زمرے
زمرے کے بغیر

سیکیورٹی زون کے اہلکاروں کی گلوکار فخر عالم کی گاڑی کو ٹکر

 حادثے کے بعد کلاشنکوف بردار اہلکارفخرعالم کو ہراساں کرتے رہے، فوٹو:فائل

حادثے کے بعد کلاشنکوف بردار اہلکارفخرعالم کو ہراساں کرتے رہے، فوٹو:فائل

کراچی: سیکیورٹی زون کے اہلکاروں نے مشہور پاکستانی گلوکار فخر عالم کی گاڑی سے اپنی پولیس موبائل ٹکرادی جبکہ وہ انہیں ہراساں بھی کرتے رہے۔

گلوکار فخر عالم نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اپنی گاڑی کو ٹکر مارنے والےسیکیورٹی زون کے اہلکاروں کا پردہ فاش کیا ہے۔ فخر عالم کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ روز اپنے دوستوں کے ساتھ کلفٹن جارہے تھے، سڑک پر رش ہونے کی وجہ سے گاڑیاں آہستہ چل رہی تھیں کہ اچانک پیچھے سے ان کی گاڑی کو پولیس موبائل نے زور دار ٹکر ماری۔

بعد ازاں ایک اہلکار گاڑی سے اتر کر آیا اور چلا کر کہنے لگا کہ گاڑی آگے کرو۔ یہ تمام اہلکار سادہ شلوار قمیض میں ملبوس تھے اور ان کے پاس کلاشنکوف بھی تھی، اہلکار کا کہنا تھا کہ اس کے صاحب جارہے تھے اور پروٹوکول کی وجہ سے گاڑی کو ٹکر ماری۔

فخر عالم نے کہا جب اہلکار نے زیادہ شورشرابا کیا تو میں نیچے اتر آیا اور موبائل آن کیا۔ مجھے دیکھتے ہی وہ پہچان گئے اور ان کا لہجہ اور باڈی لینگویج تبدیل ہوگئی۔ جس شخص کو وہ پروٹوکول دے رہے تھے وہ موقع سے فرار ہوگیا۔

فخر عالم نے اہلکاروں پر غصہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا ایک عام شہری کی یہ عزت ہے کہ اس کی سڑک پر تذلیل کی جائے، عام شہری کو اس کے حقوق ملنے چاہئیں، اگر اہلکار گاڑی سے اُتر کر تمیز سے بات کرتے اور معذرت کرلیتے تو میں اسی وقت جانے دیتا۔

https://content.jwplatform.com/players/F37ipBSh-t4ud1QzB.html

منجانب Mr. Politics

Liberal,Moderate and Socialist

تبصرہ کریں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.