھانسی، نزلہ یا زکام کی علامات کی صورت میں تماشائی اسٹیڈیم کا رُخ نہ کریں، اسٹیڈیم آنے والوں کی تھرمل اسکریننگ ہوگی۔

کمشنر کراچی نے شائقین کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری صابن اور الکوحل والے سینیٹائزرز سے ہاتھ دھوئیں، چھینک کی صورت میں ٹشو پیپر یا رومال استعمال کریں اور ڈسٹ بن میں ڈالیں، ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے اجتناب برتا جائے، اسٹیڈیم میں غیر ضروری طور پر کرسیوں، ریلنگ اور اسٹیل بار کو چھونے سے گریز کیا جائے، بخار اور کھانسی میں مبتلا شخص سے رابطے سے اجتناب برتا جائے، اسٹیڈیم میں سرِعام تھوکنے، پانی، خالی بوتلیں اور دیگر اشیا ہرگز نہ پھینکی جائیں۔

نیشنل اسٹیڈیم کی اندرونی سیکیورٹی رینجرز نے سنبھال رکھی ہے، پولیس اور رینجرز کے افسران، اہلکار اور کمانڈوز کی بھاری نفری سیکیورٹی پر تعینات ہیں، سی سی ٹی وی کیمروں سے اسٹیڈیم کے اندر اور اطراف پر نظر رکھی جائے گی، میچ دیکھنے والوں کو پارکنگ سے شٹل سروس کے ذریعے اسٹیڈیم پہنچایاجائے گا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق شائقین کی گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے 4 مقامات بنائے گئے ہیں، یونیورسٹی روڈ پر وفاقی جامعہ اردو گراؤنڈ اور ایکسپو سینٹر میں پارکنگ بنائی گئی ہے، ڈالمیا روڈ پر غریب نواز فُٹبال گراؤنڈ میں بھی شائقین اپنی گاڑیاں پارک کرسکیں گے، رعنا لیاقت علی خان گرلز کالج بالمقابل آغا خان اسپتال میں بھی پارکنگ بنائی گئی ہے، آغا خان اور لیاقت نیشنل اسپتال جانے والے نیو ٹاؤن کی جانب سے جاسکیں گے، جب کہ اطراف کے رہائشی بھی شناختی کارڈ دکھا کر نیو ٹاؤن کی جانب سے جاسکیں گے۔

راولپنڈی میں پی ایس ایل مقابلے؛ ایک لاکھ سے زیادہ تماشائیوں نے اسٹیڈیم آکر میچز دیکھے

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے گراؤنڈ اسٹاف اصل ہیروز ہیں، چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی فوٹو: فائل

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے گراؤنڈ اسٹاف اصل ہیروز ہیں، چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی فوٹو: فائل

 لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے دعوی کیاہے کہ راولپنڈی میں ایک لاکھ سے زیادہ تماشائیوں نے اسٹیڈیم آکر پی ایس یل کے میچز دیکھے۔

17 ہزار افراد کی گنجائش والے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں مجموعی طور پر پی ایس ایل 5 کے 8 میچز کھیلے گئِے جس میں شائقین کا جوش وخروش زبردست رہا۔ ایک لاکھ س زائد تماشائیوں نے اسٹیڈیم میں آکر میچز دیکھے، ملتان میں 3 میچز کو دیکھنے والوں کی تعداد 80 ہزار سے زیادہ رہی۔ کراچی میں ابتدائی میچوں میں شائقین کی آمد 90 فیصد جب کہ قذافی اسٹیڈیم میں اب تک 80 فی صد رہی ہے۔

پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ کرکٹ پاکستانی عوام کا پسندیدہ کھیل ہے اور اس تناظر میں مداحوں کی اسٹیڈیم آمد پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے خوشی کا باعث ہے۔ شائقینِ کرکٹ کی اسٹیڈیم آمد سے جہاں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے تو وہیں میڈیا کوریج کے ذریعے دنیا بھر میں پاکستان کی ثقافت اور روایات کا مثبت پہلو بھی اجاگر ہوتا ہے۔ لیگ کے دوران چند میچوں میں موسم کھیل کے لیے سازگار نہیں تھا تاہم اس کے باوجود کرکٹ کے مداحوں نے حوصلے اور صبر سے کام لیا۔

چیف آپریٹنگ آفیسر نےگراؤنڈ اسٹاف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ لیگ میں شامل 6 ٹیموں اور میچ آفیشلز کے بعد گراؤنڈ اسٹاف اس ٹورنامنٹ کی آٹھویں ٹیم ہے۔ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے گراؤنڈ اسٹاف اصل ہیروز ہیں، ان کی انتھک محنت کے سبب بارش کے باوجود بھی لیگ کے میچز کا انعقاد ممکن بنایا جاسکا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور اور نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں بھی اتنا ہی محنتی گراؤنڈ اسٹاف موجود ہے اور ایسے عملے کی موجودگی پی سی بی کی کامیابی کا بڑا سبب ہے۔ پی سی بی کی جانب سے مقامی انتظامیہ، صوبائی حکومتوں اور سیکورٹی ایجنسیوں کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ان کےتعاون کے بغیرپی سی بی کے لیے اتنا بڑا ایونٹ منعقد کروانا ممکن نہ تھا۔

لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 8 وکٹ سے شکست دے دی

بین ڈنک کی دھوں دھار اننگ، 40 گیندوں پر 99 رنز، 12 چھکے اور تین چوکے شامل (فوٹو : فائل)

بین ڈنک کی دھوں دھار اننگ، 40 گیندوں پر 99 رنز، 12 چھکے اور تین چوکے شامل (فوٹو : فائل)

 لاہور: پی ایس ایل فائیو کے 23 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 8 وکٹ سے شکست دے دی، بینک ڈنک نے 40 گیندوں پر 99 رنز بناکر قلندرز کو فتح دلائی۔

لاہور میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے 23 ویں میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر پہلے کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

کراچی کنگز نے بیٹنگ شروع کی اور پورے اوور کھیلتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر لاہور قلندر کو جیت کے لیے 188 رنز کا ہدف دیا۔ والٹن نے 45، بابر اعظم نے 38 رنز بنائے جب کہ الیکس ہیلز 80 بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ بالنگ میں لاہور قلندر کی جانب سے معاذ خان نے دو اور سلمان ارشاد نے ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں لاہور قلندرز نے بیٹنگ شروع کی اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کا دیا گیا ہدف حاصل کرلیا۔ قلندرز نے یہ ہدف 19.1 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔ قلندرز کے کھلاڑی بین ڈنک نے دھواں دھار اننگ کھیلی اور 40 گیندوں پر 99 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ انہوں نے 12 چھکے اور تین چوکے لگاکر ٹیم کو فتح دلائی۔

بہتری اننگ کھیلنے پر بین ڈنک کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیکر پلے آف میں رسائی حاصل کرلی

ملتان سلطانز کی جانب سے جنید خان اور عمران طاہر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں

ملتان سلطانز کی جانب سے جنید خان اور عمران طاہر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں

 راولپنڈی: پی ایس ایل فائیو کے 22ویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 9 وکٹ سے شکست دے دی۔ 

راولپنڈی میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کا 22واں میچ بارش کے باعث 9،9 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا جس میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 97 رنز بنائے جس کے جواب میں ملتان سلطانز نے مطلوبہ ہدف 7ویں اوور میں ہی ایک وکٹ کے نقصان پر آسانی سے پورا کرلیا۔

ملتان سلطانز کی جانب سے جیمز ونس اور ذیشان اشرف نے ٹیم کو 68 رنز کا بہترین آغاز فراہم کیا، ذیشان 16 رنز بنانے کے بعد شاداب خان کا شکار بنے۔ جیمز ونس نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 20 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی، وہ 61 رنز پر ناقابل شکست رہے جب کہ معین علی بھی 14 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

اس سے  قبل ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے لیوک رونکی اور کولن منرو نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں بالترتیب 18 اور 25 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے جس کے بعد کولن انگرام بھی 6 رنز کے ہی مہمان ثابت ہوئے۔

کپتان شاداب خان کی اننگز بھی صرف 14 رنز تک ہی محدود رہی، آصف علی بھی توقعات پر پورا نہ اترسکے اور صرف 4 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے عمران طاہر اور جنید خان نے 2،2 جب کہ معین علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں پہلی بار تمام میچز ملک میں ہورہے ہیں جس کے لیے کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی کے اسٹیڈیم کا انتخاب کیا گیا تاہم خراب موسم کی وجہ سے راولپنڈی میں شیڈول میچز بارش کی وجہ سے متاثر ہورہے ہیں اور آج بھی اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار رہا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ 2 بجے شروع ہونا تھا تاہم بارش کی وجہ سے میچ کا ٹاس 3:50 پر ہوا اور امپائرز نے گراؤنڈ کا معائنہ کرنے کے بعد میچ کو 9،9 اوورز تک محدود کردیا یوں پاور پلے بھی صرف 3 اوورز پر مشتمل ہوگا۔

بارش کے باعث اسلام آباد اور ملتان کا میچ تاخیر کا شکار 

امپائرز 2 بجے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ کا معائنہ کریں گے۔ فوٹو : سوشل میڈیا

امپائرز 2 بجے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ کا معائنہ کریں گے۔ فوٹو : سوشل میڈیا

 راولپنڈی: اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ بارش کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں سنسنی خیز اور زبردست مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے تاہم راولپنڈی میں شیڈول میچز بارش کی وجہ سے متاثر ہورہے، آج بھی اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔

راولپنڈی میں موسم ابرآلود ہے اور گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں جب کہ بوندا باندی کا سلسلہ بھی جاری ہے، اسلام آباد اور ملتان کے درمیان کرکٹ میچ 2 بجے شروع ہونا تھا تاہم بارش ہونے کی وجہ سے انتظامیہ گراؤنڈ خشک کرنے میں مصروف ہے جب کہ امپائرز 2 بجے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ کا معائنہ کریں گے۔

مذہب اور آزادی کی عزت کرنے والے لوگ ابھی دنیا میں موجود ہیں

اس دوران میچ 30 سیکنڈ تک رکا رہا، فوٹوفانٹرنیٹ

اس دوران میچ 30 سیکنڈ تک رکا رہا، فوٹوفانٹرنیٹ

ایک فٹبال میچ کے دوران جب خاتون کھلاڑی کا حجاب کھل گیا تو مخالف ٹیم کی لڑکیوں نے خاتون کھلاڑی کی مدد کرکے اعلیٰ مثال قائم کردی۔

سوشل میڈیا پر خواتین کے فٹبال میچ کے دوران پیش آنے والے واقعے کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں خواتین کھلاڑیوں نے نہ صرف انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کردی بلکہ ثابت کیا کہ دنیا میں ابھی انسانیت باقی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اردن کے شباب الورڈون کلب اور عمان کلب کی خواتین کھلاڑیوں کے درمیان فٹبال میچ جاری تھا کہ دوران میچ ایک خاتون کھلاڑی کا حجاب کھل گیا اور وہ خاتون اپنا حجاب ٹھیک کرنے کے لیے نیچے بیٹھ گئی۔

اس موقع پر ایک ایسا منظر دیکھنے میں آیا جس نے اسٹیڈیم میں بیٹھے ہر شخص کو حیران کردیا۔ خاتون کھلاڑی کا حجاب کھل جانے کے بعد مخالف ٹیم کی لڑکیاں فوراً اپنا کھیل چھوڑ کر اس لڑکی کے گرد ڈھال بن گئیں اور اسے بے پردہ ہونے سے بچایا۔ یہ لڑکیاں اس وقت تک خاتون کھلاڑی کی ڈھال بنی رہیں جب تک کہ اس نے اپنا حجاب دوبارہ ٹھیک نہیں کرلیا۔ اس دوران میچ 30 سیکنڈ تک رکا رہا۔

اس ویڈیو سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایک دوسرے کے مذہب اور آزادی کی عزت کرنے والے لوگ ابھی دنیا میں موجود ہیں۔

پولیٹیکل سرجن نامی ٹوئٹر ہینڈل سے  اس ویڈیو کو شیئر کراتے ہوئے لکھا گیا فٹبال میچ کے دوران مسلمان لڑکی کا حجاب کھل گیا تو مخالف ٹیم کی لڑکیاں ارد گرد کھڑی ہوگئیں تاکہ لڑکی اپنا حجاب ٹھیک کرکے اپنا چہرہ ڈھانپ سکے۔’’میرا جسم میری مرضی‘‘ کہنے والی خواتین سیکھو اس شہزادی سے۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب فیصل حسین نے اس ویڈیو کو اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کراتے ہوئے مخالف ٹیم کی ان لڑکیوں کو داد دی جنہوں نے اپنا کھیل چھوڑ کر مسلم خاتون کھلاڑی کی مدد کی۔ فیصل حسین نے لکھا سیکھنا تو ان لڑکیوں سے ہے جنہوں نے ایک خاتون کی مرضی اور خواہش کی تعظیم کی، ہمیں بھی دوسروں کی رائے، خواہشات اور شخصیات کا احترام اور تعظیم کرنا چاہیئے۔  وزیر سائنس ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے بھی اس ویڈیو کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرایا ہے۔

یہ ویڈیو حال کی نہیں بلکہ گزشتہ برس اکتوبر کی ہے۔ اسے اوریجنلی امریکی اسپورٹس چینل ای ایس پی این نے ٹوئٹر پر پوسٹ کیا تھا اور اس وقت اس ویڈیو کو 87 ہزار 900 لائکس ملے تھے۔ یہ ویڈیو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک بار پھر وائرل ہورہی ہے۔

اس میچ کے دوران اردن کی شباب الورڈن کلب (ریڈ ٹیم) نے عمان کلب (گرین ٹیم) کو ایک گول سے شکست دے دی تھی۔

پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ‌ کو 7 رنز سے شکست دے دی

پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ‌ کو 7 رنز سے شکست دے دی

پشاور زلمی کو اسلام آبادیونائیٹڈ نے جیت کے لیے 196 رنز کا ہدف دیا تاہم پشاور کی بیٹنگ کے دوران بارش کی وجہ سے کھیل روک دیا گیا۔

بارش کی وجہ سے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ نافذ کیا گیا جس کے تحت میچ 11 اوور تک محدود ہوگیا اور پشاور زلمی نے اسلام آباد کو 7 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن فائیو  میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جب کہ دوسرا میچ شام 7 بجے لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے لیوک رونکی اور کولن منرو نے اننگز کا آغاز کیا لیکن لیوک رونکی 6 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے جب کہ رضوان حسین بھی 5 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔دو وکٹیں جلد گرنے کے بعد کولن منرو اور شاداب خان نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور دونوں کھلاڑیوں نے ففٹیز اسکور کیں۔کولن منرو 52 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ شاداب خان نے بھی 4 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 77 رنز کی اچھی اننگز کھیلی۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے جب کہ پشاور کی جانب سے حسن علی نے 2، وہاب ریاض، بریتھ ویٹ اور راحت علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔جواب میں پشاور زلمی نے 9 اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر 85 رنز بنائے تھے کہ بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا۔زلمی کو 11 اوورز میں جیت کیلئے 111 رنز درکار ہیں جبکہ ٹام بینٹن اور حیدر علی وکٹ پر موجود ہیں۔پاکستان کے بیشتر بالائی علاقے ان دنوں بارش کی لپیٹ میں ہیں اور  گزشتہ روز لاہور میں بھی بارش کے باعث ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان میچ بے نتیجہ ختم ہوگیا تھا۔راولپنڈی میں بھی اس وقت موسم شدید سرد ہے اور گراؤنڈ میں پانی کی وجہ سے ٹاس میں بھی تاخیر ہوئی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ

اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیوک رونکی 6 رنز بنانے کے بعد راحت علی کا شکار بنے

اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیوک رونکی 6 رنز بنانے کے بعد راحت علی کا شکار بنے

 راولپنڈی: پی ایس ایل فائیو کے 20ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ 

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ کے 20ویں میچ کا ٹاس پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے جیت کر پہلے اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ میزبان ٹیم کی جانب سے لیوک رونکی اور کولن منرو نے اننگز کا آغاز کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ میں صرف ایک تبدیلی کی گئی، حسین طلعت کی جگہ فہیم اشرف کو ٹیم میں شامل کیا گیا جب کہ پشاور زلمی میں اوپننگ بلے باز ٹام بینٹن اور کارلوس بریتھ ویٹ کی واپسی ہوئی ہے۔

کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کا میچ بارش کی نذر

معین علی 29 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ فوٹو: فائل

معین علی 29 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ فوٹو: فائل

 لاہور: پی ایس ایل فائیو میں کراچی کنگز اور ملتان سلطان کا میچ بارش کی نذر ہوگیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

لاہور میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے 19 ویں میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ وکٹ کیپر بیٹسمین ذیشان اشرف اور معین علی نے اننگز کا آغاز کیا، محمد عامر نے ایک بار پھر کراچی کنگز کو پہلی کامیابی دلواتے ہوئے ذیشان کو تیسرے ہی اوور میں پویلین واپس بھیج دیا، وہ صرف 2 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

عامر یامین نے چھٹے اوور میں پہلے معین علی کو 29 رنز پر اور پھر پچھلے میچ کے سنچری میکر ریلی روسوو کو پہلے ہی گیند پر کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین واپس بھیج دیا۔

اگلے ہی اوور میں کپتان عماد وسیم نے روی بوپارا کو 4 رنز پر آؤٹ کیا اور اپنے اگلے اوور میں کپتان شان مسعود کا شکار کیا، وہ بھی 9 رنز کے ہی مہمان ثابت ہوئے۔

خوشدل شاہ نے وکٹ پر رکنے کی ناکام کوشش کی، وہ 16 گیندوں پر 8 رنز کی اننگز کھیل کر عمر خان کا شکار بنے۔ شاہد آفریدی نے پی ایس ایل میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے مچل میکلنگن کو لگاتار 2 چھکے رسید کیے اور پھر اگلے ہی اوور میں عمر خان کو بھی چھکا رسید کیا۔

اس دوران لاہور میں بارش شروع ہوگئی جس کے باعث میچ روکنا پڑا۔ میچ میں بارش کی مداخلت سے پہلے تک شاہد آفریدی نے 17 گیندوں پر 35 اور سہیل تنویر نے 10 رنز بنائے تھے۔ بارش ختم نہ ہونے پر میچ بالاخر میچ ختم کرنا پڑا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔ کراچی کنگز کی جانب  سے عامر یامین اور عماد وسیم نے 2،2 جب کہ محمد عامر اور عمر خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے پی ایس ایل کے پانچویں سیزن کے پچھلے میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو شکست دی تھی۔

پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 30 رنز سے شکست دے دی

170 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 140 رنز پر ہمت ہار گئے

170 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 140 رنز پر ہمت ہار گئے

 راولپنڈی: پی ایس ایل فائیو کے 18 ویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے دی۔ 

راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 15 اوورز میں 170 رنز بنائے۔ قبل ازیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

امام الحق نے کامران اکمل کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا تو نسیم شاہ نے انہیں پہلے ہی اوور میں خوب پریشان کیا تاہم شین واٹسن نے امام کا کیچ چھوڑ کر انہیں ایک موقع دیا جس سے وہ فائدہ نہ اٹھاسکے اور اگلے ہی اوور میں 7 رنز بنانے کے بعد سہیل خان کی گیند پر سرفراز کو کیچ دے بیٹھے۔

کامران اکمل نے چوتھے اوور میں محمد حسنین کو لگاتار 2 چھکے جڑے لیکن تیسری گیند پر وکٹ گنوا بیٹھے وہ 23 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ حیدر علی 24 گیندوں پر 39 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین واپس لوٹے۔ شعیب ملک نے 27 گیندوں پر 54 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد حسنین نے 4 وکٹیں حاصل کیں جب کہ بین کٹنگ اور سہیل خان کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔ اس سے قبل بارش کے باعث میچ تاخیر سے شروع ہوا اور میچ بھی 15 ،15 اوورز تک محدود کردیا گیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جوابی بیٹنگ میں شین واٹسن اور احمد شہزاد نے اننگ کا آغاز کیا۔  شین واٹسن نے 19، احمد شہزاد نے 10، بین کٹنگ نے 17، محمد نواز نے 18، سرفراز احمد نے ایک رنز بنایا اور احمد خان صفر پر آؤٹ ہوئے۔ میچ کے اختتام تک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مقررہ 15 اوورز میں 7 وکٹوں پر 140 رنز اسکور کرسکی۔

آخر میں سہیل خان تین رنز اور تیمل ملز دو رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ پشاور زلمی کی جانب سے وہاب ریاض نے تین، راحت علی نے دو جب کہ حسن علی اور یاسر شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ پشاور زلمی کے کھلاڑی شعیب ملک کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا جنہوں ںے 27 گیندوں پر 54 رنز بنائے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے اس ایڈیشن میں پشاور زلمی کی یہ تیسری فتح ہے۔

کورونا وائرس؛ پی ایس ایل میچ دیکھنے آنے والوں کی اسکریننگ کی جائے گی

اسٹیڈیم کے تمام داخلی راستوں پر اسکریننگ کی جائے گی اور طبی عملہ بھی تعینات ہوگا، سندھ حکومت۔ فوٹو : فائل

اسٹیڈیم کے تمام داخلی راستوں پر اسکریننگ کی جائے گی اور طبی عملہ بھی تعینات ہوگا، سندھ حکومت۔ فوٹو : فائل

 کراچی: کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے پی ایس ایل میچز کے دوران نیشنل اسٹیڈیم آنے والے تمام افراد کی اسکریننگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ میچز کے دوران کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر کے طور پر نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سینیٹائزر لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ذرائع سندھ حکومت کے مطابق صابن بنانے والی کمپنی اسٹیڈیم میں مفت سینیٹائزر نصب کرے گی جب کہ پارکنگ کے مقامات پر بھی سینیٹائزر لگائے جائیں گے۔

لاہور قلندرز کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر پہلی کامیابی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 210 رنز کا ہدف دیا تھا (فوٹو: فائل)

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 210 رنز کا ہدف دیا تھا (فوٹو: فائل)

لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 37 رنز سے شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کرلی۔

پاکستان سپر لیگ کا 16 واں میچ لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا، میچ کا ٹاس کوئٹہ نے جیتا اور فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

لاہور قلندرز کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز فخر زمان اور کرس لین نے کیا۔ 36 رنز پر لاہور قلندر کی پہلی وکٹ گرگئی جس میں اوپنر فخر زمان  14 گیندوں پر 15 رنز بنا کر محمد نواز کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ کرس لین اور بی ڈنک نے اننگز جاری رکھی۔

8 ویں اوور کے کھیل میں لاہور قلندر کی دو مزید وکٹیں گرگئیں۔ اوپنر کرس لین 22 گیندوں پر 27 رن بنا کر محمد حسنین کی بال پر آؤٹ ہوئے۔ جب کہ محمد حفیظ پہلی ہی گیند پر فواد احمد کے ہاتھوں ڈھیر ہوگئے۔

18 ویں اوور میں لاہور قلندرز کے بیٹسمین سمت پٹیل نے 33 گیندوں پر ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی نصف سینچری اسکور کرلی۔ وہ 19ویں اوور میں 40 گیندوں پر 71 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے  جب کہ بین ڈنک 43 گیندوں پر 93 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے ۔ لاہور قلندرز بین ڈنک نے پی ایس ایل کی ایک اننگ میں 10 چھکے لگا کر نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

لاہور قلندرز نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 209 رن بنائے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد نواز، فواد احمد اور محمد حسنین نے ایک ایک اور بین کٹنگ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

دوسری اننگ

کوئٹہ کی جانب سے جیسن رائے اور شین واٹسن نے اننگز کا آغاز کیا۔ گلیڈی ایٹرز کی پہلی وکٹ 28 رنز پر گرگئی۔ کوئٹہ کے اوپنر جیسن رائے 11 گیندوں پر 12 رن بنا کر سمٹ پٹیل کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

پانچویں اوور میں 39 رنز پر گلیڈی ایٹر کی دوسری وکٹ  گری اور احسن علی 3 گیندوں پر صرف دو رن بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ پانچویں اوور کی چوتھی گیند پر کپتان 8 گیند پر 9 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ ساتویں اوور میں 53 رنز پر شین واٹسن کو 23 رنز پر دلبر حسن نے آؤٹ کیا۔

نویں اوور کی تسیری گیند پر اعظم خان 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ بارہویں اوور میں محمد نواز محمد فیضان کی بال پر 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ تیرہویں اوور تک 94 رنز پر گلیڈی ایٹر کی 6 وکٹیں گرگئیں۔

14 ویں اوور میں 116 رنز پر گلیڈی ایٹرز کی 7 ویں وکٹ گر گئی۔ انور علی فیضان محمد کی گیند پر محمد حفیظ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے 5 گیندوں  پر 4 رن اسکور کیے۔

15 ویں اوور کے خاتمے پر گلیڈی ایٹرز نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز مکمل کیے۔ 17 ویں اوور کی پانچویں گیند پر بین کٹنگ سلمان ارشاد کی گیند پر محمد حفیظ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔ 27 گیندوں پر 53 رن بنا کر وہ ٹاپ اسکورر رہے۔

لاہور کے 210 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ کی ٹیم محض 172 رنز پر ہمت ہار گئی اور لاہور قلندر نے 37 رنز سے میچ جیت لیا۔ لاہور قلندر کی جانب سے سلمان ارشاد نے چار جب کہ فیضان، دلبر اور سمت پٹیل نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیا۔ شکست دی لاہور قلندر کے بینک ڈنک کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا کوئی خوف نہیں، اس حوالے سے طبی ماہرین نے بھی کلیئرنس دیدی ہے تاہم احتیاطی تدابیر کے طور پر پی ایس ایل میچز دیکھنے کے لیےآنے والے شائقین کی اسکریننگ کی جائے گی، اسٹیڈیم کے تمام داخلی راستوں پر اسکریننگ کے لیے خصوصی کاؤنٹر قائم کیے جائیں گے جب کہ دروازوں پر پولیس کے ہمراہ طبی عملہ بھی تعینات ہوگا۔

کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 6 وکٹ سے شکست دے دی

کراچی کنگز کی جانب سے محمد عامر نے 4 وکٹیں حاصل کیں - فوٹو؛ فائل

کراچی کنگز کی جانب سے محمد عامر نے 4 وکٹیں حاصل کیں – فوٹو؛ فائل

 راولپنڈی: پی ایس ایل فائیو کے 15 ویں میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 6 وکٹ سے شکست دے دی۔

راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے 15 ویں میچ میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 151 رنز بنائے جس کے جواب میں کراچی کی جانب سے بابراعظم اور شرجیل خان نے اننگز کا آغاز کیا۔

اس سے قبل کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ ٹام بینٹن اور کامران اکمل نے اننگز کا آغاز کیا، محمد عامر نے پہلی ہی گیند پر ٹام بینٹن اور پھر تیسری گیند پر نوجوان بلے باز حیدر علی کو پویلین بھیج دیا۔

کامران اکمل تیسرے اوور میں 4 رنز بنانے کے بعد عامر یامین کا شکار بنے، شعیب ملک نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے لیام لیونگ اسٹون کے ساتھ اہم شراکت قائم کی تاہم لیونگ اسٹون 25 رنز بنانے کے بعد ان کا ساتھ چھوڑ گئے جس کے بعد شعیب نے لیوس گریگوری کے ساتھ اننگز کو آگے بڑھایا۔

گریگوری بھی 25 رنزبنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، کارلوس بریتھ ویٹ صرف 8 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، شعیب ملک نے اس دوران اپنی نصف سنچری مکمل کی اور 68 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ کراچی کنگز کی جانب سے محمد عامرنے 4،  کرس جورڈ نے 2، عامر عامین اور عمر خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جوابی بیٹنگ کرتے ہوئے  کراچی کنگز کی طرف سے محمد عامر نے 25 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ اوپننگ بلے باز بابر اعظم اور شرجیل خان آئے۔ حسن علی کے پہلے اوورز کی دوسری گیند پر شرجیل نے ایک چوکا لگایا لیکن تیسری گیند کو کھیلتے ہوئے بولڈ گئے۔

5 ویں اوورز کے اختتام پر کراچی کنگز نے 1 وکٹ کے نقصان پر 49 رنز مکمل کرلیے جب کہ اپنے 50 رنز 6 ویں اوور کی تیسری گیند پر مکمل کیے۔ 11 اوور کے اختتام پر کراچی کنگز  کے بابر اعظم 46  جب کہ ایلکس ہیلز 46 رنز بنا کر وکٹ پر کھیل رہے تھے جنہوں ںے 100 رنز مکمل کیے۔ 12 ویں اوور کی  دوسری گیند پر ایلکس ہیل 27 گیندوں  پر 49 رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

اگلی ہی گیند پر یاسر شاہ نے کیمرون ڈیلپورٹ کو 2 رنز بنانے پر ٹم بیٹن کے کیچ کے ساتھ اپنا شکار بنالیا۔ بابر اعظم نے 44 گیندوں کا سامنا کرکے اپنی 50 مکمل کی۔ 15 اوورز کے اختتام پر کراچی کنگ اپنے ہدف کی طرف گامزن ہوتے ہوئے 3 وکٹوں کے نقصان پر 128 رنز مکمل کرچکی تھی جب ان کے ٹاپ اسٹار بلے باز بابر اعظم چاڈوک  والٹن کے ساتھ کریز پرموجود اپنی دھواں دھار بیٹنگ سے رنز اگل رہے تھے۔

کراچی کی چوتھی وکٹ بریتھویٹ نے حاصل کی ان کا کیچ راحت علی نے پکڑا انہوں نے آؤٹ ہونے پر 16 گیندوں پر 22 رنز بنائے اور میچ کے 19 ویں اوور کی پہلی گیند پر شاندار چوکا لگا کر 152 رنز کا ہدف مکمل کرلیا۔ بابر اعظم نے 59 گیندوں کا سامنا کیا اور 70 رنز اسکور کرکے ناٹ آؤٹ رہے جب کہ  افتخار بغیر کوئی اسکور کیے ناٹ آؤٹ رہے، محمد عامر 4 وکٹوں کے ساتھ مین آف دی میچ قرار پائے۔

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی، محسن خان اور عامر خان اس ٹیم میں شامل نہیں تھے، ان کی جگہ شعیب ملک، کارلوس بریتھ ویٹ اور یاسر شاہ کو شامل کیا گیا  جب کہ کراچی کنگز نے عمید آصف کی جگہ عامر یامین کو ٹیم کا حصہ بنایا۔

کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی

بابراعظم کھاتہ کھولے بغیر رن آؤٹ ہوئے

بابراعظم کھاتہ کھولے بغیر رن آؤٹ ہوئے

 راولپنڈی: پی ایس ایل فائیو کے 14 ویں میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹ سے شکست دے دی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے 14ویں میچ میں میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 183 رنز بنائے۔

اس سے قبل کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب لیوک رونکی اور کولن منرو نے اننگز کا آغاز کیا۔ منرو صرف ایک رنز کے مہمان ثابت ہوئے جس کے بعد اس سیزن میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والے رضوان حسین بیٹنگ کے لیے آئے  اور 14 گیندوں پر 22 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین واپس لوٹ گئے۔

کولن انگرام صرف 16 رنز ہی بناسکے جس کے بعد کپتان شاداب خان خود بیٹنگ کے لیے آئے اور لیوک رونکی کے ساتھ مل کر زبردست شراکت داری قائم کی۔ دونوں بلے بازوں نے اپنی نصف سنچریاں اسکور کیں، شاداب 31 گیندوں پر 54 رنز اور رونکی 58 پر 87 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

184 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی بیٹنگ شروع ہوئی، کھلاڑیوں ایلکس ہیلز نے 52, ڈیل پورٹ اور شرجیل خان نے 38، 38 رنز  کپتان عماد وسیم نے 32 رنز اسکور کیے۔

کراچی کنگز نے مطلوبہ ہدف 19 ویں اوور میں حاصل کیا اور پانچ وکٹ سے فتح اپنے نام کرلی۔ کراچی کنگز کے کھلاڑی ایلکس ہیلز کو میچ میں جارحانہ اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

حالیہ میچ کے بعد کراچی کنگز کے چار پوائنٹ ہوگئے ہیں جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے پانچ پوائنٹ ہیں۔ اب پیر کو کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں راولپنڈی میں آمنے سامنے ہوں گی۔

 کراچی کنگز کا ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ  

کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ فوٹو : فائل

کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ فوٹو : فائل

ملتان: پی ایس ایل کے دسویں میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ 5 کا دسواں میچ ملتان اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جارہا ہے، کراچی کی ٹیم نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی کنگز کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، ارشد اقبال کی جگہ عمر خان کو شامل کیا گیا ہے جب کہ ملتان کی ٹیم میں بھی ایک تبدیلی کی گئی ہے، جیمز ونس کی جگہ روی بوپارہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

راولپنڈی میں پی ایس ایل کی رونقیں آج سجیں گی

اسلام آباد یونائٹیڈ اور گلیڈی ایٹرزمقابل،رونکی اورواٹسن ایکشن میں ہونگے۔ فوٹو : فائل

اسلام آباد یونائٹیڈ اور گلیڈی ایٹرزمقابل،رونکی اورواٹسن ایکشن میں ہونگے۔ فوٹو : فائل

 لاہور: راولپنڈی میں پی ایس ایل کی رونقیں جمعرات کو سجیں گی جہاں اسلام آباد یونائٹیڈ اور کوئٹی گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مقابل ہوں گی۔

پی ایس ایل5میں جمعرات کو راولپنڈی میں پہلا میچ کھیلا جائیگا، اس میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مقابل ہونگی، میزبان ٹیم کو ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 3وکٹ سے مات دی تھی، اس نے دوسرے مقابلے میں ملتان سلطانز کو 8وکٹ سے شکست دیکر پوائنٹس کا کھاتہ کھولا، تیسرے میچ میں لاہور قلندرز کو ایک وکٹ سے زیر کیا۔

ادھر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے میچ میں فتح کے بعد پشاور زلمی کے مقابل 6 وکٹ سے شکست ہوئی، ٹیم نے تیسری آزمائش میں کراچی کنگز کو 5وکٹ سے زیر کرتے ہوئے پوائنٹس کی تعداد 4کرلی،دفاعی چیمپئن سرفراز الیون اور 2بار ٹائٹل جیتنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ میں برابر کا مقابلہ ہے۔

اسلام آباد یونائٹیڈ کے پاس گذشتہ شکست کا بدلہ چکانے کا موقع بھی ہوگا،اس کی بیٹنگ لائن خاصی طویل ہے،ٹاپ آرڈر میں لیوک رونکی، کولن منرو اورڈیوڈ میلان تباہ کن ثابت ہوسکتے ہیں۔ اس کے بعدکولن انگرام اور آصف علی موجود ہیں، شاداب خان ، حسین طلعت، فہیم اشرف اور عماد بٹ آل راؤنڈ کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں،گذشتہ میچ میں صفی عبداللہ اور محمد موسیٰ نے بھی ثابت کیا کہ وہ بولنگ کے ساتھ بیٹنگ میں بھی پرفارم کرسکتے ہیں۔

دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بھی شین واٹسن اور جیسن روئے جیسے جارح مزاج اوپنرز میسر ہیں،احمد شہزاد کی فارم اچھی نہیں، سرفراز احمد ٹیم کی ضرورت کے مطابق کھیل سکتے ہیں لیکن امیدوں کا مرکز تسلسل کے ساتھ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اعظم خان ہوں گے،محمد نواز اور انور علی تجربہ کار آل راؤنڈرز ہیں،محمد حسنین، نسیم شاہ اورٹائمل ملز پر مشتمل پیس بیٹری بیٹسمینوں کی قدم اکھاڑ سکتی ہے۔


ملتان میں میزبان سلطانز اور پشاور زلمی کا ٹکراؤ آج ہوگا

فہیم اورآصف اسلام آبادیونائیٹڈکے پرستاروں کی بڑی تعدادمیں آمد کے منتظر۔ فوٹو: فائل

فہیم اورآصف اسلام آبادیونائیٹڈکے پرستاروں کی بڑی تعدادمیں آمد کے منتظر۔ فوٹو: فائل

 لاہور:  کرکٹرز پی ایس ایل کے نئے وینیوز ملتان اور راولپنڈی میں عمدہ کارکردگی کیلیے بے تاب ہیں۔

بدھ کے روز ملتان میں میزبان سلطانز اور پشاور زلمی کا ٹکراؤ ہوگا، جمعرات کو راولپنڈی میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، پہلی بار پی ایس ایل میچز کی میزبانی کرنے والے دونوں وینیوز پر کرکٹرز شائقین کی جانب سے گرمجوشی دکھائے جانے کی توقع کررہے ہیں۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہاکہ ملتان سلطانز پہلی مرتبہ اپنے ہوم گراؤنڈ پر ایکشن میں ہوں گے، امید ہے کہ شائقین ہوم ٹیم کو سپورٹ کرنے اسٹیڈیم ضرور آئیں گے، میں جارحانہ بیٹنگ اور اسپن بولنگ کے ذریعے تماشائیوں کو محظوظ کرنے کی کوشش کروں گا۔

کپتان شان مسعود نے کہاکہ پی ایس ایل کے مکمل ایڈیشن کا پاکستان میں انعقاد خوش آئند ہے، خوشی کی بات ہے کہ لیگ کے میچز اب کراچی اور لاہور سے دیگر شہروں میں بھی منتقل ہورہے ہیں، ملتان سلطانز ہوم گراؤنڈ پر 3 میچز کھیلنے کیلیے بے تاب ہیں، یقین ہے کہ شائقین اسٹار کرکٹرز کو ایکشن میں دیکھنے کیلیے بڑی تعداد میں اسٹیڈیم کا رخ کریں گے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈرفہیم اشرف نے کہاکہ راولپنڈی میں بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ میچ کی الیون میں جگہ نہیں بن پائی لیکن اسکواڈ کے ساتھ موجود رہتے ہوئے شائقین کا جوش و خروش دیکھا، امید ہے کہ پی ایس ایل میچز کیلیے بھی شائقین کی ایک بڑی تعداد اسٹیڈیم کا رخ کرے گی۔

مڈل آرڈر بیٹسمین آصف علی نے کہاکہ ہوم گراؤنڈ پر تماشائیوں کی بھرپور سپورٹ ملنے کی امید ہے،میں جارحانہ بیٹنگ سے شائقین کرکٹ کو محظوظ کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔

ملتان اور راولپنڈی میں میلہ سجانے کی تیاریاں مکمل

سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں آج  ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں معرکے کیلیے ہتھیار چمکائیں گی۔ فوٹو: فائل

سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں آج ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں معرکے کیلیے ہتھیار چمکائیں گی۔ فوٹو: فائل

 لاہور:  ملتان اور راولپنڈی میں پہلی بار پی ایس ایل کا میلہ سجانے کی تیاریاں مکمل ہوگئیں، دونوں شہروں میں جوش و خروش بڑھنے لگا۔

پی ایس ایل 5 کا آغاز 20فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں افتتاحی تقریب کیساتھ ہوا، موسیقی اورآتشبازی متاثر کن تھی، بعد ازاں میچز کا سلسلہ آگے بڑھا تواسٹینڈز میں شائقین کی کمی محسوس ہوتی رہی، اتوار کو فیملیز کی بڑی تعداد نے اسٹیڈیمز کا رخ اور خوب ہلہ گلہ کیا۔

اتوار کو قذافی اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرزکوایک وکٹ سے مات دی، سنسنی خیز مقابلے نے پی ایس ایل میں شائقین کی دلچسپی بڑھادی،اسی روز نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز کے بابر اعظم کا کیچ ٹیکنالوجی کے دھوکا دے جانے کی وجہ سے متنازعہ ہوگیا۔

دوسرے مرحلے میں اب میلہ ملتان اور راولپنڈی میں سجایا جائے گا، دونوں شہروں کو پہلی بار پی ایس ایل میچز کی میزبانی کرنا ہے اس لیے شائقین میں خاصا جوش و خروش بھی پایا جاتا ہے، سیکیورٹی انتظامات سمیت تیاریاں بھی مکمل ہیں، ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں بدھ کو شام 7بجے ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کا جوڑ پڑے گا،دونوں ٹیمیں منگل کو شام 6 بجے پریکٹس سیشن کریں گی،اس سے قبل پریس کانفرنس میں دونوں طرف سے ایک ایک کھلاڑی اپنے عزائم کا بھی اظہار کرے گا۔

دوسری جانب راولپنڈی میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ کا پریکٹس سیشن ہوگا، بدھ کی دوپہر لاہور قلندرز، شام کو اسلام آباد اور کوئٹہ کی ٹیمیں ٹریننگ کریں گی۔ پنڈی اسٹیڈیم جمعرات کو شام 7بجے اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ کا میزبان ہوگا۔ابھی تک ہونے والے 7میچز میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی کارکردگی میں زیادہ تسلسل نظر آیا ہے، شاداب خان الیون نے پہلے مقابلے میں شکست کے بعد دونوں جیت کر 4پوائنٹس جوڑے ہیں،ٹیم نے سب سے زیادہ 517رنز بھی جوڑے ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بھی 2فتوحات لیکن 477رنز کیساتھ رن ریٹ کم ہونے کی وجہ سے دوسرے نمبر پر ہے،پشاور زلمی، ملتان سلطانز اور کراچی کنگز نے 2،2میچ کھیل کر ایک ایک فتح حاصل کی ہے،ان میں سے سب سے زیادہ 349رنز ڈیرن سیمی الیون نے جوڑے ہیں،لاہور قلندز حسب روایت ناکامیوں کے بھنور میں اور دونوں میچز میں فتح کو ترستے رہے ہیں۔

انفرادی کارکردگی کو دیکھا جائے تو کامران اکمل 144رنز کیساتھ سرفہرست ہیں، پی ایس ایل 5کی پہلی سنچری بھی انھوں نے ہی بنائی ہے،ڈیوڈ میلان121، محمد حفیظ112، اعظم خان110اور بابر اعظم 104رنز کیساتھ ٹاپ فائیو بیٹسمینوں میں شامل ہیں، دوسری طرف بولنگ میں نوجوان پیسرز کا راج ہے، محمد حسنین 12.28کی اوسط سے 7شکار کرتے ہوئے سرفہرست ہیں،بہترین بولنگ 25رنز دیکر 4وکٹیں رہیں، شاہین شاہ آفریدی نے 7.2کی ایوریج سے 5وکٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

ابھی تک ایونٹ کی بہترین بولنگ بھی انھوں نے ہی کرتے ہوئے 18رنز کے بدلے میں 4شکار کیے، محمد موسیٰ نے 18.20کی اوسط سے 5وکٹیں اڑائیں،اس کے علاوہ فہیم اشرف اور عماد بٹ بھی 5،5 بیٹسمینوں کو پویلین بھیجنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

میچ میں شکست کے بعد لاہور قلندرز پر جرمانہ بھی عائد

قوانین کی خلاف ورزی پر اگلی بار ٹیم پر20 فیصد جرمانہ عائد کیا جائے گا (فوٹو : انٹرنیٹ)

قوانین کی خلاف ورزی پر اگلی بار ٹیم پر20 فیصد جرمانہ عائد کیا جائے گا (فوٹو : انٹرنیٹ)

 لاہور: اسلام آباد یونائیٹڈ سے کھیلے گئے میچ میں شکست کے بعد سلو اوور ریٹ کے باعث لاہور قلندرز پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق میچ کے دوران لاہور قلندرز نے مقررہ وقت سے دو اوورز کم کیے لہٰذا پی ایس ایل کوڈ آف کنڈکٹ برائے کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف کی شق 2.22 کے تحت لاہور قلندرز کی فائنل الیون میں شامل تمام کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔

قوانین کے مطابق اگر لاہور قلندرز کی ٹیم ٹورنامنٹ میں آئندہ سلو اوور ریٹ کی مرتکب پائی گئی تو اُس وقت ٹیم میں شامل تمام کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

آن فیلڈ امپائرز رینمور مارٹینیز اور راشد ریاض، تھرڈ امپائر شوزب رضا اور فورتھ امپائر ناصر حسین نے سلو اوور ریٹ کے باعث لاہور قلندرز کو چارج کیا جس کے بعد میچ ریفری محمد انیس نے لاہور قلندرز پر جرمانہ عائد کیا۔

پشاور زلمی کا کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

افتتاحی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دی

افتتاحی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دی

کراچی: پی ایس ایل فائیو کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے دوسرے میچ کا ٹاس پشاور زلمی کے کپتان ڈیرین سیمی نے جیت کر پہلے کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

پشاور زلمی کی قیادت ڈیرین سیمی کررہے ہیں اور دیگر کھلاڑیوں میں کامران اکمل، ٹام بینٹن، لیام لیونگ اسٹون، حیدر علی، محمد محسن، شعیب ملک، لیام ڈاسن، وہاب ریاض، حسن علی اور راحت علی شامل ہیں۔

دوسری جانب عماد وسیم کی قیادت میں کراچی کنگز کو بابراعظم، شرجیل خان، چاڈوک والٹن، افتخار احمد، کیمرون ڈیلپورٹ، محمد رضوان، عماد وسیم، عمید آصف، محمد عامر، کرس جورڈن اور ارشد اقبال کی خدمات حاصل ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی

اسلام آباد یونائیٹڈ اس سے قبل 2 مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرچکا ہے۔ فوٹو : سوشل میڈیا

اسلام آباد یونائیٹڈ اس سے قبل 2 مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرچکا ہے۔ فوٹو : سوشل میڈیا

 کراچی: پاکستان سپرلیگ کے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو تین وکٹ سے شکست دے دی۔

نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپرلیگ کے افتتاحی میچ میں دفاعی چمپیئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز کولن منرو اور لیوک رونکی نے کیا تاہم دونوں اوپنرز خاص کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے، کولن منرو بغیر کوئی رن بنائے بغیر پویلین لوٹ گئے جب کہ لیوک رونکی نے 23 رنز بنائے اور سہیل خان کا شکار بنے۔

ون ڈاؤن آنے والے ڈیوڈ میلان نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور 64 رنز کی اننگز کھیلی، آصف علی نے 19 جب کہ فہیم اشرف نے 20 رنز بنائے تاہم اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوری ٹیم 19.1 اوورز میں 168 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بیٹنگ شروع کی تو ان کا آغاز کچھ اچھا نہ تھا۔ پہلے ہی اوور کی دوسری گیند پر موسیٰ خان نے  کھاتہ نہ کھولنے والے جیسن رائے کو ایل بی ڈبلیو کرکے صفر کی خفت کا شکار کر دیا اور 20 رنز پر دوسری وکٹ شین واٹسن کی گری وہ  8 گیندوں پر 5 رن بنا کرعاکف جاوید  کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوئے۔

ان کے بعد 26 رنز پر احمد شہزاد بھی وکٹ گنوا بیٹھے، 11 گیندوں پر 7 رنز جوڑنے والے احمد شہزاد کا کیچ فہیم اشرف نے موسیٰ خان کی گیند پر لیا۔ چوتھی وکٹ  88 رنز پراس وقت گری جب سرفراز احمد 18 گیندوں پر 2 چوکوں کی مدد سے 21 رنز بنا کر عماد بٹ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے بعدازاں 128 رنز پر 5 ویں وکٹ گری۔

جارحانہ بیٹنگ کرنے والے اعظم خان 33 گیندوں پر 5 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 59 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر فہیم اشرف کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ 2 رنز بعد چھٹی وکٹ گرگئی اور محمد نواز 13 گیندوں پر 23 رنز بناکر عاکف جاوید کی گیند پر عماد بٹ کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے۔

163 رنز پر 7 ویں وکٹ گری جس میں سہیل اختر 9 گیندوں پر 14 رنز جوڑ کر موسیٰ کی گیند پر شاداب کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔ بین گیٹنگ 22 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

بین کٹنگ نے 12 گیندوں پر ایک چوکا اور دو چھکے لگائے۔ عبدالناصر ایک رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ موسی خان نے 34 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ عاکف جاوید، فہیم اشرف اور عماد بٹ کے ہاتھ ایک ایک وکٹ لگی۔

اس طرح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 18.3 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز کا ہدف حاصل کرکے ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ اس سے قبل 2 مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرچکا ہے جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایک مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب رہا۔

پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب

افتتاحی تقریب میں راحت فتح علی خان، سجاد علی، ابرار الحق اور آئمہ بیگ کی شاندار پرفارمنس

افتتاحی تقریب میں راحت فتح علی خان، سجاد علی، ابرار الحق اور آئمہ بیگ کی شاندار پرفارمنس

 کراچی: پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوئی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب ہوئی جس میں 350 فنکاروں نے اپنے فن کا زبردست مظاہرہ کیا جب کہ راحت فتح علی خان، سجاد علی، ابرار الحق، صنم ماروی اور آئمہ بیگ نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا جس پر اسٹیڈیم میں موجود شائقین جھومنے پر مجبور ہوگئے۔

افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، چیئرمین پی سی بی احسان مانی، سابق کرکٹرز اور اداکاروں سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی جب کہ تقریب کے اختتام پر شاندار آتشبازی کا شاندار مظاہرہ بھی کیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ؛

پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی کے شہریوں کو مبارکباد دیتا ہوں، اس بار پی ایس ایل 5 کی افتتاحی تقریب کراچی میں ہورہی ہے جس پر کرکٹ بورڈ کا شکر گزار ہوں۔

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ؛

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے کہا کہ پورا پی ایس ایل پاکستان میں کرانے کا اپنا وعدہ پورا کردیا، پاکستان پی ایس ایل کے لیے مکمل تیار ہے جب کہ تمام سیکیورٹی اداروں کے تعاون کے بغیرپی ایس ایل 5 کا انعقاد ممکن نہ تھا تاہم اگلے سال پشاور کو بھی پی ایس ایل میں شامل کیا جائےگا۔

پی ایس ایل 5 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب آج کراچی میں سجے گی

دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ایونٹ کا افتتاحی میچ آج رات 9 بجے ہوگا ۔ فوٹو : فائل

دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ایونٹ کا افتتاحی میچ آج رات 9 بجے ہوگا ۔ فوٹو : فائل

 کراچی: پی ایس ایل سیزن فائیو کا میلہ آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سجے گا جس میں عالمی شہرت یافتہ فنکار پرفارمنس پیش کریں گے۔

چھکے، چوکے اور وکٹیں گرتے دیکھنے کے لیے بے تاب شائقین کرکٹ کا انتظارختم ہوا، پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کا آغاز آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔

تقریب میں 350 فنکار رنگ بکھیریں گے

پی ایس ایل سیزن فائیو کی افتتاحی تقریب میں 350 فنکار جلوہ گر ہوں گے جن میں معروف گلوکار بھی شامل ہیں۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر راک، پاپ، بھنگڑا، فوک اور علاقائی موسیقی کا تڑکا لگے گا، راحت فتح علی خان، سجاد علی، ابرار الحق، صنم ماروی اور آئمہ بیگ اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔

افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن کوئٹہ اور اسلام آباد پنچہ آزمائی کیلئے بے تاب

دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ایونٹ کا افتتاحی میچ آج رات 9 بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا، 21 فروری کو میزبان کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان ایونٹ کا دوسرا میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی جب کہ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے مابین ایونٹ کا تیسرا میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

فاتح ٹیم 5 لاکھ امریکی ڈالرز اور چمچماتی ٹرافی کی حقدار ٹھہرے گی

ایونٹ میں شریک تمام ٹیموں کے کپتانوں نے 22 مارچ کو فائنل میں رسائی کو اپنا ہدف بنا رکھا ہے۔ ایونٹ کی فاتح ٹیم 5 لاکھ امریکی ڈالرز کے علاوہ چمچماتی ٹرافی کی حقدار ٹھہرے گی  تاحال لیگ کی سب سے کامیاب ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ہے، جس کی کامیابی کا تناسب 61.90 فیصد ہے۔

اس فہرست میں پشاور زلمی کا دوسرا نمبر ہے جس کی کامیابی کا تناسب 58.69 فیصد ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز اس فہرست میں بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز،  لیگ کی وہ 2 ٹیمیں ہیں جو تاحال پلے آف مرحلے میں رسائی حاصل نہیں کرسکیں تاہم دونوں ٹیمیں لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں ماضی کے اعداد و شمار کو پس پشت ڈالتے ہوئے تاریخ بدلنے کے لیے پرامید ہیں۔

پی ایس فائیو پاکستان میں کرکٹ کا سب سے بڑا میلہ

پی ایس فائیو، ایشیا کپ 2008 کے بعد پاکستان میں کرکٹ کا سب سے بڑا میلہ ہے،  ایونٹ میں شریک تین ٹیموں نے لیگ کے  پانچویں ایڈیشن کے لیے نئے کپتان مقرر کردئیے ہیں۔ شان مسعود ملتان سلطانز، سہیل اختر لاہور قلندرز اور شاداب خان پہلی مرتبہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت کریں گے۔ ایونٹ میں شریک دیگر تینوں ٹیموں نے اپنے اپنے کپتانوں کو برقرار رکھا ہے۔ سرفراز احمد دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، ڈیرن سیمی پشاور زلمی اور عماد وسیم کراچی کنگز کی قیادت کریں گے۔

شاداب خان 2 مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت کرنے پر پرُجوش

کپتان اسلام آباد یونائیٹڈ شاداب خان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ  نے پانچویں ایڈیشن کے لیے بھرپور تیاری کررکھی ہے، یونائیٹڈ کا ابتدائی کیمپ اسلام آباد میں لگایا گیا تھا جہاں مقامی کھلاڑیوں  نے شرکت کی، اب غیرملکی کھلاڑیوں سمیت مکمل اسکواڈ کراچی میں ٹریننگ کرنے میں مصروف ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کا اسکواڈ متوازی ہے اور بہترین قومی کھلاڑیوں کی موجودگی کے باعث ٹیم کا باؤلنگ اور بیٹنگ ڈیپارٹمنٹ دونوں مضبوط ہیں۔ وہ 2 مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت کرنے پر بہت پرجوش ہیں، انہیں خوشی ہے کہ وہ اس ایڈیشن کے دوران پہلی مرتبہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا میچ اپنے ہوم گراؤنڈ راولپنڈی میں بھی کھیلیںں۔

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا شاندار کارکردگی دکھانے کا عزم

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کو یقین ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے تمام میچز میں “ہاؤس فل” ہوگا۔  وہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے  پاکستان میں انعقاد پر بہت خوش ہیں۔ عماد وسیم  نے امید ظاہرکی ہے کہ کراچی کنگز 20 فروری سے شروع ہونے والے ایڈیشن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر بہترین پرفارمنس دکھانے کیلئے پرُ جوش

لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر کا کہنا ہے کہ وہ ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو میں پہلی مرتبہ لاہور قلندرز کی قیادت کرنے  کے لیے تیار ہیں، لاہور قلندرز کے اسکواڈ میں سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں کا ایک حسین امتزاج ہے اور وہ آف سیزن میں بھی ہائی پرفارمنس سنٹر پر ایونٹ کی تیاری کرتے رہے ہیں۔

ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود نے ’’تیارہیں‘‘ کا عزم دہرا دیا

ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود  نے کہا کہ ایونٹ سے قبل ٹیم  نے بھرپور تیاری کررکھی ہے۔ انہوں  نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریکٹس میچز کے علاوہ ایم سی سی کے  خلاف وارم اپ میچ سے کھلاڑیوں کا ردھم بحال ہوگا۔ وہ 21 فروری کو اپنے پہلے میچ کے لیے “تیار ہیں”۔

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی دوبارہ ٹرافی اپنے نام کرنے کیلئے بے چین

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا کہ پشاور زلمی لیگ میں بہترین کارکردگی کا تسلسل رکھتی ہے، پشاور زلمی کی قیادت کرنا ہمیشہ خوشی کا باعث ہوتا ہے۔  ایچ بی ایل پی ایس ایل کے ابتداء سے ہی پشاور زلمی کے اسکواڈ میں بہترین کھلاڑی شامل ہیں جنہیں ہر ایڈیشن میں برقرار رکھا جاتا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد  ٹائٹل کے دفاع کیلئے پرُ امید

دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ اسکواڈ میں میچ وننگ باؤلر اور بیٹسمین شامل ہیں، انہیں یقین ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز رواں سال ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب رہے گی۔ اپنی عوام کے سامنے مکمل ایڈیشن کے دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنا ان کے لیے ایک اعزاز ہے۔  پاکستان میں میچز سے نوجوانوں میں کرکٹ کا شوق بڑھے گا۔

بین الاقوامی ٹیموں کی پاکستان آمد دیکھنا چاہتا ہوں، کمار سنگاکارا

ایک بار پھر پاکستان آنے پر بہت خوش ہوں، کمار سنگاکارا فوٹوفائل

ایک بار پھر پاکستان آنے پر بہت خوش ہوں، کمار سنگاکارا فوٹوفائل

لاہور: ایم سی سی کے کپتان کمار سنگاکارا کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی ٹیموں کی پاکستان آمد دیکھنا چاہتا ہوں، میں اپنے ساتھ پاکستانی عوام کی گرمجوشی، تماشائیوں کا شاندار استقبال اور لاہور کے سفر کی حسین یادیں لے جارہا ہوں۔

لیجنڈری کرکٹر اور صدر ایم سی سی کمار سنگاکارا  نے 4 میچوں پر مشتمل سیریز کے سلسلے میں پاکستان کے دورے پر آئی ایم سی سی کرکٹ ٹیم کی قیادت کی۔  پی سی بی پوڈ کاسٹ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کمار سنگاکارا کا کہنا تھا  کہ وہ بین الاقوامی کرکٹ ٹیموں کی پاکستان آمد دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔

13 فروری کو لاہور پہنچنے والی ایم سی سی کرکٹ ٹیم کے دورہ میں 3 ٹی ٹوئنٹی اور ایک 50 اوورز پر مشتمل میچز شامل تھے۔ اس کے علاوہ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں  نے گولف کھیلی، شاہی قلعہ کا دورہ کیا اور شہر کے مختلف مقامات پر کھانے بھی کھائے۔

اس موقع پر صدر ایم سی سی کا کہنا تھا کہ وہ ایک بار پھر پاکستان آنے پر بہت خوش ہیں۔ انہوں  نے کہا کہ انفرادی طور پر وہ 10 سال بعد پاکستان آئے جبکہ ایم سی سی ٹیم کو پاکستان آئے کئی دہائیاں گزر چکی ہیں۔ یہاں آنے کا مقصد پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے لیے مستقل بنیادوں پر راہ ہموار کرنا ہے۔

کمار سنگارا نے مزید کہا کہ کسی بھی دورے کے دوران ہوٹل تک محدود رہنے کی بجائے شہر کے مختلف علاقوں کی سیر کرنا ہمیشہ خوشگوار لمحہ ہوتا ہے۔ دورہ لاہور کے دوران ایم سی سی کی ٹیم متعدد بار جم خانہ گولف کورس گئی، اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں  نے وہاں کی مہمان نوازی کا بھرپور لطف اٹھایا۔

کمار سنگاکارا  کا کہنا تھا کہ وہ یہاں سے عوام کی گرمجوشی، تماشائیوں کے شاندار استقبال، کھلاڑیوں کے جوش اور شہر کی سیر سے متعلق خوشگوار یادیں اپنے ساتھ واپس لے جارہے ہیں۔ انہوں  نے کہا کہ وہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی مستقل بحالی کی غرض سے یہاں دیگر ممالک کی ٹیموں کو کھیلتا دیکھنا چاہتے ہیں۔

صرف گزشتہ تین ماہ کے دوران سری لنکا کرکٹ ٹیم، دو ٹیسٹ جبکہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم تین ٹی ٹونٹی اور ایک ٹیسٹ میچز کھیلنے پاکستان آئی۔ اس کے علاوہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020 کے مکمل ایڈیشن کا انعقاد بھی 20 فروری بروز جمعرات سے پاکستان میں ہورہا ہے۔ ملک کے 4 مختلف شہروں میں کھیلے جانے والے ایونٹ میں 36 غیر ملکی کھلاڑی شرکت کررہے ہیں۔

کمار سنگاکارا کا کہنا ہے کہ ٹور کی غرض سے پاکستان ایک شاندار ملک ہے اور وہ اپنے ہمراہ بھی یہی پیغام لے کر واپس جارہے ہیں۔ صدر ایم سی سی  نے کہا کہ انہیں یہاں کھیلے گئے تمام میچز اب بھی  یاد ہیں۔ لاہور قلندرز کے خلاف وارم اپ میچ میں جس طرح 19ہزار شائقین کرکٹ اسٹیڈیم میں موجود تھے، انہیں دیکھنا بھی ایک یادگار لمحہ رہے گا۔ وہ بخوبی جانتے ہیں کہ پاکستانی عوام کرکٹ سے کتنی محبت کرتی ہے اور یہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاشی استحکام کے لیے کتنا ضروری ہے۔

12 ہزار 4 سو ٹیسٹ رنز بنانے والے سابق کرکٹر کمار سنگاکارا  نے کہا کہ پاکستان  نے ہمیشہ کرکٹ کو عظیم کھلاڑی دئیے ہیں۔ یہ ملک کرکٹر پیدا کرتا ہے، یہاں سے بہت سے فاسٹ باؤلرز، اسپنرز، بیٹسمینز اور وکٹ کیپرز دنیا کے  افق پر نمودار ہوئے اور اس دورہ کے دوران بھی انہیں کچھ مختلف نہیں لگا۔ انہوں  نے کہا کہ لاہور قلندرز،ملتان سلطانز، ناردرن اور شاہینز کے اسکواڈ میں بہترین کھلاڑیوں کے خلاف کھیل کر انہیں لطف آیا۔

چار روزہ ٹیسٹ کرکٹ کی تجویز سے متعلق کرکٹ کی دنیا میں ایک تقسیم پائی جاتی ہے، جب اس حوالے سے صدر ایم سی سی سے پوچھا گیا تو انہوں  نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ ان کا پسندیدہ فارمیٹ ہے اور اسے پانچ روز تک محدود رکھنے کی حمایت کرتے ہیں مگر حقیقت ذرا مختلف ہے اور ہمیں یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ ان دنوں کتنے ٹیسٹ میچ پانچویں روز تک جاتے ہیں، ہمیں یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ پانچ روز کی کرکٹ دیکھنے کتنے لوگ اسٹیڈیمز کا رخ کرتے ہیں۔ انہوں  نے کہا کہ ہمیں یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ آیا یہ مستقبل میں کارگر بھی رہے گا؟

کمار سنگاکارا  نے کہا کہ چند ممالک میں کرکٹ کے مداحوں کی اوسط عمر 45 سال سے زائد ہے جو کہ حوصلہ افزاء نہیں۔ انہوں  نے کہا کہ ہمیں یہ کھیل نوجوانوں میں مقبول کرنے کے لیے سوچ و بچار کی ضرورت ہے، یہی وجہ ہے کہ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ سمیت ٹیسٹ کرکٹ میں جدت لانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ اب صرف بڑی ٹیموں تک محدود نہیں بلکہ چھوٹی ٹیموں کو بھی ٹیسٹ اسٹیٹس دیا جارہا ہے، اب ایسا نہیں ہوسکتا کہ چند ٹیمیں پانچ روزہ کرکٹ کھیلیں اور کچھ چار روزہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلا کریں۔ صدر ایم سی سی  نے مزید کہا کہ یہ ایک ایسی بحث ہے جو مزید کچھ عرصہ جاری رہے گی مگر جو بھی ہو ہمیں اس کے عملی طور پر درست اور بہترین نتائج ڈھونڈنے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ 5 ٹرافی کی تقریب رونمائی

ایونٹ کا افتتاحی میچ کل دفاعی چیمپئن کوئٹہ اور اسلام آباد کے درمیان کھیلا جائے گا۔ فوٹو : سوشل میڈیا

ایونٹ کا افتتاحی میچ کل دفاعی چیمپئن کوئٹہ اور اسلام آباد کے درمیان کھیلا جائے گا۔ فوٹو : سوشل میڈیا

کراچی: پاکستان سپر لیگ 5 کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوئی۔

پاکستان سپرلیگ کے پانچویں ایڈیشن کا آغاز کل سے ہوگا تاہم آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹرافی کی تقریب رونمائی کی گئی جس میں تمام 6 ٹیموں کے کپتان بھی موجود تھے۔ اس کے علاوہ اسکواش لیجنڈ جہانگیر شیر خان

پاکستان سپرلیگ 5 کا آغاز رنگارنگ افتتاحی تقریب سے کل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا جس میں راحت فتح علی ، ابرار الحق، سجاد علی، صنم ماروی، آئمہ بیگ، ابو محمد، فرید ایاز اور سوچ بینڈ اپنے فن کا مظاہرہی کریں گے۔ افتتاحی تقریب کے بعد دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ایونٹ کا پہلا میچ کھیلا جائے گا،

پی ایس ایل 5 کی چمچماتی ٹرافی آج کپتانوں کو مکھڑا دکھائے گی

سخت حفاظتی حصار قائم، 10 لاکھ ڈالرزانعامی رقم کا اعلان، چیمپئن ٹیم 5، رنرزاپ 2 لاکھ کی حقدار ہوگی،کوچزکوپلیئرز سے عمدہ کارکردگی کی امیدیں ۔  فوٹو : انٹرنیٹ

سخت حفاظتی حصار قائم، 10 لاکھ ڈالرزانعامی رقم کا اعلان، چیمپئن ٹیم 5، رنرزاپ 2 لاکھ کی حقدار ہوگی،کوچزکوپلیئرز سے عمدہ کارکردگی کی امیدیں ۔ فوٹو : انٹرنیٹ

 لاہور / کراچی:  ایچ بی ایل پی ایس ایل 5کی چمچماتی ٹرافی بدھ کے روز کپتانوں کو مکھڑا دکھائے گی جب کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تقریب کے بعد چیئرمین پی سی بی احسان مانی فرنچائز مالکان کے ہمراہ میڈیا کانفرنس کریں گے۔

پی ایس ایس 5 کیلیے تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں، انتظامات کو حتمی شکل دینے کا سلسلہ جاری ہے،جمعرات کو کراچی میں رنگارنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ شروع ہونے والے ایونٹ سے قبل بدھ کو چمچماتی ٹرافی کی نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تقریب رونمائی ہوگی، اس موقع پر تمام 6ٹیموں کے کپتان موجود ہوں گے، تقریب کے بعد چیئرمین پی سی بی احسان مانی تمام فرنچائز مالکان کے ہمراہ پریس کانفرنس کریں گے۔

پشاور زلمی، کراچی کنگز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ایونٹ سے قبل آخری پریکٹس سیشن بھی ہو گا،نیشنل اسٹیڈیم اور قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل میچز کی میزبانی کیلیے تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں، وینیوز کے گرد سخت حفاظتی حصار قائم کردیا گیا،میدانوں میں براڈ کاسٹرز اپنی تنصیبات سیٹ کررہے ہیں، اشتہاری بورڈ بھی اسٹیڈیمز کا ماحول رنگین بنانے لگے۔

دریں اثنا پی ایس ایل 5 کیلیے 10 لاکھ امریکی ڈالرز کی انعامی رقم کا اعلان کردیا گیا،ٹائٹل کی فاتح ٹیم ٹرافی کے ہمراہ 5 لاکھ امریکی ڈالرزکی حقدار ٹھہرے گی، رنرزاپ کو 2 لاکھ ڈالرز ملیں گے، ہر میچ کے بہترین کھلاڑی کو4500 ڈالرز دیے جائیں گے،80 ہزار ڈالرز کی رقم ایونٹ کے بہترین کھلاڑی،بیٹسمین، بولر اور اسپرٹ آف کرکٹ کے ایوارڈزجیتنے والوں میں برابر تقسیم ہوگی، باقی رقم ٹورنامنٹ کے دوران بہترین کیچ، رن آؤٹ اور سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑیوں میں تقسیم کی جائے گی۔ دوسری جانب کوچز نے اپنی ٹیموں سے عمدہ کارکردگی کی امیدیں وابستہ کرلی ہیں۔

ہیڈ کوچ اسلام آباد یونائیٹڈ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑی اپنے کردار سے بخوبی آگاہ اور تیسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرنے کیلیے پُرعزم ہیں، انھوں نے کہا کہ لیوک رونکی اور آصف علی کی موجودگی میں اسلام آباد کی بیٹنگ لائن اپ ایونٹ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے، شائقین کولن منرو، کولن انگرام اور ڈیل اسٹین کو ایکشن میں دیکھنے کے منتظر ہیں، ڈیل اسٹین کی ایونٹ میں شرکت نوجوان فاسٹ بولرز کیلیے مفید ثابت ہوگی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ معین خان نے کہاکہ ہم ٹائٹل کا دفاع کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں، پیسرز نسیم شاہ اور محمد حسنین کے ساتھ اعظم خان کا شمار بھی کوئٹہ کے 3 بہترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے، تینوں کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ محمد اکرم نے کہاکہ تاحال لیگ کے بہترین بیٹسمین کامران اکمل اور بیسٹ بولر وہاب ریاض کو اسکواڈ میں برقرار رکھنا ہماری حکمت عملی کا واضح اشارہ ہے۔ ٹام بنٹن بھی پشاور زلمی اور دیگر ٹیموں کے درمیان واضح فرق ثابت ہوں گے۔

ہیڈ کوچ کراچی کنگز ڈین جونز نے کہا کہ میں اویس ضیا، ارشد اقبال، عمر خان اور اسامہ میر کی صلاحیتوں کا مداح ہوں۔

ہیڈ کوچ ملتان سلطانز اینڈی فلاورنے کہاکہ اسکواڈ میں شامل روحیل نذیر اور محمد الیاس عمدہ کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید متوازن کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اترنا چاہتے ہیں، انھوں نے کہا کہ کرس لین اور فخر زمان کی موجودگی میں ہماری بیٹنگ مضبوط ہوگی، مڈل آرڈر میں محمد حفیظ اور بین ڈنک میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف بھی باصلاحیت ہیں۔

پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب پر 21 کروڑ روپے خرچ ہوں گے

اگلے روز میچ کھیلنے والی سائیڈز کی شرکت ممکن نہیں ہوگی، پی سی بی
 فوٹو : فائل

اگلے روز میچ کھیلنے والی سائیڈز کی شرکت ممکن نہیں ہوگی، پی سی بی فوٹو : فائل

کراچی: پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب پر 21 کروڑ روپے خرچ ہونگے جب کہ صرف پہلا میچ کھیلنے والی ٹیموں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائٹیڈکی ہی شرکت یقینی ہے۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق اگلے روز میچ کھیلنے والی ٹیموں کیلیے تقریب میں آنا ممکن نہیں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل5 کی رنگارنگ افتتاحی تقریب جمعرات کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سجائی جائیگی، اس میں راحت فتح علی خان، ابرار الحق، سجاد علی، صنم ماروی، آئمہ بیگ، ابو محمد، فرید ایاز اور سوچ بینڈ میں شامل گلوکار فن کا مظاہرہ کرینگے،آفیشل ترانہ گانے والے چاروں گلوکار عارف لوہار، علی عظمت، عاصم اظہر اور ہارون بھی موجود ہونگے،آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ تقریب پر21 کروڑ روپے خرچ ہونگے، اس سے قبل جو کمپنی انعقاد کرتی تھی رواں برس اسے ذمہ داری نہیں سونپی گئی، نیشنل اسٹیڈیم میں گذشتہ چند روز سے تقریب کی ریہرسل بھی جاری ہے، ساؤنڈ سسٹم کو تقریباً روز ہی چیک کیا جاتا ہے۔

پہلے روز دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اوراسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ ہوگا،ان دونوں ٹیموں کی تقریب میں موجودگی یقینی جبکہ پشاور زلمی کے آفیشلز کا بھی کہنا ہے کہ ان کے تمام پلیئرز نیشنل اسٹیڈیم میں موجود ہونگے، البتہ پی سی بی ترجمان کے مطابق جمعے کو چار ٹیمیں میچز کھیلیں گی لہذا عملی طور پر ان کیلیے ممکن نہیں ہوگا کہ افتتاحی تقریب میں شرکت کریں، ان کی نمائندگی ٹیم مالکان کرینگے۔

واضح رہے کہ جمعے کو کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا نیشنل اسٹیڈیم میں مقابلہ ہوگا، لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی سائیڈز قذافی اسٹیڈیم میں ٹکرائیں گی۔

ٹی 20 بیٹسمین رینکنگ، بابر نمبرون کوہلی دسویں پوزیشن پر پہنچ گئے

بولنگ چارٹ پر جنوبی افریقی رسٹ اسپنر تبریز شمسی کی ٹاپ 10 میں انٹری ہوئی ہے، انھوں نے نواں نمبر سنبھالا۔ فوٹو: فائل

بولنگ چارٹ پر جنوبی افریقی رسٹ اسپنر تبریز شمسی کی ٹاپ 10 میں انٹری ہوئی ہے، انھوں نے نواں نمبر سنبھالا۔ فوٹو: فائل

 دبئی: آئی سی سی ٹوئنٹی 20 بیٹسمین رینکنگ میں ٹاپ پر بدستور پاکستان کے بابر اعظم کا راج ہے۔

آئی سی سی ٹوئنٹی 20 بیٹسمین رینکنگ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی تنزلی کا شکار ہوکر دسویں نمبر پر پہنچ گئے جب کہ ٹاپ پر بدستور پاکستان کے بابر اعظم کا راج ہے۔

جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرنے والے انگلش کپتان ایون مورگن نے نویں پوزیشن پر ترقی پاکر کوہلی کو پیچھے دھکیلا۔ روہت شرما کا11واں  نمبر ہے۔

بولنگ چارٹ پر جنوبی افریقی رسٹ اسپنر تبریز شمسی کی ٹاپ 10 میں انٹری ہوئی ہے، انھوں نے نواں نمبر سنبھالا۔

پی ایس ایل کے افق پر ستاروں کی کہکشاں سجنے لگی

موسیقی کا تڑکا لگانے کیلیے راحت فتح علی،عارف لوہار، علی عظمت، ہارون اور عاصم کا انتخاب کرلیاگیا۔ فوٹو: فائل

موسیقی کا تڑکا لگانے کیلیے راحت فتح علی،عارف لوہار، علی عظمت، ہارون اور عاصم کا انتخاب کرلیاگیا۔ فوٹو: فائل

لاہور / کراچی: ایچ بی ایل پی ایس ایل کے افق پر ستاروں کی کہکشاں سجنے لگی،شین واٹسن، لیوک رونکی اورفواد احمد کراچی پہنچ گئے۔

پہلی بار مکمل پی ایس ایل کے پاکستان میں انعقاد کیلیے تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں، 20 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوگا، پہلا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے مابین شیڈول ہے،2 مرتبہ کی چیمپئن ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی ایک بار پھر ٹرافی اٹھانے کا عزم لیے کراچی پہنچ گئے، لیوک رونکی کے ساتھ فہیم اشرف، آصف علی، حسین طلعت، ظفر گوہر اور دیگر کی صبح آمد ہوئی،کپتان شاداب خان اور فاسٹ بولر محمد موسیٰ کی شام کو آمد طے تھی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی اتوار کو نیشنل اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس اورپھر پریکٹس سیشن ہوگا، یاد رہے کہ ایونٹ کے آغازسے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ایک پریکٹس میچ بھی شیڈول ہے، پشاور زلمی کے لیام ڈاسن پہلے ہی کراچی آ چکے اور گذشتہ روز دیگر کرکٹرز کے ساتھ نیٹ سیشن بھی کیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شین واٹسن اور فواد احمد کی آمد بھی ہوگئی۔

دوسری جانب ملتان سلطانز کے غیر ملکی کھلاڑی روی بوپارہ ایم سی سی ٹیم کے ساتھ آگئے تھے ، رلی روسو بھی لاہورپہنچ گئے، عمران طاہر کی آمد گذشتہ شب شیڈول تھی،جیمز ونس 18اور معین علی 19 فروری کو لاہور پہنچ جائیں گے، شاہد آفریدی نجی مصروفیت کے باعث اتوار کو اسکواڈ جوائن کرلیں گے،کراچی کنگز کے اسسٹنٹ کوچ جوہان بوتھا کی بھی آمد ہوگئی،چیڈوک والٹن اور ایلکس ہیلز نے شہر قائد میں قدم رکھ دیے، یہاں کھلاڑیوں کے پوسٹرز دلفریب منظر پیش کرنے لگے ہیں۔

موسیقی کا تڑکا لگانے کیلیے راحت فتح علی،عارف لوہار، علی عظمت اور پانچویں ایڈیشن کا آفیشل ترانہ گانے والے ہارون اور عاصم کا انتخاب کیا گیا ہے۔ دوسری جانب لاہور میں میڈیا سیشن کے دوران ملتان سلطانز نے شاندار کارکردگی دکھانے کا عزم ظاہر کردیا۔

شان مسعود نے کہاکہ ٹیم کی قیادت بڑا اعزاز اور ذمہ داری ہے، ڈومیسٹک سیزن میں کپتانی کا تجربہ بھی مل گیا، پی ایس ایل میں شاہد آفریدی جیسے تجربہ کار سینئرز کا تعاون بھی حاصل ہوگا، ہیڈکوچ اینڈی فلاور اور بولنگ کوچ مشتاق احمد سے رہنمائی مل رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہماری ٹیم بہت زبردست اور کسی بھی حریف کو ہراسکتی ہے، پلیئرز ہوم گراؤنڈ ملتان پر کھیلنے کیلیے بے تاب ہیں،کپتانی کا کوئی اضافی دباؤ نہیں ہوگا، انھوں نے کہا کہ میں خود پر صرف ٹیسٹ پلیئر ہونے کی چھاپ نہیں لگوانا چاہتا،خواہش ہے کہ وائٹ بال کرکٹ میں بھی نام کماؤں۔

ملتان سلطانز کے کھلاڑی روی بوپارا نے کہا کہ پی ایس ایل کے تمام مقابلوں کا پاکستان میں ہونا اچھی بات ہے، ہم دبئی میں بھی کھیل کر بہت لطف اندوز ہوئے لیکن یہاں پرستاروں کی موجودگی میں پرفارم کرنے کا لطف ہی الگ ہوگا، میں پاکستان میں کھیلنے کیلیے بہت پُرجوش ہوں، ایم سی سی کی نمائندگی کا بھی مزہ آیا، پاکستانی بولرز زبردست اور شائقین بھرپور سپورٹ کرنے والے ہیں۔

ملتان سلطانز کے ہیڈکوچ اینڈی فلاور نے کہا کہ خوشی اور فخر ہے کہ ایک بار پھر پاکستان آیا ہوں، یہاں میرے بہت سارے دوست ہیں، ملتان سلطانز کے کسی ایک کھلاڑی کو ٹرمپ کارڈ نہیں سمجھتا، تمام میچ ونرز ہیں، سینئرز کے ساتھ نوجوان بھی بہترین پرفارمنس سے سب کے دل جیت سکتے ہیں،انھوں نے کہا کہ مشتاق احمد بہترین معاون ہوں گے، وہ کھیل اور یہاں کی کنڈیشنز کو بہت اچھی طرح سمجھتے ہیں۔

پی ایس ایل میں اب اردو میں بھی کمنٹری نشر کی جائے گی

پی سی بی نےایچ بی ایل پی ایس ایل کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان بھی کردیا فوٹو: فائل

پی سی بی نےایچ بی ایل پی ایس ایل کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان بھی کردیا فوٹو: فائل

 لاہور: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان کی قومی زبان “اردو” میں کمنٹری نشر کی جائے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ کے مداحوں کو کھیل سے جوڑے رکھنے کے لیے ٹیلی ویژن میچ کی براہِ راست نشریات کے دوران انگریزی کے ساتھ ساتھ اردو میں رواں تبصروں کا بھی اہتمام کیا ہے۔‏ اس حوالے سے رمیز راجہ، بازید خان، وقار یونس اور عروج ممتاز اردو میں کمنٹری کریں گے۔ سابق کھلاڑیوں پر مشتمل یہ کمنٹری پینل ناظرین کو میچ کے دوران ہر اننگز میں 5 اوورز تک اردو میں کمنٹری فراہم کریں گے، جو مقامی چینلز پر نشر ہوگی۔

علاوہ ازیں، پہلی مرتبہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کےآخری تین میچوں کے دوران اسپائیڈر کیم کے ذریعے کھلاڑیوں اور کمنٹیٹرز کے درمیان رابطہ بھی آن فیلڈ ایکشن کے ذریعے شائقین کرکٹ کو ٹی وی اسکرینز سےجڑے رہنے پر مجبور کرے گا۔ اس دوران گراؤنڈ میں موجود کھلاڑی، کمنٹری باکس میں موجود کمنٹیٹر سے محو گفتگو ہوگا۔

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020 کی براڈ کاسٹ کوریج کے دوران کُل 28 کیمراز کا استعمال کیا جائے گا جس میں سپر سلو اور الٹرا موشن کیمراز بھی شامل ہیں۔ لیگ کے دوران اسپائیڈر کیم اور ہاک آئی بال ٹریکنگ کا نظام چاروں شہروں، کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جانے والے میچوں کے دوران دستیاب ہوگا۔

اس حوالے سے پی سی بی نےایچ بی ایل پی ایس ایل کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان بھی کردیا ہے۔آسٹریلیا اور نیدرلینڈز کے سابق کرکٹر ڈرک نینِز،جنوبی افریقا کے سابق کرکٹر ایچ ڈی ایکرمن، انگلینڈ کے سابق کرکٹر مارک بُچر، ڈومِنک کورک اور جنوبی افریقہ کی خاتون کمنٹیٹر کاس نائیڈو پہلی بار ایچ بی ایل پی ایس ایل میں کمنٹری کریں گے۔ دوسری جانب ڈینی موریسن، مائیکل سلیٹر، ایلن ولکنز اورجونٹی رھوڈز کو کمنٹری پینل میں برقرار رکھا گیا ہے۔

شائقین کنگز اور قلندرز کی جنگ دیکھنے کیلیے بے چین

دونوں ٹیموں کو کئی اسٹار کرکٹرز کی خدمات حاصل،کراچی کا پلڑا بھاری

دونوں ٹیموں کو کئی اسٹار کرکٹرز کی خدمات حاصل،کراچی کا پلڑا بھاری

 لاہور:  پی ایس ایل میں شائقین کراچی کنگز اور لاہور قلندرزکی جنگ دیکھنے کیلیے بے چین ہیں۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کا شمار روایتی حریفوں میں ہوتا ہے، ملک کے 2 بڑے شہر قومی کرکٹ کی 2 بڑی نرسریاں بھی ہیں، یہاں سے اُبھرنے والے عمران خان، جاوید میانداد، ماجد خان، ظہیر عباس، سعید انور، عبدالقادر، وسیم اکرم، یونس خان، شاہد آفریدی، معین خان اور راشد لطیف نے میدانوں پر راج کیا۔

موجودہ ستاروں بابراعظم، سرفرازاحمد، وہاب ریاض، شان مسعود، اظہر علی اور امام الحق کا تعلق بھی انہی دونوں شہروں سے ہے، مگر یہاں کی ٹیمیں گذشتہ 4 سیزنز میں کبھی فائنل میں رسائی حاصل نہیں کرسکیں۔

لاہور قلندرز تو پلے آف مرحلے کا حصہ بھی نہیں بن پائی، رواں سال کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کا پہلا ٹاکرا اتوار8 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم اور دوسرا 12 تاریخ کو نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا، باہمی 8میچز میں سے 5 میں کراچی کنگز اور 2 میں لاہور قلندرز نے کامیابی حاصل کی، ایک میچ برابر ہونے پر لاہور قلندرز نے سپر اوور میں فتح پائی۔

اس بار عماد وسیم کی زیر قیادت کراچی کنگز کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں دنیا کے نمبر ون بیٹسمین بابراعظم، جارح مزاج ایلکس ہیلز اور کیمرون ڈیلپورٹ کے ساتھ شرجیل خان کی خدمات حاصل ہیں، محمد عامر، عمید آصف، کرس جارڈن، مچل میکلنگن، عماد وسیم اور عمر خان جیسے بولرز کا ساتھ بھی ٹیم کومیسر ہوگا، سہیل اختر کی قیادت میں لاہور قلندرز کے بیٹسمین کرس لین، فخر زمان، محمد حفیظ، بین ڈنک اورسلمان بٹ بڑا اسکور کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

دوسری جانب شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور عثمان شنواری پر مشتمل لاہور قلندرز کا بولنگ اٹیک بھی بڑا جاندار ہے، دونوں ٹیموں میں سخت مقابلوں کی توقع ظاہر کر دی گئی ہے۔

پی ایس ایل فائیو کا بے چینی سے انتظار ہے، ڈیرن سیمی

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن  سیمی نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریکٹس کی

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریکٹس کی

 کراچی: پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل فائیو کے آغاز کا بے چینی سے انتظار ہے۔

شائقین کرکٹ میں مقبول ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سیمی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل فائیو کا بے چینی کے ساتھ انتظار ہے۔ انہوں نے اس امر کا اظہار کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں مختصر گفتگو میں کیا۔

پی ایس ایل فائیو میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے اسٹیڈیم پہنچ کر پریکٹس کی۔ بھرپور سیکوریٹی میں ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچنے والے ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ لیگ کی تیاری کیلئے اسٹیڈیم آیا ہوں،بے صبری سے پی ایس ایل فائیو کا انتظار ہے۔

ایم سی سی کرکٹ ٹیم کمارا سنگاکارا کی قیادت میں لاہور پہنچ گئی

سری لنکا کے سابق کپتان کمارا سنگاکارا کی 11 سال بعد پاکستان آمد

سری لنکا کے سابق کپتان کمارا سنگاکارا کی 11 سال بعد پاکستان آمد

 لاہور: ایم سی سی کی کرکٹ ٹیم ایک ہفتے کے دورے پر لاہور پہنچ گئی۔

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ  پر کھلاڑیوں کا استقبال کیا، سری لنکا کے سابق کپتان سنگاکارا 11 سال بعد پاکستان آئے ہیں، وہ اس وقت میری لی بون کرکٹ کمیٹی کے صدر ہیں اور بطور کپتان ایم سی سی الیون کے ساتھ آئے ہیں۔

ٹیم میں پی ایس ایل میں شامل فل سالٹ، سمیت پٹیل بھی موجود ہیں، جو ایک ایک میچ کے لیے دستیاب ہوں گے، دوسرے غیر معروف کھلاڑیوں کا تعلق مختلف ملکوں سے ہے، ایم سی سی کی ٹیم اپنے اس دورے میں تین ٹی ٹوئنٹی  اور ایک ون ڈے میچ کھیلے گی۔

کمارا سنگاکارا اور پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان آج قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس بھی کریں گے، پہلا میچ ایم سی سی الیون اور لاہور قلندرزکے درمیان کل کھیلا جاے گا۔ جس کے لیے دونوں ٹیمیں آج پریکٹس بھی کریں گے۔ ایم سی سی کے اس دورے کا مقصد پاکستان  میں کرکٹ بحالی کے اقدامات کو سپورٹ کرنا ہے۔ایک میچ قذافی اور تین میچ ایچیسن کالج میں ہوں گے۔

شاہد آفریدی اور یوراج سنگھ کا پاک بھارت کرکٹ بحالی پر زور

دونوں ممالک کے سابق اسٹار آل راؤنڈرز ایکسپو دبئی کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلنے کیلیے اکھٹے ہوئے تھے۔فوٹو : فائل

دونوں ممالک کے سابق اسٹار آل راؤنڈرز ایکسپو دبئی کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلنے کیلیے اکھٹے ہوئے تھے۔فوٹو : فائل

 دبئی:  شاہد خان آفریدی اور یوراج سنگھ دونوں نے فوری طور پر پاک بھارت کرکٹ روابط کی بحالی پر زور دیا ہے۔

دونوں ممالک کے سابق اسٹار آل راؤنڈرز ایکسپو دبئی کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلنے کیلیے اکھٹے ہوئے تھے۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان اور بھارت سیریز کھیلتے ہیں تو یہ ایشز سے بھی بڑی ثابت ہوگی مگر لوگوں کے پسندیدہ کھیل کے درمیان میں سیاست آچکی۔

دوسری جانب یوراج سنگھ کا کہنا تھا کہ مجھے پاکستان کے خلاف 2004، 2006 اور 2008 کی باہمی سیریز کھیلنا اچھی طرح یاد ہے، اگرچہ یہ چیزیں ہمارے اختیار میں نہیں مگر میں صرف اتنا کہہ سکتا ہوں کہ زیادہ سے زیادہ پاک بھارت مقابلے بذات خود کھیل کیلیے فائدہ  مند ہیں۔

انڈر19 فائنل، جھڑپ کرنے والے پانچ کرکٹرزکوسزائیں

ان میں سے تین کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے جبکہ دو بھارتی کھلاڑی ہیں،

ان میں سے تین کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے جبکہ دو بھارتی کھلاڑی ہیں،

 دبئی: آئی سی سی نے انڈر 19 ورلڈکپ فائنل کے بعد جھڑپ کے واقعہ پرایکشن لیتے ہوئے پانچ کھلاڑیوں کو قصور وار ٹھہرادیا.

آئی سی سی نے انڈر 19 ورلڈکپ فائنل کے بعد جھڑپ کے واقعہ پر ایکشن لیتے ہوئے پانچ کھلاڑیوں کو قصوروارٹھہرادیا۔ ان میں سے تین کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے جبکہ دو بھارتی کھلاڑی ہیں، جنہیں سزا سنائی گئی ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سےجاری کردہ پریس ریلیز کےمطابق ان کھلاڑیوں کو آئی سی سی کی کوڈآف کنڈیکٹ کی شق تین کی خلاف ورزی کا مرتکب قراردیا گیا ہے۔

تمام پانچ کھلاڑیوں نے اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا ہے۔ بنگلہ دیش کے محمد توحید ہیردئے کو دس، شمیم حسین کو آٹھ اور رقیب الحسن کو چار میچز کیلئے معطل کردیا گیا، بھارت کے آکاش سنگھ کو آٹھ میچز کیلئے معطل کیا گیا ہے جبکہ روی بشنوئی پر پانچ میچز کی پابندی عائد کی گئی ہے۔آئی سی سی نے اس واقعے پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔

پرفارمنس ملک کے نام کرتا ہوں، نسیم شاہ

کوشش تھی کہ پانچ وکٹیں حاصل کروں لیکن انجری کی وجہ سے ایسا کرنا ممکن نہیں ہوسکا، پیسر۔فوٹو : فائل

کوشش تھی کہ پانچ وکٹیں حاصل کروں لیکن انجری کی وجہ سے ایسا کرنا ممکن نہیں ہوسکا، پیسر۔فوٹو : فائل

 راولپنڈی: راولپنڈی ٹیسٹ کے ہیرو نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ بنگلادیش کیخلاف اپنی شاندار پرفامنس کو پاکستان کے نام کرتا ہوں۔

نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ میرے والد کو کرکٹ کے بارے میں کچھ معلوم نہیں لیکن میں نے جب انھیں بتایا کہ میں نے 3 وکٹیں لی ہیں تو وہ بہت خوش ہوئے، اللہ پاک کا شکر ہے کہ پاکستان میں کرکٹ بحال ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ بنگلادیش کیخلاف اپنی شاندار پرفامنس کو پاکستان کے نام کرتا ہوں، کوشش تھی کہ پانچ وکٹیں حاصل کروں لیکن انجری کی وجہ سے ایسا کرنا ممکن نہیں ہوسکا، وقار یونس سے کافی سیکھ رہا ہوں، آگے بھی سیکھتا رہوں گا، انہوں نے کہا کہ میں محنت پر یقین رکھتا ہوں۔

راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو اننگز اور 44 رنز سے شکست دیدی

نسیم شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے کم عمر ترین بولر بن گئے - فوٹو: پی سی بی

نسیم شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے کم عمر ترین بولر بن گئے – فوٹو: پی سی بی

 راولپنڈی: راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو ایک اننگز اور 44 رنز سے شکست دے دی۔ 

راولپنڈی میں بنگلا دیش کے خلاف کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں بنگلادیشی اپنی پہلی اننگز میں 233 رنز بناکر آؤٹ ہوئی جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم 445 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئی اور یوں گرین شرٹس کو پہلی اننگز میں 212 رنز کی برتری حاصل ہوئی جس کے جواب میں مہمان ٹیم صرف 168 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز بنگلادیش نے 6 وکٹ کے نقصان پر 126 رنز سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو شاہین شاہ آفریدی نے آغاز میں ہی بنگلادیشی کپتان مومن الحق کو پویلین واپس بھیج دیا وہ 41 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد روبیل حسین محمد عباس کا شکار بنے اور باقی دو وکٹیں یاسر شاہ کے حصے میں آئیں۔

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور کیریئر کی پہلی ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جب کہ یاسر شاہ نے بھی 4 وکٹیں اپنے نام کیں۔ نسیم شاہ کو ہیٹ ٹرک کرنے پر مین آف دی میچ سے بھی نوازا گیا۔

دوسری اننگز میں قومی ٹیم کی جانب سے بابراعظم 143، شان مسعود 100، حارث سہیل 75 اور اسد شفیق 65 رنز بناکر ٹاپ اسکورر ہے جب کہ بنگلا دیش کی جانب سے  روبیل حسین اور ابوجائید نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔

راولپنڈی ٹیسٹ کا تیسرا روز پاکستان کے لیے یادگار رہا جس میں نسیم شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین بولر کا اعزاز اپنے نام کیا۔ خیال رہے قومی ٹیم کے ایک اور نوجوان بولر محمد حسنین پہلے ہی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین بولر کا اعزاز اپنے نام کرچکے ہیں۔

Pakistan Cricket@TheRealPCB

Youngest bowler Youngest bowler
to take to take
T20I hat-trick Test hat-trick@MHasnainPak @iNaseemShah

View image on Twitter

3,758Twitter Ads info and privacy

راولپنڈی ٹیسٹ کا تیسرا دن؛ پاکستان کی بنگلا دیش کے خلاف بیٹنگ

بنگلا دیش کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں233 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی فوٹو: پی سی بی

بنگلا دیش کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں233 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی فوٹو: پی سی بی

 راولپنڈی: بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن پاکستان کی پہلی اننگز میں پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی ہے۔

راولپنڈی میں بنگلا دیش کے خلاف کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 3 وکٹوں کے نقصان پر 342 رنز کے ساتھ دوبارہ کیا تو بابر اعظم 143 اور اسدشفیق 60 رنز بناکر وکٹ پر موجود تھے۔

کھیل کے آغاز پر ہی پاکستان کو بابر اعظم کی صورت میں نقصان اٹھانا پڑا، وہ اپنے گزشتہ روز کے اسکور 143 رنز میں کوئی اضافہ نہ کرسکے۔ 355 رنز پر اسد شفیق بھی پویلین لوٹ گئے ، انہوں نے 65 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی چھٹی وکٹ 374 رنز پر گرگئی، محمد رضوان 10رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 233 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

راولپنڈی ٹیسٹ؛ پاکستان کی بنگلادیش کے خلاف بیٹنگ جاری

پاکستان نے بنگلادیش کو پہلی اننگز میں 233 رنز پر آؤٹ کردیا ہے۔ فوٹو:فائل

پاکستان نے بنگلادیش کو پہلی اننگز میں 233 رنز پر آؤٹ کردیا ہے۔ فوٹو:فائل

راولپنڈی ٹیسٹ میں دوسرے روز پاکستان کی بنگلادیش کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

راولپنڈی میں ہونے والے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز پر مشتمل پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی محتاط بیٹنگ جاری ہے۔ اوپنر عابد علی کوئی رن بنائے بغیر ابو جاوید کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے جبکہ اظہر علی بھی 34رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے۔

دوسرے دن کھانے کے وقفہ پر پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر 95 رنز بنالیے۔

قومی ٹیم کی کپتانی کے فرائض اظہر علی سرانجام دے رہے ہیں جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں شان مسعود، عابد علی، بابراعظم، اسد شفیق، حارث سہیل، محمد رضوان، یاسر شاہ، محمد عباس، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں جبکہ فواد عالم کو ایک بار پھر نظرانداز کردیا گیا ہے۔

بنگلادیشی ٹیم کی قیادت مومن الحق کررہے ہیں اور دیگر کھلاڑیوں میں تمیم اقبال، سیف حسن، نجم الحسین، محمد متھن، محمد اللہ، لٹن داس، تیج الاسلام، روبیل حسین، ابو جاوید اور عباد حسین شامل ہیں۔

واضح رہے کہ بنگلادیش نے پہلی اننگز میں 233 رنز بنائے ہیں۔

راولپنڈی ٹیسٹ؛ پاکستان کیخلاف بنگلادیش کی بیٹنگ مشکلات کا شکار

بنگلادیش کی اوپننگ جوڑی دوسرے ہی اوور میں صرف 3 رنز پر آؤٹ ہوگئی - فوٹو: پی سی بی

بنگلادیش کی اوپننگ جوڑی دوسرے ہی اوور میں صرف 3 رنز پر آؤٹ ہوگئی – فوٹو: پی سی بی

راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان نے بنگلادیش کے دونوں اوپنرز کو صرف 3 رنز پر پویلین واپس بھیج دیا۔ 

روالپنڈی میں کھیلے جارہے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز پر مشتمل پہلے ٹیسٹ میچ کا ٹاس قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے جیت کر پہلے بنگلادیش کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ تمیم اقبال اور سیف حسن نے اننگز کا آغاز کیا جو زیادہ اچھا نہیں رہا، شاہین آفریدی نے پہلے ہی اوور میں سیف کو کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین واپس بھیج دیا جب کہ اگلے ہی اوور میں تمیم اقبال بھی صرف 3 رنز پر محمد عباس کا شکار بن گئے۔

بنگلادیشی کپتان مومن الحق بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور پہلے ہی سیشن میں شاہین آفریدی کے ہاتھوں 30 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئے۔

پاکستان کی جانب سے سری لنکا کے خلاف کراچی ٹیسٹ ٹیم کو برقرار رکھا گیا ہے اور یوں ڈومیسٹک کی کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم میں شامل کیے جانے والے مڈل آرڈر بلے باز فواد عالم کو ایک بار پھر نظرانداز کردیا گیا۔

قومی ٹیم کی کپتانی کے فرائض اظہر علی سرانجام دے رہے ہیں جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں شان مسعود، عابد علی، بابراعظم، اسد شفیق، حارث سہیل، محمد رضوان، یاسر شاہ، محمد عباس، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

بنگلادیشی ٹیم کی قیادت مومن الحق کررہے ہیں اور دیگر کھلاڑیوں میں تمیم اقبال، سیف حسن، نجم الحسین، محمد متھن، محمد اللہ، لٹن داس، تیج الاسلام، روبیل حسین، ابو جاوید اور عباد حسین شامل ہیں۔

بنگلادیش سے سیریز دلچسپ ہوگی لیکن میں اپنی کارکردگی سے مطمئن نہیں، اظہرعلی

نیا بولنگ اٹیک اچھا ہے لیکن اسے کچھ وقت دینا ہوگا، ٹیسٹ کپتان  - فوٹو: ایکسپریس

نیا بولنگ اٹیک اچھا ہے لیکن اسے کچھ وقت دینا ہوگا، ٹیسٹ کپتان – فوٹو: ایکسپریس

راولپنڈی: قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہرعلی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین ٹیسٹ سیریز دلچسپ ہوگی البتہ میں اپنی کارکردگی سے مطمن نہیں ہوں۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کے دوران ٹیسٹ کپتان اظہر علی کا کہنا تھا کہ اچھا ہے کہ باہر کی ٹیمیں پاکستان آرہی ہیں،راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں اچھا کراؤڈ آتا ہے، امید ہے پچھلی دفعہ کی طرح اب کی بار بھی اچھا کراؤڈ آئے گا۔

اظہر علی نے کہا کہ ہم یہی سوچ رہے ہیں کہ ہمیں بہترین پرفارمنس دینی پڑے گی بنگلا دیش کو ہرانے کے لیے ہم تیار ہیں، ہمارا نیا بولنگ اٹیک اچھا ہے لیکن پہلے بھی کہا تھا کہ اسے وقت دینا پڑے گا۔

واضح رہے پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 2 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ کل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔

راولپنڈی ٹیسٹ : بنگلہ دیشی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

راولپنڈی ٹیسٹ : بنگلہ دیشی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد: قومی ٹیم کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے لئے بنگلہ دیش کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی، دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹیسٹ جمعہ کو شروع ہو گا۔
جی این این کے مطابق بنگلہ دیش کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی،بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم قطرایئرویزکی پروازکیوآر614پراسلام آباد ایئرپورٹ پہنچی،پی سی بی حکام نے مہمان ٹیم کا استقبال کیا ،اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں ،مہمان ٹیم کو سخت سکیورٹی میں ہوٹل پہنچایا گیا۔

ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی کل پنڈی سٹیڈیم میں ہو گی ،پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں کل پنڈی سٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی ،کل دونوں کپتان پریس کانفرنس کریں گے پہلا ٹیسٹ جمعہ کو شروع ہو گا۔

انڈر 19 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں بھارت نے پاکستان کو ہرادیا

پاکستان کا بیٹنگ آرڈر ناکام ہوگیا اور ٹیم پورے 50 اوورز بھی نہ کھیل سکی  فوٹو : سوشل میڈیا

پاکستان کا بیٹنگ آرڈر ناکام ہوگیا اور ٹیم پورے 50 اوورز بھی نہ کھیل سکی فوٹو : سوشل میڈیا

پوچیسٹروم: انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں روائتی حریف بھارت نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے ہرادیا۔

جنوبی افریقا میں کھیلے گئے انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں روایتی حریف بھارت نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دیدی۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم بیٹنگ آرڈر ناکام ہوگیا۔ ٹیم پورے 50 اوورز بھی نہ کھیل سکی اور بھارتی بولرز نے گرین شرٹس کو 43.1اوورز میں ہی پویلین بھیج دیا۔

اوپنر حیدرعلی نے نصف سنچری اسکور کی اور 56 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جب کہ کپتان روحیل نذیر ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 62 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

بھارت کی جانب اننگز کا آغاز جیسوال اور سکسینا نے کیا، دونوں اوپنرز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، اوپنر جیسوال نے سنچری اور سکسینا نے نصف سنچری بنائی جس کی بدولت بھارت نے بغیر کسی نقصان کےمقررہ ہدف 35.2 اوورز میں حاصل کرلیا۔

انڈر 19 ورلڈکپ سیمی فائنل؛ پاکستان کا بھارت کو 173 رنز کا ہدف

پاکستان کا بیٹنگ آرڈر ناکام ہوگیا اور ٹیم پورے 50 اوورز بھی نہ کھیل سکی  فوٹو : سوشل میڈیا

پاکستان کا بیٹنگ آرڈر ناکام ہوگیا اور ٹیم پورے 50 اوورز بھی نہ کھیل سکی فوٹو : سوشل میڈیا

پوچیسٹروم: انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے بھارت کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 172رنز بنا لیے ہیں۔

جنوبی افریقا میں انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کا سیمی فائنل روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم بیٹنگ آرڈر ناکام ہوگیا۔ ٹیم پورے 50 اوورز بھی نہ کھیل سکی اور بھارتی بولرز نے گرین شرٹس کو 43.1اوورز میں ہی پویلین بھیج دیا۔

اوپنر حیدرعلی نے نصف سنچری اسکور کی اور 56 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جب کہ کپتان روحیل نذیر ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 62 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

واضح رہے کہ پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم اس سے قبل 2 مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہے، دونوں ٹیمیں اس سے قبل 2006 میں فائنل میچ میں سامنے آئی تھیں جہاں سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان نے بھارت کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

حارث رؤف بگ بیش ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل

بی پی ایل میں شریک ہیڈ کوچز پر مشتمل جیوری نے 11 کرکٹرز کا انتخاب کیا

بی پی ایل میں شریک ہیڈ کوچز پر مشتمل جیوری نے 11 کرکٹرز کا انتخاب کیا

بگ بیش ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں حارث رؤف بھی شامل ہیں۔

بی پی ایل میں شریک ہیڈ کوچز پر مشتمل جیوری نے 11 کرکٹرز کا انتخاب کیا ہے، ان میں پاکستانی بولر حارث رؤف کو بھی شامل کیا گیا ہے، ٹیم میں مارکوس سٹوئنس، جوش انگلیس، میتھیو ویڈ، گلین میکسویل، جون ویلز، مچل مارش، ٹام کیوران، راشد خان، ڈینیئل سیمز، پیٹر سڈل اور حارث رؤف کو شامل کیا گیا ہے۔

انڈر 19 ورلڈکپ میں بھارت کیخلاف میچ فائنل کی حیثیت رکھتا ہے، اعجاز احمد

بھارت کیخلاف سیمی فائنل جیت کر فائنل بھی اپنے نام کریں گے، انڈر 19 کوچ

بھارت کیخلاف سیمی فائنل جیت کر فائنل بھی اپنے نام کریں گے، انڈر 19 کوچ

 لاہور: قومی انڈر 19 ٹیم کے ہیڈ کوچ اعجاز احمد  کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف کل ہونے والا سیمی میچ فائنل میچ  فائنل کی حیثیت رکھتا ہے۔

ایکسپریس نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کوچ اعجاز احمد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بہترین کمبی نیشن اور حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اتریں گے، جب سے ٹیم کی ذمہ داری سنبھالی ہے، ایک میچ بھی نہیں ہارے، بھارت کے خلاف میچ کی اہمیت کا سب کو احسا س ہے، لڑکے بہترین پرفارمنس دینے کے لیے تیار ہیں۔

ہیڈکوچ کے مطابق  حیدرعلی اور روحیل نذیر ابھی تک توقعات کے مطابق کھیل پیش نہیں کرسکے، یقین ہے کہ بھارت کے خلاف میچ میں وہ شاندار اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوں گے، پورے ٹورنامنٹ میں زبردست پرفارمنس دی ہے،اہم کامیابی سے صرف دو میچ کی دوری پر ہیں، سیمی فائنل جیت کر فائنل بھی اپنے نام کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لڑکوں سمجھایا ہے اس میچ کا پریشر نہیں لینا، عام میچ کی طرح کھیلیں، بھارت کے مقابلے میں ہماری ٹیم کا توازن زیادہ بہتر ہے ، بولنگ میں ہمارے پاس زیادہ وارئٹی ہے، بھارتی اوپنرز کو جلد آوٹ کرنا اہم ہدف  ہوگا۔

بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلیے قومی ٹیم کا اعلان

قومی ٹیسٹ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، چیف سلیکٹر مصباح الحق

قومی ٹیسٹ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، چیف سلیکٹر مصباح الحق

 لاہور: چیف سلیکٹر مصباح الحق نے بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے ہیڈکوچ وچیف سلیکٹر مصباح الحق نے بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا۔

بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ میں کپتان اظہرعلی، عابد علی، اسد شفیق، بابراعظم، بلال آصف، فہیم اشرف، فواد عالم، حارث سہیل، امام الحق، عمران خان ، محمد عباس، محمد رضوان، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور یاسر شاہ شامل ہیں۔

ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم میں شامل کیے جانے والے کاشف بھٹی اور عثمان شنواری کی جگہ بلال آصف اور فہیم اشرف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

اقبال قاسم پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے سربراہ مقرر

وسیم اکرم، عمرگل، عروج ممتاز اور علی نقوی بھی کمیٹی کا حصہ ہیں

وسیم اکرم، عمرگل، عروج ممتاز اور علی نقوی بھی کمیٹی کا حصہ ہیں

 لاہور: اقبال قاسم کو پی سی بی کرکٹ کمیٹی کا سربراہ مقررکردیا گیا۔

سابق ٹیسٹ اسپنر اقبال قاسم کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے، 50 ٹیسٹ اور 15 ایک روزہ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے اقبال قاسم کی سربراہی میں قائم کردہ کمیٹی کے دیگر اراکین میں وسیم اکرم (سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم اور موجودہ کمنٹیٹر)،عمر گل (سابق ٹیسٹ کرکٹر بطور نمائندہ  ڈومیسٹک کرکٹرز)، عروج ممتاز (چیف سلیکٹر قومی خواتین کرکٹ بطور نمائندہ ویمنز کرکٹ)، علی نقوی (سابق ٹیسٹ کرکٹر بطور نمائندہ میچ آفیشلز) شامل ہیں۔

ان پانچ اراکین کے  علاوہ پاکستان کرکٹ بورڈ کےچیف ایگزیکٹو وسیم خان اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان بھی کمیٹی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ پی سی بی کے دونوں نمائندگان بطور کو ممبرکمیٹی کا حصہ ہیں۔

کمیٹی ، چیئرمین پی سی بی احسان مانی کو کرکٹ سے متعلق امور پر تجاویز پیش کرے گی، جس میں قومی کرکٹ ٹیموں کی کارکردگی، ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر، ہائی پرفارمنس سینٹرز اور پلیئنگ کنڈیشنز جیسے امور شامل ہیں۔ کمیٹی کو اختیار ہوگا کہ وہ متعلقہ فرد کی کارکردگی کا جائزہ لینےکی غرض سے انہیں  اجلاس میں طلب کرسکتی ہے۔

پی سی بی کرکٹ کمیٹی کے سربراہ اقبال قاسم کا کہنا ہےکہ وہ یہ اہم ذمہ داری دینے پر پی سی بی کے مشکور ہیں، اب وہ اسے نبھانے کے لیے اپنے کرکٹ اور کارپوریٹ تجربے کی روشنی میں بہترین نتائج دینے کی کوشش کریں گے۔

اقبال قاسم نے کہا کہ کرکٹ کمیٹی میں شامل تمام اراکین کسی نہ کسی طرح کھیل سے جڑے ہوئے ہیں، ان باصلاحیت اور ذہین ارکین کی مشاورت کے ساتھ ہم کھیل سے متعلق بہترین تجاویز تیار کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی کو بھی یہ لگتا ہے کہ وہ پاکستان کے لیے  کچھ کرسکتا ہے تو اسے ضرور آگے آنا چاہیے۔

یاد رہے کہ پاکستان کی جانب سے 50 ٹیسٹ اور 15 ایک روزہ میچوں میں بالترتیب 171 اور 12 وکٹیں حاصل کرنے والے اقبال قاسم نے246 ڈومیسٹک میچوں میں 999 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے 1971 سے 1992تک ڈومیسٹک کرکٹ کھیلی۔  وہ اس سے قبل بھی پی سی بی میں مختلف ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے منیجراورچیف سلیکٹررہنے کے ساتھ ساتھ ڈومیسٹک ٹورنامنٹ مانیٹرنگ کمیٹی کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔ اقبال قاسم نیشنل بنک آف پاکستان میں  ایگزیکٹو ذمہ داریاں ادا کرچکے ہیں۔

بگ بیش لیگ؛ گلین میکسویل بھی حارث رؤف کے گن گانے لگے

وہ کیسا پرفارم کرسکتے ہیں اس کی کوئی حد نہیں ہے، کپتان۔ فوٹو: فائل

وہ کیسا پرفارم کرسکتے ہیں اس کی کوئی حد نہیں ہے، کپتان۔ فوٹو: فائل

 لاہور: میلبورن اسٹارز حارث رؤف کی خدمات سے فائدہ اٹھانے کیلیے بے تاب ہے جب کہ کپتان گلین میسکویل بھی ان کے گن گانے لگے۔

ٹیم کو بگ بیش کوالیفائر میں جمعے کو سڈنی سکسرز کا سامنا کرنا ہے۔ کپتان گلین میکسویل نے کہا کہ اگرچہ زبان کا فرق ہونے کی وجہ سے حارث رؤف کی صلاحیتوں کا استعمال کرنے میں مسائل ہوئے لیکن اس کے باوجود انھوں نے شاندار کارکردگی دکھائی، وہ کیسا پرفارم کرسکتے ہیں اس کی کوئی حد نہیں ہے۔

پی سی بی میرا 6 کروڑ روپے کا مقروض ہے، یونس خان نے دعویٰ کردیا

کبھی پیسے کے پیچھے نہیں بھاگا، نجانے کام کرنے کا موقع کیوں نہیں ملتا،سابق قائد
فوٹو: فائل

کبھی پیسے کے پیچھے نہیں بھاگا، نجانے کام کرنے کا موقع کیوں نہیں ملتا،سابق قائد فوٹو: فائل

 لاہور: پی سی بی میرا 6کروڑ روپے کا مقروض ہے،یونس خان نے بڑا دعویٰ کردیا۔

میڈیا سے بات چیت میں یونس خان سے سوال کیا گیا کہ مصباح الحق کو ہیڈ کوچ کے ساتھ چیف سلیکٹر بھی بنادیا گیا، سابق کپتان 32لاکھ تنخواہ وصول کررہے ہیں،وہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے بھی کوچ ہیں،آپ جونیئر ٹیم کی کوچنگ کرنا چاہتے تھے لیکن چند لاکھ روپے کی وجہ سے خدمات نہیں لی گئیں۔

جواب میں یونس خان نے کہا کہ میں زندگی میں کبھی پیسے کے پیچھے نہیں بھاگا،تھوڑا پیچھے چلے جائیں تو پتا چلے گا کہ پی سی بی کو میرے 4سے 6کروڑ روپے دینا ہیں، میں نے آج تک ان کا مطالبہ نہیں کیا،پیسہ آپ کے نصیب کا ہوتا اور ملنا ہو تو مل کر رہتا ہے، میں ان چند کرکٹرز میں سے ہوں جو ریٹائر ہوکر گئے۔

میری پاکستان اور پی سی بی کیلیے 17سال کی خدمات ہیں، کرکٹ کھیلی اور اس کی بہتری کیلیے ہی کام کرسکتا ہوں لیکن سمجھ نہیں آتا کہ وہ کیا باتیں ہیں کہ موقع نہیں ملتا، پی سی بی تبدیل نہیں ہوتا یا یونس خان، یہ میری سمجھ سے بالا تر ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ میں مخالفین ہونے کے سوال پر انھوں نے کہا کہ ایسا کوئی شخص نہیں ہوگا جو یونس خان کی خدمات حاصل نہ کرنا چاہے،اگر کوئی ناقد ہو تب بھی میرے ساتھ کام کرنا چاہے گا۔ سمجھ نہیں آتی کہ وہ کیا چیز ہے جو پی سی بی، میرے مزاج یا اسٹرکچر کے مطابق نہیں کہ ہم ایک صفحے پر نہیں آتے۔

یاد رہے کہ راہول ڈریوڈ بھارتی جونیئرز کی کوچنگ کرتے ہوئے بہترین نتائج دینے میں کامیاب ہوئے، پی سی بی اسی نوعیت کا تجربہ کرتے ہوئے یونس خان کی خدمات حاصل کرنا چاہتا تھا لیکن میڈیا میں رپورٹس سامنے آئیں کہ معاوضے میں چند لاکھ روپے کا فرق ہونے کی وجہ سے معاملات طے نہیں پا سکے۔

پی ایس ایل کا نیا گانا سن کر مداح مایوس، لوگوں کو علی ظفر کی یادستانے لگی

علی ظفر نے پی ایس ایل کے گانے کا جو معیار بنایا تھا اس تک کوئی بھی نہیں پہنچ پایا ہےسوشل میڈیا صارفین

علی ظفر نے پی ایس ایل کے گانے کا جو معیار بنایا تھا اس تک کوئی بھی نہیں پہنچ پایا ہےسوشل میڈیا صارفین

پاکستان سپر لیگ کے پانچویں سیزن کا آفیشل گانا ’’تیار ہیں‘‘ گزشتہ روز ریلیز کیا گیا تاہم اس گانے کو لے کر بہت سے پاکستانیوں کی امیدیں مایوسی میں بدل گئیں کیونکہ لوگ گزشتہ سیزن کے مقابلے اس بار بہترین کی توقع کررہے تھے۔

پی ایس ایل 5 کے گانے ’’تیار ہیں‘‘ کو پاکستان کے 4 معروف گلوکاروں علی عظمت، عارف لوہار، ہارون رشید اور عاصم اظہر نے مل کر گایا ہے۔ گانے کی ہدایت کار ذوالفقار جبار خان (زلفی) اور کمال خان(لال کبوتر) نے دی ہے۔ جب کہ گانے میں تنبا، چمٹا، رباب اور ہارمونیم سمیت کل 22 سازوں کا استعمال کیا گیا ہے۔

ملک کے 4 نامور گلوکاروں کی موجودگی کے باعث گانے کو لے کر لوگوں کی توقعات بہت بڑھ گئی تھیں اور لوگ امید کررہے تھے کہ شاید اس بار پی ایس ایل کا نیا گانا گزشتہ سیزن کے مقابلے میں بہتر ہوگا تاہم یہ گانا لوگوں کی توقعات پر پورا نہیں اترا جب کہ پی ایس ایل کے مداحوں کو ایک بار پھر علی ظفر کی یاد ستانے لگی ہے جنہوں نے پی ایس ایل ون اور ٹو کے گانے گائے تھے اور ان گانوں کو بے تحاشہ مقبولیت ملی تھی۔

آئیے دیکھتے ہیں سوشل میڈیا صارفین نئے گانے کو لے کر سوشل میڈیا پر کس طرح کے تبصرے کررہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے علی ظفر کی تصویر شیئر کراتے ہوئے لکھا علی ظفر نے پی ایس ایل کے گانے کا جو معیار بنایا تھا اس تک کوئی بھی نہیں پہنچ پایا ہے۔ علی ظفر نے اب تک کا بہترین پی ایس ایل کا ترانہ گایا ہے۔

صارفین نے ایک تصویر کے ذریعے پی ایس ایل کے گانے کی وضاحت کرنے کی کوشش کی جس میں دکھایا گیا ہے کہ پی ایس ایل ون اور ٹوسیزن کے گانے بہترین تھے تاہم باقی سیزن کے گانے بد سے بدتر ہوتے گئے۔

کچھ نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کا گانا سن کر ہماری ایسی حالت ہوگئی ہے۔

ارم نامی خاتون نے پی ایس ایل کا نیا گانا سننے کو وقت کا ضیاع قرار دیا اور اس گانے کا بالکل مسترد کردیا۔

ایک صارف نے علی عظمت کی ایک رئیلیٹی شو کی ویڈیو شیئر کرائی جس میں وہ ایک شخص کے گانے کا مذق اڑارہے ہیں اورکہا کہ یہ مکافات عمل ہے۔

کچھ صارفین نے کامران اکمل کی تصویر شیئر کرائی اور لکھا کہ یہ اب بھی پی ایس ایل کا گانا بہتر گاسکتے ہیں۔

حیدر علی نامی شخص نے ایک مزاحیہ تصویر شیئر کرائی اورلکھا پی سی بی پی ایس ایل کا گانا ریلیز کرنے کے بعد قوم سے مذاق کرتے ہوئے۔

کچھ لوگوں نے لکھا ہمیں یہ علی چاہیے تھا لیکن ہمیں یہ علی ملا۔

کچھ لوگوں نے نئے گانے کی تعریف بھی کی کرن شاہ نامی خاتون نے لکھا سب اتنی برائی کررہے ہیں لیکن مجھے یہ گانا سچ میں پسند آیا ہے۔

پاکستانی میدانوں کی رونق بھارتی آنکھوں میں کھٹکنے لگی

اگر ایشین کرکٹ کونسل بلوشرٹس کے بغیر ہی ٹورنامنٹ کرانے کا فیصلہ کرلے تو الگ بات ہوگی، آفیشل۔ فوٹو: فائل

اگر ایشین کرکٹ کونسل بلوشرٹس کے بغیر ہی ٹورنامنٹ کرانے کا فیصلہ کرلے تو الگ بات ہوگی، آفیشل۔ فوٹو: فائل

 لاہور:  پاکستانی میدانوں کی رونق بھارتی آنکھوں میں کھٹکنے لگی،رنگ میں بھنگ ڈالنے کیلیے رواں برس ایشیا کپ میں ٹیم بھیجنے سے صاف انکار کر دیا۔

پاکستان کو رواں سال ستمبر میں ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنا ہے، ایونٹ اکتوبر میں آسٹریلیا میں ہونے والے ورلڈکپ کی تیاریوں کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، بنگلہ دیش کیخلاف سیریز کا معاملہ ہوا میں معلق رہنے کے بعد بھارت سے تعلق رکھنے والے آئی سی سی کے چیئرمین ششانک منوہر کی معاونت سے 3 حصوں میں منقسم شیڈول طے پایا تو کئی حلقوں سے ڈیل کی خبریں گردش میں رہیں۔

سابق کپتان راشد لطیف نے قیاس ظاہر کیا کہ شاید سیریز کے عوض ایشاکپ کی میزبانی بنگلہ دیش کو سونپ دی جائے،اس سے پاکستان آنے سے مسلسل انکاری بھارتی ٹیم کو بھی کسی نیوٹرل وینیو پر ایکشن میں آنے کا موقع مل جائے گا،بنگلہ دیشی بورڈ کے صدر نظم الحسن کی گفتگو سے بھی اشارے ملے کہ ایشیا کپ پاکستان میں نہ ہوا تو وہ میزبانی کیلیے تیار ہیں۔

بعد ازاں پی سی بی کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے ڈیل کے تاثر کو مسترد کر دیا، ان کا ایک بیان سامنے آیا کہ بھارتی ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کیلیے نہیں آتی تو انھیں بھی حق حاصل ہوگا کہ اپنی ٹیم کو وہاں شیڈول ورلڈکپ2021 میں شرکت کیلیے بھجوانے کے بارے میں سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں،اگرچہ پی سی بی کی جانب سے اس موقف کی وضاحت بھی پیش کردی گئی تھی لیکن بھارتی ٹیم کی پاکستان میں ہونے والے میچز میں شرکت پر بہت بڑا سوالیہ نشان موجود ہے، اس سے قبل دونوں ملکوں میں کشیدگی کے سبب پاکستانی کرکٹرز کوویزا اور سیکیورٹی مسائل کے پیش نظر بی سی سی آئی کو ایشیا کپ 2018 کی میزبانی یواے ای میں کرنا پڑی تھی۔

گذشتہ روز بھارتی اخبار ’’ٹائمز آف انڈیا‘‘ میں سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق بی سی سی آئی نے پاکستان میں رواں سال ہونے والے ایشیا کپ میں شرکت سے صاف لفظوں میں انکار کردیا۔

ایک بورڈ عہدیدار کا کہنا ہے کہ پاکستان کی میزبانی اور اس کے حقوق پر کوئی اعتراض نہیں لیکن ایونٹ کا انعقاد کسی نیوٹرل وینیو پر ہونا چاہیے،ہماری ٹیم وہاں نہیں جا سکتی، موجودہ حالات میں کسی کثیر ملکی ٹورنامنٹ کیلیے بھی بلو شرٹس کے دورے کا کوئی امکان نہیں، اگر ایشین کرکٹ کونسل بھارت کے بغیر ہی پاکستان میں ایشیا کپ کرانے کا فیصلہ کرتی ہے تو یہ الگ بات ہوگی،اگر بلو شرٹس نے شرکت کی تو ایونٹ کسی نیوٹرل وینیو پر ہی ہوگا،یہ آپشن پہلے بھی استعمال کیا جاچکا، ایشیا کپ 2018میں بھارت نے اپنے میزبانی حقوق برقرار رکھے لیکن مقابلوں کا انعقاد یواے ای میں کیا،اس میں پاکستان ٹیم نے بھی شرکت کی،اب بھی ایسا کیا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ زمبابوے،ورلڈ الیون،سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے بعد بنگلہ دیش کی بھی میزبانی کرنے والا پاکستان اب دیگر ٹیموں کے ساتھ کثیر ملکی ٹورنامنٹ کرانے کا خواب دیکھ رہا ہے،پی سی بی کوایشیا کپ 2008کے بعد رواں برس پہلی بار کسی میگا ایونٹ کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہوگا۔

بولرز کی کارکردگی پر مصباح نے سکھ کا سانس لے لیا

پی ایس ایل میں اچھا پرفارم کرنے والوں کو ورلڈکپ کیلیے زیر غور لائیں گے،کوچ  فوٹو: پی سی بی

پی ایس ایل میں اچھا پرفارم کرنے والوں کو ورلڈکپ کیلیے زیر غور لائیں گے،کوچ فوٹو: پی سی بی

 لاہور:  بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بولرز کی کارکردگی پر مصباح الحق  نے سکھ کا سانس لے لیا۔

ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹرکا کہنا ہے کہ مسلسل ناکامیوں کے بعد جیت کی اشد ضرورت تھی، سینئرز شعیب ملک اور محمد حفیظ نے اپنا انتخاب درست ثابت کردکھایا، پی ایس ایل میں کرکٹرز کی فارم اور فٹنس دیکھتے ہوئے ٹیم میں موجود خلا پُر کرنے کی کوشش کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ مسلسل ناکامیوں کے بعد یہ جیت پاکستان کرکٹ کیلیے بہت ضروری تھی، اس سے ہم سب کو سکھ کا سانس لینے کا موقع ملا اور کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا، شعیب ملک اور محمد حفیظ نے اپنے تجربے کو بروئے کارلاکر فتح میں اہم کردار اداکیا۔ پہلے بھی کہا تھا کہ کسی بھی کرکٹر پر ٹیم کے دروازے بند نہیں کیے، ہم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل اپنے وسائل چیک کررہے تھے، احساس ہوا کہ ٹیم کو تجربے کی ضرورت ہے، بابر اعظم بھی سینئرز کی واپسی کے حامی تھے۔

انہون نے کہا دونوں نے اہم اننگز کھیلیں، کوئی بھی کھلاڑی فارم میں اور فٹ ہوتو اسے قومی ٹیم کیلیے کھیلنا چاہیے۔ ایک سوال پر مصباح الحق نے کہا کہ پاور ہٹرکی تلاش میں آصف علی کو موقع دیا،ان کی فارم سامنے نہ آ سکی، افتخار احمد بھی ساتھ ہیں، نوجوان کرکٹرز اسپنرز کا سامنا کرنے میں مشکلات کا شکار ہیں۔

آسٹریلیا کے بڑے گراؤنڈز پر ہمیں ایسے کھلاڑیوں کی ضرورت ہوگی جو گیند کو باؤنڈر ی کے پار پہنچا سکیں، خلا پُر کرنے کیلیے ابھی ہمارے پاس وقت ہے، انھوں نے کہا کہ پی ایس ایل بہت اہم اور اس میں اچھا پرفارم کرنے والوں کو ورلڈکپ کیلیے زیر غور لایا جا سکتا ہے۔

ہم دیکھیں گے کہ کون سا لڑکا کس پوزیشن پر ٹیم کیلیے فائدہ مند ہوگا، لیگ کے بعد 2ماہ کا وقفہ ہوگا، منتخب کھلاڑیوں کا پول بناکر ان کے آپس میں میچ کرانے سے اندازہ ہوگا کہ کون ٹیم کے کام آسکتا ہے۔

پی ایس ایل فائیو کی ٹکٹس انتہائی کم قیمت پر دستیاب

ٹکٹس صبح 9 سے شام 7 بجے تک دستیاب ہوں گے۔

ٹکٹس صبح 9 سے شام 7 بجے تک دستیاب ہوں گے۔

کراچی: پی ایس ایل فائیو کے لیے آن لائن ٹکٹس کی فروخت کے بعد دوسرے مرحلے میں ٹکٹس کی فروخت منگل سےشروع ہورہی ہے۔

نجی کوریئر سروس کمپنی کے تحت کراچی سمیت 38 شہروں سے ٹکٹس کی فروخت کی جائے گی، نجی کورئیرکمپنی کی 110 برانچزسے ٹکٹس دستیاب ہوں گے، کراچی میں سب سےزیادہ 26 مراکزسے ٹکٹس فروخت کیےجائیں گے، ٹکٹس صبح 9 سے شام 7 بجے تک دستیاب ہوں گے۔

ایک  قومی شناختی کارڈ پرزیادہ سے زیادہ 7 ٹکٹس دستیاب ہوں گے، کم سے کم ٹکٹ کی قیمت 250روپے مقرر کی گئی ہے جب کہ ٹکٹ کی زیادہ سے زیادہ قیمت 6 ہزارروپے رکھی گئی ہے، آن لائن خریدے جانے والے ٹکٹس کی فراہمی یکم فروری سے شروع ہو گی،ٹکٹ  مخصوص ایکسپریس برانچز پر دستیاب ہوں گے،یکم فروری سے ہی آن لائن ٹکٹس کی ہوم ڈیلیوری کا آغاز ہوگا۔

پاکستان سپر لیگ کا میلہ 4 شہروں میں 20 فروری سے 22 مارچ تک سجے گا۔

پاکستان اور بنگلادیش کا آخری میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار

پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی میں پہلی پوزیشن برقرار رکھنے کیلیے یہ میچ جیتنا ضروری ہے۔

پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی میں پہلی پوزیشن برقرار رکھنے کیلیے یہ میچ جیتنا ضروری ہے۔

لاہور: پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔ 

پاکستان اور بنگلادیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جانا ہے تاہم بارش کے باعث میچ کا ٹاس اب تک نہیں ہوسکا ہے۔

پہلے میچ میں گرین شرٹس نے مہمان سائیڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی اور دوسرا میچ 9 وکٹوں سے باآسانی اپنے نام کیا تھا، عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کو تیسرا ٹی ٹوئنٹی جیتنا بھی ضروری ہے۔

اسکواش پلیئرز نے دیارِغیر میں پاکستان کا نام روشن کردیا

فضا، یوسف اور نعیم نے حسن بدریو اے ای سیریز2020 میں مختلف ٹائٹلز جیت لیے

فضا، یوسف اور نعیم نے حسن بدریو اے ای سیریز2020 میں مختلف ٹائٹلز جیت لیے

دبئی: پاکستانی اسکواش پلیئرز نے دیارغیر میں ملک کا نام روشن کردیا، سابق قومی کپتان سلیم خان کی پوتی فضا خان اور پوتے یوسف خان نے حسن بدرمتحدہ عرب امارات اسکواش سیریز2020 میں مختلف ٹائٹلز جیت لیے۔

یواے ای اسکواش سیریز 2020 میں پاکستان کے جہانگیرخان نے ہموطن رضوان خان کیخلاف کامیابی سمیٹی، سپرڈویژن میں پاکستانی نعیم خان نے ماریشس کے روبرٹ ٹیٹوٹ کو مات دے دی، فضا خان مسلسل 3 سال سے اس ایونٹ میں فتوحات سمیٹ رہی ہیں جبکہ یوسف خان، نعیم خان اورجہانگیرخان نے پہلی بارکامیابی حاصل کی۔

چیمپئن شپ کی دیگر کیٹیگریز کے نتائج کچھ اس طرح رہے، بوائز انڈر11 میں بھارت کے میران رائے نے مصری حریف خالد مصطفیٰ کو ہرایا، بوائز انڈر13 میں بھارتی انش اوبرائے نے ہموطن کیرو بینرجی پر غلبہ پالیا، بوائز انڈر15 میں جاپان سے تعلق رکھنے والے نارومی کینو نے بھارتی حریف انش اوبرائے کو شکست دے دی، بوائز انڈر19 میں بھارت کے سمپورن بینرجی نے ہموطن وشال وینکٹ کو زیر کرلیا۔

ڈویژن 3 میں سوئٹزرلینڈ کے آندرے سیلومی نے بھارتی حریف گورو سماتینی کو ہرایا، ڈویژن2 میں ماریشس کے روبرٹ ٹیٹوٖ نے بھارتی کھلاڑی گورو سماتینی پر غلبہ پالیا۔ڈویژن ون کے آل بھارت مقابلے میں راہول موہانی نے سمپورن بینرجی کو مات دی۔

دریں اثنا سابق پاکستانی کپتان سلیم خان نے کہا ہے کہ فضا خان اسکواش میں آنے والی سب سے زیادہ باصلاحیت جونیئر پلیئر ہیں، مجھے ان کی صلاحیتوں پر فخر اور یقین ہے وہ جلد ملک کا نام روشن کریں گی۔

ایونٹ ڈائریکٹر فہیم خان نے اے ایل نصر لیژر لینڈ اور متحدہ عرب امارات ریکٹ اسکواش ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کیا، یہ ادارہ گذشتہ18 برسوں سے متحدہ عرب امارات میں جونیئراور سینئرز اسکواش کو گراس روٹ پلیٹ فارم مہیا کررہے ہیں۔

پاکستان نے بنگلادیش کو دوسرے میچ میں شکست دیکر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی

قومی ٹیم کی جانب سے بابراعظم اور محمد حفیظ نے نصف سنچریاں اسکور کیں - فوٹو: پی سی بی

قومی ٹیم کی جانب سے بابراعظم اور محمد حفیظ نے نصف سنچریاں اسکور کیں – فوٹو: پی سی بی

 لاہور: پاکستان نے بنگلادیش کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں 9 وکٹ سے شکست دیکر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ 

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلادیش کے کپتان محمد اللہ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 136 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستان نے مطلوبہ ہدف 17ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کیا۔

قومی ٹیم کی جانب سے بابراعظم اور احسان علی نے اننگز کا آغاز کیا، احسان کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے جس کے بعد محمد حفیظ نے کپتان کے ساتھ ملکر ذمہ داری سے اسکور کو آگے بڑھایا، اس دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی نصف سنچریاں اسکور کیں۔ بابراعظم 66 اور محمد حفیظ 67 رنز پر ناقابل شکست رہے۔

بنگلادیش کی جانب سے تمیم اقبال اور محمد نعیم نے اننگز کا آغاز کیا، نعیم دوسرے ہی اوور میں شاہین آفریدی کا شکار بن گئے، وہ کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس لوٹے، محمد متھن کی جگہ ٹیم میں شامل ہونے والے مہدی حسن 9 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

وکٹ کیپر بیٹسمین لٹن داس 8 رنز بنانے کے بعد شاداب خان کا شکار بنے اور عفیف حسین نے 21 رنز کی اننگز کھیلی تاہم اوپننگ بلے باز تمیم اقبال نے ذمہ دارنہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی، وہ 53 گیندوں پر 65 رنز کی اننگز کھیل کر رن آؤٹ ہوئے۔

بنگلادیشی کپتان محمد اللہ کی اننگز بھی 12 رنز تک ہی محدود رہی۔ پاکستان کی جانب سے محمد حسنین نے 2 جب کہ شاہین آفریدی، شاداب خان اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی۔

دوسرا ٹی ٹوئنٹی؛ بنگلادیش کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ

بنگلادیش نے ٹیم میں ایک تبدیلی کی جب کہ قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی

بنگلادیش نے ٹیم میں ایک تبدیلی کی جب کہ قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی

 لاہور: دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلادیش کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ 

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلادیش کے کپتان محمد اللہ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بنگلادیش کی جانب سے تمیم اقبال اور محمد نعیم نے اننگز کا آغاز کیا، نعیم دوسرے ہی اوور میں شاہین آفریدی کا شکار بن گئے، وہ کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس لوٹے، محمد متھن کی جگہ ٹیم میں شامل ہونے والے مہدی حسن 9 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے تاہم بنگلادیش نے محمد متھن کی جگہ مہدی حسن کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ آج کی وکٹ مختلف لگ رہی ہے، بنگلادیش کو کم سے کم اسکور پر آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے تاہم دوسری جانب بنگلادیشی کپتان نے کہا کہ آج کی وکٹ اچھی لگ رہی ہے، بڑا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 5 وکٹ سے شکست دیکر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

پاکستان نے بنگلا دیش کو 5 وکٹوں سے پہلا ٹی ٹونٹی ہرادیا

لاہور: پاکستان نے تین ٹی ٹونٹی میچز سیریز کے پہلے میچ کے دوران بنگلا دیش کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا اور سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل کر لی۔

قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلادیش کے کپتان محموداللہ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 141 رنز بنائے۔

بنگلادیش کی جانب سے تمیم اقبال اور محمد نعیم نے ٹیم کو 71 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا، تمیم اقبال 39 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوئے جس کے بعد آنے والے بلے باز لٹن داس بھی 12 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے جب کہ محمد نعیم 43 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد شاداب خان کا شکار بنے۔

کپتان محمد اللہ نے عفیف حسین کے ساتھ اننگز کو آگے بڑھانے کی کوشش کی لیکن عفیف کو حارث رؤف نے بولڈ کرکے انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنا پہلا شکار کیا۔ سومیا سرکار 7 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹے، کپتان محمد اللہ 19 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

قومی ٹیم کی جانب سے شاداب خان، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بنگلا دیش کی طرف سے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 142 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کی طرف سے اننگز کا آغاز بابر اعظم اور احسان علی نے کیا۔ گرین شرٹس کا آغاز مایوس کن اس وقت ثابت ہوا جب کپتان پہلے اوور کی دوسری گیند پر صفر رنز پر شفیع الاسلام کی گیند پر لٹن داس کو کیچ دے بیٹھے۔

قومی ٹیم کو دوسرا نقصان محمد حفیظ کی صورت میں اُٹھانا پڑا جب سینئر بیٹسمین 16 گیندوں پر 17 رنز بنا کر مستفیض الرحمن کی گیند امین الاسلام کو کیچ دے بیٹھے۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کو تیسرا نقصان احسان علی کی شکل میں اُٹھانا پڑا، ڈیبیو کرنے والے بیٹسمین 32 گیندوں پر 36 رنز بنا کر امین الاسلام کا شکار بن گئے۔ نجم الحسین شانتو نے کیچ تھاما۔ چوتھی وکٹ افتخار احمد کی گری، بیٹسمین 13 گیندوں پر 16 رنز بنا کر چلتے بنے۔ امین الاسلام نے وکٹ حاصل کی۔

18.1 اوورز میں 133 رنز پر پانچویں وکٹ گری۔ عماد وسیم 6 رنز بنا کر الاامین حسین کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

قومی ٹیم نے ہدف پاکستان کی طرف سینئر بیٹسمین اور آل راؤنڈر شعیب ملک نے فتح گر اننگز کھیلی، انہوں نے 58 رنز کی اننگز کھیلی۔ آخری اوورز میں میں حاصل کر لیا۔

واضح رہے پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین پاکستان میں آخری میچ 20 اپریل 2008 کو کراچی میں کھیلا گیا تھا جس میں پاکستان کو 102 رنز سے فتح ملی، اب 11 سال سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد پاکستان ایک بار پھر ہوم گراؤنڈ پر میزبانی کے فرائض انجا م دے رہا ہے۔

پہلا ٹی ٹوئنٹی؛ بنگلادیش کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ

قومی ٹیم کی جانب سے احسان علی اور حارث رؤف نے ڈیبیو کیا - فوٹو: پی سی بی

قومی ٹیم کی جانب سے احسان علی اور حارث رؤف نے ڈیبیو کیا – فوٹو: پی سی بی

لاہور: پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بنگلادیش کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ 

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلادیش کے کپتان محموداللہ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بنگلادیش کی جانب سے تمیم اقبال اور محمد نعیم نے ٹیم میں 71 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا، تمیم اقبال 39 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوئے جس کے بعد آنے والے بلے باز لٹن داس بھی 12 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے جب کہ محمد نعیم 43 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد شاداب خان کا شکار بنے۔

قومی ٹیم میں احسان علی اور حارث رؤف ڈیبیو کریں گے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں (کپتان) بابراعظم، محمد حفیظ ، شعیب ملک، افتخار احمد، محمد رضوان، عماد وسیم ، شاداب خان ، حارث رؤف ، شاہین شاہ آفریدی اور محمد حسنین شامل ہیں۔

بنگلا دیش کے خلاف بہترین رزلٹ دینے کی کوشش کریں گے، بابر اعظم

 بیٹنگ ہمارا اصل ہتھیار ہوگا ہمارے پاس نمبر 1 سے 9 تک بہترین بیٹسمین موجود ہیں، ، بابراعظم فوٹوایکسپریس

بیٹنگ ہمارا اصل ہتھیار ہوگا ہمارے پاس نمبر 1 سے 9 تک بہترین بیٹسمین موجود ہیں، ، بابراعظم فوٹوایکسپریس

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش کے خلاف بہترین رزلٹ دینے کی کوشش کریں گے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی کپتان کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے خلاف ہار کا کوئی پریشر نہیں ہے۔ آئی لینڈرز کی طرح غلطیاں نہیں دہرائیں گے بلکہ بنگلا دیش کے خلاف بہترین رزلٹ دینے کی کوشش کریں گے۔

کپتان نے کہا ہوم گراؤنڈ پر قیادت اعزاز کی بات ہے، بیٹنگ ہمارا اصل ہتھیار ہوگا ہمارے پاس نمبر 1 سے 9 تک بہترین بیٹسمین موجود ہیں، بنگال ٹائیگرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ یا بولنگ کرنے کا فیصلہ کل وکٹ دیکھ کر کروں گا۔میرے خیال میں اس وکٹ پر 180سے 190اچھا اسکور ہوگا۔

بابر اعظم نے کہا کہ بنگلا دیشی کھلاڑی اچھی کرکٹ کھیل کر آئے ہیں، مقابلہ خوب ہو گا۔ بنگال ٹائیگرز کے خلاف ہماری تیاریاں بہترین ہیں، چار پریکٹس میچز بھی کھیلے ہیں، بہترین نتائج دینے کی کوشش کریں گے۔ وکٹ سلو لگ رہی ہے، سیریز کے میچوں کے دوران بھی  پچ  سلو ہوگی۔

ایک سوال پر بابر اعظم نے کہا کہ شعیب ملک سینئر کھلاڑی ہیں ان کی موجودگی میں بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ شعیب ملک اور محمد حفیظ کی واپسی میری خواہش پر ہوئی، شعیب ملک اور محمد حفیظ کو تینوں میچوں میں موقع دیں گے، احسان علی اور حارث رؤف کو ڈیبیو کرا سکتے ہیں۔

بابراعظم آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں شامل  

آئی سی سی کے سالانہ ایوارڈز کی فہرست میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں

آئی سی سی کے سالانہ ایوارڈز کی فہرست میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں

 دبئی: آئی سی سی نے 2019 کے سالانہ ایوارڈز کا اعلان کردیا گیا تاہم فہرست میں کوئی بھی پاکستان کھلاڑی جگہ نہیں بناسکا۔

آئی سی سی کے سالانہ ایوارڈز حاصل کرنے والوں کی فہرست میں اس بار کوئی پاکستانی بھی جگہ نہیں بناسکا تاہم  پاکستان کے بابراعظم واحد کرکٹر ہیں جن کو  آئی سی سی کی بہترین ون ڈے ٹیم میں جگہ مل سکی ہے البتہ ٹیسٹ ٹیم میں کسی پاکستانی کو شامل نہیں کیا گیا۔

آسٹریلیا کے فاسٹ بولر پیٹ کمنز کو بہترین ٹیسٹ بولر کا ایوارڈ دیا گیا، انہوں نے مجموی طورپر59  وکٹیں اپنے نام کیں۔  ورلڈکپ میں انگلینڈ کو چیمپئن بنوانے میں اہم کردار ادا کرنے  والے بن اسٹروکس کو آئی سی سی مینز کرکٹر آف دی ائیر کی سرگیری سوبرز ٹرافی  دی گئی ہے۔

بھارتی بلے باز روہت شرما ون ڈے کرکٹ کے بہترین بلے باز قرار دیئے گئے ہیں۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو سپرٹ آف دی کرکٹر ایوارڈ کے لیے  چنا گیاہے۔ بھارت کے دیپک چہار کو ٹی ٹوئنٹی  پرفارمر آف دی ائیر جب کہ مارنس لابو شین کو ایمرجنگ کرکٹر آف دی ائیر ایوارڈ کا مستحق ٹھہرایا گیا ہے۔ رچرڈ النگورتھ کو  بہترین امپائر آف دی ائر کا ایوارڈ  دیاگیا ہے۔

بنگلادیش نے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار کردیا

سیکورٹی ایڈوائز پر صرف 3 ٹی 20 کھیل سکتے ہیں،  صدر بنگلا دیش کرکٹ بورڈ۔ فوٹو : فائل

سیکورٹی ایڈوائز پر صرف 3 ٹی 20 کھیل سکتے ہیں، صدر بنگلا دیش کرکٹ بورڈ۔ فوٹو : فائل

ڈھاکا: بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار کردیا۔

صدر بنگلا دیشی کرکٹ بورڈ نظم الحسن نے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ بنگلا دیشی ٹیم پاکستان میں ٹیسٹ سیریز نہیں کھیلے گے تاہم اس حوالے سے بنگلا دیشی کرکٹ بورڈ پی سی بی کو باضابطہ طور پر آگاہ کرے گا۔

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن کا کہنا تھا کہ فیصلہ مشرق  وسطیٰ کے حالات کی وجہ سے کیا، بنگلا دیش کرکٹ ٹیم پاکستان میں مختصر قیام کر سکتی ہے لہذا سیکورٹی ایڈوائز پر صرف 3 ٹی 20 کھیل سکتے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ میڈیا کے ذریعے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے انکار کا پتا چلا، بنگلا دیشی بورڈ حکام رابطہ کریں پھر جواب دیں گے۔

ٹاپ ٹی20 بیٹسمین کا تاج بدستور بابر اعظم کے سر پر موجود، ٹیم بھی نمبر ون

پاکستان ٹیم کی پہلی پوزیشن کو بھی فی الحال کوئی خطرہ لاحق نہیں۔ فوٹو: فائل

پاکستان ٹیم کی پہلی پوزیشن کو بھی فی الحال کوئی خطرہ لاحق نہیں۔ فوٹو: فائل

دبئی: دنیا کے ٹاپ ٹی 20 بیٹسمین کا تاج بدستور بابر اعظم کے سر پر موجود ہےجب کہ پاکستان ٹیم کی پہلی پوزیشن کو بھی فی الحال کوئی خطرہ لاحق نہیں۔

ٹاپ ٹی 20 بیٹسمین کا تاج بدستور بابر اعظم کے سر پر موجود ہے، بولرز میں عماد وسیم چوتھے اور شاداب خان آٹھویں نمبر پر برقرارہیں، پاکستان ٹیم کی پہلی پوزیشن کو بھی فی الحال کوئی خطرہ لاحق نہیں۔ 3 ٹوئنٹی 20 میچز کی سیریز میں بھارت نے سری لنکا کو2-0 سے ہرایا،اس کے بعد اپ ڈیٹ ہونے والی رینکنگ میں پاکستانی ٹاپ رینکڈ پلیئرز پر کوئی اثر نہیں پڑا۔

بابر اعظم بیٹنگ میں بدستور سرفہرست اور فخر زمان 17 ویں  پوزیشن پرہیں، اسی طرح بولرز میں عماد  وسیم کا چوتھا اور شاداب خان کا آٹھواں نمبر بھی برقرار ہے، فہیم اشرف ایک درجہ بہتری سے 25 ویں درجے پر پہنچ گئے،ٹاپ بولر کا اعزاز افغانی راشد خان کے پاس ہے۔

بھارتی ٹیم کو سری لنکا پر کامیابی کی بدولت 2 پوائنٹس ملے تاہم وہ بدستور پانچویں نمبر پر ہی موجود ہے۔ پاکستان کی ٹاپ پوزیشن کوفوری طورپر کوئی خطرہ دکھائی نہیں دیتا۔

کرس گیل نے بنگلادیشی ٹیم کو پاکستان جانے کا مشورہ دے دیا

پاکستان اب دنیا کے چند محفوظ ترین ممالک میں سے ایک ہے،ویسٹ انڈین اسٹار۔ فوٹو : فائل

پاکستان اب دنیا کے چند محفوظ ترین ممالک میں سے ایک ہے،ویسٹ انڈین اسٹار۔ فوٹو : فائل

ڈھاکا: ویسٹ انڈین اسٹار کرس گیل نے بنگلادیشی ٹیم کو پاکستان جانے کا مشورہ دے دیا۔

میڈیا سے گفتگو میں کرس گیل نے کہا کہ پاکستان اب دنیا کے چند محفوظ ترین ممالک میں سے ایک ہے،وہ کہہ رہے ہیں کہ آپ کو صدارتی سطح کی سیکیورٹی دیں گے لہذا وہاں ضرور جانا چاہیے۔

فکسنگ سے پاک پی ایس ایل کیلیے معاملات پر کڑی نظر رکھنا ہوگی، جاوید میانداد

پوری پی ایس ایل کو پاکستان میں کرانے پر پی سی بی مبارکباد کا مستحق ہے، سابق کپتان۔ فوٹو: فائل

پوری پی ایس ایل کو پاکستان میں کرانے پر پی سی بی مبارکباد کا مستحق ہے، سابق کپتان۔ فوٹو: فائل

 لاہور:  جاوید میانداد نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کو فکسنگ سے پاک رکھنے کیلیے بھی ذمہ داری اٹھاتے ہوئے معاملات پر کڑی نظر رکھنا ہوگی۔

جاوید میانداد نے کہا ہے کہ پوری پی ایس ایل کو پاکستان میں کرانے پر پی سی بی مبارکباد کا مستحق ہے،البتہ اسے فکسنگ سے پاک رکھنے کیلیے بھی ذمہ داری اٹھاتے ہوئے معاملات پر کڑی نظر رکھنا ہوگی۔

سابق کپتان نے کہا کہ پانچویں ایڈیشن کے تمام میچز کا ملک میں انعقاد بہت خوش آئند ہے، عوام کا دیرینہ خواب پورا ہونے جارہا ہے، نوجوان کرکٹرز کو ملکی شائقین کے سامنے ایکشن میں آنے کا موقع ملے گا، انٹرنیشنل اسٹارز کیساتھ کھیلتے ہوئے ان کی صلاحیتوں میں بھی نکھار آئے گا۔

پاکستانی باؤلر حارث رؤف کی بگ بیش لیگ میں ہیٹ ٹرک

پاکستانی باؤلر حارث رؤف کی بگ بیش لیگ میں ہیٹ ٹرک

سڈنی: پاکستانی باؤلر حارث رؤف نے بگ بیش لیگ میں ہیٹ ٹرک کرلی ۔
بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈر کیخلاف کھیلے گئے میچ میں پاکستانی باؤلر حارث رؤف نے  تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اننگز کے آخر ی اوور میں ہیٹ ٹرک کی۔حارث رؤف کی ٹی 20 کیرئیر میں یہ پہلی ہیٹ ٹرک ہے جبکہ وہ بگ بیش لیگ میں میلبورن سٹارز کی جانب سے ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے باؤلر بھی بن گئے ہیں۔ حارث رؤف نے 4 اوورز میں 23 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔بگ بیش لیگ میں آج ایک ہی دن میں دو ہیٹ ٹرکس ہوئی ہیں۔ حارث رؤف سےقبل افغانستان کے راشد خان نے بھی ایڈیلیڈ میں ہیٹرک کی۔

حارث رؤف نےپاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) فور میں لاہور قلندرز کی جانب سے ڈیبیو کیا تھا۔ 

ٹی 20 کرکٹ، لیوکارٹر ایک اوور میں 6 چھکے جڑنے والے پہلے کیوی کرکٹر بنے

ٹی 20 کرکٹ، لیوکارٹر ایک اوور میں 6 چھکے جڑنے والے پہلے کیوی کرکٹر بنے

ٹی 20 کرکٹ، لیوکارٹر ایک اوور میں 6 چھکے جڑنے والے پہلے کیوی کرکٹر بنے

کرائسسٹ چرچ:  لیو کارٹر ٹوئنٹی 20 میں ایک اوور کے دوران 6 چھکے جڑنے والے نیوزی لینڈ کے پہلے کرکٹر بن گئے۔

انھوں نے یہ کارنامہ ڈومیسٹک سپر اسمیش ٹورنامنٹ میں ناردرن ڈسٹرکٹس کے خلاف کینٹربری کنگز کی نمائندگی کرتے ہوئے کیا، انھوں نے 29 بالز پر ناقابل شکست 70 رنز بناکر اپنی ٹیم کو 220 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں مدد فراہم کی۔ انھوں نے 16 ویں اوور میں لیفٹ آرم اسپنر اینٹون ڈیوکچ کی لگاتار 6 گیندوں کو باؤنڈری کے باہر  اچھالا، مجموعی طور پر وہ مختصر ترین فارمیٹ میں ایک اوور میں 6 چھکے جڑنے والے چوتھے کرکٹر ہیں۔

ان سے قبل یوراج سنگھ (2007)، روز وائیٹلی (2017) اور حضرت اللہ زازئی (2018) یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔ یہ کارٹر کی 22 اننگزمیں پہلی ففٹی ہے۔ انھوں نے کینٹربری کی جانب سے سینئر ڈیبیو 2017 میں کیا تھا، اب تک وہ 25 فرسٹ کلاس، 20 لسٹ اے اور 26 ٹی 20 میچز کھیل چکے ہیں۔

اسٹورٹ براڈ کا آؤٹ ہونا مذاق بن گیا

کاگیسو ربادا کے اس یارکر کو براڈ بالکل بھی نہیں سمجھ سکے — 

جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں ایک موقع پر انگلینڈ کا اسکور 5 وکٹوں پر 185 رنز تھا مگر پھر بقیہ کھلاڑی ایسی ریت کی دیوار ثابت ہوئے کہ 234 رنز تک 9 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔

لیکن اس اننگز میں انگلینڈ کی خراب بیٹنگ کے علاوہ  ایک اور واقعہ بھی پیش آیا جس سے لوگ خوب محضوظ ہوئے۔

اسٹورٹ براڈ کا عجیب انداز میں آؤٹ ہونا پاکستان میں تو اگرچہ نہیں مگر انگلینڈ اور جنوبی افریقا میں آج "زبان زد عام” بن گیا کیونکہ کاگیسو ربادا کے اس یارکر کو براڈ بالکل بھی نہیں سمجھ سکے اور مذاق بن گئے ۔

گلا کاٹنے کا ایکشن؛ حارث رؤف کی عاقب جاوید نے بھی سرزنش کردی

شاندارکارکردگی کی بدولت اگلے سیزن کے لیے بھی کنٹریکٹ ملنے کا امکان

شاندارکارکردگی کی بدولت اگلے سیزن کے لیے بھی کنٹریکٹ ملنے کا امکان

 لاہور: وکٹ اڑانے پر گلا کاٹنے کا ایکشن بنانے والے حارث رؤف کی عاقب جاوید نے بھی سرزنش کردی۔

بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈرز کیخلاف حارث رؤف نے ہر وکٹ لینے کے بعد گلا کاٹنے کا ایکشن بنایا تو سوشل میڈیا پر تنقید کا بازار گرم ہوگیا، اس میں بھارتی صارفین پیش پیش تھے۔ لاہور قلندرز کے پلیٹ فارم سے حارث رؤف کو دریافت کرنے کے بعد صلاحیتیں نکھارنے والے عاقب جاوید نے بھی اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے پیسر کو فون کرکے سرزنش کردی۔

سابق ٹیسٹ پیسر نے نمائندہ ’’ایکسپریس‘‘ کو بتایا کہ حارث نے معذرت کرتے ہوئے آئندہ محتاط رہنے کا وعدہ کرلیا،میں نے انھیں سمجھایا کہ قلندرز کو ایسا  رویہ زیب نہیں دیتا۔

دوسری جانب بگ بیش لیگ میں شاندار کارکردگی کی بدولت آئندہ سیزن کیلیے بھی حارث رؤف سے میلبورن اسٹارز کے معاہدے کا امکان ہے، ابتدائی طور پر ان سے جاری ایونٹ کے تین میچز کا کنٹریکٹ ہوا تھا جسے اب فائنل تک توسیع دے دی گئی ہے۔

حارث رؤف کو ڈیل اسٹین کی کمر میں تکلیف کے باعث میچز کھیلنے کا موقع ملا، انھوں نے ایک میں 2اور دوسرے میں 5وکٹیں اڑائیں، پروٹیز پیسر کی واپسی پر انھیں باہر بٹھا دیاگیا، سندیپ لامی چینے کے فٹ ہونے پر سڈنی تھنڈرز کیخلاف میچ میں حصہ لیا تو حارث نے 3شکار کرتے ہوئے دھوم مچا دی، اب نیپالی اسپنر فٹ ہوگئے اور ہفتے کو میچ کیلیے دستیاب ہیں۔

ان کیلیے حارث رؤف کو جگہ خالی کرنا پڑے گی،اگرچہ ڈیل اسٹین کا بھی فرنچائز کیلیے یہ آخری میچ ہے لیکن خلا پُر کرنے کیلیے انگلش پیسر پیٹ براؤن کے ساتھ پہلے ہی معاہدہ ہوچکا،البتہ حارث رؤف کی ایک بار پھر واپسی کا امکان روشن ہے،پیٹ براؤن کو جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میچز کیلیے انگلش اسکواڈ میں شامل کیا گیا تو میلبورن اسٹارز کو پاکستانی پیسر کی خدمات حاصل کرنے کی ضرورت پیش آجائے گی۔

انڈر19 ورلڈکپ؛ مزدور کا بیٹا کیریئرکی تعمیر کیلیے بے تاب

ہمیشہ مشکلات سے لڑنا سیکھا، بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا،عامر علی۔ فوٹو: فائل

ہمیشہ مشکلات سے لڑنا سیکھا، بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا،عامر علی۔ فوٹو: فائل

 لاہور:  مزدور کا بیٹا عامر علی جونیئر ورلڈکپ میں کیریئر کی تعمیر کیلیے بے تاب ہے، اسپنر کا کہنا ہے کہ ہمیشہ مشکلات سے لڑنا سیکھا، میگا ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا۔

دادو سے تعلق رکھنے والے اسپنر عامرعلی17جنوری سے جنوبی افریقہ میں شروع ہونے والے آئی سی سی جونیئر ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق مزدود کے بیٹے نے برادرز کلب سے اپنے شوق کا آغاز کیا۔ شہر میں گراؤنڈز کی کمی کے سبب انھیںگردونواح میں جا کرکھیلنا پڑتا، گھریلو حالات کے باعث اہلِ خانہ عامر علی کو درزی کا کام سیکھنے کیلیے بھائی کے ساتھ بھیجتے تو وہ دوستوں کے ہمراہ میدان کا رخ کرلیتے، والد نے جلد ہی ان کی لگن کو بھانپتے ہوئے مکمل توجہ کرکٹ پر دینے کی ہدایت کردی۔

پی سی بی انڈر16دو روزہ ٹورنامنٹ2015 سے کیریئر کا آغاز کرتے ہوئے انھوں نے ابتدائی 4میچز میں 19شکار کیے،اگلے برس4میچز میں 19 وکٹیں حاصل کیں، رواں سال قومی انڈر 19 تین روزہ ٹورنامنٹ کے 4 میچز میں 28 شکار کیے۔

حالیہ سیزن میں قومی انڈر 19 ون ڈے ایونٹ کے 4میچز میں 7وکٹیں حاصل کرنے والے عامر علی دورئہ جنوبی افریقہ میں قومی جونیئر ٹیم کے کامیاب ترین بولر تھے۔ انھوں نے 7میچز میں 13شکار کیے، اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں کے 3میچز میں 4وکٹیں حاصل کیں۔

17 سالہ اسپنر کا کہنا ہے کہ میں نے حالات سے ہار ماننے کے بجائے مشکلات سے لڑنا سیکھا، جونیئر ٹیم میں شمولیت اعزاز کی بات اور میری خواہش ہے کہ پاکستان کی نمائندگی کرنے والا دادو کا پہلا کرکٹر بنوں، انھوں نے کہا کہ میں ورلڈکپ میں ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کرنے کی ہر ممکن کوشش کروں گا، سابق سری لنکن اسپنر رنگانا ہیراتھ آئیڈیل ہیں،ان کی ویڈیوز دیکھ کر بہت کچھ سیکھا۔

جونیئر ورلڈ کپ ؛ پیسر عامر خان پاکستانی امیدوں کا مرکز بن گئے

ترقی پانے والے نسیم شاہ کوجونیئر ٹیم میں واپس بھیجنا مناسب نہیں تھا،کوچ فوٹو: فائل

ترقی پانے والے نسیم شاہ کوجونیئر ٹیم میں واپس بھیجنا مناسب نہیں تھا،کوچ فوٹو: فائل

 لاہور: جونیئر ورلڈکپ میں پیسر عامر خان پاکستانی امیدوں کا مرکز بن گئے۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قومی انڈر 19 ٹیم کے ہیڈ کوچ اعجاز احمد نے کہا کہ نسیم شاہ کو ٹاپ کرکٹ تک محدود رکھنا متفقہ فیصلہ ہے، نوجوان پیسر جونیئر سے سینئر ٹیم تک پہنچے، اب ان کو واپس بھیجنا مناسب نہیں تھا، ترقی ملنے کے بعد تنزلی بہتر فیصلہ نہ ہوتا، اس لیے انھیں جونیئر ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا،ان کی جگہ سنبھالنے ایک اور فاسٹ بولر عامر خان ہمارے پاس موجود ہیں، نسیم کی عدم موجودگی میں وہ ہمارا اہم ہتھیار ہوں گے، عامربھی برق رفتار اور ان میں اتنی صلاحیت ہے کہ نسیم شاہ کی طرح پاکستان کے اسٹار بولرز بن سکیں۔

اعجاز احمد نے کہا کہ جنوبی افریقہ میں ہونے والے جونیئر ورلڈکپ کیلیے ٹیم کا کمبی نیشن بہترین ہے۔ حیدر علی اور روحیل نذیر جیسے زبردست بیٹسمین کسی بھی حریف کے خلاف شاندار کھیل پیش کرسکتے ہیں، دیگر کھلاڑی بھی بھرپور فارم میں موجود اور عمدہ کارکردگی دکھانے کیلیے بے تاب ہیں، پیسرز کنڈیشنز کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹیم کی فتوحات کا راستہ بنا سکتے ہیں۔

ایک سوال پر ہیڈ کوچ نے کہاکہ میں اپنا تمام تر تجربہ نوجوانوں میں منتقل کررہا ہوں، جیت ان کھلاڑیوں کی ہوگی اور ہارنے پر ذمہ داری خود قبول کروں گا، جنوبی افریقہ میں کنڈیشنز آسان نہیں ہوتیں، بہتر کارکردگی پیش کرنے کیلیے تربیتی کیمپ میں بھرپور تیاری کررہے ہیں، 4 پریکٹس میچز کھیل کر میگا ایونٹ کیلیے روانہ ہوں گے، کوشش ہوگی کہ ورلڈ کپ میں بہترین نتائج دیتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کریں۔

شکستوں سے بے حال پاکستان کا بُرا سال تمام

اسٹار پلیئرز کی ناقص فارم شکست کی وجہ بنی، ہیڈ کوچ۔
فوٹو: فائل

اسٹار پلیئرز کی ناقص فارم شکست کی وجہ بنی، ہیڈ کوچ۔ فوٹو: فائل

 لاہور:  شکستوں سے بے حال پاکستان کرکٹ کا ایک برا سال تمام ہوا،6 ٹیسٹ میں واحد فتح سری لنکا کیخلاف میچ میں پائی، 25ون ڈے میں سے صرف 9میں کامیابی حاصل کی۔

ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ایک مشکل سال تھا،جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے ٹورز پر طویل فارمیٹ میں متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا، فخر زمان، شعیب ملک، سرفراز احمد، حسن علی اور شاداب خان کی ناقص فارم محدود اوورزکی کرکٹ میں شکستوں کا سبب بنی، بابر اعظم نے تینوں فارمیٹ میں عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا، پیسرز شاہین شاہ آفریدی اورنسیم شاہ نے روشن مستقبل کی نوید سنائی۔

پاکستان نے 2019 میں 6ٹیسٹ میں واحد فتح کراچی میں آئی لینڈرز کیخلاف دسمبر میں کھیلے جانے والے میچ میں پائی، 25ون ڈے میں سے صرف 9 میں کامیابی حاصل کی، ورلڈکپ مہم گروپ مرحلے میں ہی تمام ہوئی۔

عالمی نمبر ون ہونے کے باوجود پاکستان نے 10ٹی ٹوئنٹی میچز میں سے صرف ایک جیتا،حیران کن بات یہ تھی کہ گرین شرٹس ہوم گراؤنڈ پرنوآموز سری لنکن ٹیم کے ہاتھوں کلین سوئپ ہوئے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان میں ہیڈکوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا ہے کہ ایک مشکل سال تھا، گو کہ پاکستان ٹیم دسمبر میں سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے میں کامیاب رہی مگر اس سے قبل جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے ٹورز پر متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا، گرین شرٹس محدود اوورز کی کرکٹ میں بھی زیادہ کامیابیاں حاصل نہیں کرسکے۔

اس کی ایک بڑی وجہ اہم میچز سے قبل قومی کرکٹرزکاآؤٹ آف فارم ہونا تھا، فخر زمان بیٹنگ لائن اپ کا اہم ہتھیار تھے لیکن ورلڈکپ سے قبل انگلینڈ اورآسٹریلیا کیخلاف سیریز میں اپنی پرفارمنس میں تسلسل برقرار نہیں رکھ سکے،شعیب ملک اور سرفرازاحمد، بولرز حسن علی اورشاداب خان کی فارم خراب ہونے سے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کارکردگی متاثر ہوئی، کوچ و چیف سلیکٹرکا عہدہ سنبھالا تو یہ سب مسائل سامنے تھے۔

مصباح الحق نے کہا کہ کئی باصلاحیت کرکٹرز کی انفرادی کارکردگی شاندار رہی، بابراعظم نے تینوں فارمیٹ میں عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا، ٹی ٹوئنٹی میں سرفہرست بیٹسمین نے ون ڈے میں بھی عمدہ کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھا،آئی سی سی ورلڈکپ اور ٹیسٹ کرکٹ میں بھی اپنی کلاس دکھائی۔

آسٹریلیا کے بعد سری لنکا کیخلاف ہوم سیریز کے دونوں میچز میں بھی سنچریاں بنائیں، پیسرز نے بھی روشن مستقبل کی نوید سنائی، شاہین شاہ آفریدی آئی سی سی ورلڈکپ سے لیکرآسٹریلیا کی پچز اور پھر سری لنکا کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر بھی شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب ہوئے، آسٹریلیا اور پھر سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں نسیم شاہ کی کارکردگی میں ایک اچھے فاسٹ بولر کی جھلک نظر آئی، قومی کرکٹرز کو جتنے زیادہ میچز ملیں گے۔ ان کی کارکردگی میں اتنا ہی نکھار آئے گا، ٹیسٹ کرکٹ میں محمد رضوان کی کارکردگی نمایاں رہی، اسی طرح افتخار احمد نے آسٹریلیا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔

مصباح الحق نے کہا کہ رواں سال اسکواڈ اور فائنل الیون کے انتخاب کے معاملے میں کیے جانے والے فیصلے آسان نہیں تھے، خاص طور پر نوجوان فاسٹ بولرز کو آسٹریلیا میں کھلانا مشکل فیصلہ تھا، مستقبل میں بہترین نتائج کے حصول کیلیے کام جاری ہے جوآہستہ آہستہ سامنے آئیں گے، ہدف پاکستان کو تینوں فارمیٹ میں وننگ ٹریک پرگامزن کرنا ہے، باصلاحیت کرکٹرز کی موجودگی میں قومی ٹیم مستقبل میں بہترنتائج دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

نسیم شاہ اور شاہین آفریدی سال کے بہترین پاکستانی بولرز قرار

کئی باصلاحیت کھلاڑیوں کی انفرادی کارکردگی شاندار رہی، جس میں سب سے بڑا نام بابراعظم کا ہے، مصباح الحق، فوٹو: فائل

کئی باصلاحیت کھلاڑیوں کی انفرادی کارکردگی شاندار رہی، جس میں سب سے بڑا نام بابراعظم کا ہے، مصباح الحق، فوٹو: فائل

 لاہور: قومی ٹیم کے ہیڈکوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی کو سال 2019 میں قومی کرکٹ ٹیم کے بہترین بولرز قرار دے دیا ۔

پی سی بی  کی طرف سے  جاری کیے  گئے  تجزیے  کے مطابق پاکستان نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اپنی پہلی کامیابی سال کے اختتام پر سری لنکا کے خلاف نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں حاصل کی تاہم اس سے قبل قومی ٹیسٹ ٹیم جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے خلاف متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکی۔

قومی ٹیم نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے گروپ مرحلے میں مسلسل چار میچز جیتے تاہم وہ نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر اگلے مرحلے کے لیے  کوالیفائی نہ کرسکی۔ ایک روزہ کرکٹ میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے خلاف شکست کھانے والی قومی کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کے خلاف ایک روزہ سیریز میں کامیابی حاصل کی۔

رواں سال پاکستان نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی تاہم اس دوران پاکستان کو جنوبی افریقہ، انگلینڈ، سری لنکا اور آسٹریلیا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے بعد مصباح الحق نے قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ کا عہدہ سنبھالا۔ اس دوران پاکستان کرکٹ ٹیم نے 2 ایک روزہ، 5 ٹی ٹونٹی اور 4 ٹیسٹ میچز کھیلے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کا کہنا ہےکہ سال 2019 قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے لیے ایک مشکل سال تھا، گو کہ پاکستان کرکٹ ٹیم رواں سال کے اختتام پر سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے میں کامیاب رہی مگر اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے دوروں پر متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکی۔

مصباح الحق نے کہا کہ رواں سال قومی کرکٹ ٹیم محدود اوورز کی کرکٹ میں بھی زیادہ کامیابیاں حاصل نہیں کرسکی، جس کی ایک بڑی وجہ اہم میچز سے قبل قومی کرکٹرز کا آؤٹ آف فارم ہونا تھا۔ انہوں نے  کہا کہ ایک روزہ کرکٹ میں فخر زمان قومی کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ کا اہم ہتھیار تھے مگر ورلڈکپ سے قبل انگلینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں ان کی کارکردگی میں تسلسل برقرار نہیں رہ سکا۔

چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم نے کہا کہ باؤلرز میں حسن علی اور شاداب خان کی فارم خراب ہونے کے باعث قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی متاثر ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم رواں سال آئی سی سی ٹی ٹونٹی ٹیمز رینکنگ میں تو اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہی مگر اس فارمیٹ میں بھی ٹیم کی جیت کا تناسب کم رہا۔ پاکستان ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم رواں سال صرف ایک ٹی ٹونٹی میچ ہی جیت سکی۔

مصباح الحق نے کہا کہ سال بھر کی کارکردگی پر نظر ڈالی جائے تو اس دوران قومی کرکٹ ٹیم میں شامل کئی باصلاحیت کھلاڑیوں کی انفرادی کارکردگی شاندار رہی، جس میں سب سے بڑا نام بابراعظم کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بابراعظم نے تینوں فارمیٹ میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ٹی ٹونٹی کرکٹ کے صف ِ اول کے بلے باز بابراعظم نے ایک روزہ کرکٹ میں بھی عمدہ کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھا جس کی ایک مثال آئی سی سی ورلڈکپ 2019 میں ان کی بیٹنگ رہی۔

مصباح الحق نے کہا کہ بابراعظم نے رواں سال ٹیسٹ کرکٹ میں بھی جو کارکردگی دکھائی وہ ان کی کلاس کے عین مطابق ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف آسٹریلیا میں سنچری اسکور کرنا اور سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز کے دونوں میچوں میں سنچریاں جڑنا بھی بابراعظم کی صلاحیتوں کا عملی نمونہ رہا۔

چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم نے نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی کو سال 2019 میں قومی کرکٹ ٹیم کے بہترین بولرز قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کی آئی سی سی ورلڈکپ 2019 سے لے کر آسٹریلیا کی پچز اور پھر سری لنکا کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر کارکردگی شاندار رہی۔ مصباح الحق نے  کہا کہ نسیم شاہ کی آسٹریلیا اور پھر سری لنکا کے خلاف باؤلنگ میں ایک بہتر فاسٹ باؤلر کی جھلک نظر آئی۔

مصباح الحق نے کہا کہ قومی کھلاڑیوں کو جتنے زیادہ میچز ملیں گے ان کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ طویل طرز کی کرکٹ میں محمد رضوان کی کارکردگی نمایاں رہی، اسی طرح افتخار احمد کی آسٹریلیا میں کارکردگی متاثر کن رہی۔مصباح الحق نے کہا کہ رواں سال ٹیم کے انتخاب اور فائنل الیون کے چناؤ کے حوالے سے جو فیصلے لیے گئے وہ آسان نہیں تھے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان فاسٹ باؤلرز کو آسٹریلیا میں کھیلانا مشکل فیصلہ تھا۔ مصباح الحق نے کہا  کہ فخر زمان، حسن علی اور یاسر شاہ کی فارم خراب ہونے کے باعث ٹیم کی کارکردگی پر اثر پڑا۔ انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد اور شعیب ملک کی فارم کا نہ ہونا سمیت کئی اہم ایشوز عہدہ سنبھالتے ہی ان کے سامنے کھڑے تھے۔

مصباح الحق نے کہا کہ مستقبل میں بہترین نتائج کے حصول کے لیے کام جاری ہے جس کے رزلٹ آہستہ آہستہ سب کے  سامنے  آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اصل ہدف قومی کرکٹ ٹیم کو تینوں فارمیٹ میں وننگ ٹریک پر گامزن کرنا ہے۔ مصباح الحق نے کہا کہ قومی ٹیم مستقبل میں بہتر نتائج دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں کا مستقبل روشن ہے۔

شعیب اختر پھر پاکستان کی بدنامی کا باعث بن گئے

 معاملہ سابق کرکٹرز کی جنگ ہے(بورڈ) یوسف نے الزام کو بے بنیاد قرار دے دیا
 فوٹو: فائل

 معاملہ سابق کرکٹرز کی جنگ ہے(بورڈ) یوسف نے الزام کو بے بنیاد قرار دے دیا فوٹو: فائل

 لاہور: شعیب اختر ریٹائرمنٹ کے بعد بھی پاکستان کی بدنامی کا باعث بن گئے۔

بھارتیوں کو خوش کرنے کے چکر میں انھوں نے اپنے ہی ملک کی بدنامی کرا دی، دانش کنیریا سے نسلی امتیاز برتے جانے کے الزام سے بھارتی میڈیا کو ہرزہ سرائی کا موقع مل گیا، گوتم گھمبیر اور مدن لال کیچڑ اچھالنے والوں میں پیش پیش ہیں، پی سی بی نے معاملہ سابق کرکٹرز کی جنگ قرار دیدیا،محمد یوسف نے الزام کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھے کبھی اس طرح کی صورتحال کا سامنا نہیں کرنا پڑا، اقبال قاسم اور محسن خان نے لیگ اسپنر سے منفی رویہ اختیار کرنے والوں کے نام سامنے لانے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کیریئر کے دوران منفی خبروں کے سبب شہ سرخیوں میں رہتے تھے، اب ریٹائرمنٹ کے بعد بھی انھوں نے تنازعات کا دامن نہیں چھوڑا، دانش کنیریا کے بارے میں بیان سے انھیں سوشل میڈیا پر اپنے بھارتی فالورز کی تعداد بڑھانے میں مدد مل گئی۔

متنازع بیان خاص طور پر بھارت میں بھرپور توجہ کا مرکز بنااور وہاں کے میڈیا کو ہرزہ سرائی کا موقع مل گیا،اس میں گوتم گھمبیر اور مدن لال پیش پیش نظر آئے،انھوں نے نہ صرف پاکستان کرکٹ بلکہ ملک کیخلاف بھی اپنی بھڑاس نکالی۔ دوسری جانب پی سی بی کا موقف ہے کہ شعیب اختر اور دانش کنیریا سابق کرکٹرز ہیں اور ہمارے کنٹریکٹ میں نہیں،دونوں پاکستان کرکٹ یا بورڈ کی نہیں چند کھلاڑیوں کے رویے کی بات کررہے ہیں،دانش کنیریا کو انضمام الحق، راشد لطیف، یونس خان اور محمد یوسف کی کپتانی میں کھیلنے کا موقع ملا،وہی بہتر جواب دے سکتے ہیں۔

کیریئر کے دوران ہی اسلام قبول کرنے محمد یوسف نے الزام کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھے کبھی پاکستان ٹیم یا مینجمنٹ کی جانب سے اس طرح کی صورتحال کا سامنا نہیں کرنا پڑا، سابق کرکٹرز اقبال قاسم اور محسن خان نے کہاکہ کسی بھی کھلاڑی کی اہلیت جانچنے کا پیمانہ مذہب، رنگ یا نسل نہیں بلکہ کرکٹ اور کھیل کیلیے اس کا جذبہ ہونا چاہیے، دانش کنیریا سے اگر کسی نے منفی رویہ اپنایا تو انھیں اس کا نام سامنے لانا چاہیے۔

پی سی بی کرکٹ ڈپلومیسی میں فیل

کتنے افسوس کی بات ہے کہ بنگلہ دیش ہمیں اس قابل ہی نہیں سمجھ رہا کہ خط کا جواب دیا جائے ۔ فوٹو:فائل

کتنے افسوس کی بات ہے کہ بنگلہ دیش ہمیں اس قابل ہی نہیں سمجھ رہا کہ خط کا جواب دیا جائے ۔ فوٹو:فائل

’’بنگلہ دیش نے ہمیں باضابطہ طور پر سیریز کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا اخبارات سے ہی معلومات حاصل ہو رہی ہیں‘‘

ایک اعلیٰ آفیشل کاگذشتہ دنوں سامنے آنے والا یہ بیان پی سی بی کی بے بسی ظاہر کررہا تھا، کتنے افسوس کی بات ہے کہ بنگلہ دیش ہمیں اس قابل ہی نہیں سمجھ رہا کہ خط کا جواب دیا جائے، ان کے بورڈ آفیشلز روز اپنے میڈیا کے سامنے نت نئے بیانات داغتے رہے،آج تو واضح اعلان کر دیا کہ ٹیم ٹیسٹ کھیلنے پاکستان نہیں جائے گی۔

ٹی ٹوئنٹی ٹور بھی پلیئرز کی دستیابی سے مشروط ہے،اس کیس میں بنگلہ دیشی بورڈ ہر روز کوئی موقف سامنے لاتا رہا لیکن بدقسمتی سے پی سی بی خاموش رہا،چیئرمین کی پریس کانفرنس کے بعد کوئی واضح موقف سامنے نہیں آیا،میڈیا ڈپارٹمنٹ ہر روزقائد اعظم ٹرافی یا کسی اور معاملے پر پریس ریلیز جاری کرتے رہتا ہے مگر اس کیس میںچند ہم خیال صحافیوں کو فون کر کے ہی اپ ڈیٹ کیاگیا، یہ ’’خوشخبری‘‘ بھی سنائی کہ کئی روز پہلے لکھے گئے خط کا جواب مل گیا،اب نیا خط بھیج دیا ہے۔

افسوس اس بات کا ہے کہ بنگلہ دیش پاکستانی احسانات بھول گیا اور اب اہمیت دینے کو تیارنہیں، دوسری جانب ہمارے بورڈ نے ایک بار پھر فکسنگ خدشات کے باوجود کئی کھلاڑیوں کو لیگ کیلیے وہاں جانے دیا، اس سے بڑی بے بسی کیا ہو گی کہ اب بھارتی بورڈ اعلان کر رہا ہے کہ بنگلہ دیش میں شیڈول میچز کیلیے کسی پاکستانی کرکٹر کو نہیں بلایا جا رہا، سب جانتے ہیں کہ ان دنوں پی ایس ایل کی وجہ سے  ہمارے پلیئرز دستیاب نہیں ہوں گے، کیا ہی اچھا ہوتا یہ بات خود بورڈ واضح کر دیتا، مگر مخصوص آفیشلز کی پروجیکشن سے فرصت ملے تو ہی اس حوالے سے کچھ سوچا جائے گا۔

اسی لیے بھارت نے اس سے فائدہ اٹھا لیا، اب دیتے رہو وضاحتیں کون سچ مانے گا، صورتحال بڑی گمبھیر ہو گئی ہے، اگر بنگلہ دیشی ٹیم نہ آئی تو پاکستانی میدانوں کو مکمل آباد کرنے کی کوششوں کو دھچکا لگے گا، اس سے قبل انگلینڈ سے ویمنز سیریز بھی نیوٹرل وینیو ملائیشیا میں کھیلنا پڑی تھی،ایک طرف یہ خبریں چلائی جا رہی ہیں کہ آئی سی سی ایونٹ پاکستان میں کرانے کی کوشش شروع ہو گئی، دوسری جانب بنگلہ دیش کو آنے پر قائل نہیں کیا جا سکا، یہ بات سمجھ سے باہر ہے، اس معاملے کو بورڈ درست طرح سے سنبھال نہیں سکا۔

روایتی اناپسندی غالب آ گئی، ایک ای میل بھیج کر سمجھا گیا کہ کام ہو گیا، بنگلہ دیش کئی روز سے نخرے دکھا رہا تھا،2022 کی سیریز پر بات کرنے کا جواز دے کر سی ای او وسیم خان3 ہفتے آسٹریلیا میں رہے، کیا وہ ایک دن کیلیے ڈھاکا نہیں جا سکتے تھے، مگر وہ تو اپنے وطن برطانیہ چلے گئے۔

لیڈر شپ کی جہاں ضرورت تھی وہاں کوئی سامنے نہیں آیا،کیا کسی نے بنگلہ دیش سے پوچھا کہ آپ کے کھلاڑیوں نے تھوک کے حساب سے پی ایس ایل ڈرافٹ کیلیے رجسٹریشن کرائی تھی، اس وقت سیکیورٹی خدشات کہاں چلے گئے تھے؟

اب کہا جائے گا کہ بھارتی ایما پر بنگلہ دیشی ٹیم نہیں آ رہی، یہ نہیں سوچ رہے کہ اس سے نقصان کتنا ہو گا،ہم انگلینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کو بھی بلانا چاہ رہے ہیں، کیا ان کے کھلاڑی یہ نہیں سوچیں گے کہ بنگلہ دیشی ٹیم تو جانے کو تیار نہیں ہم کیوں جائیں؟ شہریار خان اور نجم سیٹھی نے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کیلیے جو کام شروع کیا اسے احسان مانی نے  بھی آگے بڑھایا مگر بنگلہ دیش سے سیریز نہ ہونا ایک بڑا نقصان ثابت ہو گا، ایسا لگتا ہے کہ پی سی بی کرکٹ ڈپلومیسی کے معاملے میں فیل ہوگیا، اس کا بروقت ایکشن نہ لینا ہمیں کئی قدم پیچھے لے جا سکتا ہے۔

حارث رؤف نے 5 وکٹیں لینے والی گیند بھارتی سیکیورٹی گارڈ کو دیدی

میں نے اسے بتایا کہ پاکستانی ہوں تو وہ کافی جذباتی ہوااور رونے لگا، پیسر۔ فوٹو: اسکرین گریب

میں نے اسے بتایا کہ پاکستانی ہوں تو وہ کافی جذباتی ہوااور رونے لگا، پیسر۔ فوٹو: اسکرین گریب

سڈنی: پاکستانی رائٹ آرم پیسر حارث رؤف نے بگ بیش میچ میں جس گیند سے 5 وکٹیں لیں وہ ایک بھارتی سیکیورٹی گارڈ کو دے دی۔

حارث رؤف نے اتوار کے روز ہوبارٹ ہوریکنز کے خلاف میلبورن اسٹارز کی جانب سے 27 رنز کے عوض 5 وکٹیں لے کرٹیم کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

حارث رؤف نے کہاکہ جب میں میچ کیلیے آنے لگا تو بھارت سے تعلق رکھنے والے ایک سیکیورٹی گارڈ سے ملاقات ہوئی۔ جب میں نے اسے بتایا کہ پاکستانی ہوں تو وہ کافی جذباتی ہوااور رونے لگا، اس نے مجھے گلے سے لگا لیا، میں نے میچ میں جس گیند سے وکٹیں لیں وہ اسی کو دے دی۔

2ابتدائی میچز میں مین آف دی میچ، عابد نے 16 سال پرانا ریکارڈ برابر کردیا

عابد علی کیریئر کے ابتدائی دونوں ٹیسٹ میچز میں سنچری اسکور کرنیوالے پہلے پاکستانی اور دنیا کے نویں کھلاڑی ہیں فوٹوفائل

عابد علی کیریئر کے ابتدائی دونوں ٹیسٹ میچز میں سنچری اسکور کرنیوالے پہلے پاکستانی اور دنیا کے نویں کھلاڑی ہیں فوٹوفائل

لاہور: عابد علی نے سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز میں عمدہ کارکردگی کے ساتھ ایک 16 سال پرانا منفرد ریکارڈ بھی برابر کردیا۔

عابد علی نے ڈیبیو ٹیسٹ میں 109 اور دوسرے میچ میں 174 رنز اسکور کیے، اس طرح انھیں کیریئر کے دونوں ابتدائی ٹیسٹ میچز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ان سے قبل ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں یہ منفرد اعزاز انگلش کرکٹر رچرڈ جانسن کے پاس تھا جو انھوں نے 2003 میں قائم کیا تھا۔ عابد علی کیریئر کے ابتدائی دونوں ٹیسٹ میچز میں سنچری اسکور کرنے والے پہلے پاکستانی اور مجموعی طور پر دنیا کے نویں کھلاڑی ہیں۔

بابراعظم کی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بہتری

بابراعظم ٹیسٹ کیریئر کا متاثر کن آغاز نہیں کر پائے تھے فوٹو: فائل

بابراعظم ٹیسٹ کیریئر کا متاثر کن آغاز نہیں کر پائے تھے فوٹو: فائل

سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں سنچری کی بدولت بابراعظم کی رینکنگ میں بھی بہتری آگئی ہے۔

آی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق ٹیسٹ فارمیٹ کے بہترین بلے بازوں میں بھارت کے ویرات کوہلی پہلے نمبرپرہیں، اسٹیواسمتھ دوسرے، کین ولیمسن تیسرے جب کہ چیتیشور پجارا چوتھے نمبر پر ہیں، سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں سنچری کی بدولت بابر اعظم کی رینکنگ میں بھی بہتری آگئی ہے اور اب وہ ساتویں سے ایک درجہ ترقی پاکر چھٹے نمبر پر آگئے ہیں۔ اسد شفیق 20 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

دوسری جانب بولنگ اور آل راؤنڈر میں کوئی بھی پاکستانی ٹاپ ٹیم کھلاڑیوں میں جگہ نہیں بناپایا۔ واضح رہے کہ محدود اوورز کی کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بابراعظم ٹیسٹ کیریئر میں اتنا متاثرکن آغازنہیں کر پائے تھے تاہم اب نوجوان بیٹسمین کی کارکردگی میں مسلسل نکھار آتا جا رہا ہے۔

کراچی ٹیسٹ؛ شان اورعابد کی سنچریوں سے پاکستان کی پوزیشن مستحکم

شان مسعود اور عابد علی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی فوٹو: پی سی بی

شان مسعود اور عابد علی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی فوٹو: پی سی بی

 کراچی: سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوسرے اور آخری میچ کے تیسرے دن شان مسعود اور عابد علی کی سنچریوں نے پاکستان کے لئے جیت کی راہ ہموار کردی ہے۔

نیشل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلی جارہی ٹیسٹ سیریز کے دوسرے اور آخری میچ کے تیسرے دن پاکستان نے 57 رنز پر اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو عابد علی 32 جب کہ شان مسعود 21 رنز پر کھیل رہے تھے، دونوں کھلاڑیوں نے بڑے ذمہ دارانہ انداز میں اپنی اننگز کو آگے بڑھایا اور سب سے پہلے سری لنکا کی 80رنز کی برتری کو ختم کیا۔

جس کے بعد بھی دونوں کھلاڑیوں نے نسبتاً تیز رفتاری سے کھیل کو جاری رکھا۔ اسی دوران عابد علی اور شان مسعود نے سنچریاں اسکور کرلیں۔ 278 رنز کی اوپننگ پارنٹرشپ کو لاہیرو کمارا نے شان مسعود کی وکٹ لے کر توڑا، شان مسعود نے 135 رنز بنائے۔

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم پہلی اننگزمیں ناکامی سے دوچارہوئی تھی اورپوری ٹیم 191 رنزپرڈھیر ہو گئی تھی جب کہ سری لنکا نے پہلی اننگز میں 271 رنز بناکر پاکستان کے خلاف 80 رنز کی برتری حاصل کرلی تھی۔

کراچی ٹیسٹ؛ سری لنکا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ

سری لنکا کو پاکستان پر 12 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ فوٹو : پی سی بی

سری لنکا کو پاکستان پر 12 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ فوٹو : پی سی بی

کراچی: دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے دن سری لنکا کی پاکستان کے 191 رنز کے جواب میں بیٹنگ جاری ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میچ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کھیلا جارہا ہے، قومی ٹیم نے پہلے دن ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 191 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی جب کہ سری لنکا نے 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر 64 رنز بنائے تھے۔

آج ٹیسٹ میچ کا دوسرا دن ہے اور سری لنکا نے7  وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بنالیے ہیں جس کے بعد آئی لینڈرز کو پاکستان پر 12 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں کھیلا گیا تھا جو بارش اور خراب موسم کے باعث ڈرا ہوگیا تھا۔

کراچی ٹیسٹ؛ پاکستان کی سری لنکا کے خلاف بیٹنگ

قومی ٹیم میں عثمان شنواری کی جگہ یاسر شاہ کو شامل کیا گیا ہے۔ فوٹو : فائل

قومی ٹیم میں عثمان شنواری کی جگہ یاسر شاہ کو شامل کیا گیا ہے۔ فوٹو : فائل

 کراچی: دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کی سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے۔

شہر قائد میں 10 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی رونقیں دوبارہ لوٹ آئی ہیں اور آج پہلا میچ سری لنکا اور پاکستان کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جارہا ہے، قومی ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز شان مسعود اور عابد علی نے کیا تاہم اوپنرز ایک بار پھر خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے اور 10 کے مجموعی اسکور پر شان مسعود 5 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جب کہ کپتان اظہر علی صفر پر ہی آؤٹ ہوگئے، اوپنر عابد علی نے 38 رنز بنائے اور کمارا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

دوسرے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، عثمان شنواری کی جگہ یاسر شاہ کو شامل کیا گیا ہے جب کہ کپتان اظہرعلی کا کہنا ہے کہ بیٹنگ وکٹ دکھائی دیتی ہے لہذا بڑا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں کھیلا گیا تھا جو بارش اور خراب موسم کے باعث ڈرا ہوگیا تھا۔

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ؛ بابراعظم ٹاپ 10 بلے بازوں میں شامل

بابراعظم ٹیسٹ فارمیٹ کے بہترین بلے بازوں میں 9ویں نمبر پر ہیں فوٹو: فائل

بابراعظم ٹیسٹ فارمیٹ کے بہترین بلے بازوں میں 9ویں نمبر پر ہیں فوٹو: فائل

 دبئی: آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ پلئیرز رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق بابراعظم پہلی مرتبہ 10 بہترین بلے بازوں میں شامل ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ کے مطابق بلے بازوں میں بھارت کے کپتان ویرات کوہلی بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ کا دوسرا نمبر ہے۔ کین ولیمسن تیسرے اور چتیشور پجارا کی رینکنگ میں چوتھی پوزیشن ہے۔ آسٹریلیا کے مارنوس لابوشین 3 درجے ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر آگئے ہیں جب کہ راولپنڈی ٹیسٹ میں سنچری اسکور کرنے والے بابر اعظم نویں نمبر پر موجود ہیں۔ ٹیسٹ ڈبیو پر سنچری بنانے والے اوپنر عابد علی کا رینکنگ میں 78 واں نمبر ہے۔

ٹیسٹ فارمیٹ کے 10 بہترین بولرز میں پاکستان کا کوئی بولر شامل نہیں ہے، بولنگ کے شعبے میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کا پہلا جب کہ جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا کا دوسرا نمبر ہے۔ محمد عباس کا رینکنگ میں 18واں اور یاسر شاہ کا 22 واں نمبر ہے.

آل راونڈرز کی رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر ٹاپ پر ہیں۔ ٹاپ 10 میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں رویندرا جدیجا، بین اسٹوکس، ورنون فلینڈر اور مچل اسٹارک شامل ہیں۔

راولپنڈی ٹیسٹ کا آخری دن، سری لنکا کے 308 رنز کے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ

راولپنڈی ٹیسٹ کے 4 دنوں میں صرف 91 اوورز کا ہی کھیل ہوسکا ہے فوٹو: پی سی بی

راولپنڈی ٹیسٹ کے 4 دنوں میں صرف 91 اوورز کا ہی کھیل ہوسکا ہے فوٹو: پی سی بی

 راولپنڈی: سری لنکا نے ٹیسٹ میچ کے آخری دن اپنی پہلی اننگز 308 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیر کردی جس کے بعد پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

راولپنڈی میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری دن سری لنکا نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز کے ساتھ اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا۔ دھننجیا ڈی سلوا نے اپنی سنچری مکمل کی اور سری لنکا نے اپنی اننگز 308 رنز ڈکلیئر کردی۔

پاکستان کی جانب سے شان مسعود اور عابد علی نے اننگز کا آغاز کیا لیکن پاکستان کی پہلی وکٹ 3 رنز پر ہی گر گئی، شان مسعود کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔

واضح رہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ کے 4 دنوں میں بارش، گیلی آؤٹ فیلڈ اور خراب روشنی کے باعث صرف 91 اوورز کا ہی کھیل ہوسکا ہے، جس کی وجہ سے پہلا ٹیسٹ بے نتیجہ ختم ہونے کا یقینی ہے۔

راولپنڈی ٹیسٹ کا چوتھا روز بھی بارش کی نذر

راولپنڈی ٹیسٹ کے 4 دنوں میں صرف 91 اوورز اور 5 گیندیں ہی کرائی جاسکی ہیں فوٹو: فائل

راولپنڈی ٹیسٹ کے 4 دنوں میں صرف 91 اوورز اور 5 گیندیں ہی کرائی جاسکی ہیں فوٹو: فائل

 راولپنڈی: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کا کھیل بھی بارش کی نذر ہوگیا ہے اور کھیل ایک گیند کرائے بغیر ہی ختم کردیا گیا ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ سے ملک میں 10 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ تو بحال ہوگئی ہے لیکن بارش اور خراب موسم کی وجہ سے اب تک مہمان ٹیم کی پہلی اننگز ہی مکمل نہیں ہوسکی۔

راولپنڈی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے چوتھے دن سری لنکا کو اپنی پہلی نامکمل اننگز 282 رنز 6 وکٹوں کے نقصان پر دوبارہ شروع کرنا تھی لیکن بارش اور خراب آؤٹ فیلڈ کے باعث کھیل ہی نہیں ہوسکا۔ کھیل کا آخری دن اتوار کو ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ بے نتیجہ ہی ختم ہونے کا امکان مزید قوی ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ کے 4 دنوں میں اب تک صرف 91 اوورز اور 5 گیندیں ہی کرائی جاسکی ہیں۔ پہلے دن 68 ، دوسرے دن 18 جب کہ تیسرے روز 5 اوورز ہی کرائے جاسکے ہیں۔

پنڈی ٹیسٹ؛ خراب موسم کے باعث میچ تاخیر کا شکار

گزشتہ روز بھی بارش کے باعث صرف 18 اوورز ہی مکمل ہوسکے۔ فوٹو : اے ایف پی

گزشتہ روز بھی بارش کے باعث صرف 18 اوورز ہی مکمل ہوسکے۔ فوٹو : اے ایف پی

 راولپنڈی: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن کا کھیل خراب موسم کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔

راولپنڈی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا  پہلا میچ جاری ہے تاہم خراب موسم میچ میں رکاوٹ کا باعث بن رہا ہے، تیسرے دن کا کھیل آوٹ فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ سے اب تک شروع نہیں ہوسکا ہے، امپائرز 10:30 بجے پچ اور گراؤنڈ کا معائنہ کریں گے اور کھانے کے وقفہ سے پہلے یا بعد میں میچ شروع کرنے کا فیصلہ کریں گے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے دن کا کھیل بھی کم روشنی اور خراب موسم کے باعث وقت سے پہلے ہی ختم کردیا گیا تھا جب کہ دوسرے دن کھیل کا آغاز تاخیر سے ہوا، پھر بارش کی وجہ سے میچ روکنا پڑا جب کہ پورے دن میں صرف 18 اوورز ہی کرائے گئے، موسم کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے میچ ڈرا ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

پہلے دن سری لنکن ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے تھے جب کہ گزشتہ روز کھیل کے دوسرے دن آئی لینڈرز نے 263 رنز بنائے تھے اور اس کے 6 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔

پنڈی ٹیسٹ کا دوسرا دن؛ بارش اور خراب روشنی کھیل میں رکاوٹ بن گئی

سری لنکا نے 6 وکٹ کے نقصان پر 263 رنز بنالیے ہیں

سری لنکا نے 6 وکٹ کے نقصان پر 263 رنز بنالیے ہیں

 راولپنڈی: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز بارش اور خراب روشنی کھیل میں رکاوٹ بن گئی۔

راول پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کا کھیل ابر آلود موسم اور آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ سے تاخیر سے شروع ہوا۔

شہر میں علی الصبح ہلکی بارش ہوئی اور موسم قدرے صاف ہونے پر مہمان ٹیم نے 5 وکٹ کے نقصان پر 202 رنز سے کھیل کا آغاز کیا۔ ابھی صرف 20 رنز ہی بنے تھے کہ بادل پھر برس پڑے جس کی وجہ سے میچ روک دیا گیا۔

سوا 3 گھنٹے کے وقفے کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوا تو مہمان ٹیم کی چھٹی وکٹ گرگئی اور ڈک ویلا 33 رنز بناکر شاہین آفریدی کے گیند پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ آئی لینڈرز کا اسکور 6 وکٹ کے نقصان پر 263 تک پہنچا تو کم روشنی کی وجہ سے کھیل ایک بار پھر روک دیا گیا۔

پاکستانی ٹیم میں عابد علی، شان مسعود، اظہر علی، بابر اعظم، اسد شفیق اور حارث سہیل شامل ہیں۔ وکٹ کیپنگ کے فرائض محمد رضوان سر انجام دے رہے ہیں جبکہ فاسٹ بولرز میں نسیم شاہ، عثمان شنواری، محمد عباس، شاہین آفریدی شامل ہیں۔

کم روشنی اور خراب موسم کے باعث میچ کے پہلے روز کا کھیل بھی قبل از وقت ختم ہوگیا تھا اور سری لنکا نے پانچ وکٹوں پر 202 رنز بنائے تھے۔

پاکستان میں 10 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ بحال، سری لنکا کی بیٹنگ

راول پنڈی کے سونے میدان 15 برس بعد پھر سے آباد ہوگئے اور شائقین کرکٹ کی خوشیاں لوٹ آئیں فوٹو:پی سی بی

راول پنڈی کے سونے میدان 15 برس بعد پھر سے آباد ہوگئے اور شائقین کرکٹ کی خوشیاں لوٹ آئیں فوٹو:پی سی بی

 راولپنڈی: سری لنکا کی پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے اور مہمان ٹیم نے 4 وکٹ کے نقصان پر 127 رنز بنالئے ہیں۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ راول پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جس کے ساتھ ہی پاکستان میں 10 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ بحال ہوگئی ہے اور راول پنڈی کے سونے میدان 15 برس بعد پھر سے آباد ہوگئے ہیں۔ اس تاریخی موقع پر پی سی بی نے کھلاڑیوں کے لیے یادگاری کیپس تقسیم کیں جبکہ سیکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں۔

سری لنکا نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور بیٹنگ جاری ہے۔ سری لنکن کپتان کرونا رتنے نصف سنچری مکمل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ ایک موقع پر عثمان شنواری نے کرونا رتنے کو 31رنز پر بولڈ کیا لیکن بیلز نہ گریں اور اس طرح انہیں لائف لائن مل گئی۔

وقفے کے بعد سری لنکا کی پہلی وکٹ96رنز پر گرگئی اور کرونا رتنے 59 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ سری لنکا کی دوسری وکٹ 109 رنز پر گری اور اوشاڈا فرنانڈو 40 رنز بنا کر نسیم شاہ کا شکار بنے۔ سری لنکا کی چوتھی وکٹ 127 رنز پر گرگئی اور چندی مل 2 رنز بنا کر محمد عباس کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

اس میچ میں اتفاق کی بات یہ ہے کہ پاکستان کے تمام 11 کھلاڑی سری لنکاکےخلاف ہوم گراؤنڈ پر پہلا ٹیسٹ کھیل رہے ہیں۔ ٹاپ آرڈر اور اوپنرز میں عابد علی، شان مسعود اور اظہر علی جبکہ مڈل آرڈر میں بابر اعظم، اسد شفیق اور حارث سہیل شامل ہیں، وکٹ کیپنگ کے فرائض محمد رضوان سر انجام دے رہے ہیں جبکہ فاسٹ بولرز میں نسیم شاہ، عثمان شنواری، محمد عباس، شاہین آفریدی شامل ہیں۔

ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئےسری لنکن ٹیم کے کپتان کرونا رتنے نے ابر آلود موسم کے حوالے سے کہا کہ ہمارے کھلاڑی ان کنڈیشز میں کھیلنے  کےعادی ہیں، وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی ہے اس لیے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہا کہ ہم نے بہت عرصے سے پاکستان میں کرکٹ نہیں کھیلی، وکٹ کو دیکھ کر 4فاسٹ بولرز کھلانے کا فیصلہ کیا ہے، عابد علی اور عثمان شنواری ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے، یاسر شاہ کو ٹیسٹ اسکواڈ سے ڈراپ کرنا مشکل فیصلہ تھا، فواد عالم گیارہ رکنی اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔

راولپنڈی اسلام آباد میں رات گئے برش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے جبکہ اس وقت بھی موسم ابر آلود ہے اور بارش کا امکان ہے۔ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 19 سے 23 دسمبر تک کراچی میں ہوگا۔


راولپنڈی: پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک سری لنکا سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کر دی گئی۔ اظہر علی کا کہنا ہے سارے کھلاڑی پرجوش ہیں، بہتر کھیل پیش کریں گے۔

 راولپنڈی میں مشترکہ پریس کانفرنس سے پاکستانی اور سری لنکن کپتانوں نے خطاب کیا۔ اظہرعلی نے کہا کہ سری لنکا کیخلاف کامیابی کیلئے منظم ہو کر کھیلنا ہو گا، سری لنکا ہمیشہ ڈسپلن بیٹنگ اور باولنگ کرتا ہے۔ ہمیں ہوم گراؤنڈ پر کھیلنے کا فائدہ ہو گا، 11 پلئیرز کا پچ دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں کی گئی خامیوں پرقابو پانے کی کوشش کریں گے، کپتان کیلئے خود پرفارم کرنا بہت ضروری ہوتا ہے، کوشش ہے زیادہ سے زیادہ اسکور کروں، بطور کپتان ذہنی دباؤ کا سامنا کرنے کیلئے ہمیشہ تیار رہنا چاہیے۔ سیریز میں بہترکھیل پیش کریں گے اور کوشش ہوگی زیادہ اسکور کریں۔

سری لنکن کپتان کرونا رتنے کا کہنا تھا کہ ماضی میں پاکستان کے خلاف اچھی پرفارمنس رہی، اس سے ہمارا اعتماد بڑھے گا، پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے علیحدہ پلان بنا رکھا ہے، کوشش ہو گی پاکستانی ٹیم کے خلاف پلان کے مطابق کھیلیں اور اچھی پرفارمنس دکھا کر میچ جیتیں۔

رتنے نے مزید کہا کہ مکی آرتھر پاکستانی ٹیم کے کوچ رہ چکے ہیں، ہر کھلاڑی کی صلاحیت سے واقف ہیں، پاکستان کے پاس اچھا باولنگ اٹیک ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ 5 روز کا کھیل ہے ہر روز اچھا کھیلنا ہوتا ہے۔

روہانسے شرجیل خان نے سر جھکا کر ٹیم سے معافی مانگ لی

فکسنگ سے دور رہنے کی تلقین،پابندی کے خاتمے میں حائل آخری رکاوٹ دور

فکسنگ سے دور رہنے کی تلقین،پابندی کے خاتمے میں حائل آخری رکاوٹ دور

کراچی:  روہانسے شرجیل خان نے سر جھکا کر پاکستانی کرکٹرز کو فکسنگ سے دور رہنے کی تلقین کر دی، انھوں نے اپنی وجہ سے بدنامی پر ٹیم سے معافی بھی مانگ لی۔

پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث شرجیل خان پر 2017میں پی سی بی نے 5 سالہ پابندی عائد کر دی تھی، ان میں سے آدھی سزا معطل ہے، ری ہیبلی ٹیشن اور ایجوکیشن پروگرامز میں شرکت سے یہ پابندی ختم ہو جائے گی،اوپنر اس حوالے سے کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں، پی ایس ایل ڈرافٹ میں شامل کرنے سے واضح ہو گیا کہ پی سی بی ان کی باقی سزا معاف کرنے کو تیار ہے، انھیں کراچی کنگز نے اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے،گذشتہ روز شرجیل خان کی پاکستانی کرکٹ ٹیم سے ملاقات کرائی گئی۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر بھرائی ہوئی آواز میں سر جھکائے شرجیل خان نے ملک کی بدنامی کا باعث بننے پر کھلاڑیوں سے معافی مانگی، انھوں نے کہا کہ  ’’ میں شرجیل خان ہوں، میں اپنی غلطی کے سبب سبز وردی کی بدنامی کا باعث بنا،اسی لیے ڈھائی سال کرکٹ سے دوری کے ساتھ مجھے اور گھروالوں کو شدید شرمندگی کا سامنا بھی کرنا پڑا، میں اس موقع پر آپ سب سے معافی کا طلبگار ہوں،مجھ سے سبق سیکھیں اور فکسنگ وغیرہ سے دور رہیں، شرجیل اس موقع پر  تقریباً رونے ہی والے تھے۔ مختصر خطاب ختم کر کے جب وہ باہر گئے تو پلیئرز نے ان سے ملاقات کی اور حوصلہ بڑھایا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل شرجیل نے انڈر19 کرکٹرز کو تین مختلف شہروں میں لیکچرز دیے اوروہ سوشل ورک کیلیے یتیم خانے و دیگرمقامات کا دورہ بھی کر چکے، انھیں جلد ڈومیسٹک کرکٹ میں دوبارہ شرکت کی اجازت ملنے کا امکان ہے۔ انھوں نے آخری بار پاکستان کی نمائندگی 26 جنوری2017کو آسٹریلیا کیخلاف ایڈیلیڈ میں ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں کی تھی۔

ٹیسٹ سیریز کے لئے سری لنکن کرکٹ ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی

سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 11 دسمبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا فوٹو: اصغر سلیمی

سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 11 دسمبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا فوٹو: اصغر سلیمی

 اسلام آباد: ٹیسٹ سیریز کے لئے سری لنکن کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی ہے۔

سری لنکن کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز ای کے 612 کے ذریعے براستہ دبئی پہنچ گئی ہے، اسلام آباد ایئرپورٹ پر مہمان ٹیم کا استقبال پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے کیا۔

اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے جب کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی کے لیے بھی اقدامات اٹھائے گئے ہیں، انہیں سیکیورٹی اور پروٹوکول سربراہان مملکت کے مساوی دیا جارہا ہے۔

سری لنکن ٹیم کے کھلاڑی منگل کو پریکٹس میچ کھیلیں گے جس کے بعد دونوں ٹیموں کے کپتانوں کی پریس کانفرنس ہوگی۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کھیلی جارہی ہے، پہلا ٹیسٹ میچ بدھ سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا میچ کراچی میں شیڈول ہے۔

واضح رہے کہ 2009 میں لاہور میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے کے بعد کوئی بھی بین الاقوامی ٹیم پاکستان میں کھیلنے کو تیار نہیں تھی، ایک دہائی بعد پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی وہیں سے ہورہی ہے جہاں سے یہ سلسلہ ٹوٹا تھا۔

شوق نہیں کہ عہدے سے چمٹا رہوں اور کرکٹ کا ستیاناس ہوجائے، مصباح الحق

کرکٹ کو ٹھیک کرنے آیا ہوں اور نہ کرسکا تو خود چھوڑ جاؤں گا، مصباح - فوٹو: ایکسپریس

کرکٹ کو ٹھیک کرنے آیا ہوں اور نہ کرسکا تو خود چھوڑ جاؤں گا، مصباح – فوٹو: ایکسپریس

لاہور: قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر مصباح الحق کا کہنا ہے کہ مجھے کوئی شوق نہیں کہ عہدے سے چمٹا رہوں اور پاکستان کی کرکٹ کا ستیاناس ہو جائے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر مصباح الحق کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان میں ایسا تاثر بنا ہے کہ شاید قومی ٹیم کے سارے فیصلے میرے اکیلے کے ہیں لیکن حقیقت میں ایسا نہیں، کرکٹ بورڈ میں 6 سلیکٹرز ہیں،جن کے مشورے سے ٹیم سلیکٹ ہوئی۔

چیف سلیکٹر نے کہا کہ 10 سال کے بعد پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی خوش آئند ہے، ہم ٹیم میں بہت زیادہ تبدیلی نہیں چاہتے اور ٹیم میں وہ تبدیلیاں کی ہیں جنہیں ضروری سمجھا،سمیع اسلم بھی اچھا کھیل رہا ہے، عمران بٹ کے بارے میں بھی سوچا ہے، ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل چاہتے ہیں جب کہ فواد عالم پچھلے کئی سالوں سے پرفارم کر رہا ہے، امید ہے کھلاڑی عمدہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب رہیں گے۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ایمانداری میرے لئے شرط اول ہے ، بہتر کرنے کی کوشش کرتا ہوں ، نوجوانوں کی ٹیم بناتے بناتے وقت درکار ہے، میرے پاس جادو کی چھڑی نہیں کہ دنوں میں ٹیم ناقابل شکست بن جائے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کو ٹھیک کرنے آیا ہوں ، نہ کرسکا تو خود چھوڑ جاؤں گا، مجھے عہدے سے چمٹے رہنے کا شوق نہیں کہ میں عہدے سے چمٹا رہوں اور پاکستان کرکٹ کا ستیاناس ہوجائے۔

سری لنکا کیخلاف قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان، فواد عالم کی 10 سال بعد واپسی

دورہ آسٹریلیا میں شامل افتخار احمد اور موسی خان کی جگہ فواد عالم اور عثمان شنواری کو ٹیم میں شامل کیا گیا

دورہ آسٹریلیا میں شامل افتخار احمد اور موسی خان کی جگہ فواد عالم اور عثمان شنواری کو ٹیم میں شامل کیا گیا

 لاہور: چیف سلیکٹر مصباح الحق نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سریز کے لیے ٹیسٹ ٹیم کا اعلان کردیا جب کہ فواد عالم کی 10 سال بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ 

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا کہ ہم نے سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم میں بہت زیادہ تبدیلیاں نہیں کی ہیں بلکہ ہم انہیں لڑکوں کو موقع دینا چاہتے ہیں اور ٹیم میں صرف 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

چیف سلیکٹر کے اعلان کردہ ٹیم میں اظہرعلی کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں عابد علی، اسدشفیق، بابراعظم، فواد عالم، حارث سہیل، امام الحق، عمران خان (سینئر)، کاشف بھٹی، محمد عباس، محمد رضوان، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، یاسر شاہ، عثمان شنواری شامل ہیں۔

دورہ آسٹریلیا کے لیے ٹیم میں شامل افتخار احمد کی جگہ فواد عالم جب کہ موسی خان کی جگہ عثمان شنواری کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جب کہ محمد موسی خان ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے البتہ وہ ٹیم کے ساتھ رہیں گے اور وقار یونس سے رہنمائی لیتے رہیں گے۔

خیال رہے 34 سالہ فواد عالم نے 3 ٹیسٹ میچوں میں 41.6 کی اوسط سے 250 رنز بنائے ہیں، انہوں نے 2009 میں سری لنکا کے خلاف ہی ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا اور پہلے ہی میچ کی دوسری اننگز میں 168 رنز کی اننگز کھیلی تھی جب کہ انہوں نے اپنا آخری میچ میں 2009 میں ہی سری لنکا کے خلاف کھیلا تھا اور اس کے بعد سے انہیں موقع نہیں دیا گیا۔

واضح رہے سری لنکا کے خلاف پہلا ٹیسٹ 11 دسمبر کو راولپنڈی اور دوسرا ٹیسٹ 19 دسمبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا

پی ایس ایل 5، ستاروں کی کہکشاں آج سجائی جائے گی

پلاٹینم، ڈائمنڈ اورگولڈکیٹیگری کے3،3،سلور5،ایمرجنگ وسپلیمنٹری کے2،2 پلیئرزشامل (فوٹو: فائل)

پلاٹینم، ڈائمنڈ اورگولڈکیٹیگری کے3،3،سلور5،ایمرجنگ وسپلیمنٹری کے2،2 پلیئرزشامل (فوٹو: فائل)

 لاہور:  پی ایس ایل5 کیلیے ستاروں کی کہکشاں جمعے کو سجائی جائے گی اور ڈرافٹ کا عمل نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں مکمل ہوگا۔

پی ایس ایل 5کیلیے ڈرافٹ کی تقریب جمعے کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں سجے گی،تمام 6 فرنچائززکھلاڑیوںکا انتخاب کریں گی،گذشتہ ڈارفٹ کیلیے دستیاب کرکٹرز میں اس بار نئے چہروں کی بھی انٹری ہوئی ہے، ڈیل اسٹین،معین علی، عادل راشد، ہاشم آملا، جیسن روئے، راشد خان، محمد نبی، کولن منرو اور انجیلو میتھیوز سمیت کئی نامور کرکٹرز اپنی دستیابی ظاہر کرچکے ہیں۔

قبل ازیں یکم دسمبر کو ریٹینشن اور ٹرانسفر ونڈو بند ہونے تک ہر فرنچائز نے گزشتہ اسکواڈ میں شامل 8 کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا تھا، اب ہر ٹیم کو کم از کم 16 اور زیادہ سے زیادہ 18 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ تشکیل دینا ہے، ان میں 3 پلاٹینم، 3 ڈائمنڈ، 3 گولڈ، 5 سلور، 2 ایمرجنگ اور 2 سپلیمنٹری (اختیاری) پلیئرز شامل ہوں گے۔

ہر فرنچائز کو پہلی 9 باریوں میں 3 غیرملکی کھلاڑیوں کو پک کرنا ہے،16 رکنی اسکواڈ میں 11 مقامی اور 5 غیرملکی پلیئرز کی شمولیت لازمی ہوگی تاہم فائنل اسکواڈ میں کھلاڑیوں کی ترتیب 2 آرڈر میں کی جاسکتی ہے یا تو 12 مقامی اور 6 غیرملکی کھلاڑی یا پھر 13 مقامی اور 5 غیرملکی کھلاڑی شامل ہوں گے۔

ہر فرنچائز ایک کھلاڑی کوایمبسڈر اور ایک کو مینٹورز مقرر کرسکتی ہے، ری ٹینشن کے موقع پر ان کی کیٹیگری میں ایک درجے تنزلی ہوئی ہے۔ پہلے راؤنڈ کیلیے پک آرڈر کے مطابق دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پہلی، لاہور قلندرز کی دوسری، ملتان سلطانز تیسری، 2مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ چوتھی، پشاور زلمی پانچویں اور کراچی کنگز کو چھٹی باری ملی ہے۔

یاد رہے کہ یکم دسمبر تک ملتان سلطانز نے محمد عرفان (پلاٹینم)، شاہد آفریدی (ڈائمنڈ، پلیئر مینٹور)، جیمز وینس(گولڈ، برانڈ ایمبیسڈر)، جنید خان (گولڈ)، شان مسعود(سلور)، علی شفیق(سلور) اور محمد الیاس (ایمرجنگ) کو برقرار رکھتے ہوئے شعیب ملک، نعمان علی، محمد عباس، محمد عرفان خان، عمر صدیق، محمد جنید، شکیل انصر، حماد اعظم، لوری ایوانز، ڈین کرسٹن، ٹام مورس، کرس گرین، جانسن چارلس، نکولس پوران، جوئے ڈینلے اور قیس احمد کو ریلیز کردیا تھا۔ اسٹیون اسمتھ اور آندرے رسل دستیاب نہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز احمد(پلاٹینم) ، محمد نواز(پلاٹینم)، شین واٹسن(ڈائمنڈ، پلیئر مینٹور)، احمد شہزاد (ڈائمنڈ)، عمر اکمل (گولڈ، برانڈ ایمبیسڈر)، محمد حسنین(گولڈ)، نسیم شاہ (سلور)اور احسان علی (سلور)کو برقرار رکھا،سہیل تنویر، انور علی، سعود شکیل، محمد اصغر، دانش عزیز، غلام مدثر، محمد اعظم خان، جلات خان، محمد عرفان جونیئر، ڈیون براوو، فواد احمد، ریلے روسو، ڈیوئن اسمتھ، ہیری گرنی اور میکس ویلر کو ریلیز کردیا تھا۔

کراچی کنگز نے بابراعظم (پلاٹینم)، محمد عامر (پلاٹینم)، عماد وسیم (ڈائمنڈ، برانڈ ایمبیسڈر)، افتخار احمد (ڈائمنڈ)، عامر یامین (گولڈ)، اسامہ میر (سلور) اورعمر خان (ایمرجنگ) کو برقرار رکھتے ہوئے عثمان شنواری، محمد رضوان، اویس ضیا، سہیل خان، علی عمران، ابرار احمد، جاہد علی، کولن منرو، کولن انگرام، سکندر رضا، روی بوپارہ، ایرون سمرز، بین ڈنک اور لیام لیونگ اسٹون کو ریلیز کردیا تھا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاداب خان (پلاٹینم)، فہیم اشرف(ڈائمنڈ، برانڈ ایمبیسڈر)، آصف علی (ڈائمنڈ)، لوک رونکی(گولڈ، مینٹور)،حسین طلعت (گولڈ)، عماد بٹ(سلور)، رضوان حسین (سلور) اور موسیٰ خان(سلور) کو برقرار رکھتے ہوئے محمد سمیع، رمان رئیس، وقاص مقصود، ظفر گوہر، صاحبزادہ فرحان، ناصر نواز، ای این بیل، سمت پٹیل، فلپ سالٹ، کیمرون ڈیلپورٹ، وائن پارنیل، ایلکس ہیلز، چیڈوک والٹن اور ظاہر خان کو ریلیز کردیا تھا۔

لاہور قلندرز نے فخر زمان (پلاٹینم)، محمد حفیظ (پلاٹینم)، ڈیوڈ ویزے(ڈائمنڈ)، شاہین شاہ آفریدی (ڈائمنڈ،برانڈ ایمبیسڈر)، عثمان شنواری (ڈائمنڈ، کراچی کنگز سے ٹرانسفر)، سہیل اختر (گولڈ)،حارث رؤف (گولڈ) اور سلمان بٹ (سلور)کو برقرار رکھتے ہوئے یاسر شاہ، راحت علی، آغا سلمان، حسان خان، حارث سہیل، محمد عمران، عمیر مسعود، گوہر علی، اعزاز چیمہ، سعد علی، کارلوس بریتھ ویٹ، سندیپ لامی چینے، آنٹن ڈیووچ، برینڈن ٹیلر، ہاردس ویلجوئن، گوناوردتنے اور رکی ویسلز کو ریلیز کردیا تھا۔ اے بی ڈی ویلئیرز ،کورے اینڈرسن اور ریان ٹین دستیاب نہیں۔

پشاور زلمی نے وہاب ریاض (پلاٹینم)، حسن علی (پلاٹینم)، کیرون پولارڈ (پلاٹینم)، کامران اکمل (ڈائمنڈ، برانڈ ایمبیسڈر)، ڈیرن سیمی (گولڈ، پلیئر مینٹور)، امام الحق (گولڈ) اور عمر امین (سلور) کو برقرار رکھا، مصباح الحق دستیاب نہیں جبکہ صہیب مقصود، جمال انور، عمید آصف، خالد عثمان، ثمین گل، نبی گل، ابتسام شیخ، سمیع اللہ، کیرون پولارڈ، لیام ڈاسن، لینڈل سمنز، وائن میڈسن، ٹائمل ملز، آندرے فلیچر، ڈیوڈ ملان، کرس جارڈن اور وقار سلام خیل کو ریلیز کردیا تھا۔

اب اگلا مرحلہ اسکواڈز کو حتمی شکل دینے کا ہے جو جمعے کو مکمل کرلیا جائے گا۔

کپتانی جانے کا ڈر نہیں، اپنا پلان لاگو کروں گا، اظہر علی

ٹیم کو بہترین پرفارمنس کے لیے خوف کے عنصر سے باہر نکلنا ہوگا، قومی کپتان، فوٹو: فائل

ٹیم کو بہترین پرفارمنس کے لیے خوف کے عنصر سے باہر نکلنا ہوگا، قومی کپتان، فوٹو: فائل

 لاہور: پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ دورہ آسٹریلیا کے دوران فارم اور قسمت دونوں نے ساتھ نہ دیا،ٹیم کو بہترین پرفارمنس کے لیے خوف کے عنصر سے باہر نکلنا ہوگا،کپتانی کے چلے جانے کا ڈر نہیں، اپنے پلان کو مکمل طور پر لاگو کرنے کی کوشش کروں گا.

قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اظہر علی نے کہا کہ آسٹریلیا سے شکست پر مایوسی ہوئی  ہے، ہم اپنی پوری تیاری کے ساتھ گئے تھے ، نوجوان باؤلنگ اٹیک کو موقع دیا لیکن وہ  پرفارم نہیں کرسکے،ہمارے بیٹنگ آرڈر نے بھی اچھا پرفارم نہیں کیا،نئے بولنگ اٹیک کا انتخاب کیا لیکن اچھا کھیل پیش نا کر سکے،آسٹریلیا میں برا کھیل کر واپسی ناممکن ہو تی ہے ،بابر اعظم اور  رضوان کی بیٹنگ ہمارے لیے مثبت  چیزیں رہیں ،کرکٹ نیشن کے لیے ایسی شکست کسی صورت قبول نہیں۔

اظہر علی نے کہا کہ گھٹنے کی انجری ہر ٹیم میں ہر کھلاڑی کو ہوتی ہے ،فٹنس ٹیسٹ پاس کیا اس لیے ٹیم می  شامل کیا گیا ۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ فارم اور قسمت کی بات ہے دورہ آسزیلیا میں دونوں نے ساتھ نہیں دیا ، کپتان بننے کے بعد نئی سوچ کے ساتھ میدان میں اترا ،پرفارم نہ کرنے پر کوئی ٹیم میں نہیں رہتا،چاہے وہ کپتان ہو یا کھلاڑی ،ٹیم کی بہترین پرفارمنس کے لیے خوف کے عنصر سے نکلنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ خوشی کی بات ہے کہ دس سال کے طویل عرصے کے بعد پاکستان ہے ٹیسٹ کرکٹ بحال ہورہی ہے ،دورہ سری لنکا کے لیے سیلکشن کے حوالے سے مشاورت ہو چکی ہے ،سری لنکا کے خلاف کل ٹیم کا اعلان چیف سیلکٹر کریں گے ۔

اظہر علی نے کہا کہ انگلینڈ میں رہائش اختیار کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، تین سال سے بیٹا برطانیہ میں تھا اس کو بھی واپس بلا لیا، میرا سب کچھ پاکستان ہی ہے۔

سیف گیمز میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی، تمغوں کی دوڑ میں دوسرا نمبر

پاکستان کی کراٹے ٹیم نے مجموعی طور پر 19 تمغے جیتے فوٹو: فائل

پاکستان کی کراٹے ٹیم نے مجموعی طور پر 19 تمغے جیتے فوٹو: فائل

کھٹمنڈو: ساؤتھ ایشین گیمز 2019 کے مقابلوں میں پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار کاکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور پاکستان تمغوں کی دور میں دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جاری ساؤتھ ایشین گیمز میں محمد نعیم نے 110میٹر ہرڈلز میں پاکستان کو سونے کا تمغہ دلایا۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ 14 اعشاریہ تین صفر سکینڈ میں طے کرکے پہلی پوزیشن پائی۔

واضح رہے کہ ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان اب تک سونے کے 12، چاندی کے 17 اور کانسی کے پچیس میڈلز جیت کر نیپال اور بھارت کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔

کراٹے ٹیم کی واپسی

دوسری جانب ساوتھ ایشین گیمز میں شاندار پرفارمنس دے کر سونے کے 6، چاندی کے 8 اور کانسی کے 5 تمغے جیت کر پاکستان کانام روشن کرنے والی کراٹے ٹیم آج وطن شب لاہور پہنچ رہی ہے۔ میڈلسٹ کراٹے کاز کے اعزاز میں جمعے کو پاکستان اسپورٹس بورڈ کے کوچنگ سینٹر میں استقبالیے کا اہتمام کیا گیا ہے جہاں پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عارف حسن ، سیکرٹری خالد محمود اور دوسرے حکام نیپال میں بہترین کھیل پیش کرنے والے میڈلسٹ کی حوصلہ افزائی کے موجود ہوں گے۔ اس موقع پر ان میڈلسٹ کے لیے نقد انعامات کا اعلان بھی متوقع ہے۔

کراٹے میں شاہدہ، محمد اویس، سعدی عباس اور نعمان احمد نے گولڈ میڈل جیتا، ٹیم ایونٹ میں نرگس، کلثوم، ثنا کوثر اور صابرہ نے سونے کا تمغہ پاکستان کو دلایا۔ مینز ٹیم ایونٹ میں سعدی عباس، نصیر احمد، باز محمد، محمد اویس، شہباز خان ، مراد خان اور رحمت اللہ نے پہلی پوزیشن پاکر گولڈ میڈل حاصل کیا۔

سلورمیڈلسٹ کراٹے کاز میں نعمت اللہ، باز محمد،محمد ظفر،ثنا کوثر،کلثوم،نرگس شامل ہیں،ٹیم ایونٹ میںشاہدہ، نرگس اور گل ناز نے چاندی کا تمغہ بھی پایا۔مراد خان،اقرا انور، صابرہ گل، ناز گل نے کانسی کا تمغہ لیا جبکہ مینز ٹیم کمیتے میں نصیر احمد،نعمان احمد اور نعمت اللہ برانز میڈل پاکستان کے حصے میں لائے۔

قومی کرکٹ ٹیم کی آسٹریلیا سے واپسی؛ نسیم شاہ پشاور پہنچ گئے

پاکستان ٹی 20 اور ٹیسٹ فارمیٹ میں کینگروز کے ہاتھوں وائٹ واش کا شکار ہوا ہے فوٹو: فائل

پاکستان ٹی 20 اور ٹیسٹ فارمیٹ میں کینگروز کے ہاتھوں وائٹ واش کا شکار ہوا ہے فوٹو: فائل

لاہور   / پشاور: دورہ آسٹریلیا میں شرمناک کارکردگی دکھانے والی قومی ٹیم کے رکن فاسٹ بولر نسیم شاہ پشاور پہنچ گئے ہیں۔

آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے چند روز قبل نسیم شاہ کی والدہ کا انتقال ہوا تھا، طویل مسافت اور پروازیں نہ ملنے کی وجہ سے وہ والدہ کی تدفین میں شرکت نہیں کرسکے تھے۔ ٹیسٹ سیریز ختم ہونے کے فوری بعد ان کی پہلی دستیاب فلائٹ کا انتظام کیا گیا جب کہ دیگر تمام کھلاڑی اور آفیشلز دبئی پہنچ چکے ہیں جہاں سے وہ آج اپنے اپنے شہروں کو پہنچیں گے۔

فاسٹ بولر وقاریونس جمعہ کی شب لاہور کے لیے فلائٹ طے ہے۔ اسد شفیق، شان مسعود اور کاشف بھٹی دوپہر کو کراچی پہنچیں گے۔ کپتان اظہر علی اور ہیڈ کوچ مصباح الحق کے ساتھ زیادہ تر کھلاڑی اور آفیشلز آج رات ایک بجے علامہ اقبال ائرپورٹ پہنچ رہے ہیں۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق ہیڈکو چ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق جمعہ کی دوپہر قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرسکتے ہیں جس میں وہ دورہ آسٹریلیا میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کی وجوہات پر بات کریں گے اور میڈیا کے سوالات کےجوابات بھی دیں گے۔

واضح رہے کہ سرفراز احمد کو قیادت سے ہٹانے کے بعد قومی ٹیم کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ تھا جس میں پاکستان ٹی 20 اور ٹیسٹ فارمیٹ میں کینگروز کے ہاتھوں وائٹ واش کا شکار ہوا ہے۔

دورۂ آسٹریلیا، پاکستانی بولنگ ہتھیار کند پڑنے کی روایت پرانی

وکٹیں حاصل کرنے کی اوسط دنیا کے کسی بھی ملک سے زیادہ رہی۔ فوٹو: فائل

وکٹیں حاصل کرنے کی اوسط دنیا کے کسی بھی ملک سے زیادہ رہی۔ فوٹو: فائل

 لاہور: آسٹریلیا میں پاکستانی بولنگ کے ہتھیار کند پڑ جانے کی روایت 20 سال سے برقرار ہے جب کہ وکٹیں حاصل کرنے کی اوسط دنیا کے کسی بھی ملک سے زیادہ رہی۔

عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ آسٹریلوی کنڈیشنز میں پاکستانی بیٹنگ لائن خاص طور پر ٹاپ آرڈر کو زیادہ مشکلات پیش آتی ہیں۔ درحقیقت گذشتہ 20سال میں بولرز کی کارکردگی بھی مایوس کن رہی ہے۔

ویب سائٹ ’’کرک انفو‘‘ کی رپورٹ کے مطابق1999سے اب تک پاکستانی بولرز نے کینگروز کے دیس میں 52.62کی اوسط سے وکٹیں حاصل کی ہیں،دنیا کے کسی اور ملک میں گرین کیپس کی اتنی ناقص کارکردگی نہیں رہی،ویسٹ انڈین بولرز 52.82 کی ایوریج سے وکٹیں لیتے رہے ہیں۔

پاکستانی بولرز آسٹریلیا میں فی ٹیسٹ 11.6کی اوسط سے وکٹیں حاصل کرتے رہے جو سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے بعد دوسری ناقص ترین کارکردگی ہے،گرین کیپس یہاں کسی بھی ٹیم سے زیادہ 3.82رنز فی اوور دیتے رہے ہیں،اس عرصے میں پاکستانی پیسرز نے جنوبی افریقہ، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ میں 31.75کی اوسط سے وکٹیں لیں۔

آسٹریلیا میں ایوریج 48.49 رہی،ریورس سوئنگ پاکستانی بولرز کا مہلک ترین ہتھیار سمجھی جاتی ہے لیکن کینگروز کے دیس میں یہ بھی کارگر ثابت نہیں ہوا،21ویں سے 80ویں اوورز کے دوران پیسرز نے 53.74اور اسپنرز نے 66.8کی اوسط سے وکٹیں حاصل کی ہیں،زمبابوے اور بنگلہ دیش کے بعد یہ کسی بھی ٹیم کی ناقص ترین کارکردگی ہے۔

وقار یونس، شعیب اختر، عبدالقادر، یاسر شاہ اور سعید اجمل سمیت پاکستان کے ٹاپ 10 بولرز کی آسٹریلیا میں فی وکٹ اوسط مجموعی کیریئر کی بانسبت کافی زیادہ رہی، وسیم اکرم کی کیریئر اوسط 23.62 اور کینگروز کے دیس میں 24.05ہے، مشتاق احمد کی کیریئر ایوریج 32.97اور آسٹریلیا میں 33.59 ہے، عمران خان کی کیریئر ایوریج 22.81 اور آسٹریلیا میں 28.51ہے،ان کے علاوہ دیگر بولرز کی کارکردگی میں بھی نمایاں فرق ہے۔

تبصرہ کریں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.