زمرے
زمرے کے بغیر

قوم کاجذبہ ہمیں اپنی منزل تک پہنچائے گا، سربراہ پاک فوج

فائل فوٹو

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے یومِ دفاع و شہدا کی تقریب میں شرکت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قوم کاجذبہ ہمیں اپنی منزل تک پہنچائے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باوجوہ نے گزشتہ روز جی ایچ کیو میں منعقدہ یومِ دفاع و شہدا کی تقریب میں شرکت پر معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ یوم دفاع پر ہم نے ملک بھر میں ایک قوم کی طرح ایمان ،اتحاد اور تنظیم کا مظاہرہ کیا اور یہی جذبہ ہمیں صحیح منزل کی طرف لے جاسکتا ہے جبکہ شہداء اور ان کے لواحقین کو سلام پیش کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز یوم دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقد ہوئی تھی جس میں وزیراعظم سمیت وفاقی وزراء، چیئرمین سینیٹ،اسپیکر قومی اسمبلی،سیاسی جماعتوں کے قائدین، غیرملکی سفراء، فنکاروں اورسماجی شخصیات سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی تھی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ 6 ستمبرملکی تاریخ کا اہم دن ہے، آج کا دن شہدا پاکستان سے یکجہتی کا دن ہے،اس دن پوری قوم نے متحد ہوکر دشمن کے دانت کھٹے کردیئے، قوم کا ہر فرد سپاہی کے

منجانب Mr. Politics

Liberal,Moderate and Socialist

تبصرہ کریں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.