زمرے
زمرے کے بغیر

شمالی وزیرستان کے نوجوان نے طویل ترین پاکستانی پرچم تیار کرلیا

شمالی وزیرستان کے نوجوان نے طویل ترین پاکستانی پرچم تیار کرلیا

پشاور: شمالی وزیرستان میں نوجوان کا وطن سے محبت کا اظہار طویل ترین پاکستانی پرچم تیار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شمالی وزیرستان میں نوجوان نے وطن سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے طویل ترین پاکستانی پرچم بنا ڈالا، عثمان خان نامی نوجوان  نے 1600 فٹ لمبا اور 15 فٹ چوڑا پاکستانی جھنڈ ا ہوا میں لہرایا۔

پاکستانی پرچم کو ہزاروں افراد نے ہاتھوں میں تھام کر واک کی، واک میں طلبا، اساتذہ، قبائلی عمائدین اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔

پرچم کی تیاری سے متعلق عثمان خان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے وطن سے محبت کرتے ہیں، میرا تیار کردہ پرچم اپنے وطن سے محبت کا اظہار ہے، یہ پرچم ان شہداء کے نام کرتا ہوں جنہوں نے وطن عزیز کے لیے اپنی جان نچھاور کیں۔

اس سے قبل پنجاب کے شہر بورے والا کی میونپسل کمیٹی اور کالج کے طلبہ نے مشترکہ طور پر دنیا کا سب سے بڑا پاکستانی پرچم بنانے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا، پرچم کی تیاری میں 4500 میٹر کپڑا استعمال ہوا اور اس کا سائز 37 ہزار مربع فٹ تھا۔

منجانب Mr. Politics

Liberal,Moderate and Socialist

تبصرہ کریں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.